Tag Archives: ppp

پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا ،اہم رہنما پارٹی عہدہ سے مستعفی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن پارٹی عہدہ سے مستعفی ہو گئے جبکہ پارٹی نے استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے ندیم چن کو لاہور بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اچانک پارٹی عہدہ سے مستعفٰی ہونے کا اعلان کر دیا ندیم افضل چن کے مطابق چھوٹے بھائی سابق رکن صوبائی اسمبلی وسیم افضل چن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پارٹی عہدہ پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں بنتا تھا اس لئے استعفیٰ دے دیا ہے ذرائع کے مطابق پارٹی نے استعفیٰ قبول نہیں کیا جبکہ آصف علی زرداری نے ندیم چن کو فوری طور پر لاہور بلا لیا ہے۔ ندیم افضل چن نے سیاست کا آغاز بلدیاتی سیاست سے کرتے ہوئے 2001 میں تحصیل ناظم ملکوال منتخب ہوئے اور 2008 کے انتخابات میں حلقہ ۱ین اے 64 سرگودھا سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور کچھ عرصہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بھی رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کے سیاسی مشیر بھی رہ چکے ہیں اور پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے پر انہیں جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب بنایا گیا تھا۔ تاہم قوی امکان ہے کہ آصف علی زرداری کی مداخلت پر ندیم چن اپنا فیصلہ واپس لے لیںگے۔

محترمہ کے شوہر انہیں مارتے تھے جس کا انہوں نے مولانا سراج احمد سے کئی بار اظہار کیا

بیٹ ظاہر پیر (نمائندہ خبریں) معروف عالم دین اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے روحانی پیر مولانا سراج احمددین پوری کے فرزند مولانا بلال احمد دین پوری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید مولانا سراج احمد دین پوری کی بڑی عقیدت مند تھیں اور ان کے مشورے پر پورا پورا عمل کرتی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بینظیر بھٹو نے مولانا سراج احمد کے حکم پر شادی کی اور سر پر دوپٹہ بھی ان کے حکم پر اوڑھا۔ والد محترم مولانا سراج احمد دین پوری نے ان سے فرمایا کہ شادی کرلو اس کے بعد ہم تمہارے سر پر دوپٹہ اوڑھیں گے۔ ایک دعوت میں کھڑے ہو کر کھانے کو مولانا نے سخت ناپسند کیا جو محترمہ نے فوراً محسوس کرلیا اور خود چل کرآئیں اور جب انکے والد نے بتایا کہ یہ سنت طریقہ نہیں اور یہ انسانوں والا کام نہیں تو ان کے لئے نیچے دسترخوان لگوایا اور کہا کہ یہ سنت طریقہ ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ محترمہ کے شوہر اسے مارتے تھے اوراس کا وہ کئی بار ان کے والد مولانا سراج احمد دین پوری سے اظہار بھی کر چکی تھیں لیکن ان کی دینی تعلیمات کے پیش نظر اپنے خاوند کا احترام کرتی تھیں۔ اب پیپلزپارٹی میں وہ دم خم نظر نہیں آتا۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ اسلام دشمن عناصر دنیا میں فساد برپا کررہے ہیں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کررہے ہیں۔ تمام اسلامی ممالک متحد ہو کر ان کا مقابلہ کریں۔مولانا بلال دین پوری

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن  دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن)کی وکٹ اڑادی۔ (ن) لیگ کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن دوست محمد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ دوست محمد خان نے آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے دوران  شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔دوست محمد خان نے رواں سال جون میں مسلم لیگ(ن)چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ (ن)لیگ میں تنظیم سازی ہے اور نہ ہی کارکنوں کی کوئی قدر۔ واضح رہے کہ دوست محمد خان نے 2013 میں  پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پیپلزپارٹی کی اہم ترین شخصیت کابیٹا اغوا

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ بلوچ کے بیٹا حیات بلوچ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی سے حب جا رہے تھے جب انہیں اغوا کر لیا گیا۔ حیات بلوچ کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ حیات بلوچ کے اغوا کی خبر پولیس کو موصول ہوتے ہی پولیس نے حیات بلوچ کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔

سندھ میں پی پی مخالف سیاستدانوں نے سر جوڑ لیئے ،14اگست کو اہم اعلان

کراچی (غلام عباس ڈاہری سے) سندھ میں پی پی پی مخالفت سیاست دان گرینڈ الائینس قائم کرنے کے لئے سرجوڑ لئے ،پیر پگاڑو، ارباب رحیم ،غوث علی شاہ ،لیاقت علی جتوئی ،جلال محمودشاہ،ایاز لطیف پلیجو اور قادر مگسی میدان میں آگئے ہیں۔ ابتدائی مشاورت کرلی گئی باقائدہ اجلاس 14آگست کو طلب کرنے کیلئے مشورے جاری۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈالائینس بنانے کیلئے پی پی پی مخالف جماعتوں نے بالآخر سر جوڑ لیا ہے اور باقائدہ اس ضمن میں مشاورتی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں جس میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سندھ میں تیسری قوت کے طور پر ایک ایسی سیاسی پارٹی وجود میں لائی جائے ، اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ فنگشنل مسلم لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشو پیر پگاڑو، سابق و زیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم ،سابق وزیر اعلیٰ سید غوث علی شاہ ،سابق وزیر اعلیٰ لیاقت علی جتوئی ، قوم پرست رہنما اور سائیںجی ایم سید کے پوتے جلال محمود شاہ ، ایاز لطیف پلیجو، ڈاکٹر قادر مگسی ، سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں ، پی ٹی آئی ، ن لیگ ،ق لیگ سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 14آگست2017ءپر نئے اتحاد کو عملی شکل دیکر باقائدہ اعلان کئے جانے کا امکان ہے بتایا جارہا ہے کہ ا سسے قبل بھی سندھ میں پی پی پی مخالف اتحاد وجود میں آیا ہے اور یہ اتحاد بھی گرینڈ الائینس کے نام سے قائم ہوا ہے لیکن اس اتحاد کو خاطر خواہ پزیرائی نہیں مل سکی ہے لحازا ایک بار پھر سے سندھ کے سیاستدانوں نے سرجوڑ کر میدان میں اترنے کا باقائدہ فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اس اتحاد کے کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ وقت کرے گا تاہم مشاورت کا سلسلہ تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی” میرا “ ؟؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھیتران نے کہا ہے رحمن ملک ”پیپلزپارٹی کی میرا ہیں“ وہ کسی ڈسپلن کے پابند نہیں ہیں۔ وہ اپنی مرضی سے جے آئی ٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا ۔۔۔3اہم ترین رہنماءکھلاڑی بن گئے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پی ٹی آئی چیئرمین نے پی پی کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ نہ چھوڑا، معظم جتوئی، جہانزیب وارن اور عامر وارن کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات، کھلاڑی بننے کا اعلان۔بدھ کو معظم جتوئی، جہانزیب وارن اور عامر وارن نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تینوں رہنماں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ملاقات میں تینوں رہنماو¿ں نے تحریک انصاف کی قیادت اور پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماں کا خیر مقدم کیا۔

پی پی کا یوم سیاہ ،ملک بھر میں ریلیاں ،جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے

لاہور(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کی کال پر صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا پانچ جولائی 1977ءکو پاکستان پیپلز پارٹی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی ہر سال پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پرمناتی ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی ناصر باغ لاہور سے روانہ ہوئی جو جی پی او چوک،ریگل چوک سے گزرتی ہوئی چیئرنگ کراس پہنچی ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی ،رکن صوبائی اسمبلی فائز ہ ملک،سرگرم کارکن شبنم کلاشنکوف،شاہدہ جبیں ،نرگس اعوان سمیت دیگر پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی ریلی کے شرکاءخواتین نے پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے رنگوں پر مبنی ڈوپٹے اوڑھ رکھے تھے جبکہ مرد پارٹی رہنماﺅں وکارکنوں نے بازﺅں پرسیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ناصر باغ میں وقت سے پہلے ہی اکھٹے ہونا شرو ع ہوگئی اس موقع پر پارٹی کارکنان جیئے بھٹو ،جیئے بینظیراورگو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈ ،بینرز ، پارٹی پرچم اور پارٹی رہنماﺅں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

پی پی آج یوم سیاہ منا ئے گی ،وجہ کیا بنی؟

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے زیراہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت پر جنرل ضیاالحق کی طرف سے شب خون مارنے کیخلاف آج (بدھ) کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں کانفرنسز ،سیمینارز اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس میںاس اقدام کے خلاف احتجاج اور مستقبل میں آمروں کا راستہ روکے جانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے تمام ضلعی تنظیموں اور ونگز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیں پانچ جولائی 1977ءکی مناسبت سے یوم سیاہ منائیںاور بھرپور احتجاج کیا جائے ۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریبات میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور قائدین اور کارکن بازﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام یوم سیاہ کی مناسبت سے ریلی نکالی جائے گی ۔

پی پی کی مز ید وکٹیں گرکر کس پارٹی کو ملیں گی،دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے بڑے رہنما آئندہ ہفتے تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ انکشاف فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر شہید کے بعد میں سیاسی لاوارث ہو گئی تھی، مک مکا کی سیاست نے پیپلزپارٹی کو تباہ کر دیا، کارکن پی پی قیادت سے تنگ آ چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سیاست مفاہمت کی سیاست کبھی نہ تھی اس کی سیاست تو دما دم مست قلندر والی تھی۔ اقتدار کی بیساکھی ہٹائی گئی تو ن ختم ہو جائے گی۔ جے آئی ٹی کا فیصلہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

اہم مسئلہ پر پیپلز پارٹی کا جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حسین حقانی کے پے در پے الزامات کو حکومتی الیکشن مہم قرار دیتے ہوئے پنجاب اور وفاق کی سطح پر حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد حسین حقانی کے معاملے پر دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی بجائے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی حکمت عملی سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں حسین حقانی کے معاملے کو پانامہ کیس سے توجہ ہٹانے کی چال تصور کیا جارہا تھا تاہم معاملہ زیادہ بڑھ جانے کے بعد حسین حقانی معاملے کو منظرعام سے ہٹانے کے لئے حکومتی سطح پر ہونے والی بے ضابطگیوں کو سامنے لانے کا فیصلہ ہوا ہے تاکہ حکومت دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے ماضی کے معاملات میں نہ الجھائے۔