تازہ تر ین

دشمن کی گولیاں ختم ہو سکتی ہیں مگر ہمارے سینے نہیں۔۔۔

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے یوم دفاع کا پرومو جاری کر دیا ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ کا لہو گرمانے والے خطاب کو کچھ حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ دشمن مشرق میں ہو یا مغرب میں جان لے !اس کی گولیاں ختم ہو جائیں گی ہمارے جوانوں کی چھاتیاں نہیں۔تفصیلات کے مطابق (آج) 6ستمبر کو یوم دفاع منایا جا رہا ہے ،پاک فوج نے اس مناسبت سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر(بدھ )کی رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔اپنے لہو گرما دینے والے بیان میں آرمی چیف نے کہا، پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔واضح رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال ان شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv