Tag Archives: marriage

”ہنی مون منانا ہے “ پاکستانی ٹیچر نے ایسی درخواست دیدی کہ انٹرنیٹ پر چھا گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک مرد سرکاری ملازم نے اپنے افسر کو چھٹی کے لیے ایک درخواست لکھی تھی جس کے مزاح سے بھرپور متن نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ اب ہنی مون پر جانے کی خواہش مند ایک خاتون سکول ٹیچر کی چھٹی کی درخواست سامنے آ گئی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ درخواست گورنمنٹ گرلز مڈل سکول محمد خواجہ ہنگو کی ایس ایس ٹی امینہ صواب گل نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل)ہنگو کے نام لکھی ہے۔امینہ گل لکھی ہیں کہ ”محترم میڈم! جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ میری حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔ آپ خود شادی شدہ ہیں اور بخوبی سمجھ سکتی ہیں کہ ہر نئے نویلے جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہنی مون سے لطف اندوز ہو اور اپنی زندگی کے نئے مرحلے کی شروعات کو یادگار بنائے۔ ہمارا بھی یہی معاملہ ہے۔ میں نے اپنے شوہر سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ہم 14فروری تا 28فروری 2019ءدو ہفتے پر محیط ہنی مون مری، نتھیا گلی، وادی¿ سوات اور مالم جبہ میں منائیں گے۔ “

12سالہ بچی اور 47سالہ شخص

ڈگری (خصوصی رپورٹ) سندھ کے علاقہ ڈگری کے قریب ٹنڈو جان محمد تھانے کی حدود موضع 188میں غیرقانونی جرگے نے 12سالہ بچی کا 47سالہ شخص سے نکاح کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی میرپور خاص نے فوری نوٹس لیا اور شاہدہ کلوئی نامی بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ 47سالہ دولہا غلام مصطفی کلوئی اور نکاح خواں میر آصف تالپور کو گرفتار کر لیا۔ نکاح خواں میر آصف تالپور نے بتایا کہ ابراہیم کلوئی نے غلط بیانی کی اور مجھے لڑکی کی عمر نہیں بتائی‘ میں تو مدرسے کیلئے کھال کا کہنے گیا تھا‘ مجھے نکاح پڑھانے کیلئے بٹھا لیا‘ میں نے زبانی نکاح پڑھوایا۔

چینی فوجی جوڑوں کی شادی ،تقریب میں پاک فوج نے وہ کام کر دیا کہ سب کے دل جیت لیے

خنجراب(آن لائن)پاکستان اور چین کی سرحدی حدود خنجراب بارڈر پر چینی فوجی جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور اس موقع پر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھنگڑا ڈال کر رنگ جما دیا۔خنجراب بارڈر پر دو چینی جوڑوں کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سرحدی محافظوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شادی کی تقریب میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی شرکت کی اور بھنگڑا ڈال کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔پاک چین اقتصادی راہداری کے آفیشل فیس بک پیج پر چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اہلکار بھنگڑا ڈال رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے عروسی لباس میں ملبوس خاتون سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی اہلکار کے ساتھ رقص کرنے لگ گئی۔تصاویر میں چینی سرحدی محافظوں اور تقریب کے شرکا کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک دائرہ بنائے ہوئے کھڑے ہیں اور پاکستانی اہلکار اور دلہن رقص کر رہے ہیں جب کہ ایک چینی فوجی اس لمحے کو کیمرے میں محفوظ بھی کر رہا ہے۔فیس بک پیج پر تصاویر اپ لوڈ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے ہزاروں لوگوں کی جانب سے نہ صرف پسند کیا گیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

دنیا کی مہنگی ترین شادی نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی

لاس اینجلس (این این آئی)روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کے لیے ایک کروڑ ڈالرز (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں ا±س مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے۔مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پرتعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالرز خرچ کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کے لیے وائلن بجانے والوں، رقاص، ریڈ کارپٹ ملبوسات، لیڈی گاگا جیسی گلوکارہ کی پرفارمنس اور دیگر معروف شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ایک روسی ویب سائٹ کے مطابق یہ تصور کرنا تو مشکل ہے تاہم اگر کوئی اس تقریب کو شکست دینا چاہتا ہے تو اسے مریخ پر شادی رچانا ہوگی۔