تازہ تر ین
najam

اسپاٹ فکسنگ سکینڈ ل نجم سیٹھی نے ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا مطالبہ کیوں کر دیا؟؟

لاہور (ویب ڈیسک)پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی نے ایف آئی اے سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کے خلاف کارروائی کرنا پی سی بی کا کام ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو انکوائری کیلئے خط نہیں لکھا بلکہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف ہم انکوائری کر رہے ہیں ۔ایف آئی اے کو بکیز کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایف آئی اے کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کرے تو کوئی مسئلہ نہیں ۔ہم نے ایف آئی اے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا ، تحقیقات کو نہیں۔ انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے ہم تحقیقات کے بعد سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے پھر وہ چاہیں تو سزا دیں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون کی درخواست پر ایف اائی اے حرکت میں آئی ۔پانچوں کھلاڑیوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔تاہم اب پی سی بی اب چاہتا ہے کہ ایف اائی اے تحقیقات روک دے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ اسے پانچوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز فراہم کئے جائیں جو بعد میں ثبوت کے طور پر پیش کئےجاسکیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تاہم چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھینے کہا ہے کہ ایف آئی اے پی سی بی کو اپنی تحقیقات پوری کرنے دے۔اس کے بعد تمام ڈیٹا تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv