Tag Archives: imran

بشریٰ بی بی سے تیسری شادی، عمران خان نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کی خبروں پر پہلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ایسا کوئی جرم نہیں کیا اگر کیا ہے تو شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں شریف برادران کو گزشتہ 40 سالوں سے جانتا ہوں اور میں ان کی گھناو¿نی زندگی کے بارے میں بھی جانتا ہوں لیکن میں ان کی گھناو¿نی تفصیلات کا پردہ فاش نہیں کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف نواز شریف کی گھٹیا میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

مشہورشخصیت تحریک انصاف میں شامل

لاہور: (ویب ڈسیک) کراچی سے تعلق رکھنے والی مشہور ڈیزائنر عائشہ وارثی نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عائشہ وارثی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جوائن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں کام کریں گی، اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

”اڑھائی سال سے جواب نہیں دیا ،اوپر سے دھونس جماتے ہو “چیف الیکشن کمیشن عمران خان کے وکیل پر برہم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست پر اعتراض کرنے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تو آپ اڑھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اور اوپرسے دھونس ڈالتے ہیں۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی زیر صدارت عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے ایک بار پھر درخواست گزار ہاشم بھٹہ کی درخواست پراعتراض کرتے کہا کہ درخواست گزار( ن )لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ کے بیٹے ہیں اور انہوں نے (ن )لیگ کی ایماءپر یہ درخواست دائر کی ہے۔شاہد گوندل نے کہا کہ قانون کے مطابق عمران خان کی نااہلی کےلئے الیکشن کمیشن میں براہ راست درخواست دائر نہیں کی جاسکتی لہذا پہلے فیصلہ کرلیا جائے کہ پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیںجس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اصل بات کا جواب دینے کی بجائے اس معاملے پر بھی گریز کررہے ہیں آپ کی جانب سے اس کیس میں اڑھائی سال سے کوئی جواب نہیں آیا ہے ¾ہم ایسا کرتے ہیں کہ اس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آپ جواب دینے کے بجائے ہم پر ہی دھونس ڈالے جارہے ہیں بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے اعتراضات پر دلائل کے لئے سماعت کو بارہ جولائی تک ملتوی کردیا ۔

وزیر اعظم کی پیشی کے بعد تقریر،عمران خان کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کی گفتگو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی بات نہیں کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی سے نکلنے کے بعد جو میڈیا سے گفتگو کی وہ پہلے سے لکھی ہوئی تقریر تھی جو انہوں نے جے آئی ٹی میں جانے سے پہلے ہی پڑھ لی تھی۔عمران خان نے کہا کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو نئی چیز فراہم نہیں کی اور نہ ہی کوئی ثبوت دیے، ان کا ایک ہی دفاع تھا اور وہ تھا قطری شہزادے کا خط لیکن اب جبکہ قطری نہیں آرہا تو اب ان کے پاس کوئی چیز موجود نہیں یہ بتانے کے لیے کہ پیسے یہاں سے لندن کے محلات لینے کے لیے کیسے باہر گئے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تقریر میں سب سے شرمناک بات یہ تھی کہ وہ اس معاملے کو اس طرح پیش کررہے ہیں کہ جیسے ان کے خلاف یہ کوئی سازش ہے، اور یہ سازش کون کررہا ہے؟ ان کا اشارہ دو ہی طرف ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ فوج اور عدلیہ مل کر یہ سازش کررہے ہیں۔