کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کابینہ نے آئی جی پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے آئندہ 22 گریڈ کے افسر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلے 15 دن میں کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں رولز کا ڈرافٹ فائنل کیا جائے گا۔ سیکریٹری سروسز نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2016 میں 21 گریڈ کے افسر اے ڈی خواجہ کو او پی ایس پر آئی جی سندھ لگایا گیا تھا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچھ ماہ سے ا?ئی جی سندھ کو ہٹانے کی کوشش کررہی تھی تاہم اے ڈی خواجہ نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ نے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
Tag Archives: adkhawaja
اختیارات کی جنگ ….آئی جی سندھ آگ بگولہ
کراچی(ویب ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ صوبے کا آئی جی ہوں کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیے جا رہے جب کہ میری مرضی کے بغیر ڈی آئی جی ٹریفک لگادیا گیا۔کراچی کے علاقے فیروز آباد میں شہریوں کے لیے سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہرضلع میں اس طرح کے سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے جب کہ انہوں نے شہریوں سے پولیس کے رپورٹنگ سینٹر میں رضاکارانہ طور پرکام کرنے کی درخواست بھی کی۔ آئی جی سندھ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ تھانہ کلچر فوری تبدیل نہیں کیا جاسکتا جب کہ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں ڈی جی ایف آئی اے لگایا جارہا ہے۔