وزیراعظم کا بحرین کی حکومت اور کاروباری برادری کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بحرین کی حکومت اور کاروباری برادری کو پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے شاندار مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف علاقائی روابط کے فروغ کا ڈھانچہ ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، سی پیک 51 ارب ڈالر سے زائد کے سرمایہ کاری حجم کی حامل توانائی، شاہرات، موٹر ویز، پائپ لائنوں، ریل نیٹ ورک اور آپٹک فائبر راہداری ہے۔ انہوں نے یہ بات بحرین کی ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ بحرین کے وزیر صنعت، تجارت و سیاحت زید آر الزیارانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کی قیادت بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز (بی سی سی آئی) کے چیئرمین خالد المعید کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کے کاروباری افراد کی طرف سے پاک بحرین مشترکہ ہولڈنگ کمپنی کے قیام کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ بحرین کی کاروباری شخصیات نے غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کے لئے فعال کردار ادا کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے جس کا آزاد بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد معیشت کو پائیدار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے بہترین کوششیں بروئے کار لائیں۔ اس ضمن میں ترقیاتی عمل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، زرعی شعبے کی پیداوار بہتر بنانے، توانائی کی قلت دور کرنے، صنعتی مسابقت میں اضافہ، خدمات کی فراہمی کے بہتر نظام اور انسانی وسائل کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ بحرین کے وفد نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت میں حصہ لینے پر گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے لئے پاکستان سے برآمدات میں مزید اضافہ میں اپنی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کاروبار کے لئے کشادگی کا حامل ہے۔ ایک ہزار سے زائد کثیر القومی کمپنیاں پاکستان میں منافع بخش کاروبار کر رہی ہیں۔ انہیں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں مواقع حاصل ہیں اور آنے جانے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں۔ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے کو وسعت دے سکتی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور خصوصی اقتصادی زونز کا قانون وضع کیا گیا ہے تاکہ اس ضمن میں مسابقت کے عالمی چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافہ اور غربت میں کمی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کے لئے کاروباری لاگت میں کمی کے لئے آزادانہ مراعات، بنیادی ڈھانچے، سرمایہ کاری میں سہولت کے ساتھ قانون صنعتی گروپ تشکیل دینے کی اجازت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے اور توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، انفراسٹرکچر، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، ملبوسات، آلات جراحی اور چمڑے کی مصنوعات جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ بحرین کے سرمایہ کار پاکستان کی اقتصادی ترقی سے ابھرنے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں گے جس سے ہمارے تجارتی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ کاروباری وفد وائس چیئرمین بی سی سی آئی خالد الزینی، سینئر ممبر بی سی سی آئی شیخ محمد بن اسحاق، ایگزیکٹو بورڈ ممبر بی سی سی آئی محمد ساجد، چیئرمین جوائنٹ کونسل بی سی سی آئی محمد عثمان، ایگزیکٹو بورڈ ممبر احمد بن ہندی، رکن پارلیمنٹ علی احمد بوفارسن، چیئرمین ایس ایم ای کونسل احمد السیلوم، بزنس کونسل کی چیئرپرسن فریال ناس، ممبر بی سی سی آئی سہیر بوخامس اور دیگر پر مشتمل تھا۔ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر خان، بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک اور دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

”ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ،معلوم ہوتا ہے ہمارے نظام تفتیش، نظام عدل میں بہت سی خرابیاں ہیں“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵ کے مقبول پروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی رہائی عدالتی فیصلہ ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ کوئی نہ کوئی ڈیل ضرور ہوئی ہے۔ نون لیگ اور پی پی کے درمیان پہلے سے موجود مفاہمت ختم نہیں ہوئی۔ مفاہمت ہی ہے کہ پنجاب میں نون لیگ اور سندھ میں پی پی رہے گی۔ رینجرز کے دور میں ڈاکٹر عاصم کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے پاس مکمل اختیارات تھے۔ ان کے اعترافی بییانات پر جے آئی ٹی بھی بنی تھی۔ اگر اثرورسوخ و پیسے کے ساتھ یوں ہی ملزم بری ہو جاتے ہیں تو پھر جے آئی ٹی بنانے کا تکلف بھی نہیں کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن، دہشتگردوں کو پناہ دینا، علاج و معالجہ اور ان کی مالی امداد کرنے جیسے سنگین الزامات تھے لیکن وہ بھی رہا ہو گئے۔ ایان علی معروف ماڈل ہوں گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کو جتنی شہرت ملی سکینڈل کی وجہ سے ملی، اس سے پہلے کبھی اس کا نام نہیں سنا تھا۔ آصف زرداری نے کہا تھا کہ کوئی میری مکھی کا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، وہ مکھی بھی رہا ہو گئی اور ہم سب عدل و انصاف کے نظام کا منہ تکتے رہ گئے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں کہ خدارا ایک اے پی سی ”نظام انصاف“ پر بھی کر لیں۔ حدیث بھی ہے کہ ”جہاں عدل نہ ہو اور ظلم کا راج ہو، وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔“ ہمیں خود اپنے انجام پر غور کر لینا چاہئے۔ ملک میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا اگر سمجھا جاتا تو شرجیل میمن اتنی شان سے وطن واپس نہ آتے اور اب ڈاکٹر عاصم کا بھی شاندار استقبال ہو گا، شاید عوام بھی ایسے ہی لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔ ”پاکستان زندہ باد“ کے بجائے ”کرپشن زندہ باد“ کا نعرہ ہونا چاہئے کیونکہ یہی سب ہو رہا ہے۔ یوسف رضا گیلانی پر ایفی ڈرین کیس ہوا، وہ معاملہ عدالت میں ہے۔ پھر یہی کیس حنیف عباسی پر ہوا، نون لیگ نے انہیں وہاں ترقیاتی منصوبوں کا انچارج بنا دیا۔ حامد سعید کاظمی کے بارے میں سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حکومت کو خط لکھا تھا کہ اس بار حج میں آپ کی وزارت حج نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس کے باوجود حامد سعید کاظمی سمیت گرفتار اہلکار بھی عدالت سے بری ہو گئے۔ کرپشن ہو یا دہشت گردی، اصل مسئلہ ہے کہ ان کے سہولت کار نہیں پکڑے جاتے۔ راحیل شریف بھی کہتے رہے، موجودہ آرمی چیف بھی کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرائیں۔ این اے پی میں زیادہ زور سہولت کاروں کو پکڑنے پر دیا گیا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق دینی مدارس کی 1300 سے زائد تعداد بتائی گئی ہے کہ ان کے علاوہ دوسرے مدارس سے کوئی شکایت نہیں۔ ان میں سے 400 دینی مدارس کے بارے میں کیا گیا کہ یہاں سے دہشتگردوں سے رابطے ہوئے جو پکڑے بھی گئے۔ وفاق المدارس کے سربراہ حفیظ جالندھری جواب دیں کہ ان مدارس کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا، اگر نہیں تو کیوں؟ سی ایس ایس کے اُردو میں امتحان کے فیصلے کو معطل کرنے کے عدالتی حکم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُردو کو اس طرح پروموٹ نہیں کرنا چاہئے۔ آئین پاکستان میں عدالتی زبان بھی انگریزی ہے کہ انگریزی متن قابل قبول ہو گا، یہ اب بین الاقوامی زبان بن چکی ہے۔ نیب کے 4 ڈی جیز کو فارغ کرنے کے عدالتی حکم پر تجزیہ کار نے کہا کہ جب کوئی غیر قانونی تقرریوں کو عدالت میںچیلنج کرتا ہے تو بڑی خوشی ہوتی ہے کہ کوئی تو ہے جو اس جیسے نظام کی مخالفت کرتا ہے۔

ڈاکٹروں کیخلاف جنگ, وزیراعلیٰ میدان میں آگئے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین یہاں کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ماڈل ٹا¶ن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی محمد شہباز شریف تھے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ جبکہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ کا کنٹرول رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب حکومت اور انڈس گروپ کے درمیان ملتان میں کڈنی ہسپتال کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی ہسپتال کا مینجمنٹ کنٹرول انڈس گروپ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انڈس گروپ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوگان ہسپتال کو شاندار طریقے سے چلا رہا ہے اور یہ ہسپتال جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کارکردگی، محنت اور دیانت کے حوالے سے ایک مثال بن چکا ہے۔ اسی طرح انڈس گروپ لاہور کے نواحی علاقے لدھڑ میں شاندار طریقے سے ہسپتال چلا رہا ہے جہاں قصور اورشیخو پورہ کے دور دراز علاقوں سے مریض علاج کے لئے آرہے ہیں۔ انڈس گروپ کے مسیحا¶ں کی مسیحائی دیکھ کر پنجاب حکومت نے کڈنی ہسپتال ملتان کو بھی انڈ س کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کڈنی ہسپتال ملتان پر دو ارب روپے کی لاگت آئی ہے اور وہاں جدید ترین مشینری نصب ہے۔ معاہدے کے تحت انڈس گروپ 12 ہفتے میں کڈنی ہسپتال ملتان کی پوری ذمہ داری سنبھال لے گا اور جون میں یہ ہسپتال گردے کے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرے گا اور ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ وہ اس ہسپتال کا افتتاح کریں۔ پنجاب حکومت نے دوہفتے قبل پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ میں پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا ہے اس کو بھی ایک ٹرسٹ چلا رہا ہے جو نامور سرجنز اور مخیر حضرات پر مشتمل ہے تا ہم اس کیلئے تمام تر فنڈز حکومت پنجاب نے دیئے ہیں لیکن مینجمنٹ کا ماڈ ل بدلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 برس کے دوران ہیلتھ کیئر نظام میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ ہزاروں ڈاکٹر، نرسز اور عملہ کام کر رہا ہے۔ بعض ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اورعملہ دکھی انسانیت کی دن رات کی خدمت کر رہا ہے اور دین اور دنیا دنوں کما رہے ہیں اور یہ مسیحا قوم کے ہیرو ہیں لیکن بعض ہسپتالوں میں مسیحائی نہیں بلکہ وہاں پر سیاست ہوتی ہے اور مریض علاج کیلئے ایمرجنسی، آ¶ٹ ڈورز اور ان ڈورزمیں تڑپ رہے ہوتے ہیں اور وہاں پر ہڑتال ہو رہی ہوتی ہے۔ کیا قوم نے ان ڈاکٹرز کو اپنے خون پسینے کی کمائی سے پڑھا کر انہیں اس لئے ڈاکٹر بنایا کہ غریب آدمی کو علاج معالجہ نہ ملے اوردوائی کے لئے تڑپتا رہے۔ یقینا پاکستان کی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اس لئے عمل میں نہیں آیا تھا اوراسی تناظر میں مجھے یہ کڑوا فیصلہ کرنا پڑا۔ لاکھ ہڑتالیں ہوں، کوئی بھی پرائیویٹائزیشن کا طعنہ دے۔ مینجمنٹ کے اس ماڈل کو پورے پنجاب میں وسعت دیں گے تاکہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا ایک طرف عام آدمی کو علاج اور دوائی نہ ملے اور دوسری طرف سیاست ہو۔ عوام ایسی منفی سیاست کو رد کر دیں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے بھی احتجاج کیا لیکن ہم انڈس گروپ کے ساتھ ہسپتالوں کی مینجمنٹ کے کامیاب تجربے کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے اور اسے آگے بڑھائیں گے انہوں نے انڈس گروپ کے روح رواں ڈاکٹر عبدالباری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرشتہ صفت انسان ہیں میں جتنابھی ان کے قریب ہوا ہوں مجھے ایمانداری اور خدمت انسانیت کی ان سے خوشبو آئی ہے۔ ایسے مسیحا ہمارے سر کے تاج ہیں۔ انہوں نے مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کو چلا کر ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب اس ہسپتال کو پنجاب حکومت 50 بستروں تک بڑھا رہی ہے۔ ہم نے جو ہسپتال انڈس گروپ کو دیئے ہیں وہاں ان ہسپتالوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی اور کسی مریض کو علاج سے انکار نہیںہو گا بلکہ عام آدمی کو وہ علاج معالجہ ملے گا جو اس کا حق ہے۔ تاہم جو لوگ عوام میں بد گمانی پیدا کرنے کیلئے سیاست کرتے ہیں، اس کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ لوگوں کو علاج چاہیے، انہیں دوائی چاہیے، ہڑتال یا احتجاج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب حکومت انڈس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے یہ ایک گیم چینجر ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہت بڑا سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اور اللہ تعالی سے دعا بھی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ینگ و سینئرز ڈاکٹرز حقیقی معنوں میں مسیحائی کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کمربستہ ہو جائیں۔ ہم ان ڈاکٹرزکو بہت عزت دیں گے تا ہم جو ڈاکٹرز مسیحائی نہیں سیاست کرتے ہیں ان کے ساتھ میں جنگ کروں گا اور عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ کروڑوں روپے خرچ کرکے بیرون ملک سے علاج کرواتی ہے لیکن غریب مریض دوائی اور علاج کی خاطر ہسپتال میں دھکے کھاتا ہے۔ یہ فرسودہ نظام ہر صورت بدلوں گا۔ یہ اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد کے خلاف ہے۔ یہ اسلامی تعلیمات کی نفی ہے۔ وزیر اعلی ڈاکٹروں اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین سے اپیل کی کہ یہ بہت دکھی قوم ہے۔ آئیے مل کر ان کا ہاتھ تھام لیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں ورنہ دکھی انسانیت کی بددعائیں آسمان بھی چیر دیں گی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل مزید آگے بڑھائے گی اور سرکاری ہسپتالوں میں اس ماڈل کو متعارف کرایا جائے گا اور جو اس نیک سفر میں ہمارے ساتھ ہوں گے میں انہیں سیلوٹ کروں گا اور جو مزاحمت کریں گے ان کے ساتھ عوام جنگ کریں گے۔ وزیر اعلی نے سینئرو ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر ہیلتھ کیئر کا نظام بدل دیں اور اس پاکستان کی تعمیر کریں جہاں عام آدمی کو بھی علاج معالجے کی وہی سہولتیں میسر ہوں جو اشرافیہ کو ہیں۔ اگر ہم یہ کام کر گئے تو دکھی انسانیت جھولی اٹھا کر دعائیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اینٹ اور سیمنٹ سے نئے ہسپتال نہیں بنائیں گے بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کو چلائیں گے تا کہ دکھی انسانیت کو فری علاج ملے اور یہ ذمہ داری نبھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دوں گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈس گروپ کے افراد نہ صرف انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ اپنی جیب سے بھی پیسے لگاتے ہیں اور اس ماڈل کو ہم پورے صوبے میں پھیلائیں گے انہوںنے کہا کہ اب ملتان کڈنی ہسپتال میں کوئی ہڑتال یا احتجاج نہیں ہوگا بلکہ غریب لوگوں کا عزت کے ساتھ علاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی بے شمار مسیحا موجود ہیں جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ سیاست کرتے ہیں۔ حالانکہ مسیحائی کا منصب بہت بلند ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں، ہسپتال بنائیں اور ہسپتال چلائیں اور اس میں ایک حصہ غریب آدمی کیلئے مختص کریں جس کیلئے وسائل حکومت پنجاب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور میں خود ایسے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈس گروپ کے کامیاب تجربے کا فائدہ عوام کو ہو رہا ہے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت ےہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس مےں پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی زندگی کا لازمی جزوہے اورصاف پانی کا تعلق انسانی صحت سے ہے۔ ماضی مےں بعض افسران کی نااہلی اورغےر پےشہ ورانہ انداز سے پروگرام پر عملدر آمد کی وجہ سے اس اہم پروگرام مےں بے پناہ تاخےر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام مفاد عامہ کا عظےم منصوبہ ہے، اس مےں غلطی کی گنجائش ہے نہ تاخےر کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے مےں جنوبی پنجاب کی 37تحصےلوں سے پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز کےا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے 20 ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیا ہے اور پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 15ہزار سے زائد سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا۔

امریکہ میں بھی بچے برائے فروخت

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک جوڑے کو اپنا پانچ ماہ کا بچہ تین ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔37 سالہ ڈیانا گریر اور 26 سالہ جان ڈیوڈ کین کو رقم کے عوض اپنے بچے کو آن لائن سائٹ کریگز لسٹ کی مدد سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر کو بیچتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور جوڑے نے گرین کاو¿نٹی کے شیرف کے دفتر کو بچے کی فروخت کے لیے آن لائن دیے جانے والے اشتہار سے مطلع کیا تھا۔شیرف پیٹ ہینکز نے کہا کہ ایک پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اس جوڑے سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ویران جگہ ملاقات کی، جس کے دوران انھوں نے اپنے بچے کا سودا کیا۔انھوں نے گرین ول سن اخبار کو بتایا: ‘کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے ایک بچہ خریدا ہے۔ اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔’شیرف نے بتایا کہ بچہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ …. سلمان بٹ بارے افسوس ناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں کرکٹ کرپشن کی پرانی اور نئی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اسی شور شرابے میں2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور سابق کپتان سلمان بٹ کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ۔ آج جمعرات کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ،جس کے ایجنڈے میں پاکستان سپر لیگ معاملات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی بریفنگ کے دوران نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کو اسپاٹ فکسنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہکریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلمان بٹ کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا ذہن بنالیا تھا۔لیکن اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد سلیکٹرز نے ان کی فائل کو پھر بند کردیاہے۔ سلمان بٹ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے علاوہ اپنے پرستاروں سے معافی مانگ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں احمد شہزاد اور اظہر علی کی موجودگی اورسمیع اسلم ،شان مسعود ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔

شاہ رخ اور ماہرہ خان بارے بڑی خوشخبری

ممبئی(ویب ڈیسک )شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس نے باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ تو قائم کئے ہی ہیں لیکن اب اس کے گانے ”ظالما“ نے بھی ریکارڈ بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم رئیس کا گانا ”ظالما“ یوٹیوب پر ریلیز کے بعد سے اب تک 1 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ماہرہ خان نے اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس گانے کا کلپ بھی اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا 100 ملین سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ گانا ریلیز کرنے والی کمپنی زی میوزک کمپنی نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تین دہائیوں بعد پاکستانی رائٹرکی کہانی پر بننے والی بھارتی فلم بارے اہم خبر

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے بعد رائٹر ز کو بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی جانے لگی۔ٹی وی ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بعد اب معروف رائٹر، صحافی اور ناول نگار صباامتیاز کے مقبول ناول یو آر کلنگ می ! کو بھارتی فلم انڈسٹری میں اہمیت دی گئی ہے۔اس ناول پر مبنی نور کے نام سے فلم مکمل کرلی گئی ہے جس میں نور کا مرکزی کردار سوناکشی سنہا نے ادا کیا ہے ، پاکستان میں فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوٹر کلب نے حاصل کئے ہیں۔ مذکورہ فلم 21 اپریل کے دن پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ فلم کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین دہائیوں کے بعد کسی پاکستانی رائٹر کی کہانی پر بھارتی فلمساز نے فلم بنائی ہے اس سے قبل راج کپور نے فلم حنا کا سکرپٹ حسینہ معین سے لکھوایا تھا جس میں پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے حنا کا مرکزی کردار ادا کر کے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

طاقتور کیلئے کوئی قانون نہیں …. سیاسی رہنما کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک مےں طاقتور کےلئے کوئی قانون نہےں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والے چھوڑے جارہے ہےں۔بدھ کے روز پےپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر عاصم کی رہائی پر ردعمل دےتے ہوئے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مےں قانون صرف غرےب کےلئے ہے جبکہ طاقتور کےلئے ےہاں پر کوئی قانون نہےں طاقتور کرپشن کرتے ہےں رشوت لےتے ہں اور پھر رشوت دے کر چھوٹ جاتے ہےں۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اےان علی،شرجےل مےمن اور ڈاکٹر عاصم پر اربوں روپے کرپشن کے الزام ہےں مگر سب کو رہا کردےگےا ہے اور ملک کے ادارے سو رہے ہےں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کا معاملہ ملک مےں کرپشن کا سب سے بڑا کےس ہے اور پویر قوم کو اس کے فےصلے کا انتظار ہے،پانامہ کے فےصلے سے ملک مےں کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا اور ہرکرپٹ حکمران کا احتساب بھی ہوگا

بھارت کرکٹ بورڈ کی خفیہ سازشوں کا انکشاف …. سری لنکا ، بنگلہ دیش اور زمبابوے بھی حمایتی نکلے

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بگ تھری کو قائم رکھنے کیلئے خفیہ سازشوں کا انکشاف ہوا ہے اور پتہ چلا ہے کہ دیگر کرکٹ بورڈ کیساتھ روابطہ بھی کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت ایک مرتبہ پھر بگ تھری کو قائم رکھنے کیلئے متحرک ہو چکا ہے اور اس ضمن میں اس نے سری لنکا، زمبابوے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں بھی کیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے تینوں کرکٹ بورڈز کو لالچ دینے کیلئے سیریز کھیلنے کی پیشکشیں کی ہیں اور انہوں نے بھی یقین دلایا کہ وہ بگ تھری ختم نہیں ہونے دیں گے۔

چئیرمین پی سی بی شہریار خان کو حکومتی دلاسہ …. اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق حکومتی حمایت مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو حکومت کی طرف سے پیغام دیدیا گیا ہے کہ ٹینشن نہ لیں اور اپنی مدت ملازمت پوری ہونے تک کام جاری رکھیں۔خیال رہے کہ شہریار خان نے گزشتہ پیر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور ان کی خرابی صحت کو جواز بنا کر عہدہ چھوڑنے پر دباو¿ بھی تھا جبکہ عہدہ چھوڑنے کے فیصلے پر بورڈ میں رسہ کشی شروع ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی کی 3 سالہ مد ت ملازمت اس سال اکتوبر میں پوری ہوگی۔

صدر مملکت ممنون حسین کا سائنس دانوں سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے کے ممالک میں روابط قائم ہوں گے ، منصوبے کی تکمیل سے صنعت ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلاب آئیگا ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ چین کی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے کریں سائنسدان ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ حکمت عملی وضع کریں تاکہ ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں وفاقی دارالحکومت میں سی پیک کے حوالے سے مواقع اور چیلنجز پر منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کیا ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ زندہ قوموں کے تعلیمی ادارے چیلنجز پرقابو پانے کیلئے متحرک اور فعال کردار ادا کرتے ہیں نسٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ نے سی پی کے حوالے سے اس اہم سیمینار کا انعقاد کرکے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا ثبوت دیا جس پر دونوں ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں دراصل دنیا میں آئے روز نت نئی تبدیلیاں آرہی ہیں اور ایسے حالات میں ہمیں چاہیے کہ مستقبل کے کاروبار اور ضروریات پر غور کریں تاہم مجھے خوشی ہے کہ مستقبل کی ضرورتوں کے پیش نظر سائنسدان متحرک ہوچکے ہیں اور اپنا کردار مثبت انداز میں ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدان ملک کو درپیش توانائی اور دوسرے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کریں لیکن یہ حکمت عملی مستقبل کے تقاضوں سے بالکل ہم آہنگ ہونی چاہیے کیونکہ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک سائنس و ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے جدیدیت کی جانب سفر کررہے ہیں تو ان کے ساتھ برابری اور جدیدیت میں ان کے ہمسفر بننے کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ سائنسی علوم وفنون پر گرفت مضبوط کی جائے صدر مملکت نے کہا کہ کسی شعبے میں ترقی اور اسے جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کیلئے معاشی حالت کی مضبوطی آب زم زم کی حیثیت رکھتی ہے اور یہی اصول ممالک کی ترقی کیلئے بھی ہے پاکستاان اپنی معاشی ترقی کیلئے اقدامات کررہا ہے اور سی پیک حکومت ان سنجیدہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے تاہم سی پیک کے فعال ہونے کے بعد اس کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ہمیں اچھے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی اور اس ضمن میں نسٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انیجنئرنگ چین کی جامعات کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتے کریں تاکہ تجارتی منصوبوں کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی منصوبے بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان نہ صرف چین کے ساتھ نئے بحری اور فضائی راستوں سے منسلک ہوجائے گا بلکہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی روابط قائم ہوں گے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی جس کے نتیجے میں صنعت ، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں انقلاب آئے گا جو عوام کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے بھی دیرپا انقلاب ثابت ہوگا انہوں نے اس موقع پر سیمینار میں شرکت کرنے پر اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے مندوبین کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ خطے کے ممالک باہمی وسائل سے استفادہ کرکے خطے کے عوام کی فلاح و خدمت کیلئے اپنی قوتیں بھرپورانداز میں صرف کرینگے چینی سفیر سن وی ڈانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا میں چین کے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے چین ایک سڑک ایک بیلٹ کے وژن پر عمل پیرا ہے سی پیک کا مقصد علاقائی تعاون اور تجارت کو فروغ دینا ہے جو پورے خطے میں ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ سو سے زائد ممالک نے سی پیک کی حمایت کی ہے اس منصوبے سے خطے کے ممالک میںتعاون کے نئے دروازے کھلیں گے اور ترقی کی منازل طے ہوں گی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری آئے گی اور عوام کی سماجی و اقتصادی حالت سمیت ہر شعبے میں بہتری ممکن ہوسکے گی تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور ہنر مند افرادی قوت کو سامنے لائے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے سی پیک چین دوستی کا شاہکار ہے جس سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی خطے کے ممالک پاس آئینگے اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی