تازہ تر ین
nawaz shareef

”ان کو فوری طور پر 20ارب دے دو“ نواز شریف کا بطور وزیر اعظم آخری حکمنامہ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسک)  سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جاتے جاتے یوریاکھادبنانے والے کارخانے مالکان کو20ارب روپے فوری اداکرنے کاحکم صادرفرمادیا کہ یوریابنانے والے کارخانوں کے مالکان کے20ارب روپے کے کلیم فوری اداکردیئے جائیں اوراس مقصد کیلئے صوبوں سے ریکارڈطلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کررکھاہے کہ حکومت کی ہدایت پرکسانوں کوبیس ارب روپے کی سبسڈی دی ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ادائیگی ہی نہیں کی ۔قانون کے مطابق فرٹیلائزرمالکان نے دعویٰ کی تصدیق متعلقہ صوبائی حکومتوں سے کرواناضروری ہے اورمالکان کے کلیم کاآڈٹ کرانابھی ضروری ہے لیکن سابق وزیراعظم نے یہ تمام قانونی نکات کوختم    کرتے ہوئے وزارت خزانہ کوہدایت کی تھی کہ وہ فرٹیلائزرمافیاکو20ارب روپے فوری طورپراداکردیئے جائیں ۔وزیراعظم کی ہدایت پرسیکرٹری وزیراعظم فوادحسن فوادنے یہ حکم جاری کیاہے ،نوازشریف نے اپنے آخری حکم نامے میں بھی مالکان کو20ارب روپے کافائدہ دے گئے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv