Tag Archives: qamar

سپہ سالار کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں حکومت کے نام اہم پیغام

راولپنڈی(ویب ڈسک) پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں اہم دفاعی امور اور افغانستان اور امریکی حکام کے ساتھ حالیہ رابطے کا جائزہ لیا گیا۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز، جیو اسٹرٹیجک سیکیورٹی اور افغانستان اور امریکی حکام کے ساتھ حالیہ رابطوں کا جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود سمیت دیگر مختلف اندرونی اور پیشہ وارانہ پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ آپریشنل کامیابیوں کو سماجی ترقی میں حکومت کی مدد کے ذریعے مستحکم بنایا جائے گا، اسی طرح بلوچستان میں بھی سماجی اقتصادی ترقی کی کوششوں پر فوکس کو بڑھایا جائے گا۔

دشمن کی گولیاں ختم ہو سکتی ہیں مگر ہمارے سینے نہیں۔۔۔

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ کا لہو گرمانے والے خطاب کو کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دشمن مشرق میں ہو یا مغرب میں جان لے !اس کی گولیاں ختم ہو جائیں گی ہمارے جوانوں کی چھاتیاں نہیں۔تفصیلات کے مطابق (آج) 6ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے ،پاک فوج نے اس مناسبت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر(بدھ )کی رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔اپنے لہو گرما دینے والے بیان میں آرمی چیف نے کہا، پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آرمی چیف کے اعلان سے دشمن پر لرزہ طاری

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پائیدار امن چاہتے ہیں ،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سیکورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی بے شمار قربانیوں کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے ،قوم کی قربانیوں سے پاکستان میں حالات معمول کے مطابق لائیں گے ،مغربی اورمشرقی محاذوں پر جوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے پاک فوج ک شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی زیر صدارت 75ویں سالانہ فارمیشن کمانڈر زکانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی جس میںفوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی ۔شرکاءکو ملکی جیو سٹریٹجک صورتحال،آپریشن ردالفساد میں پیش رفت،روایتی خطرے کے خلاف آپریشنل تیاریوں اورقومی سلامتی سے متعلق دوسرے معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں راویتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ سیکورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کی بے شمار قربانیوں کے بعد استحکام آرہا ہے ،قوم کی قربانیوں سے پاکستان میں حالات معمول کے مطابق لائیں گے ۔انھوںنے کہاکہ مغربی اورمشرقی محاذوں پر جوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں ،مورال اورخاص طور پر بھارت کی جانب سے حالیہ سرحدی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر موثر جواب دینے پر تعریف کی ۔انھوںنے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پائیدار امن چاہتے ہیں ،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔کانفرنس کے شرکاءنے فاٹا کی صورتحال ،پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے حالیہ اقدامات ،فاٹا اصلاحات کو ناگزیرقراردیتے ہوئے اور فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق اصلا حات کے عمل کی ضرورت کو دہرایا۔بلوچستان کی صورتحال میں بہتری پر بھی غور کیا گیا۔شرکاءنے عوام کی حمایت کے ساتھ بلوچستان میں استحکام اور ترقی کی طرف معنی خیز شراکت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔سی پیک کی پیش رفت اور سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،انتہائی اہم میگا منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے مزید محفوظ ماحول پر توجہ برقرار رکھنے پر غور بھی زوردیا گیا۔ پائیدار استحکام حاصل کرنے تک کراچی اور پنجاب سمیت دوسری جگہوں میں آپریشنز جاری رہیں گے ۔کانفرنس کے شرکاءنے فوج کی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک کی جیو اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے عزم کااظہار کیا۔