تازہ تر ین
sheikh rasheed

عابد شیر اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف شیخ رشید کا اہم اقدام

اسلام آباد(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بطور امیدوار وزیراعظم ان کی تقریر سرکاری ٹی وی چینل پر نشر نہ کیے جانے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی۔جمعرات کو شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق میں پانچ نکات شامل ہیں۔ پہلے نکتے میں شیخ رشید نے کہا کہ بطورامیدوار وزیراعظم میری تقریر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر براہ راست نہیں دکھائی گئی ، انہوں نے دوسرے نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایوان میں مجھے کھلے عام دھمکیاں دیں، ان کے اس اقدم کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔جمع تحریک استحقاق کے تیسرے نکتے کے مطابق شیخ رشید نے موقف اختیار کیا کہ ایوان کی گیلریوں میں بغیر پاسز کے لوگ موجود تھے، جب کہ گیلری میں کوئی بھی شخص بغیر پاسز کے داخل نہیں ہوسکتا، چوتھے نکتے میں شیخ رشید نے کہا کہ گیلریوں میں بیٹھے اشخاص نے مجھے اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کھلے عام گالیاں دیں اور ان کے اس عمل پر کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، تحریک استحقاق کے آخری اور پانچویں نکتے میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ سے باہر نکلتے وقت مجھ پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی اوریہ سارا واقعہ اسپیکر کی موجودگی میں ان کے سامنے پیش آیا لیکن انہوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔شیخ رشید نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک استحقاق پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv