Tag Archives: rain

کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ،لاہور(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، قصور، چیچہ وطنی، بھکر، سیالکوٹ، بھورے والا، چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جب کہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں بارشکی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔بابو سر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی جس کے بعد سیاحوں نے برفباری دیکھنے کے لئے وہاں کا رخ کرلیا۔کراچی میں بھی علی الصبح موسم ا?بر ا?لود رہا اور بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔آج سے بدھ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع مکمل طور پر صاف اور موسم شدید سرد و خشک ہے جب کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دالبندین میں منفی 4، پنجگور میں منفی ایک، خضدار میں ایک، ڑوب میں 2 اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ ہفتے ؟؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور اس کے بعد سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ بارشوں کے باعث خشک سردی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔ ادھر کراچی کا موسم آج سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں اتوار اور پیر کے روز چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ جب کہ خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیر سے بدھ تک بارش متوقع ہے۔آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔ لہٰذا محکمہ موسمیات کی جانب سے لوگوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسم سرما کی پہلی بارش،،چہرے کھل اٹھے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموں کے ستائے عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا۔ بارش سے نہ صرف سموگ میں نمایاں کمی ہوئی بلکہ سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ آج صبح سویرے سے ہی پنجاب بھر میں بادل چھائے رہے۔ رحیم یار خان‘ وہاڑی‘ بہاولپور‘ احمد پور شرقیہ‘ لیہ‘ گوجرہ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ اوکاڑہ‘ میاں چنوں‘ چیچہ وطنی میں خوب بادل برسے جبکہ لاہور میں بھی آج ابر باراں برسے گا۔

بارشوں نے تباہی مچا دی،9جاں بحق ،درجنوں زخمی

لاہور، کوئٹہ، مظفرآباد، ملتان (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، ں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ۔ پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ لاہور رائیونڈ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ، مختلف علاقوں میں حادثات بھی پیش آئے ۔ احمد پور سیال میں بارش اور تیزہواں سے نجی کالج کی دیوار گرگئی ، ملبے تلے دب کر باپ بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں ۔ کرنٹ لگنے سے میونسپل کارپوریشن کا سینٹری ورکرکام کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، فیصل آباد میں زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ایک مزدور دم توڑ گیا ۔ منڈی بہا الدین میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوئے ۔ آزاد کشمیر کے علاقے چکار میں مال بردار ٹرک نالے میں گرگیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مانگا منڈی اور گرین ٹاﺅن میں بارش سے گودام اور مکان کی بوسیدہ چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خاتون سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ مانگا منڈی روڈ پر سریے کے گودام کی بوسیدہ چھت زور دار دھماکے سے نیچے آ گری جس سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ اور ریسکیو 1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے ملبہ ہٹا کر 5مزدوروں کو نیچے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تین مزدور ندیم ، سلیم اور حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دو کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گرین ٹاﺅن میں باگڑیاں کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اہل علاقہ اور امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کرتمام زخمیوں کو باہر نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پنجاب، شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش اور آندھی سے کئی مقامات پر فیڈر ٹرپ کرگئے۔راجن پور کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونے کے بعد بجلی کے میٹروں میں آگ لگ گئی ۔راجن پور کوہ سلیمان میں تیزبارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔رحیم یار خان میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور بارش سے سستا رمضان بازارکے خیمے اور شامیانے گر گئے ۔ گجرات میں بھی بارش اور آندھی کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کرگئےتاہم گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ 97 فیصد شہری اور80 فیصد دیہات کی بجلی بحال کردی گئی ہے ۔شمالی بلوچستان میں ژوب موسی خیل شیرانی لورالائی بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکیں متاثرہوئی ہیں۔ شیرانی کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔تیز آندھی سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جس کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی رات بھر معطل رہی۔ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں موسلادھار شدید بارش ¾ جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم میں تبدیلی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف رابطہ سڑکیں بند ! عوام کو مشکلات کا سامنا درجنوں ٹرانسفارمرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ،شہریوں کی جانب سے شدید بارش کے باوجود احتجاج وزیر ِ برقیات بجلی کا نظام بہتر کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں۔