Tag Archives: for sale

پی آئی اے سمیت 37بڑے ادارے ”برائے فروخت“

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے نجکاری و شماریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سنیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہو ا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت نجکاری کے کام کے طریقہ کار، کردار، کارکردگی، بجٹ، پچھلے چار سالوں میں کی گئی نجکاری اور مستقبل میں نجکاری کے متعلق منصوبہ بندی کے علاوہ حالیہ ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی دو فیصد بلاکس کی دوبارہ مردم شماری اور شماریات ڈویژن سے حتمی مردم شماری رپورٹ اور جنرل الیکشن 2018 ءکے حوالے سے درپیش مسائل کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کووزیر برائے نجکاری دانیال عزیز و ڈائریکٹر جنرل نجکاری نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نجکاری کمیشن1991 ءمیں قائم ہوا۔ 1993 ءمیں فنانس ڈویژن کے ساتھ منسلک کیا گیا اور 2000 ءمیں علیحدہ خود مختار ادارہ بنایا گیا ۔ نجکاری کیلئے دو طرح کی لسٹیں ہوتی ہیں ۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایس ایم ای بینک، ماری پٹرولیم اور پاکستان سٹیل ملز نجکاری لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں ۔ جبکہ پی آئی اے کا خسارہ بھی 4 سو ارب تک پہنچ گیا ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اعتراضات کی وجہ سے پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی گئی۔ اسی طرح 37 ادارے نجکاری لسٹ میں شامل ہیں جن کی سمری تیار کی جارہی ہے جن میں پی آئی اے بھی شامل ہے۔ جنکوز اور ڈیسکوز بھی خسارے میں ہیں۔ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔
37ادارے‘ نجکاری

امریکہ میں بھی بچے برائے فروخت

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک جوڑے کو اپنا پانچ ماہ کا بچہ تین ہزار ڈالر کے عوض بیچنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔37 سالہ ڈیانا گریر اور 26 سالہ جان ڈیوڈ کین کو رقم کے عوض اپنے بچے کو آن لائن سائٹ کریگز لسٹ کی مدد سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس افسر کو بیچتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ایک اور جوڑے نے گرین کاو¿نٹی کے شیرف کے دفتر کو بچے کی فروخت کے لیے آن لائن دیے جانے والے اشتہار سے مطلع کیا تھا۔شیرف پیٹ ہینکز نے کہا کہ ایک پولیس افسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر اس جوڑے سے رابطہ کیا اور ان سے ایک ویران جگہ ملاقات کی، جس کے دوران انھوں نے اپنے بچے کا سودا کیا۔انھوں نے گرین ول سن اخبار کو بتایا: ‘کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ ہم نے ایک بچہ خریدا ہے۔ اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔’شیرف نے بتایا کہ بچہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔