تازہ تر ین

پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا

 اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پراپرٹی لیکس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے، آزاد کشمیر کا ایشو کھڑا ہوتا ہے اور ایک دو دن کے اندر ہوا چلتی ہے، اس کے ساتھ ایک لیکس اور عدالتی خط آ جاتا ہے۔ پھر ادارے پر ڈائریکشن آ جاتی ہے۔ پراپرٹی لیکس پرانی شراب نئی بوتل میں ہے۔ وہی ساری بکواس جو پہلی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا دبئی ہمارا دوست ہے اس سے ہماری انویسٹمنٹ متوقع ہے میرا بھی نام آ رہا ہے، پگڑی اچھالیں گے تو فٹ بال بناﺅں گا۔ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔ اس لیکس کا ہدف آرمی چیف ہیں جو پاکستان کی پروڈکٹیویٹی، پراگریس، ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک کا جھنڈا لہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہک جب بھی پاکستان کے اندر ترقی کےلئے کوئی آدمی کھڑا ہوتا ہے اس کو سارے مافیاز مل کر گراتے ہیںم براہ راست یا بالواسطہ اس میں سیاستدان بھی ملوث یوتے ہیں۔ ماضی میں لیکس کے کرداروں نے ہمارے اداروں کے سربراہوں کے بڑے بڑے پوسٹر چھاپے تھے، ان کو بدنام کیا تھا۔ اس میں اداروں کے پرانے لوگ بھی ہیں جن کے نام آئیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر تو وہ ڈیکلیئرڈ ہیں تو پھر کوئی پرابلم نہیں ہے، اگر اس میں پگڑی اچھالنے کا عنصر ہے تو پھر پگڑیوں کا فٹ بال بنے گا۔ میرا تجزیہ ہے کہ پراپرٹی لیکس میں ایک مخصوص طبقے کو مائنس کر دیا گیا ہے، آئین اور قانون کے ٹھیکیداروں کے نام نہیں ہیں، پی ٹی آئی بھی اس سے بری الذمہ ہے۔ یہ تفریق بہت کچھ بتاتی ہے۔ آپ نے کرائم کا ٹھپہ لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ کچھ لوگوں کو دو تین ہفتوں میں کلین چٹ دیتا بھی آیا ہے۔ جو میرے ساتھ ہوگا۔ وہ آپ کے ساتھ بھی ہوگا۔ وہی فوجی کے ساتھ بھی ہوگا، وہی جج کے ساتھ بھی ہوگا۔ وہی ہر بزنس مین کے ساتھ ہوگا۔

اپنا نام پراپرٹی لیکس میں شامل ہونے کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا اگر اس کو کچھ اور رخ نہیں دینا تو اس کے نیچے لکھ دیتے یہ پراپرٹیاں ڈکلیئرڈ ہیں، سنسنی پھیلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر پگڑی اچھالیں گے تو میں فٹ بال بناﺅں گا بھائی، اب تو میچ پڑ گیا ہے۔ اب یہ ڈرامہ کسی کا بھی ہوا اس کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

جسٹس بابر ستار کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا وہ بہت اچھے انسان ہوں گے۔ میں ان کو نہیں جانتا۔ نہ میں ان کے خلاف ہوں۔ 19(a)کے تحت میں نے سوال اٹھایا ہے ۔ آپ کو جواب دینا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں فیصل واوڈا نے سوال اٹھایا کہ کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور پراپرٹی لیکس کے کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں؟ اس مہم کا ٹارگٹ ایس آئی ایف سی، دوست ممالک، پاکستان میں آنے والی عالمی سرمایہ کاری ہے؟اس کے کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی لیکس والے کھلاڑی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv