اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شہر اقتدار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی پروا نہیں ہے، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات دیکھنا 20 کروڑ عوام کا حق ہے، ایل این جی معاہدے سے متعلق کوئی ویب سائٹ نہیں تھی، شاہد خاقان سمجھتے تھے کہ معاہدے کی دستاویزات تک کوئی نہیں پہنچ پائے گا، آئی ایم ایف والوں کو منی لانڈرنگ والا بندہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی کرپشن سے پاک شخص کو عہدوں پر نہیں چاہتے، اسحاق ڈار پر فرد جرم لگنے پر آئی ایم ایف نے کہا کہ آنے کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم کے پاس نیا وزیر خزانہ لانے کے لئے صرف 10 دن ہیں، سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ چیلنج کرنے کیلئے مجھے چوٹی کے دو تین وکیلوں کی ضرورت ہے، اسے جلد چیلنج کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج آئین کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرانے کی پابند ہے، آرٹیکل 190 کے تحت فوج سپریم کورٹ کے تابع ہے، آج کی فوج اور عدلیہ بدل گئی ہے، اب فوج میں کوئی جنرل بٹ نہیں، نواز شریف کو لیبیا اور شام والا ایجنڈا دیا گیا ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے کے معاملے پر کس نے غلطی کی، اگلے ہفتے ثبوت کیساتھ بتاؤں گا، شاہد خاقان جس دن مرضی کسی بھی چینل پر مناظرے کیلئے آ جائیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ پانامہ میں جس کا بھی نام آیا، سب کا احتساب ہونا چاہئے، پوری قوم جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے، آج پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ آئین کے مطابق ہے۔
Tag Archives: Sheikh Rashid
ہم کب تک کرائے کے آدمی بنیں رہیں گے، شیخ رشید
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولنے چاہئیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے سابق امریکی صدر رچرڈ نکسن کو چین کا دورہ کرایا، کب تک ہم کرائے کے آدمی بنیں رہیں گے، کوئلے کی دلالی میں منہ ہمارا ہی کالا ہوتا ہے، آپ نے ملا منصور کو مار دیا، امریکی پالیسی کا جواب مظاہروں سے دیا جارہا ہے، اسکول کے زمانے سے پتلے جلتے دیکھ رہا ہوں، اس کا فائدہ کیا ہوا، اپوزیشن کا بند کمرہ اجلاس بلائیں۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد ائرفورس کے 680 پائلٹس کو گرفتار کیا گیا۔ ترک حکومت نے پاکستان سے اپنے نئے پائلٹس کو ٹریننگ دینے کے لیے 3 پاکستانی پائلٹس بھیجنے کی درخواست کی لیکن امریکا نے منع کردیا، اور ہم صرف 3 پائلٹ بھی ترکی نہیں بھیج سکے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے اس پر عالمی برادری میں کوئی ردعمل نہیں آرہا، اگر یہ سلوک مسیحیوں کے ساتھ ہوتا تو صورت حال مختلف ہوتی، پاکستان کے اسلامی دنیا سے تعلقات اتنے برے کبھی نہیں تھے جتنے آج ہیں، کسی اسلامی ملک میں حتیٰ کہ جمعے، عید یا 27 ویں شب میں بھی کشمیریوں کے لیے دعا نہیں کی جاتی، میں نے سعودی عرب جاکر 27 ویں شب میں کشمیریوں کے لے دعا کروانے کی پوری کوشش کی جو ناکام ہوگئی، اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز مودی کو دیا گیا، اگر پاکستانی حکومت بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتی کہ مودی مسلمانوں کو ذبح کرنے والا قصاب ہے، تو شاید آج یہ صورت حال نہ ہوتی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کب تک ہم کرائے کے آدمی بنیں رہیں گے، ماضی میں سوویت یونین کے خلاف بڈھ بیر سے امریکی جاسوس طیارہ اڑا تو سوویت یونین نے پاکستان کو نشانے پر ہونے کی دھمکی دی۔ شیخ رشید احمد نے ایل این جی معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی ہم نے خریدی ہے، ہر 700 میٹر کے فاصلے پر ہماری موٹر وے سوالیہ نشان ہے ، پاکستان امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولے، میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں ، پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد پکڑے گئے مارے گئے ، دنیا میں ایسا کوئی واقعہ نہیں جس کے ڈانڈے پاکستان سے نہ ملتے ہوں ، چین کے سوا پاکستان کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا، روس کے بارے میں غلط فہمی کا شکار نہ رہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھارت ٹرمپ کو استعمال کررہا ہے اور اس نے پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان کے خلاف مودی، افغانستان اور امریکہ کی سہہ رخی جنگ شروع ہو چکی ہے، ٹرمپ اور مودی کے بیانات میں مشابہت ہے، بھارتی آرمی چیف نے سی پیک کو انڈیا کی خودمختاری کے لیئے خطرہ قرار دے کر بتادیا کہ اصل درد کیا ہے، امریکی جنرل نے بھی افغانستان میں جو بیان دیا وہ جنگ کی دھمکی ہے۔
عابد شیر اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف شیخ رشید کا اہم اقدام
اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بطور امیدوار وزیراعظم ان کی تقریر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی۔جمعرات کو شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں پانچ نکات شامل ہیں۔ پہلے نکتے میں شیخ رشید نے کہا کہ بطورامیدوار وزیراعظم میری تقریر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر براہ راست نہیں دکھائی گئی ، انہوں نے دوسرے نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان میں مجھے کھلے عام دھمکیاں دیں، ان کے اس اقدم کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔جمع تحریک استحقاق کے تیسرے نکتے کے مطابق شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ ایوان کی گیلریوں میں بغیر پاسز کے لوگ موجود تھے، جب کہ گیلری میں کوئی بھی شخص بغیر پاسز کے داخل نہیں ہوسکتا، چوتھے نکتے میں شیخ رشید نے کہا کہ گیلریوں میں بیٹھے اشخاص نے مجھے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کھلے عام گالیاں دیں اور ان کے اس عمل پر کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، تحریک استحقاق کے آخری اور پانچویں نکتے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے باہر نکلتے وقت مجھ پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی اوریہ سارا واقعہ اسپیکر کی موجودگی میں ان کے سامنے پیش آیا لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔شیخ رشید نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نواز کے بعد اب شہباز شریف ،شیخ رشید نے کا دھماکہ دار اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہورہی ہے اور اب وہ شہباز شریف کو بھی مروانے جارہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس امر کی ضرورت ہے کہ جہاں جہاں کرپشن ہے اس کونیست و نابود کردیا جائے، سیاست میں بڑی رحمی ہوتی ہے، کل تین منٹ کے بعد میری تقریر قوم کونہیں دکھائی گئی جب کہ کل قومی اسمبلی میں تاریخ میں پہلی بار2 ہزاربندے بغیرکسی پاس کے اسمبلی میں داخل ہوئے۔شیخ رشید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ساری آٹومیٹک اسلحہ واپس لے لوں گا، شاہد خاقان اسٹپنی وزیراعظم ہیں اورنوازشریف کو ایسے ہی اسٹپنی وزیراعظم کی ضرورت ہے، اتوار تک کوشش کروں گا قطری معاہدہ کسی طرح مل جائے کیونکہ شاہد خاقان کا قطری معاہدہ بھی مجھے قطری خط ہی لگتا ہے، میں ڈرنے والا نہیں، یہ ساراخاندان جیلوں میں جائے گا۔
”ڈٹے رہنے کا مشورہ سیاسی قبر کھودنے کے مترادف“اہم شخصیت کے بیان سے کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہنوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے، نوازشریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، اگر ڈٹ گے تو کلیجہ بھی پھٹے گا، سیاسی نیاز بھی بٹے گی اور آپ جیل بھی جائیں گے، جے آئی ٹی رپورٹ کےخلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی،نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف نے ملک و قوم کی بے عزتی کروائی ہے جب ہم کہہ رہے تھے کہ ٹی او آر بنا تو انہوں نے ٹی او آر نہیں بنائے، ہم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آ تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیااور اب وزیراعظم کو ڈٹ جانے کا مشورہ دینے والے انکا سیاسی تابوت بنا رہے ہیں، نوازشریف صاحب ڈٹنے کی باتیں چھوڑ دو ، اگر ڈٹو گے تو کلیجہ بھی پھٹے گا، سیاسی نیاز بھی بٹے گی اور آپ جیل بھی جائیں گے، نااہل بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے پاس سوائے استعفے کے دوسرا آپشن نہیں۔ نوازشریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف ابھی تک ایک دستاویز بھی نہیں دی گئی۔شیخ رشید نے کہا خواجہ حارث نے دبئی کا اقامہ تسلیم کر لیا، اقامہ تسلیم کرنے کے بعد “گیم از اوور” ہو گئی ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر آج بھی منی ٹریل ہے تو لے آو¿، ججز نے کہا 60 دن آپ کو دیئے تھے، ہم نہیں کہتے تھے کہ والیم 10 کھولو، کل وزیراعظم کے وکیل نے کہا والیم 10 کھولو۔انہوں نے کہاکہ جتنے لوگ جے آئی ٹی کو گالیاں نکال رہے ہیں دراصل وہ سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ کل ججز نے کہا کہ منی ٹریل تولے آو¿، گزشتہ روزسماعت میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے تسلیم کیا دبئی میںاقامہ بھی لیا اوروزیراعظم چیئرمین بھی رہے تومیرا خیال ہے کہ کھیل ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے وکیل خواجہ نے منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ نواز شریف نے اقامہ لیا اور 2014 تک ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے ۔ اس اعتراف کے بعد گیم از اوور۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی منی ٹریل ہے تو لے آ ، کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے۔