تازہ تر ین

سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ …. سلمان بٹ بارے افسوس ناک خبر

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں کرکٹ کرپشن کی پرانی اور نئی کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ اسی شور شرابے میں2010کے اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار اور سابق کپتان سلمان بٹ کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔ ان کی ٹیم میں واپسی کے راستے بند ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ۔ آج جمعرات کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا ،جس کے ایجنڈے میں پاکستان سپر لیگ معاملات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کی بریفنگ کے دوران نجم سیٹھی گورننگ بورڈ کو اسپاٹ فکسنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہکریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سلمان بٹ کی واپسی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ ڈومیسٹک سیزن میں غیر معمولی کارکردگی کے بعد انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا ذہن بنالیا تھا۔لیکن اسپاٹ فکسنگ کیس کے بعد سلیکٹرز نے ان کی فائل کو پھر بند کردیاہے۔ سلمان بٹ اپنے جرم کا اعتراف کرنے کے علاوہ اپنے پرستاروں سے معافی مانگ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں احمد شہزاد اور اظہر علی کی موجودگی اورسمیع اسلم ،شان مسعود ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv