All posts by saqib

پاکستان نے سوا ارب ڈالر موبائل فونز کی درآمد پر اڑا دیے

پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے 9 مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران 1.301 بلین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 462.700 ملین ڈالر کے مقابلے میں 181.26 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کے شماریات بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2024 میں پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 4.87 فیصد کم ہوئیں اور فروری 2024 میں 160.90 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 153.051 ملین ڈالر رہیں۔

موبائل فون کی درآمدات میں مارچ 2024 میں سالانہ کی بنیاد پر 930.92 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مارچ 2023 میں 14.846 ملین ڈالر تھی۔

جولائی تا مارچ 2023-24 کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 1.623 بلین ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 744.971 ملین ڈالر تھیں، جس میں 117.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیادوں پر، ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 422.58 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ مارچ 2023 میں 36.175 ملین ڈالر کے مقابلے مارچ 2024 میں 189.042 ملین ڈالر درآمدات رہیں۔

ماہانہ کی بنیاد پر، مارچ 2024 میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 1.13 فیصد کمی ہوئی، جو فروری 2024 کے دوران 191.201 ملین ڈالر تھیں۔

مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ پلانٹس نے سال 2024 کے پہلے دو مہینوں (جنوری۔۔ فروری) کے دوران 6.1 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار/اسمبل کیے جبکہ ے 0.3 ملین تجارتی طور پر درآمد کیے گئے۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ پلانٹس نے فروری کے دوران 3.83 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار/اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر 0.06 ملین درآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ، مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ 6.1 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 2.78 ملین 2G اور 3.35 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق، 60 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز ہیں، اور 40 فیصد پاکستان نیٹ ورک پر 2G ہیں۔

سال 2023 کے دوران موبائل ہینڈ سیٹس کی مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ میں تقریباً چار فیصد کی کمی واقع ہوئی، جس کی وجہ موبائل فونز کے پارٹس کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) کھولنے پر پابندی کے باعث پیدا ہونے والے درآمدی مسائل ہیں۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پابندیوں کے باوجود، اس عرصے کے دوران موبائل ہینڈ سیٹس کی درآمدات میں اضافہ ہوا۔

پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 179 رنز کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سیفرٹ 52 اور جوش کلارکسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل بریسول نے 23، جیمز نیشم نے 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر 2، شاداب خان اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سودھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے دیے گئے شدید ردعمل کے بعد ضلع شکارپور سے کراچی رینج تبدیل کیے گئے 79 میں 74 پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ شکار پور سے کراچی تبادلہ کیے جانے والے 79 پولیس اہلکاروں کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، مذکورہ پولیس اہلکاروں کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر ساؤتھ میں قائم بی کمپنی منتقل کیا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تبادلہ کیے جانے والے 79 پولیس اہلکاروں کو کوئی پوسٹنگ نہیں دی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کے خلاف ملزمان کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر مذکورہ پولیس اہلکاروں کو گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز ساؤتھ میں قائم بی کمپنی منتقل کیا جا رہا ہے اور تمام 79 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جس کی روشنی میں ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خوشاب اور کامونکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو جبکہ تحصیل روجھان میں آج بروز ہفتہ شریف نامی شہری جاں بحق ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ان تین اموات کے بعد پنجاب میں گزشتہ چند روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جاں بحق شہریوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے 7 گھر اور 1 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ مختلف مقامات پر پرانی عمارتوں کے گرنے سے 3 شہری جانبحق اور 9 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 7 ہزار 863 ایکڑ اراضی پر فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کےڈپٹی کمشنرز سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات ہدایت کی جبکہ انہوں نے راجن پور میں گزشتہ روز آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے اسکول کے تین طالب علموں کی خیریت بھی دریافت کی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔

محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

کوئٹہ: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عارضی ریلیف فراہم کر دیا۔

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت دیگر وکلا نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی اور سماعت کے دوران پیش ہوئے جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ جاری کیا۔

سماعت کی صدارت کرتے ہوئے جج کامران بلوچ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

محمود خان اچکزئی کے وکیل ایڈووکیٹ قاری رحمت اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف الزامات بدنیتی پر مبنی تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایف آئی آر میں درج چھاپے کے دوران اچکزئی کوئٹہ میں بھی موجود نہیں تھے۔

اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے والے وکلاء میں سے ایک نصیب اللہ کاسی نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا “وارنٹ گرفتاری کو معطل کرنے کا فیصلہ عدالتی سیشن کے دوران کیا گیا، جس میں مجسٹریٹ نے وارنٹ پر مزید کارروائی کو روک دیا ہے‘۔

پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

 لاہور: پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 179 رنز کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سیفرٹ 52 اور جوش کلارکسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل بریسول نے 23، جیمز نیشم نے 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر 2، شاداب خان اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سودھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر

نیوزی لینڈ: مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف، ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

جس میں بابراعظم 44 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان نے 43 ، شاداب خان نے 15 اور عثمان خان نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔

پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے

بابراعظم نے ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پچ اچھی لگ رہی ہے، 180 سے 190 رنز کا ٹوٹل اچھا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے سیریز میں کافی کمبی نیشن آزمائے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مجھے گالی دینے والے بھارتی حریف کی اس کے مداحوں نے ٹرولنگ کی، شاہ زیب رند

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی
ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، جس کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا گیا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی۔

تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا۔

سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک

ہرنائی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور معصوم جانیں بچ گئیں تاہم  علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کا امکان کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

 لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران اپنی 108 ویں اننگز میں 408 واں چوکا لگاکر آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔

ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو یہ واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بناسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہیے کیونکہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔

انہوں نے کہا ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہیے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے، ججز امام ابو حنیفہ کے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔

جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس

دوحہ: حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ان کی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب دے دیا ہے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق قطر میں موجود حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے بیان میں کہا کہ حماس کو مصر اور قطر کے ثالثوں کے توسط سے 13 اپریل کو دی گئی جنگ بندی کی تجویز پر آج ہی صہیونی قابض ریاست کا جواب موصول ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصری وفد نے تنازع کے خاتمےئ کے لیے مذاکرات بحال کرنے اور زیرحراست افراد کی رہائی کا راستہ ڈھونڈنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کے پاس کوئی نئی تجویز نہیں رہ گئی ہے تاہم وہ مختصر عرصے کے لیے جنگ بندی پر غور کریں گے اور حماس کی جانب سے بقیہ 33 زیر حراست افراد کو رہا کردیا جائے جبکہ اس سے قبل 40 افراد کی رہائی کے لیے بات کی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ مذاکرات کے حوالے سے بدستور ڈیڈلاک موجود ہے اور حماس کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

امریکا اور دیگر 17 ممالک نے جمعرات کو حماس سے اپیل کی تھی کہ وہ تنازع کے خاتمے کے لیے گرفتار افراد کو رہا کرے۔

حماس نے اس اپیل پر ردعمل میں بین الاقوامی دباؤ نہ لینے کا اظہار کیا تھا لیکن جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کے حقوق اور ضروریات کے پیش نظر کسی بھی منصوبے یا تجویز کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے بنیادی مطالبات مسترد کرتے ہوئے امریکا اور دیگر ممالک کے مشترکہ بیان پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ نہ تو مکمل جنگ بندی ہوگی اور نہ ہی غزہ سے اپنی افواج واپس بلائیں گے۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے جمعے کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئے مذاکرات شروع ہونے اور حماس کی حراست میں موجود افراد کی رہائی کا امکان ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ کہ اسرائیل نے مصری وفد کو بتگایا ہے کہ وہ رفح میں آگے بڑھنے سے قبل حماس کے ساتھ معاہدے کے لیے آخریی موقع کے طور پر زیرحراست افراد کی رہائی پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ رفح میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی کارروائی سے 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے اور 253 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اسرائیل کی جانب سے شروع ہونے والی وحشیانہ کارروائی کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار سے زائد فسلطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسٹیبشلمنٹ سے مذاکرات کا مطلب اور خواہش پوری کرلے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر فوج کو سیاسی میں دھکیل رہی ہے۔

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جانب سے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دینے پر حکومت نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا۔

لیگی رہنما نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کے بعد اب بلی نہیں بلکہ بلا تھیلے سے باہر آگیا ہے، پی ٹی آئی اپنی یہ خواہش بھی شوق سے پوری کرلے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک طرف اسلام آباد پر چڑھائی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف حکومت کرنے کی خواہش بھی رکھے تو ایسا نہیں ہوسکتا۔ وفاق میں اتحادی حکومت ہے جو اس مسئلے سے نمٹنا جانتی ہے اور وہ کسی بھی صوبے میں گورنر راج نہیں لگائے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اگر آپ چڑھائی کی خواہش رکھیں گے اور ان ہی عزائم پر چلیں گے تو پھر حالات ہی خراب ہوں گے۔

اُدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم سجھتے ہیں کہ فوج کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے مگر آج پھر اپوزیشن ایک بار پھر فوج کو سیاست میں دھکیل رہی ہے اور بانی چیئرمین مس کال کے منتظر ہیں کہ وہ آئے اور پھر اُن سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’تحریک انصاف کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آپ کو یہ سہولت میسر نہیں ہے اور اگر آپ کو مذاکرات کرنے ہیں تو سیاسی جماعتوں کے ساتھ کریں کیونکہ سیاسی لوگ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے نئے قوانین بنانے کی تیاری شروع

پاکستان میں سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن بل کی تیاری کے کام کا آغاز ہوگیا، جس سے خواتین، بچوں،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بل سے انتہاء پسندانہ رویوں اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہا ہے کہ قانون سازی کا مقصد ایسا سازگار ماحول اور ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانا ہے جس میں سوشل میڈیا کمپنیز بھرپور انداز میں کام کر سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں نئے آغاز کے لئے وزارت آئی ٹی کو ٹارگٹ دے دیا ہے، اس بل سے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں پیش آنے والے مسائل کے حل نکالنے میں مدد ہوگی۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھی ضروری قانون سازی کی جائے گی۔

اس بل سے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے، ڈارک اور ڈیپ ویب کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خاتمے، گستاخانہ مذہبی مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے حوالے سے بھی بڑی مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں اور اقلیتوں سے متعلق مواد ہٹانے اور سائیبر سپیس سے متعلق حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں پیش رفت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے تجاویز اور پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کیلئے ماہرین کی مدد بھی لی جائے گی۔