اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جاتے جاتے یوریاکھادبنانے والے کارخانے مالکان کو20ارب روپے فوری اداکرنے کاحکم صادرفرمادیا کہ یوریابنانے والے کارخانوں کے مالکان کے20ارب روپے کے کلیم فوری اداکردیئے جائیں اوراس مقصد کیلئے صوبوں سے ریکارڈطلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کررکھاہے کہ حکومت کی ہدایت پرکسانوں کوبیس ارب روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ادائیگی ہی نہیں کی ۔قانون کے مطابق فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کی تصدیق متعلقہ صوبائی حکومتوں سے کرواناضروری ہے اورمالکان کے کلیم کاآڈٹ کرانابھی ضروری ہے لیکن سابق وزیراعظم نے یہ تمام قانونی نکات کوختم کرتے ہوئے وزارت خزانہ کوہدایت کی تھی کہ وہ فرٹیلائزرمافیاکو20ارب روپے فوری طورپراداکردیئے جائیں ۔وزیراعظم کی ہدایت پرسیکرٹری وزیراعظم فوادحسن فوادنے یہ حکم جاری کیاہے ،نوازشریف نے اپنے آخری حکم نامے میں بھی مالکان کو20ارب روپے کافائدہ دے گئے
Monthly Archives: July 2017
ایک نہیں 10ریفرنس لے آئیں, شاہد خاقان عباسی کا مخالفین بارے اہم اعلان
اسلام آباد(آئی این پی )نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ اپنے انتخاب کےلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے،سبکدوش وزیراعظم محمد نوازشریف کی نااہلی کے عدالتی فیصلے کو پاکستان کے عوام نے قبول کیا ہے عالمی سطح اورنہ تاریخ اسے قبول کرے گی ، وقت آنے پر پاکستان کے بہادر ترین شخص سے قوم کو آگاہ کروں گا ،ایک نہیں دس ریفرنس لے آئیں کسی ریفرنس سے نہیں ڈرتا، بہتان تراشی کرنے والے سزا بھگتنے کےلئے بھی تیار رہیں ،ملک میں کسی قوت ، ادارے اور طبقہ کو تعلقات کے حوالے سے فریقین کے طور پر پیش نہ کیا جائے ، تعلقات کے حوالے سے پاکستان میں کسی کو فریقین کے طور پر پیش نہ کیا جائے ، سب پاکستان کے شہری ہیں ، سب ملک کےلئے کام کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اتوار کو عبوری نامزد وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی جنید چوہدری کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے وزراءکالونی میں ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے وزارت عظمیٰ کا ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دینے کے باضابطہ اعلان کےلئے پیر کو (آج) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعظم کےلئے نامزد کیا ہے ، میرا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور اراکین قومی اسمبلی سے رابطے کروں اسی سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا ہوں یہ ہماری اتحادی جماعت ہیں اور باقاعدہ طور پر ان سے حمایت مانگی ہے ۔ میں مولانا صاحب کا مشکور ہوں کہ ماضی کی طرح وہ اب بھی ملک وقوم کی بہتری اور میاں محمد نوازشریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کےلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور اسی جذبے کےساتھ ہمیں ان کی معاونت حاصل رہے گی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئے مستقبل کے حوالے سے فیصلے ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ملک میں کوئی سیاسی بحران پیدا نہ ہونے دیں ۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے تا کہ اس بارے میں باقاعدہ طور پر فیصلہ کیا جا سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے پر من وعن عمل درآمد کر دیا ہے مگر اس عدالتی فیصلے کو نہ پاکستان کے عوام نے قبول کیا ہے نہ عالمی سطح پر اور نہ تاریخ اسے قبول کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی ان کے خلاف ایک نہیں دس ریفرنسز لے آئے کسی ریفرنس سے نہیں ڈرتا ، 30سال سے سیاست میں ہوں ، ہر الیکشن میں حلقے کے عوام نے پہلے سے زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے ، میرے تمام اثاثے گزٹ آف پاکستان میں شائع ہو چکے ہیں اس کے علاوہ میرے کوئی اثاثے نہیں ہیں ، الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی بہتان تراشی کے حوالے سے سزا بھگتنے کےلئے بھی تیار رہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کابینہ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا مشاورت ہورہی ہے ، چوہدری نثار علی خان پہلے بھی پارٹی کےلئے اہم تھے ، اب بھی اہم ہیں اور ہمیشہ اہم رہیں گے اس معاملے پر مزید بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اعجازالحق سے میری 48سالوں سے دوستی ہے اور انہوں نے تجویز کنندہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غیر ملکی اقامہ غیر قانونی نہیں ہے اس معاملے پر ہر کوئی قوانین کی اپنی اپنی تشریح کر رہا ہے ، عدالت ہی بہتر فیصلہ کرسکتی ہے تاہم اقامہ کو رہائشی ویزہ کی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور اقامہ کی بنیاد پر کسی کو نااہل قرارنہیں دیا جا سکتا ۔ اپنے خلاف نیب کی کسی کاروائی سے آگاہ نہیں ہوں ۔سول ملٹری تعلقات کے بارے میںسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تو وزیرپیٹرولیم تھا اب وزیراعظم کے عہدے کےلئے نامزد ہوا ہوں اور یہ وزیراعظم کی سطح کی باتیں ہیں تاہم ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان میں کسی کو فریقین کے طور پر پیش نہ کیا جائے ، سب پاکستان کے شہری ہیں ، سب ملک کےلئے کام کرتے ہیں ، پاکستان کے بہادر ترین شخص کا نام وقت پر بتا دوں گا ۔
ہمارا جینا مرنا عوام کیلئے, وزیراعلیٰ کاچاہنے والوں کے نام اہم پیغام
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے ۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر ہمیں فخر ہے-مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا گیاہے -مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے -انہوںنے کہا کہ سیاست کو کھیل تماشا سمجھ کر شعبدہ بازیوں سے عوام کو دھوکہ دینے والے ناکامی کا منہ دیکھیں گے اورجو سیاسی عناصر ملک میں ابتری چاہتے ہیں ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے-انہوںنے کہا کہ محمد نواز شریف کا دور پاکستان کا سنہری دور ہے – چار برس کے دوران ترقیاتی منصوبوں سے فلاح عامہ کے مشن کو آگے بڑھایا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کےلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرتی رہے گی۔انہوںنے کہاکہ عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا شعار ہے اورگزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجود فلاح عامہ کے منصوبوں کوشفافےت اوررفتار کے ساتھ مکمل کےاگےا ہے۔ محمد نوازشرےف کے دورمےں پاکستان نے بے مثال ترقی کی ہے اور ہمارے مخالفےن کو ملک کی تےزرفتار ترقی کھٹکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا جےنا مرنا عوام کےساتھ ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوئی کوشش کامےاب نہےں ہوگی ۔پاکستان کی ترقی مےں رکاوٹےں ڈالنے والے ملک وقوم کے خےر خواہ نہےں۔ عوامی خدمت سے عاری سیاستدان صرف ملک وقوم کا وقت ضائع کررہے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب نے حسن ابدال کے قریب حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا انہوںنے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوںنے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
این اے 120 بارے یاسمین راشد کی نئی پیشنگوئی
لاہور (خصوصی رپورٹ) حلقہ این اے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ ایک کی بجائے زیادہ حلقوں سے انتخاب لڑیں کیونکہ آپ کےلئے کامیابی کا کوئی چانس نہیں ، نواز شریف چار سالوں میں ایک بار بھی اپنے انتخابی حلقے میں نہیں آئے ، شہباز شریف ہیٹ اور بوٹ پہن کر سیوریج کے پانی میں ڈوبے حلقے میں ووٹ مانگنے کےلئے نکلیں ۔ یوم تشکر کی تقریب میں کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور حلقے کے عوام بہت پرجوش ہیں اور وہ این اے 120سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے نام کا اعلان ہوتے ہی انتخابی مہم شروع کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔ اس حلقے میں پیسے والے لوگ نہیں جنون والے لوگ ہیں جو (ن) لگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ہم حکومتی مشینری او راس کی دھونس دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف نے چار سالوں میں ایک بار بھی این اے 120کا دورہ نہیں کیا اور حلقے کی حالت سب کے سامنے ہے ۔ شہباز شریف ہیٹ اور بوٹ پہن کر ووٹ مانگنے نکلیں گے تو انہیں لگ پتہ جائے گا ۔ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ ایک حلقے کی بجائے زیادہ حلقوں سے لڑیں کیونکہ اب آپ کے لئے کامیابی کا کوئی چانس نہیں۔
آئند ہ اعزازی ڈگریوں کی رجسٹریشن ہو گی یا نہیں ، دیکھئے خبر
لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعزازی طور پر حاصل کی جانے والی پوسٹ گریجوایشن ڈگریوں کی رجسٹریشن پر پابندی عائد کردی ہے۔ ایسے ڈگری ہولڈرز ڈاکٹروں کو میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ فیکلٹی کے طور پر بھرتی نہیں کیا جاسکے گا۔ مستقبل میں تمام پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹروں سے بیان حلفی لینے کی تجویز ہے کہ انہوں نے امتحان دے کر یہ پوسٹ گریجوایشن ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اگر کسی شخص نے غلط بیانی کی تو پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن منسوخ کرسکتی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اس وقت بہت سے ڈاکٹرز ہیں کہ جن کے پاس ایم بی بی ایس کے بعد پوسٹ گریجوایشن کی اعزازی ڈگری موجود ہے۔ اعزازی ڈگری امتحان دیئے بغیر ہی حاصل کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے اب اعزازی ڈگری ہولڈرز ڈاکٹروں پر یہ پابندی عائد کردی ہے کہ وہ کسی بھی میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں ٹیچنگ فیکلٹی کے طور پر کام نہیں کرسکیں گے۔ اگر کسی ادارے نے ایسے ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے اور ان کی تعیناتی اب منسوخ کردی گئی ہے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعزازی طور پر حاصل کی جانے والی ان پوسٹ گریجوایٹ ڈگریوں کی رجسٹریشن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
خاتون اول بنانے کی مخالفت کرنیوالوں کے نام سامنے آ گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) نئے آنیوالے وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے وزیراعظم ہاﺅس میں تہمینہ دورانی کو بطور خاتون اول رکھنے کے حوالے سے مریم نواز،بیگم کلثوم نواز دو ٹوک مخالفت کر دی ہے ۔حمزہ شہباز نے بھی انا کا مسئلہ بناتے ہوئے اپنی سوتیلی والدہ تہمینہ کو ہی وزیر اعظم ہاﺅس لانے اور خاتون اول بنانے پر بضد ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شریف برادران کے درمیان گزشتہ شب سے خاتون اول کے حوالے سے کافی بحث کی جارہی ہے ،بیگم کلثوم نواز نے اپنی بیٹی مریم کے مشورہ پر میاں محمد نواز شریف کو دوٹوک الفاظ میںکہ دیا ہے کہ وہ اپنی دیوارانی تہمینہ کو بطور خاتون اول برداشت نہیں کر سکتی ہیں ،لہذا شہباز شریف سے کہ دیا جائے کہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد وہ کسی صورت تہمینہ دورانی کو وزیراعظم ہاﺅس نہ لائیں ۔حمزہ شہباز نے اپنے والدہ سے وعدہ کر لیا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس میں بطور خاتون اول ہی قیام کریں گی،حمزہ کا کہنا ہے کہ فیملی کے اندر ہم کسی صورت برداشت نہیں کر سکیں گے کہ ہمیں ڈکٹیٹ کیا جائے۔
قومی کپتان سرفراز احمد کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ
کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کانٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔آئی سی سی چیمپئینزٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد آئندہ ماہ انگلینڈ میں یارک شائرکانٹی کی جانب سے ایکشن میں نظرآئیں گے، سرفرازاہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے لندن روانہ ہوگئے۔یارک شائرنے5میچزکیلئے سرفرازاحمد کی خدمات حاصل کی ہیں، سرفرازاحمد کانٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کی پرہوں گے جبکہ یارک شائرکی نمائندگی کرنےوالے تیسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ان سے قبل انضمام الحق اوریونس خان یارکشائرکی جانب سے کھیل چکے ہیں، قومی کپتان کانٹی کے بعد کیریبین پریمئیرلیگ میں شرکت کیلئے ویسٹ انڈیزروانہ ہوجائیں گے۔
ہندوستانی بورڈ کی ویرات کوہلی کو پبلک سیکٹر میں ملازمت چھوڑنے کی ہدایت
ممبئی(بی این پی ) ہندستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پبلک سیکٹر میں ملازمت چھوڑنے کی ہدایت کردی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ میں منیجر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نجی کمپنی سے وہ بھاری تنخواہ لیتے ہیں جوکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آئین سے متصادم ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ملازمین کا بونس گورننگ باڈی کو کھٹکنے لگا
لاہور(آئی این پی) چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پی سی بی ملازمین کو ملنے والا بونس گورننگ بورڈ کو بھی کھٹکنے لگا۔جمعے کے روز لاہور میں منعقدہ پی سی بی گورننگ بورڈ میٹنگ کی اندرونی کہانیاں سامنے آ گئی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بورڈ ملازمین کیلیے بونس پر ایک رکن نے اعتراض کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کون سا میدان بھی اترے تھے کہ بونس دیا جائے، اس پر انھیں جواب دیا گیا کہ ملکی تاریخ میں تیسری بار قومی ٹیم نے کوئی آئی سی سی ٹائٹل جیتا لہذا انعام تو بنتا ہی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈرافٹ سسٹم لانے کی تجویزپر شکیل شیخ کی اعجاز فاروقی سے خاصی گرما گرمی ہوئی۔اعلی حکام کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے اسلام آباد کے آفیشل کا یہ آخری گورننگ بورڈ اجلاس تھا، ڈومیسٹک کرکٹ میں حالیہ تبدیلیاں بھی انھوں نے ہی کی ہیں، اس موقع پر ایک رکن نے تجویز پیش کی کہ کرکٹ کیلئے خدمات پر شکیل شیخ کو کوئی ذمہ داری سونپی جائے، مگر نجم سیٹھی نے واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ایجنڈے میں امپائر اکرم رضا کی پابندی ختم کرنے کا معاملہ رکھنے پر بعض ارکان نے سخت احتجاج کیا۔
روسی ٹینس اسٹار ارینا روڈیونووا کو سوشل میڈیا پر بد دعائیں
ماسکو(یو این پی) روسی ٹینس کھلاڑی ارینا روڈیو نووا کو جیانگزی اوپن کے کوارٹر فائنل میں زین یون ہان کیخلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بد دعائیں ملنے لگیں۔انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بلا شبہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس سے قاصر رہیں مگر سوشل میڈیا پر ان کے علاوہ فیملی کی کینسر سے موت کی خواہش رکھنے والوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ ایسے پیغامات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ اتنی جلدی مرنے والی نہیں ہیں لہٰذا وقت برباد نہ کیا جائے۔ اٹلانٹا اوپن میں ناکامی پر گائیڈو پیلا کو بھی دھمکیاں ملی ہیں۔
بھارتی سازش ، سری لنکا کا پاکستان پر ایک اور وار
کولمبو(آئی این پی)سری لنکا نے بھارتی ایما پر آزادی کپ سے گرین شرٹس کا پتا صاف کردیا۔سری لنکا نے رواں برس کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ آئندہ برس مارچ میں اپنے70ویں یوم آزادی پر وہ ایک 4ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ منعقد کرے گا جس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ پاکستان کا نام بھی لیا گیا تھا، مگر اب اس ٹورنامنٹ کو ٹرائنگولر سیریز تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایما پر نہ صرف پاکستان کو اس ایونٹ سے نکال دیا گیا بلکہ جنوبی افریقہ کو بھی اب شامل نہیں کیا جا رہا، اس کی جگہ بنگلہ دیش کو دی جائے گی۔ اس وقت بھارتی ٹیم سری لنکا کے ٹور پر ہے اور ٹیسٹ سیریز کے بعد 5 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت سری لنکا کو بھارت کا جوابی مکمل ٹور آئندہ برس فروری مارچ میں کرنا تھا تاہم اس نے بھارت کو راضی کیاکہ وہ رواں برس کے آخر میں ہی اس کی فل سیریز کیلیے میزبانی کرے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو اسی عرصے میں جنوبی افریقہ کا بھی ٹور کرنا ہے، پروٹیز بورڈ کی یہ خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ وہ26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیلے مگر بی سی سی آئی اسے بھی انتظار کی سولی پر لٹکائے ہوئے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نومبر، دسمبر میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور اس کے بعد ہی ٹیم جنوبی افریقہ جائے گی، ان دونوں سیریز کے پروگرام کا رواں ہفتے اعلان متوقع ہے۔ادھر سری لنکن ٹیم موجودہ سیریز کے بعد یو اے ای جائے گی جہاں پر پاکستان کے ساتھ ستمبر اکتوبر میں مکمل سیریز شیڈول ہے،اس کے بعد ٹیم کا بھارت جانے کا ارادہ ہے۔
وسیم نے پانامہ کے باکسر کو ناک آﺅٹ کر دیا
پانامہ (آئی این پی)پاکستانی چیمپیئن باکسر محمد وسیم نے ملک کے لیے کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے پاناما کے باکسر کو تیسرے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کرکے فائٹ جیت لی۔محمد وسیم اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی)کی سلورفلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک باکسر ہیں اور انہیں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے وسطی امریکی ملک پاناما کے باکسر ایوان ٹریجوس (Ivan Trejos) کا چیلنج درپیش تھا۔فائٹ کے آغاز سے ہی محمد وسیم نے بجلی کی سی تیزی اور چیتے جیسی پھرتی دکھاتے ہوئے حریف کھلاڑی پر تابڑ توڑ مکے بازی شروع کردی۔محمد وسیم کے ون ٹو ون پنچزایوان ٹریجوس کو میچ کے ابتدائی لمحات سے ہی شکست کی جانب دھکیلتے رہے اور تیسرے ہی راﺅنڈ حریف باکسر کو ناک آﺅٹ کردیا۔اپنی جیت کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں محمد وسیم نے کامیابی حاصل کرنے پر اللہ کا شکرادا کیا جبکہ انہوں نے ان کے لئے دعائیں کرنے والے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا۔اپنی جیت کے ساتھ ہی محمدوسیم نے ڈبلیو بی سی سلورفلائی ویٹ کیٹگری میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔پروفیشنل باکسنگ میں محمد وسیم کی یہ مسلسل ساتویں کامیابی ہے جبکہ وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم 17 جولائی 2016 کو جنوبی کوریا کے شہر سیﺅل میں ہونےوالے مقابلے میں فلپائن کے جیتھر اولیوا کو شکست دے کر سلور بیلٹ جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے تھے۔بعد ازاں نومبر میں محمد وسیم نے سیﺅل میں ہی ہونے والے مقابلے میں فلپائن کے گیمل میگرامو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔گذشہ ماہ جون میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ میں محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری میں پہلی مرتبہ عالمی نمبر ایک باکسر بنے کا اعزاز حاصل ہوا جسے انہوں نے اپنے اور ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ رواں ماہ 6 جولائی کو محمد وسیم نے پاناما کے ایلیسر والڈیز کو دوسرے ہی رانڈ میں ناک آٹ کرتے ہوئے 8 رانڈز پر مشتمل فائٹ جیت کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔اسپانسر شپ کے مسائل کے سبب چھ ماہ تک فیلکن خان کے نام سے مشہور محمد وسیم باکسنگ رنگ سے دور رہے تھے۔محمد وسیم کے پروموٹر کا کہنا ہے کہ وسیم کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپیئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چیمیپئن جاپان کے ڈیگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ گولڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے رواں سال کے آخر میں جاپان کے باکسر ڈیاگو اومیگا سے محمد وسیم کی فائٹ متوقع ہے۔
نواز شریف کی نا اہلی سے جمہور یت اور پارلیمنٹ کو خطرہ نہیں
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتساب پر یقین رکھتی ہے نواز شریف کے خلاف فیصلے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت سندھ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے میں وزیر اعلی پنجاب سمیت تینوں صوبوں کے وزیر اعلی کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسا ادارہ اپنے صوبوں میں بنا کر دکھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوا رکو لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی سینٹر کے افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لاڑکانہ کی عوام نے پی پی پی کیلئے لاتعداد قربانیاں دیں ہمیں بھرپور عزت دی جن کا ہم پر قرض ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں چانڈکا میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی جس وقت یہ سہولیات صرف ملک کے بڑے بڑے شہروں میں موجود تھیں پی پی پی حکومت ان کے مشن کو آگے اسپتالوں وکو اپ گریٹ کرنے کے ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات صوبے کے کونے کونے میں فرائم کر رہی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بہتر نتائج دے رہی ہے اور ان پر اعتماد کے باعث ہی ایسے ادارے بن رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ نے اپنے دور اقتدار میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرکے صوبے کے گھر گھر تک صحت کی سہولیات فراہم کیں تھیں انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ایک اچھا ادارہ ہے جو بہتر کام کرتا ہے جو قریبی اضلاع کے لوگوں کو بھی سہولیات مفت فراہم کرے گا نئی عمارت کی تعمیر کے کارڈیالوجی سرجری بھی شروع کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد 2011 میں این آئی سی وی ڈی وفاق سے صوبے کے حوالے اور رواں سال ہم نے اس کا بجٹ چار ارب روپے بڑھا کے 5.8 ارب روپے کردیا ہے کراچی کے بعد رواں سال لاڑکانہ سکھر،ٹنڈو محمد خان اور سکھر میں یہی سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں جبکہ اگلے سال میرپورخاص خیرپور اور بوابشاہ میں یہ مراکز قائم ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں وہیں پرائیوٹ سیکٹر اور نجی اسپتالوں کے ساتھ مل عوام کو صحت کی مطلوبہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں سندھ میں پی پی پی 1970 سے عوام کی حمایت یافتہ ہے ہم آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سرپرستی میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں دیگر سیاستدان صف باتیں اور ہم کام کرتے ہیں جس کی مثال ایسی اداروں کا قیام ہے اس موقع پر نثار کھوڑو ڈاکٹر سکندر میندرو و دیگر بھی موجود تھے۔