All posts by Channel Five Pakistan

پی ایس ایل 3 : آج دفاعی چیمپئن پشاور کا سامنا ملتان سلطانز سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج ٹورنامنٹ کا 16 واں میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔

دونوں ہی ٹیموں نے اب تک ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کیا ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان دو ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہے، ملتان سلطانز 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر نکل آیا، ذرائع

لندن(ویب ڈیسک) ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی گردن میں دوبارہ ٹیومر آنے کے باعث ان کی مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے سلسلے میں وہ گزشتہ چند ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق برطانوی بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ 7 ماہ میں 6 بار کیمو تھراپی کرچکے ہیں جب کہ ان کی 7 ماہ میں 3 بار سرجری بھی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے بیگم کلثوم نواز کے سی ٹی اسکین اور گیلیم اسکین کیے گئے جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی گردن میں ٹیومر دوبارہ آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے ان کی ریڈیو تھراپی ٹریٹمنٹ کے ساتھ مزید سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا الزام، متحدہ ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوششپیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا الزام، متحدہ ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش سینٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے پر متحدہ رہنماﺅں کی تنقید سے پریشان تھیں نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ فاروق نے نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی شازیہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

احد چیمہ نے آشیانہ سکیم کا ٹھیکہ دینے کے لیے 32کنال اراضی لی

لاہور (صباح نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور شاہد شفیق کو 15 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔ اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ احد چیمہ اور ان کے خاندان نے 32 کنال زمین اپنے نام کرائی جب کہ ان پر آشیانہ ہاسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی بنائی جس کا کام غریب خاندانوں کو گھر بنا کر دینا ہے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ٹھیکہ دینے کے لئے 32کنال زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام کرائی۔ اراضی کی مالیت 3 کروڑ 9لاکھ کے قریب ہے لیکن کروڑوں روپے کی اراضی خریدنے کے لئے 25لاکھ روپے کی رقم احد چیمہ کے اپنے اکاﺅنٹ اور بقایا رقم کی ادائیگی پیرا گون اکاﺅنٹ سے کی گئی اور یہ ساری زمین احد چیمہ کو اس لیے دی گئی کہ ٹھیکہ لیا جا سکے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ احد چیمہ نے 19کنال 7مرلہ اور زمین لی ہے، اب تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں آشیانہ کی فائلیں بھی پیرا گون نے فروخت نہ کی ہوں۔وارث علی نے بتایا کہ 32کنال اراضی میں سے 19کنال احد چیمہ کی بہن اور کزن کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر دونوں کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم دونوں ملزمان پیش نہیں ہوئے۔ نیب نے عدالت سے احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کرتے ہوئے مقف پیش کیا کہ شاہد شفیق نے پپرا رولز کی خلاف ورزی کی، آشیانہ اقبال سوسائٹی کا پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے 3کمپنیوں کا جوائنٹ وینچر کیا گیا، بسم اللہ انجیرنگ، سپارکو اور انہوئی کمپنی کو ملایا گیا اور ایل ڈی اے کے لوگوں کی ملی بھگت سے ٹھیکہ دیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ ٹھیکہ دیتے ہوئے بے ضابطگیاں نہیں دیکھی گئیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ٹھیکہ ڈی جی ایل ڈی اے نے پاس کیا اور پی ایل ڈی سی میں ہر شخص کو ٹھیکہ دینے کے لیے مجبور کیا گیا، اس دوران 17 چیف ایگزیکٹوز کو تبدیل کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آشیانہ اقبال سوسائٹی میں کتنے فیصد کام ہوا ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تک ساری کی ساری زمین خالی پڑی ہوئی ہے، کام نہ کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، کمپنیاں زمین فروخت کرنا چاہتی تھیں، معاہدے کے مطابق 20فیصد کام کرنا تھا، لیکن کمپنیوں کی جانب سے 60 فیصد زمین مانگی گئی تھی جو بدینتی پر مبنی تھا، یہ وائٹ کالر کرائم ہے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔ نیب کی جانب سے گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جسے تھوڑی دیر بعد سناتے ہوئے ملزمان کا مزید 15روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور دونوں ملزمان کو 20مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ پر غیر قانونی طور پر ایک فرم کا 14ارب روپے کا ٹھیکہ دینے جب کہ ملزم شاہد شفیق پر جعلی دستاویزات پر 14 ارب کا ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم کے 90فیصد شیئرز بسمہ انجینرنگ کے پاس تھے۔

ہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی سزا کےخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے زینب قتل کے مجرم عمران کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت مجرم عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران کو شفاف ٹرائل کے بغیر پھانسی کی سزا سنائی گئی،مجرم نے دباﺅ میں آکر جرم قبول کیا،عدالت سزا کو کالعدم قرار دے۔عدالت نے مجرم عمران علی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جیل سپرٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت 12مارچ کوہوگی۔

دانیال عزیز نے توہین عدالت کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے توہین عدالت کا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے، غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں جبکہ دانیال عزیز توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا بھی کردی ہے۔دانیال عزیز کی جانب سے پیر کےروزسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے،غلط رپورٹنگ کے نتائج ہمیشہ منفی نکلتے ہیں، عوامی نمائندوں کے الفاظ کو باآسانی سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا جا سکتا ہے، ہمیشہ زیر التوائ مقدمات پر ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کی، چینلز کی بھی ذمہ داری ہے کہ ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر تقاریر نشر نہ کی جائیں، جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیا کیلئے جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے، جبکہ دانیال عزیز کا یہ بھی کہنا ہےے کہ ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا، تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی، عدالتی کارروائی اور انصاف کی راہ میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا، میرے خلاف جاری توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج منگل کو ہوگی جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

تحریک انصاف کے 12 ارکان نے وفاداریاں بدلیں، رپورٹ عمران خان کو ارسال

پشاور(اے این این ) سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان نے وفاداریاں تبدیل کیں، خیبر پختو نخواہ حکومت نے رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھیجوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 61 میں سے 49 ارکان نے اپنے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 12 ارکان نے دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کو ووٹ دیا ۔ رپورٹ کے مطابق، پیپلزپارٹی کے کے پی اسمبلی میں 6 ارکان تھے ، ایک رکن نے 10 اور دوسرے نے 9 ووٹ حاصل کیے، امیدوار جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کے 8 ایم پی ایز کا ووٹ حاصل کیا۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

چوہدری شوگر ملز کیس کھل گیا

اسلام آباد (صباح نیوز+ این این آئی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 3 ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوا جس میں نواز شریف کے خلاف 3ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی چیئرمین نیب نے منظوری بھی دی۔ایگزیکٹو بورڈ نے مجموعی طور پر 26 مختلف معاملات میں رےفرنسز، انکوائرےز کی توثےق کی ہے۔ ترجمان نےب کے مطابق نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانون کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تاکہ قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔اجلاس میں نوازشریف اوردیگرکے خلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور15کمپنیوں میں بدعنوانی کاضمنی ریفرنس دائرہوگا جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملزاورہل میٹل کیس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔نیب اعلامیے کے مطابق نواز شریف اور دیگر افراد کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر ہوگا۔اس کے علاوہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے نیب اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کےافسران کے خلاف اختیارات کےناجائزاستعمال ، این ٹی ایس انتظامیہ و محکمہ صحت پنجاب اور چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔چوہدری شوگرملزمالکان میں نوازشریف،شہبازشریف،حمزہ شہباز،کلثوم نواز،مریم صفدر،فضل داد عباس اور مسرور انور کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مقصوداینڈکمپنی کےمالک ملک مقصوداحمدکےخلاف آمدن سےزائداثاثوں پرانکوائری کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔چیئرمین نیب نے احدچیمہ اوردیگرکیخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال اوربدعنوانی کی شکایات کی انکوائری کی منظوری بھی دی۔نیب نے موبائل سروسزکاٹھیکہ دینےکےالزام میں اسحاق ڈار،انوشہ رحمان اور اسماعیل شاہ کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ہے ۔چیئرمین نیب نے عمران خان کےسرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کرنےپر حکام کےخلاف انکوائری کی منظوری بھی دی۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی کے خلاف امتیازی کارروائی نہیں کررہا۔
-1نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میاں محمد نواز شریف اور دیگر کےخلاف فلیگ شپ انویسٹمنٹ لیمیٹد اور دیگر 15کمپنیوں کے کیس میںبدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چےرمین کے فےصلے کی توثےق کی ہے ۔ ترجمان نےب کی پرےس رےلےز کے مطابق
2 میاں محمد نواز شریف اور دیگر کےخلاف عزیزیہ سٹیل ملز اور ہل میٹل کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی چئیرمین نیب نے منظوری دی تھی ۔
3 میاں محمد نواز شریف اور دیگر کےخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں بدعنوانی کا ضمنی ر یفرنس دائرکرنے کی چئیرمین نیب نے منظوری دی تھی ۔
4 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پانامہ سکینڈل میں 15کمپنیوں کے مالک ذولفقار بخاری کے خلا ف ا نکوائری کی منظوری دی۔ملزم پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔
5 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے راولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی طور رپر قبضہ کرنے اوراولپنڈی ریلوے ایمپلائز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی مد میں بقایا جات کے عدم ادائیگی کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
6 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے میسرز حساس کنسٹرکشن کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو 664.405 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
7 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS)کی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے شعبہ صحت اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر امتحانات میں عدم شفافیت کے ذریعے من پسند امیدواروں کو فائدہ پہنچانے کاالزام ہے ۔
8 نیب کے ایگزیکٹو بورڈاجلاس نے ڈاکٹر عاصم محمود ،محمودالحسن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نیب کو موصول ہوئی ۔
9 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز چوہدری شوگرملزکے مالکان میاں محمد نواز شریف ، میاںمحمد شہباز شریف ، حمزہ شہباز ،کلثوم نواز ، مریم صفدر اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔ یہ شکایت نیب کو مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے موصول ہوئی ۔
10نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میاں محمد شہبازشریف، فضل دادعباس، مسرورانور اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کویہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیاد پر سٹیٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئی ۔
11 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ملک مقصود احمدمالک مقصود اینڈ کمپنی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔یہ شکایت مشتبہ رقوم کی منتقلی کی بنیا دپر سٹیٹ بینک کی جانب سے نیب کو موصول ہوئی۔
12نیب ایگزیکٹو بورڈاجلاس نے سابق وفاقی وزیرمحمد اسحاق ڈارکے خلاف بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی ۔ان پرمبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
13 نیب ایگزیکٹو بورڈاجلاس نے احد خان چیمہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔
14 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پیراگون سٹی پرائیوٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے اور دھوکہ دہی کا الزام ہے۔
15 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بشیر داﺅد ،مریم داﺅد اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر پانامہ سکینڈل میں الزام ہے کہ وہ آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
16 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عبدا لستار ڈیرو سابق منیجنگ ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ملزمان پر پانامہ سکینڈلز میں الزام ہے کہ وہ آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
17 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سوئی سدرن گیس کمپنیSSGC) (،پاکستان سٹیل ملز کے افسران / اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طورپرپاکستان سٹیل ملز کی گیس غیر قانونی طریقہ سے بند کرنے کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاےا۔
18 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان سٹیل ملز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پرملازمین کے پرووڈنٹ فنڈزاورگریجیویٹی کے غیر قانونی طور پر نکالنے اور استعمال کرنے کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو 7.5ارب روپے کا نقصان پہنچاےا۔
19 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کے ڈی اے کے افسران اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور پررفاہی مقصد کیلئے مختص پلاٹوں کو رہائشی اور کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرنے کا الزام ۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچاےا۔
20 ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے یاسر آفندی لائین منیجر شیل پاکستان لمیٹڈ،ارشد جلیل چیئرمین/ ڈائیریکٹر میسرز ایرولیوب پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان نے ڈیفنس کوٹے پر ایوی ایشن ایندھن خرید کر کھلی مارکیٹ میںفروخت کیا ۔ جس سے قومی خزانے کو 2370 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
21 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کے خاندان کے افراد انور سیف ا للہ ، سلیم سیف ا للہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر پانامہ سکینڈل میں 34آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا الزام ہے ۔
22 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ خالد پرویز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان نے مبینہ طور پر بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے مالم جبہ میں 275ایکڑ سرکاری جنگلات کی اراضی سیمنز گروپ آف کمپنیز کو لیز پر دینے کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
23 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر غیر قانونی طور پر استعمال کرنے کے معاملہ پر خیبر پختونخوا حکومت کے متعلقہ افسران کے خلاف اختیارات کے مبینہ طور پر ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی انکوائری کی منظوری دی۔
24 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ڈائریکٹرجنرل کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور احمد پیرکانی اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملز مان پر مبینہ طور پر ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے چلتن ہاﺅسنگ سکیم کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور الاٹ کرنے کا الزام ہے ۔
25 نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیر محکمہ خوراک حکومت بلوچستان اظہار حسین اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملزمان پر پی آسی پشین میں گندم کی بوریوں کی خریداری میں مبینہ طور پر بدعنوانی کا الزام ہے ۔جس سے قومی خزانے کو 211.848 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
26 نیب ایگزیکٹو بورڈاجلاس نے سابق وفاقی وزیرمحمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر انوشہ رحمن اورسابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے خلاف مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز(NGSMA) کو ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑسے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر 10ماہ کے اندر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب حتساب سب کے لیے©©©©© “ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے ۔ نیب افسران بلا امتیاز ، کسی دباﺅ اور سفارش کو خاطر میںنہ لاتے ہوئے اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔

مہدی حسن کے صاحبزادے گردوں کے مرض میں مبتلا

لاہور (شوبز ڈیسک ) عالمگیر شہرت یافتہ گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث شدید علیل۔ ڈی جی پِلاک نے ان کے لئے مدد کی سمری سیکرٹری انفارمیشن کو بھیجی جس کی وجہ سے سی ایم پنجاب نے ان کے مفت علاج کی سمری منظور کر لی ہے۔اس حوالے ڈی جی پلاک نے کہا سینئر فنکار ہمارے ملک کا عظیم اثاثہ ہیں۔ان کی خدمت کےلئے ہماری تمام تر توانائیاں حاضر ہیں۔جن لوگوں نے شعبہ فن کےلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے اب ان کی خدمت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔مہدی حسن کا موسیقی کی دنیا میں بڑا نام ہے وہ عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان کا ذریعہ بنے ہیں۔
اب ان کے بعد ان کی فیملی کی ہر طرح کی سپورٹ کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔آصف مہدی کی طبی امداد کےلئے سمری ارسال کی گئی تھی جو اب منظور ہو چکی ہے۔

اگرتھوڑی سی بھی فرصت ہوتی تو شادی کرلیتی‘ ریچا چڈا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا اس وقت سے رومانوی حوالے سے خبروں کی توجہ کا مرکز ہیں، جب انہوں نے گزشتہ برس اداکار علی فضل سے تعلقات کا اعتراف کیا تھا۔گزشتہ برس کے وسط میں اپنی کامیڈی فلم فقرے 2 کی تشہیر کے دوران ریچا چڈا اور علی فضل نے اعتراف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں۔ ریچا چڈا کی شادی کی افواہیں بھی گرم ہیںاور اب انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انوکھی منطق بیان کی ہے کہ اگر انہیں تھوڑی سی بھی فرصت ہوتی تو وہ شادی کرلیتی۔ ہندوستا ن ٹائمز کےمطابق ریچا چڈا کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اور علی فضل اپنے فلمی کیریئر پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔فقرے 2 کی بھولی پنجابن کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس وقت شادی ان کے اور علی فضل کے ایجنڈے میں شامل نہیں ۔
اور ان دنوں وہ اپنے تعلقات کو آہستگی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

ریچا چڈا نے انکشاف کیا کہ رواں برس وہ دونوں بہت زیادہ مصروف رہیں گے، ان کی تمام تاریخیں پہلے سے ہی بک ہیں، اس لیے ان کی شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ڈیرن سیمی کی ثناءبچہ کے ہمراہ تصویر پر ہنگامہ

لاہور (نیوزایجنسیاں) ڈیرن سیمی اور ثناء بچہ کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر چند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جو مداحوں کو ناگوار گزرا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور ثناءبچہ کی تصویر منظرعام پر آئی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا ہو گیا۔ تصویر پر مداحوں نے سخت تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ ثناءبچہ کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سیمی کے اتنے قریب کھڑی ہوں۔ثناءبچہ نے پشاور زلمی کے میچ سے پہلے اپنی ایک تصویر لی اور اسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جواباٍ سیمی کا کہنا تھا کہ اب آپ نے ہر میچ سے پہلے یہ کرتے رہنا ہے۔اس کے بعد دونوں کی گفتگو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خوب تنقید کی گئی۔

دونوں کے درمیان صرف یہ دو جملے سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرے جنہوں نے خوب بھڑاس نکالی۔ڈیرن سیمی کی انجری کوبھی اس سے تشبیہ دینے لگے اورکہاکہ انجری کی وجہ دراصل اس کوقراردیا۔