Tag Archives: maryam orangzeb

نیب نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا، ترجمان (ن) لیگ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شریف خاندان نے 3 نسلوں اور 3 دہائیوں کے ذاتی کاروبار کا حساب دیا لیکن نیب نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر امتحان سے سرخرو ہوں گے کیونکہ ا±ن کی نیت صاف ہے، نواز شریف اور شریف خاندان نے 3 نسلوں اور 3 دہائیوں کے ذاتی کاروبار کا حساب دیا، ملک کو ایٹمی اور معاشی قوت بنایا، پاکستان کے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی ا±مید دی اور دن رات نیک نیتی، ایمانداری اور دیانتداری سے ملک اور قوم کی خدمت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں روپے کے منصوبے لگائے، بدترین مخالف ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگا سکے، نواز شریف اورشریف خاندان پرسرکاری پیسوں کے خرد برد اور کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہ ہوسکا اور نیب محمد نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ نواز شریف کے خلاف آج تک ایک روپے کی کرپشن، کِک بیک اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت نہیں ہو سکا،مفروضوں پر مبنی کیس قانون کے کٹہرے میں زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی سے متعلق نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔

چور ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں: مریم اورنگزیب

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں؟ اب عوام کو جواب دیں۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد سامنے آ گئیانہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاو¿نٹس ہیں، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک جائیداد خریدی۔(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟ عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا؟انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چندے اور پارٹی فنڈ اکٹھے ہوتے ہیں وہیں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا ہے، اب علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ اور جعلی اکاو¿نٹس سمیت علیمہ باجی کی چوری پر جعلی وزیراعظم کب خطاب کریں گے۔

معاملہ سجن جندال کی مری آمد،مریم اورنگیز یب نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے سجن جندال سے ملاقات پر فوجی قیادت کو اعتماد میں لینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے ملاقات کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال وزیراعظم نواز شریف کے پرانے دوست ہیں اور دونوں کی ملاقات ذاتی حیثیت میں تھی۔ اس حوالے سے بی بی سی کی خبر درست نہیں ہے۔

عمران خان کا دعوی جھوٹا ہے….مریم اورنگزیب کا دبنگ بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا 10 ارب روپے کی پیشکش کا دعوی جھوٹا ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الفاظ خود ان کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں جبکہ عمران خان نے اداروں کو گالی دینے کی سیاست متعارف کرائی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بات یا فیصلہ عمران خان کے خلاف آئے تو وہ گالیاں دینا شروع کردیتے ہیں اور لوگوں کی عزت اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست عمران خان نے شروع کی۔مریم اورنگزیب نے اداروں کو دباو¿ میں لانے کی روایت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ججوں کو متنازع بنانے کی مہم جاری ہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات اور نشریات کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کی تضحیک کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر نوازشریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور انھوں نے خود کو اور اپنی 3 نسلوں کو احتساب کیلئے پیش کیا جبکہ 90 دن میں احتساب کا دعوی کرنے والوں نے احتساب کمیشن کو گذشتہ ڈھائی سال سے تالے لگا رکھے ہیں۔

غریب اور کم آمدن والے افراد کیلئے حکومت کی طرف سے زبردست سکیم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن سے کی گئی تحقیقات سے انٹرنیشنل فورمز کو آگاہ کیا جارہا تھا،انہیں بتایا گیاکہ کلبھوشن سے کیا کیا ثبوت ملے ہیں ،قومی مفاد پر کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ۔بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں کلبھوشن کا معاملہ زیر غور نہیں آیا،جب بات قومی مفاد کی ہو تو کسی بھی ملک کی طرف سے کسی قسم کی دھمکی قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم میں ایل این جی اور آر ایل این جی شامل کی گئی ہے۔ڈھائی سال سے صنعتوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ صفر ہے، اسلام آبا د، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی دیکھ بھال اورانتظام نجی اداروں کو دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج کے اخراجات نہیں بڑھائیں گے، پی آئی اے کو بھی حج کرایوں میں کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ غریب اور کم آمدن والے افراد کو ہاوسنگ اسکیموں میں ترجیح دی جائے گی۔ ڈیلی ویجز ملازمین کےلیے سہولیات کی پالیسی بنائی گئی ہے۔اسی موقع پروفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت اور دنیا سمجھ لے کہ کلبھوشن کا فیصلہ ملک میں مروجہ قوانین کے تحت کیا گیا، کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا نہ کسی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی غیر ملکی جاسوس پاکستان میں آکر ایسا کرے گا تو اس کی سزا یہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت ہزاروں کنٹریکٹ سرکاری ملازمین مستقل ہوجائیں گے، ماضی میں یومیہ اجرت اور کنٹریکٹ ملازمین کی اہلیت نہیں جانچی گئی، گریڈ 16اور اس سے اوپر کےلوگ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ہی آئیں گے۔ ہاوسنگ اسکیموں کےلیے کئی ملکوں کے ماڈلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔