تازہ تر ین

بارشوں نے تباہی مچا دی،9جاں بحق ،درجنوں زخمی

لاہور، کوئٹہ، مظفرآباد، ملتان (نمائندگان خبریں) پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفانی بارش نے تباہی مچا دی ، ں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ۔ پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد نو ہوگئی ، درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ لاہور رائیونڈ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔پنجاب میں آندھی اور طوفانی بارش سے تباہی مچ گئی ، مختلف علاقوں میں حادثات بھی پیش آئے ۔ احمد پور سیال میں بارش اور تیزہواں سے نجی کالج کی دیوار گرگئی ، ملبے تلے دب کر باپ بیٹا اور نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں ۔ کرنٹ لگنے سے میونسپل کارپوریشن کا سینٹری ورکرکام کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، فیصل آباد میں زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ایک مزدور دم توڑ گیا ۔ منڈی بہا الدین میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوئے ۔ آزاد کشمیر کے علاقے چکار میں مال بردار ٹرک نالے میں گرگیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ مانگا منڈی اور گرین ٹاﺅن میں بارش سے گودام اور مکان کی بوسیدہ چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خاتون سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ۔ بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ مانگا منڈی روڈ پر سریے کے گودام کی بوسیدہ چھت زور دار دھماکے سے نیچے آ گری جس سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ اور ریسکیو 1122سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے ملبہ ہٹا کر 5مزدوروں کو نیچے سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تین مزدور ندیم ، سلیم اور حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دو کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ گرین ٹاﺅن میں باگڑیاں کے علاقہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچے ملبے تلے دب گئے ۔ اہل علاقہ اور امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کرتمام زخمیوں کو باہر نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پنجاب، شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، بارش اور آندھی سے کئی مقامات پر فیڈر ٹرپ کرگئے۔راجن پور کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونے کے بعد بجلی کے میٹروں میں آگ لگ گئی ۔راجن پور کوہ سلیمان میں تیزبارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔رحیم یار خان میں گزشتہ رات آنے والی آندھی اور بارش سے سستا رمضان بازارکے خیمے اور شامیانے گر گئے ۔ گجرات میں بھی بارش اور آندھی کے باعث کئی فیڈر ٹرپ کرگئےتاہم گیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ 97 فیصد شہری اور80 فیصد دیہات کی بجلی بحال کردی گئی ہے ۔شمالی بلوچستان میں ژوب موسی خیل شیرانی لورالائی بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے رابطہ سڑکیں متاثرہوئی ہیں۔ شیرانی کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔تیز آندھی سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی اورمواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جس کے باعث متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی رات بھر معطل رہی۔ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں موسلادھار شدید بارش ¾ جون کے مہینے میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم میں تبدیلی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف رابطہ سڑکیں بند ! عوام کو مشکلات کا سامنا درجنوں ٹرانسفارمرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ،شہریوں کی جانب سے شدید بارش کے باوجود احتجاج وزیر ِ برقیات بجلی کا نظام بہتر کرکے عوام کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv