تازہ تر ین

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی مضبوط بیٹنگ لائنز کی فہرست جاری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے اپنی مضبوط بیٹنگ لائن کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کو پہلے، آسٹریلیا کو دوسرے، جنوبی افریقا کو تیسرے، انگلینڈ کو چوتھے، نیوزی لینڈ کو پانچویں، بھارت کو چھٹے جبکہ پاکستان کو ساتویں یعنی آخری نمبر پر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں 225 کا ہدف بھی حاصل ہوتے دیکھا ہے، رواں ورلڈکپ ایڈیشن میں جہاں زیادہ تر اسکور 175 ہے، وہاں اوپری نمبرز کھیلنے والے پاور ہٹرز اہم کردار کریں گے اور وہی 4 ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کیلئے کوالیفائی کرتی نظر آئیں گی۔

قبل ازیں مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا تھا جبکہ پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv