Tag Archives: najam

میگا کرپشن،کھلاڑیوں کے حقوق کی آڑ میں لاکھوں ڈالر ز کی سو دے بازی کس نے کی ،تہلکہ خیز خبر

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت کے عوض 4 لاکھ ڈالرز فیس وصول کرنے کے اعتراف نے معاملے کی شفافیت کو مشکوک کرتے ہوئے مزید سوالات پیدا کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے ٹاپ پلیئرز کو متنازعہ ٹی 10 لیگ میں شرکت کی اجازت دینے کیلئے 4 لاکھ ڈالرز وصول کئے۔پہلا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی نے کس بنیاد پر طے کیا کہ کھلاڑیوں کی ویلیو 4 لاکھ ڈالرز ہے؟دوسرے سوال کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کس قانون کے تحت کرکٹرز کے عوِض پرائیوٹ پارٹی سے فیس لی؟ تیسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پی سی بی کو کھلاڑیوں کے حقوق کی ا?ڑ میں سودے بازی کا حق کس نے دیا؟ چوتھا سوال کے مطابق کیا پی سی بی ہر لیگ کے لیے پلیئرز کو ریلیز کرنے کے پیسے لے گا؟ یا ایسا صرف ٹی 10 لیگکیلئے کیا گیا؟پانچواں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس سے یہ تاثر نہیں جاتا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو کرائے پر دینے کی سروس شروع کردی؟یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ ٹی 10 لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو نہیں بھیجا جائیگالیکن بعد میں نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف پاکستان سپر لیگ فرنچائزوں کے خدشات کو نظر انداز کیا بلکہ قائد اعظم ٹرافی کے معیار پر بھی سودے بازی کی اور ٹی 10 لیگ کیلئے پلیئرز ریلیز کردیے اور اب اس لیگ کا دفاع بھی کررہے ہیں۔

اسپاٹ فکسنگ سکینڈ ل نجم سیٹھی نے ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا مطالبہ کیوں کر دیا؟؟

لاہور (ویب ڈیسک)پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ایف آئی اے سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کے خلاف کارروائی کرنا پی سی بی کا کام ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو انکوائری کیلئے خط نہیں لکھا بلکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ہم انکوائری کر رہے ہیں ۔ایف آئی اے کو بکیز کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ہم نے ایف آئی اے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا ، تحقیقات کو نہیں۔ انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے ہم تحقیقات کے بعد سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے پھر وہ چاہیں تو سزا دیں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون کی درخواست پر ایف اائی اے حرکت میں آئی ۔پانچوں کھلاڑیوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔تاہم اب پی سی بی اب چاہتا ہے کہ ایف اائی اے تحقیقات روک دے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اسے پانچوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز فراہم کئے جائیں جو بعد میں ثبوت کے طور پر پیش کئےجاسکیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تاہم چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھینے کہا ہے کہ ایف آئی اے پی سی بی کو اپنی تحقیقات پوری کرنے دے۔اس کے بعد تمام ڈیٹا تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔