ایم کیو ایم پاکستان کے بانی فاروق ستار کا حکومت سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) متحدہ قومی مومنٹ( پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاست کرنیوالے تقسیم نظر آتے ہیں، ووٹ دینے والے نہیں، حکومت سے چاہتے ہیں کہ 22اگست کے مقدمات ختم کئے جائیں ، الطاف حسین کیساتھ اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے ، 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی اب بھی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کسی بھی نظریہ دینے والے کے ساتھ جذباتی وابستگی ہواکرتی ہے،الطاف حسین سے اتنی لمبی رفاقت کو چھوڑنا بڑی قربانی ہے۔سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ہم ورکرز کی ڈی بریفنگ کررہے ہیں،انہوں نے 30فیصد ورکرز کی بانی قائد سے جذباتی وابستگی کابھی اعتراف کیا ۔فاررق ستار کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتی ہے ،ہمارے کے پلیٹ فارم پر 22سوکے قریب بلدیاتی نمائندے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ مجھے شایدیہ پیغام دیاگیاکہ آپ کوجب چاہے گرفتارکریں جب چاہے چھوڑدیں،میں نے اپنی جان نہیں بچائی ہم صرف پالیسی چاہتے ہیں، یوم تاسیس کامیابی کا پیمانہ نہیں ،وہ ورکرز کنونشن تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے اور کچھ نہیں چاہتے بس وہ ہمارے خلاف 22اگست والے مقدمات ختم کردے تو مہربانی ہو گی

ایک زرداری ن لیگ پر بھاری وزیر اعظم کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کو نوازشریف کے دورہ حیدر آباد سے قبل بڑا جھٹکا ،پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کی اہم وکٹ اڑانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں،4اپریل ذوالفقاربھٹو کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر اسماعیل راہو اپنے کارکنان کیساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر ینگے۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ حیدر آباد اور آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے بعد مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے رہنماﺅں کو اپنی جماعتوں میں شامل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ آصف علی زرداری حکمران جماعت پر پہلا وار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پیپلز پارٹی اگلے چند دنوں میں مسلم لیگ(ن)کی بڑی وکٹ اڑانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔پیپلز پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدر اسماعیل راہو اپنے کارکنان کیساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسماعیل راہو کے درمیان خفیہ رابطے ہوئے ہیں اوردونوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی پی پی کے ایک رہنمانے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسماعیل 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد مسلم لیگ(ن)کے مزید رہنمابھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اسماعیل راہو ضلع بدین سے تعلق رکھتے ہیں اور کسان رہنمافاضل راہو کے بیٹے ہیں جنہیں 1987میں قتل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے پی ایس 59 بدین، ٹنڈو محمد خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے سندھ اور اسماعیل راہو کو مسلسل نظرانداز کرنا دوریوں کا باعث بنا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 9 مارچ کو دورہ ٹھٹھہ کے دوران اسماعیل کے ساتھ ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ لیکن مسلم لیگ(ن)کے ایک رہنمانے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل راہو نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ حیدر آباد میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ایسا نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے فیملی ایمرجنسی کا بتا کر معذرت کر لی تھی تاہم انہوں نے کئی مواقعوں پر مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے خلاف متعدد مرتبہ شکایات کیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ….کپتان کا حیران کن انکشاف

باربارڈوس(ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شایدبھارت خوفزدہ ہے اس لیے ہمارے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلتا ، دونوں ممالک کی سیریز کیلئے ہمیشہ پاکستان نے پہل کی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے ا آگے آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،لیکن وہ ان سے پریشان نہیں ہیں اور نہ کامران اکمل مجھ سے خوف زدہ ہے

فکسنگ کے ٹھوس ثبوت ….عامر سہیل کا دھماکہ خیز بیان

لاہور (ویب ڈیسک )سابق کپتان عامر سہیل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں سست روی پر حیران ہیں، ان کے مطابق اگر ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبیونل بنانے کی کیا ضرورت تھی۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عجیب صورتحال سامنے آرہی ہے، اگر پی سی بی کے پاس ٹھوس شواہد ہیں تو ٹریبیونل بنانے کی کیا ضرورت تھی،اگر کرکٹرز قصوروار ہیں تو سزا سنا دی جائے،اپیل کیلیے کسی بھی پلیٹ فارم پر جانے کا حق تو ان کو پھر بھی حاصل ہوگا۔ دریں اثنا پاکستانی ورلڈکپ فتح کی سلور جوبلی کے موقع پر بی سی بی نے کسی تقریب کا اہتمام کرنے سے گریز کیا، ویب سائٹ پر میگاایونٹ میں شریک کرکٹرز، چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے پیغامات جاری کرنا کافی سمجھ لیا گیا۔حیرت انگیز طور پر فاتح کپتان عمران خان اور سینئر کھلاڑی جاوید میانداد کو ہی نظر انداز کردیا گیا، اسی اسکواڈ کے رکن عامر سہیل نے بی سی بی کے اس اقدام کو ہدف تنقید بنایا، انھوں نے کہاکہ اپنی ولولہ انگیز قیادت سے ٹیم میں نئی روح پھونک دینے والے کپتان کی ویڈیو شامل نہ کرنا گھٹیا سیاست کی ایک مثال ہے،ہم سب بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کی سیاسی وابستگیوں سے واقف ہیں،اس لیے کوئی حیرت نہیں ہونا چاہیے۔

جسٹن بیبر کا خطرناک اسٹنٹ ….مدا ح حیران

ولنگٹن(ویب ڈیسک )کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف کینیڈین سنگر جسٹن بیبر نے نیوزی لینڈ میں خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر کے مداحوں کو حیرا ن کردیاہے۔نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نیوزی لینڈکے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ایروٹاﺅن میں ایڈونچر کے شوق کی تکمیل کیلئے پہنچے اور پیروں سے رسی باندھ کر 360فٹ بلند پ±ل سے بلا خوف و خطر چھلانگ لگا دی۔اس دوران جسٹن اپنے اسٹنٹ کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرتے رہے جبکہ اس موقع پر سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی سنگر کی اس خطرناک مہم جوئی کو دیکھنے کیلئے پ±ل پر موجود تھی۔

پاکستان کے شاہکار منصوبے میں ایک اور بڑے ملک کی شمولیت 100ملین ڈالر کی بڑی پیشکش

اسلام آباد(ویب ڈیسک )یورپی ملک رو مانیہ نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)منصوبے میں شمولیت کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور رومانیہ دونوں کا100ملین ڈالر سے زائد تجارت کا حجم ہے،سی پیک میں شمولیت اختیار کر نے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔اسلام آباد میں اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نکولے گویا نے کہا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ رومانیہ کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں کس طرح شامل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی یونین میں شامل ممالک میں رومانیہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کرنے والا ملک ہے ۔پاکستان اور رومانیہ کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ سیاسی ،معاشی ،ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں مضبوط باہمی تعلق ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 100ملین ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی تعلقات ہیں ۔وزیراعظم کے دورہ رومانیہ پر روشنی ڈالتے ہوئے رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان وفود کی سطح پر باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات ہوئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت ،معاشی تعلقات اور دفاعی معاہدے کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔

شاہ رخ اور اکشے میں تصادم

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے دو بڑے نام انڈسٹری کنگ شاہ رخ خان اور مسٹر کھلاڑی اکشے کمار کی فلموں کے باکس آفس پر تصادم کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم ”کریک“ 11 اگست کو ریلیز ہونا تھی تاہم فلم کی شوٹنگ کچھ تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہونے پر اب اسے آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا لیکن اس کے بجائے اب اکشے کمار نے 2 جون 2017 کو ریلیز ہونے والی فلم ”ٹوائلٹ ایک پریم کتھا“ کو 11 اگست کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شاہ رخ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ایک بار پھر دو بڑی فلموں کا تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ اور انوشکا شرما بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں تاہم فلم کا ٹائٹل اب تک فائنل نہیں کیا گیا لیکن فلم کی ریلیز کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں جس میں کہا یہ جارہا ہےکہ اکشے اور شاہ رخ کی فلموں کی نمائش کی ایک ہی تاریخ ہے جس سے دونوں بڑے اداروں کے باکس آفس پر تصادم کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے اکشے اور شاہ رخ کی جانب سے فلم کی تاریخ تبدیل کرنے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس“ اور ہریتھک روشن کی ”کابل“ ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی جس سے دونوں فلموں کا بزنس متاثر ہوا تھا تاہم دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہی تھیں جب کہ گزشتہ سال ہی اگست میں ہریتھک روشن کی فلم ”موہنجو دڑو“ اور اکشے کمار کی رستم بھی ایک ہی دن ریلیز ہوئی تھی۔

کرکٹر محمد آصف کی ٹیم میں واپسی

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں فکسنگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو اپنی قومی ٹیم میں واپسی غیر یقینی نظر آنے لگی ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب کیلئے سبق ہے ، پی سی بی کو اس حوالے سے قانون سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کیے کی سزا کاٹ چکے ہیں جس کے بعد کم بیک کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ سلیکٹرز ہی کریں گے۔ کرکٹ کے دروازے بند کرنے کا کہنے والوں کے منہ بند نہیں کر سکتا۔

ویسٹ انڈین اخبارنے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر شرمناک خبر نشر کر دی

باربڈوس(ویب ڈیسک )کرکٹ میچ ہارنے پرہر ملک کا میڈیا غصے سے لال پیلا ہوجاتا ہے لیکن ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میں مہمان ٹیم کو شکست ہونے پر ایک مقامی اخبار نے آپے سے باہر ہوکر ایسی خبر چھاپ دی کہ کیرون پولارڈ اس کی تصویر اپ لوڈ کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مذکورہ اخبار نے اپنی خبر میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی بلے بازی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رواں سال ہونے والے قتل کے واقعات کیساتھ منسلک کر تے ہوئے لکھا کہ ”ویسٹ انڈیز نے جتنے سکور بنائے، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں رواں سال اب تک اس سے زیادہ قتل ہو چکے ہیں، پاکستان کےخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے انتہائی شرمناک کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“ کیرون پولارڈ اس خبر پراتنے حیران و پریشان ہوئے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ”کیا موازنہ ہے۔! ایسی ہیڈ لائن اور موازنے کیساتھ امید کرتا ہوں کہ ترقی مل جائے گی۔“انہوں نے اخبار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”ایسا وقت جب ملک میں مثبت اقدامات کی ضرورت ہے، ایسے میں کرکٹ سکور کا موازنہ جرم کیساتھ کرنا بہت ہی زبردست ہے، مایوس کارکردگی کا اعتراف ہے مگر یہ موازنہ کیسے درست ہو سکتا ہے۔

پی سی بی نے بھارت کو چھَٹی کا دودھ یاد کروا دیا …. بھارتی بورڈ سے ہلچل

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے لئے آمادگی ظاہر کر دی تاہم سیریز کی اجازت مودی سرکار کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو پاکستان سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دبئی میں سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہیں اس لئے ہمیں سیریز کی اجازت دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر بھارتی حکومت نے پاکستان سے کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی تو پھر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر یا نومبر میں کرکٹ سیریز ہو سکتی ہے۔

عمران خان کا ٹوئیٹ ….عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل بارے اہم انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا‘ خیبر پختونخوا میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں پہلی بار قابلیت کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جینا مرنا کس کے ساتھ ہے ؟سب کچھ بتا ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام نے ہر موقع پر رد کیا ہے‘ 2017 عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے‘ ملک میں الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہوگی‘ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے جب تک سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 2017 عوام سے کئے گئے وعدوں ی تکمیل کا سال ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عوام نے ہر موقع پر رد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الزام تراشی کی نہیں صرف خدمت کی سیاست ہوگی۔ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے جب تک سانس ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

اربوں کی کرپشن ڈاکٹر عاصم کیس عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

کراچی(ویب ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر سابق وزیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرلی۔ بدھ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں روپے کی کرپشن کے الزا م میں گرفتار سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 479 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ ریفری جج کے فیصلے کے مطابق عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت ان کی طبی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے منظور کی۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دو مقدمات میں ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے 25، 25 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظورکی ۔ جسٹس آفتاب گورڑ نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی منظوری کا فیصلہ دیا جبکہ فیصلہ جسٹس فاروق شاہ نے پڑھ کر سنایا۔واضح رہے کہ ریفری جج نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت میڈیکل گراو¿نڈ پر منظور کی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈویژن بینچ کے اختلافی فیصلے کے بعد جسٹس آفتاب احمد گورڑ کو ریفری جج مقرر کیا تھا۔اس سے قبل ڈویژن بینچ کے جسٹس فاروق شاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت پر اختلافی فیصلہ سامنے آیا تھا، جسٹس فاروق شاہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے جبکہ جسٹس کے کے آغا نے ڈاکٹر عاصم کو ضمانت دینے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تقرری کے بعد ریفری جج نے کرپشن ریفرنسز میں ضمانت کے لیے دائر درخواست کی از سر نو سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔ استغاثہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں بھی علاج معالجے کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ نومبر 2016 دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں بھی سندھ ہائی کورٹ 5 لاکھ روپے کی ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو ا±س وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ 27 اگست کو انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا گیابعد ازاں 29 اگست کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی تھی جس میں ان کو صحت مند قرار دیا گیا تھا۔ریمانڈ کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے سپریم کورٹ میں بھی بیماری کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی، تاہم ڈاکٹرز کی رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو صحت مند قرار دیئے جانے کے باعث عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کردی تھی۔رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب نے کرپشن کے مختلف الزامات کے تحت ڈاکٹر عاصم حسین کو حراست میں لیا تھا اور احتساب عدالت میں ان کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی ہیں اور ان کی گرفتاری کو کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف پہلا بڑا ایکشن قرار دیا گیا۔ڈاکٹر عاصم حسین 2009 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے، انھوں نے 2012 تک وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزیراعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم کے فرائض انجام دیئے۔2012 میں وہ سینیٹ سے ا±س وقت مستعفی ہو گئے تھے جب سپریم کورٹ نے دہری شہریت پر اراکین پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کینیڈا کی بھی شہریت تھی۔پیپلز پارٹی نے 2013 کے عام انتخابات کے بعد انھیں سندھ کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔