Tag Archives: priyanika chopra

پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

بولی وڈ دیسی گرل پریانکا چوپڑا رواں سال امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

ان دونوں کی شادی دسمبر کی 2 تاریخ کو بھارتی شہر جےپور میں ہوگی، تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ابھی سے ہوچکا ہے۔

دراصل پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر نیویارک میں اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے ایک ایونٹ منعقد کیا۔

یہ ایونٹ پریانکا چوپڑا کا برائیڈل شاور تھا، برائیڈل شاور کی تقریب ہونے والی دلہن کے لیے منعقد کی جاتی ہے، جس میں لڑکی کو شادی سے قبل کافی توجہ دے کر خاص محسوس کروایا جاتا ہے، جبکہ اس موقع پر خوبصورت ملبوسات اور ڈانس کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

اداکارہ نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر اس ایونٹ کی یادگار تصاویر شیئر کی۔

اس ایونٹ میں پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے ساتھ ساتھ پریانکا کی ساس ڈینس ملر جونس اور ہونے والی جیٹھانی ڈینیئل بھی موجود تھیں۔

آپ حیران تو ہونگے مگر یہ سچ ہے کہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54ہزار مداح

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی مشہور اداکارہ جن کے انسٹا گرام پر 2کروڑ سے زائد فالو ورز ہیں اب ایک اور خبر کی وجہ سے نمایاں ہو گئی ہیں۔حالیہ اطلاعات کے مطابق ان کے پالتو کتے نے بھی دھوم مچا دی ہے جس کے 54ہزار مداح سامنے آچکے ہیں۔

پریانکا کو کئی فلموں سے کیوں نکالا گیا؟راز کُھل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا نے بھی کنگنا کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اورکہا کہ اقرباپروری کے باعث فلموں سے نکالا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے جب انٹرویو کے دوران بالی ووڈ میں چھڑی ہوئی اقرباپروری کی بحث کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقرباپروری اورجانب داری کی ہرقسم موجود ہے اورمیں نے خود اپنے کرئیرمیں اس کو بہت سہا ہے جب کہ اس اقرباپروری اورجانب داری کے باعث مجھے متعدد فلموں سے بھی نکالا گیا جس پرمیں بہت زیادہ روئی بھی تھی۔پریانکا نے کہا کہ ایسے خاندان میں پیدا ہونا غلط نہیں جہاں بہت کچھ ا?پ کو ورثے میں مل رہا ہو لیکن بالی ووڈ ستاروں کے بچوں کو ایسے خاندان کے نام کے ساتھ زندگی گزارنا بہت خوش ا?ئند ہوتا ہے کیونکہ تمام تررکاوٹوں کے بعد بھی وہ ا?گے بڑھ جاتے ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مساجد میں اذان کے حوالے سے اپنا خوبصورت تجربہ بتا کر سونو نگھم کا سر شرم سے جھکا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں ناز یبا بیان کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ہے ،گلو کار کو متنازعہ بیان دینے کے بعد بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور اب بالی ووڈ سے بھی فلمی ستاروں کے اذان کے حق میں بیان آرہے ہیں ۔پہلے سلمان خان نے بگ باس 8کے پروموشن کے دوران اذان کی آواز سنی تو میزبان کو بات کرنے سے روک دیا اور اب پریانکا چوپڑا کی ویڈ یو سامنے آئی ہے جس میں وہ اذان کے بارے میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہی ہیں۔سونو نگھم نامی ہیش ٹیگ میں بھارتیشہری محمد انس خان نے پریانکا چوپڑا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اذان کے حوالے سے اپنے خوبصورت تجربے کا تذکر ہ کر رہی ہیں،معروف اداکارہ نے کہا کہ بھوپال میں سب سے دلچسپ چیز جو میں نے دیکھی ہے اور جس کا میں انتظار کرتی ہوں ،وہ شام کو اذان کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم سے پیک اپ کر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہوں ،جب اذان کا وقت آتا ہے تو پورے بھوپال میں اذان کی آواز آتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ جس ٹیرس پر میں بیٹھتی ہوں وہاں چھ مساجد سے آواز آتی ہے ،وہ پانچ منٹ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سورج غروب ہو رہا ہوتا ہے ،اذان کی آواز آرہی ہوتی ہے تو یہ سب بہت ہی پر امن لگتا ہے،یہ میرے دن کا سب سے اچھا وقت ہوتا ہے۔