Tag Archives: hafeez

محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر

دبئی (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد اب لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کریں گے۔ ترجمان لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے، دوسری جانب لاہور قلندرز کے مینجر رانا ثمین کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی اسکین رپورٹ کے مطابق انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔گزشتہ روز بھی پشاور زلمی سے میچ کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے کی تھی تاہم لاہور قلندرز کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوہلی کیلئے انوشکا خوش بخت ثابت ہوگئیں،آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ حسن علی ،محمد حفیظ کی ٹاپ آل راﺅنڈر پوزیشن برقرار

لندن (ویب ڈیسک)نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردیا جس کے مطابق ویرات کوہلی بیٹنگ، حسن علی بولنگ اور محمد حفیظ کی ٹاپ آل راو¿نڈر پوزیشن برقرار ہے۔ نئی ون ڈے ٹیم اور کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی، جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ا?سٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز روہت شرما نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔بولروں کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ا?ل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پوزیشن برقرار ہے اور وہ 352 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 345 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 321 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا انگلینڈ میں دوبارہ باﺅلنگ ٹیسٹ ،،فیصلہ ہو گیا

لاہور (خبریں ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران غیر قانونی پایا گیا ہے جس کے باعث انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محمد حفیظ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔ محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

محمد حفیظ کا باﺅ لنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق باو¿لنگ کراتے وقت باو¿لر کے ہاتھ کا خم 15 ڈگری کے اندر ہونا چاہیے۔سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کے باو¿لنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔آئی سی سی قوانین کے تحت حفیظ کو 14 روز میں اپنے ایکشن کی جانچ کروانی ہو گی تاہم اس دوران وہ باو¿لنگ کروا سکیں گے۔اس سے قبل محمد حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔محمد حفیظ 2014 سے باو¿لنگ ایکشن باو¿لنگ ایکشن مشکوک ہونے پر آئی سی سی کے ریڈار میں آ رہے ہیں۔حفیظ کو ایک سال میں دوسری مرتبہ غیر قانونی ایکشن پر جولائی 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے باو¿لنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس وقت کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کا انگلینڈ میں باو¿لنگ ٹیسٹ کروانے سے قبل، باو¿لنگ کوچ کارل کرووے کی خدمات حاصل کیں لیکن حفیظ نے فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ نہیں کروایا تھا۔ایک سال کی پابندی کے بعد حفیظ نے نومبر 2016 میں آسٹریلیا میں باو¿لنگ ایکشن ٹیسٹ کروایا جس کے کلیئر ہونے پر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ باو¿لنگ شروع کی تھی۔اس کے علاوہ حفیظ کا 2016 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی ایکشن رپورٹ ہوا تھاجس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں باو¿لنگ کروانے سے قاصر رہے۔