All posts by Channel Five Pakistan

بھارت سے تاریخی ٹیسٹ کےلئے افغانی ٹیم کااعلان

کابل (اے پی پی) افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول تاریخی ٹیسٹ اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے الگ الگ 15 رکنی سکواڈز کا اعلان کر دیا، راشد خان، مجیب الرحمان، امیر حمزہ اور ظاہر شاہ چار سپنرز کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، افغانستان کو ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار فاسٹ باﺅلر دولت زدران کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ برس افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا۔

، آئرش ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر چکی ہے جبکہ افغانستانی ٹیم 14 جون کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرے گی، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 3 سے 7 جون تک کھیلی جائے گی۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان اصغر ستانک زئی، جاوید احمدی، احسان اللہ، محمد شہزاد، مجیب الرحمان، ناصرجمال، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، افسر زیزئی، محمد نبی، راشدخان، امیرحمزہ، سید شیرزاد، یامین احمدزئی، وفادار اور ظاہر شاہ پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان اصغر ستانک زئی، نجیب، عثمان غنی، محمد شہزاد، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زدران، سمیع اللہ شنواری، شفیق اللہ، درویش رسولی، محمد نبی، راشدخان، گلبدین نائب، کریم جنت، شراف الدین اشرف، شاہ پور زدران اور آفتاب عالم شامل ہیں۔

کوہلی سیٹ انٹرنیشنل کرکٹر آف ایوارڈلے اڑے

ممبئی (اے پی پی) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی سیٹ انٹرنیشنل کرکٹ آف دی ایئر قرار پائے، کولن منرو نے ٹی ٹونٹی کے بہترین بلے باز اور راشد خان نے بہترین باﺅلرکا ایوارڈ حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سیٹ کرکٹ ریٹنگز ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردوخواتین کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا، کوہلی کیلئے گزشتہ سیزن یادگار رہا تھا اسلئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، بھارتی اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے انٹرنیشنل بیٹسمین آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، افغانستانی سپنر راشدخان کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی اور انہوں نے آئی پی ایل کے دوران بھی اپنے سکلز سے سب کو متاثر کیا، ٹی ٹونٹی باﺅلر آف دی ایئر اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ٹی ٹونٹی بیٹسمین آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے۔

، کیوی باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل باﺅلر آف دی ایئر، بھارت کی خاتون کرکٹر ہرمنپریت کوہر نے آﺅٹ اسٹیڈنگ اننگر آف دی ایئر، میانک اگروال ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، شبھ مان گل انڈر 19 پلیئر آف ایئر، کرس گیل پاپولر چوائس ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے۔

لیڈز ٹیسٹ میں بھی ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی،طاہرشاہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ لیڈزمیں بھی قومی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ لارڈزٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے اس طرح باﺅلنگ کی انگلینڈ فرنٹ فٹ پر آہی نہیں سکا۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم شاداب سے ڈری ہوئی تھی۔ تیسری اننگز میںگیند نیچے کی جانب جارہا تھا جس کیلئے فرنٹ فٹ پر رہنا پڑتا ہے ورنہ ایل بی ڈبلیو کا خطرہ ہوتا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی باﺅلنگ کے نتیجے میں انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں پاکستان ٹیم زیادہ تجربہ کار نہ تھی لیکن انگلینڈ کے پاکستان کے سامنے ٹھہر نہیں سکے انہوں نے کہا کہ محمد عباس کی آصف کی طرف کے باﺅلر ہیں۔

چیریٹی میچ،ورلڈالیون کی قیادت آفریدی کے سپرد

لاہور (نیوزایجنسیاں ) آئی سی سی کے زیراہتمام ورلڈ الیون لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو چیرٹی میچ کھیلے گی اور اس حوالے سے آئی سی سی نے شاہد آفریدی کیلئے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹویٹر پر خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئین مورگن کی غیر موجودگی میں ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔آئی سی سی کی جانب سے اس اعلان کے بعدشاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے وہ بھی اتنے اچھے مقصد کیلئے ، مجھے یقین ہے کہ دوسری ٹیم کے کھلاڑی بھی اس میچ کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو انتہائی شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا ‘۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کو آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل کیا گیا تو اس کے بعد خبریں آئیں کہ ممکنہ طور پر شاہد آفریدی میچ نہیں کھیل پائیں گے تاہم اس کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ وہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں حصہ لے گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس نوبل کا ذ کو بطور کرکٹر اور مسلمان سپورٹ کرتاہو ں اور اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کررہا ہوں اور میرے جسم میں جتنی سکت ہوگی میں اس میں بھرپور حصہ لوں گا۔

قومی ہاکی پلیئر ز فٹنس مسائل سے دوچار

کراچی: (نیوزایجنسیاں) کراچی میں چمپئینز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا پریکٹس کیمپ جاری، فٹنس کو 100 فیصد بنانے کے لیے گورے فزیکل ٹرینر کی خدمات، کھلاڑی گراو¿نڈ میں جان مارنے لگے۔آسٹریلیا کے فیزیکل ٹرینر ڈینئل ہیری نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی کےلئے فٹنس لیول بہت کم ہے جس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یویو ٹیسٹ کا لیول اکیس پر پاس ہوگا۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے فزیکل ٹرینر ڈینئل بیری کی نگرانی میں کھلاڑیوں کے مختلف فزیکل سیشن ہوئے جن میں اسپیڈ ٹیسٹ لیا گیا اور کھلاڑیوں سے مختلف مشقیں کرائی گئیں۔اس سے قبل ڈینئل ہیری نے ایبٹ آباد میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فٹنس پر کام کیا تھا اور اب وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لئے کراچی پہنچے ۔ڈینئل ہیری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا فٹنس لیول انتہائی کم ہے۔ یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول 20 پلس ہے جب کہ دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کا لیول 29 تک ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلے کی نسبت فٹنس میں بہتری آرہی ہے تاہم ماڈرن ہاکی میں کھلاڑیوں کی سو فیصد فٹنس کا ہونا بہت ضروری ہے۔

ڈینئل ہیری نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا اصل مسئلہ فٹنس ہے، جب تک کھلاڑی مکمل فٹ نہیں ہوگا وہ بہتر نتائج نہیں دے سکتا ۔

عمران خان الیکشن 2018 ءکیلئے ” فیورٹ “ قرار ، بین الاقوامی برادری نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت کی منتقلی ، عمران خان کو بین الاقوامی برادری نے آئندہ الیکشن کے لیے فیورٹ قراردے دیا۔ اسلام آبادمیں تعینات بیرونی ممالک کے سفارت کار وں نے اپنے حکام کو بدلتی ہوئی صورتحال سے مطلع کررہے ہیں۔ جولائی 25کو ہونے والے الیکشن پر دنیا کی نظریں جم گئیں۔سال 2013ءمیں پہلی مرتبہ منتخب جمہوری حکومت سے مسلم لیگ (ن) کو اقتدار منتقل کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن ) نے گزشتہ الیکشن میں واضع برتری حاصل کی ، مگر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کونااہل قرار دیے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے حکومت سنبھالی۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت مختلف مشکلات کا شکار رہی۔ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سے برطرف ہونے کے بعد عدلیہ ااور اسٹیبلشمنٹ کو تنقیدکا نشانہ بنایا ۔ تاہم حکومت نے ضمنی انتخابات میں ملک بھر میں متعدد نشستیں حاصل کیں۔صد رپاکستان ممنون حسین کی جانب سے 25جولائی کو الیکشن کے مسودے پر دستخط کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آئندہ حکومت کرنے کیلئے پلاننگ کرنے میں مصروف ہوچکی ہے۔

ن لیگ کو عوام الیکشن میں بتائینگے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا ، پی ٹی آئی رہنماﺅں میاں اختر حسین ، حافظ فرحت عباس ، شبیر سیال ، مظفر گوندل ، ملک فقیر ، زوہیب شبیر کی ” خبریں فورم “ میں گفتگو

لاہور (فورم، طیب سندھو، عکاسی سجاد مغل) لوگ گندہ نالے کا پانی پینے پر مجبور ہے۔ سیورج کا سب سے بتر نظام پی پی 153کا ہے،مسلم لیگ ن نے لوگوں کوبےواقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار پی پی 153سے شبیر سیال اور پی پی 162سے حافط فرحت عباس نے خبریں فورم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا شبیر سیال کا کہنا تھاکہ پینے کا صاف پانی ویسے تو پورے لاہور کا مسلہ ہے لیکن پی پی 162 کا سب سے بڑا مسلہ ہے کیوں کہ ہماری پی پی میںدو بڑے گندہ نالے ہےں ان گندہ نالوںکا پانی پینے کے صاف پانی سے مل کر لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے اور لوگ زہر آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے حلقہ کی عوام بہت سی جان لیوابیما ریوں میں مبتلہ ہورے ہیں ۔گندہ نالے کی وجہ سے علاقہ ہر وقت بدبوں سے بڑا رہتا ہے۔ ےہ بے کار حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔سیورج کا نظام اتنا بدہال کاشکار ہے کہ حلقہ کی ہر گلی میں گٹر روںکا پانی نظر آتا ہے اس موقع پر حافظ فرحت عباس کا کہنا تھاہم نے عمرا ن خا ن کی قےا دت میں پہلی د فعہ کسی طا قت ور وزےرا عظم کا احتساب کےا ہے۔ ہم نے عوا م میں شعور پےدا کےا ہے ۔ عوا م انہیں الےکشن 2018میں اپنا ووٹ کے ذریے جواب دے گی اور اانہےں بتا ئے گئی کہ “انہیں کےو ں نکا لا” اور انہیں بھی بہت جلد عوا م سے جواب مل جا ئے گا ۔ پاکستا ن مسلم لےگ ن نے عوا م کے مسائل کی طر ف تو جہ نہیں دی صر ف اور صرف اپنے دو لت بنا نے اور کر پشن بچا نے کی طر ف لگے ر ہے جس کی وجہ سے عوا م کے د لو ں میں مسلم لےگ ن کے لئے نفر ت بڑ ھ گئی ہے ۔ عوا م عمرا ن خا ن سے بے انتہا ہ محبت کرتی ہے ۔ اس لئے روز انہ کی بنےا د پر پا کستان تحرےک انصا ف میں شمو لےت ہو ر ہی ہے ۔ اس با ر ہم پنجا ب میںپہلے سے بہت بہتر پو زےشن میں ہیں اور ےقےنا اس با ر پنجا ب میں حکومت تحرےک انصا ف کی ہو گئی ۔ 2013کے الےکشن سے قبل انٹراپا رٹی الےکشن کی وجہ سے ہمےں جنر ل الےکشن میں شکست ہو ئی اس د فعہ اپنی غلطی سے سبق سےکھا ہے حکومت پنجا ب بجٹ کا 60فےصد سے زےا دہ بجٹ لاہور پر خر چ کےا جاتا ہے اس کے باجود عوا م صا ف پا نی ، سورےج کا نظا م سمےت ہسپتالو ں میں بنےا دی سہولتو ں سے محرو م ہیں ۔ اس بار ہم لاہور میں ساری سیٹے جیتے گے۔اس موقع پر میاں اختر حسین ،مضفر گوندل ،ملک فقیر حسین ،اور زوہیب شبیر بھی ماجود تھے۔

نواز شریف کیطرف سے اسد درانی کی حمایت ، قوم ہل گئی : ضیا شاہد ، فوج ، عدلیہ کیخلاف سازش کرنیوالوں کو پکڑا جائے : جنرل (ر ) نعیم لودھی ، جنوبی پنجاب میں نہریں بند، ضیا شاہد صاحب ہماری مدد کو پہنچیں: جمشید دستی ، بھارت چناب میں بہت کم پانی چھوڑ رہا ہے : میاں غفار ، حلقہ بندیوںکا کیس سپریم کورٹ گیا تو الیکشن ملتوی ہو جائینگے : کنور دلشاد ، چینل ۵کے لائیو پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے حوالے سے پروگراموں میں کہہ چکے ہیں۔ اقتدار سے علیحدگی کے بعد زیادہ کھلی انڈین لائن لینے لگے ہیں۔ اسد درانی کی کتاب سے پہلے جو ایک بھرپور انداز میں وہ سرل المیڈا کو انٹرویو دے چکے ہیں جس طرح سے اس انٹرویو کو انڈین ٹی وی چینلز نے لیا۔ میرے پاس 5 انڈین ٹی وی کے کلپس ہیں ان میں سے 3,2 کا تو ہیڈ لائن ہی یہ ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نے اعتراف کر لیا کہ ہم انڈیا میں دہشتگردی کے لئے لوگ بھیجتے تھے ممبئی حملے کے سلسلے میں آج جو نظر آ رہا ہے پاکستان کے سوچنے، سمجھنے والے لوگوں کو دیکھنا چاہئے میں نے کبھی شہباز شریف صاحب کی بات نہیں کی شہباز شریف صاحب نے نہ کبھی عدلیہ کو بُرا بھلا کہا نہ فوج پر تبرّے بازی کی اور نہ ہی ان معاملات میں شامل ہوئے لیکن نوازشریف نے اگرچہ وہ ان کے بڑے بھائی ہیں شاید طے کر لیا ہوا ہے کہ وہ آج کے جس طرح انہوں نے اس درانی جو نیشنل سکیورٹی کمیٹی ہے وہ تو اس کی مذمت کر رہی ہے اور آج وزیراعظم کی زیر صدارت میں انہوں نے جنرل (ر) اسد درانی کا ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے دوسری طرف جی ایچ کیو میں ان سے پوچھ گچھ شروع ہو چکی ہے۔ تیسری طرف آج نوازشریف نے بڑا کھل کر جنرل اسد درانی کی حمایت کی ہے یہ پہلی آواز ہے جو اسد درانی کی حمایت میں آئی ہے کسی بڑے آدمی کی طرف سے۔ حمایت میں انہوں نے کہا ہے کہ جنرل اسد درانی نے جو باتیں کی ہیں وہ بڑی اہم ہیں۔ یہ نہیں کہا کہ غلط ہیں۔ یہ کہا کہ صرف ان سے پوچھ گچھ کرنے کا فائدہ جنرل درانی کے بارے میں سافٹ کارنر دیتے ہوئے اچانک نوازشریف نے یہ کہا ہے کہ قومی کمیشن بنایا جائے جو اس پورے نیٹ ورک کا جائزہ لے۔ جو لوگ جانتے ہیں کہ ان کی مراد کیا ہے ان کی مراد یہ ہے کہ جب پرویز مشرف کے دور میں کارگل میں لڑائی ہوئی اور کارگل کا وینچر سمجھا جاتا تھا کہ یہ ان کا ذاتی اور کچھ دوستوں کا وینچر ہے تو نوازشریف نے سعودی عرب سے واپسی پر سیاست میں واپس آنے کے بعد لندن سے واپس آنے کے بعد سب سے اس پر احتجاج کیا کہ کارگل کے مسئلے پر تحقیقات کروائی جائے یہ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش تھی۔ جنرل (ر) نعیم لودھی نے کہا کہ شاید آپ میری بات پر حیران ہوں کہ میں خود اس چیز کا حامی ہوں کہ ایسے نیٹ ورک کو پکڑا جائے جو پاکستان کے خلاف باہر کی طاقتوں سے مل کر پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ نوازشریف کہے یا کوئی اور کہے میرا خیال ہے کہ عوام اتنے پاگل نہیں ہیں کہ وہ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ وہ کون سے نیٹ ورک ہیں جو پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ کون سی وہ نیٹ ورک ہیں جو انسٹی ٹیوشنز کے نیچے سے زمین کھودنا چاہ رہے ہیں جو اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں صبح شام اپنا لہو بہا رہے ہیں اس ملک کی حفاظت کے لئے۔ تو میں تو سمجھتا ہوں کہ نواز شریف صاحب کی یہ بات فوراً مان لینی چاہئے اور ایک قومی کمیشن بنا لینا چاہئے جو یہ پتہ کرے کہ کون لوگ ہیں جو واقعی پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی جوڈیشری، پاکستان کے انسٹی ٹیوشنز کے خلاف کام کر رہے ہیں مجھے تو اس بات کی بہت خوشی ہو گی۔ ضیا شاہد نے کہا کہ جہاں تک میری معلومات یا مشاہدے کا تعلق ہے وہ ہر گز قومی کمیشن اس مقصد کے لئے نہیں بنانا چاہتے جس کی طرف اشارہ کیا وہ تو خود سب سے بڑا، میرے پاس 5 انڈین ٹی وی چینلز کے کلپس جو سرل کے ڈان میں ان کے انٹرویو کے بعد آئے تھے۔ ان میں سے 3 ٹی وی چینلز کے پروگرام اور ان کی نیوز کا پہلا جملہ یہ ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف نے اعتراف کر لیا کہ ہم انڈیا کی سرزمین پر ممبئی حملوں میں پاکستان سے لوگ گئے تھے۔اور انہوں نے یہ حرکت کی تھی۔ اس بیانیہ کے بارے میں یہ خبریں بھی آئیں کانگرس کے ارکان کو نوازشریف کے اس انٹرویو کو ثبوت کے طور پر بھیجا گیا اور ان میں تقسیم کیا گیا۔ ان کے خیال میں نیٹ ورک کا، یہ چھان بین کا مطلب یہ نہیں ہے جو آپ فرما رہے ہیں۔ بلکہ ان کا مطلب وہی ہے جو انہوں نے سیاست میں سعودی عرب اور لندن سے واپسی کے بعد کہا تھا کہ یہ کارگل سازش تھی پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب کرانے کی اور یہ پرویز مشرف نے جو حرکت کی اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
جنرل نعیم لودھی نے کہا میں آپ کی بات تو سمجھ گیا۔ میں نے جان بوجھ کر کہا تھا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ اور کون سے نیٹ ورک یہاں چل رہے ہیں۔ شاید وہ لوگ جو یہ بیانیہ دے رہے ہیں وہ یہ بات بھول گئے کہ بھارت کے اپنے لوگوں نے بھارت کے آئی جی نے کتاب لکھی ہے جس میں یہ حملہ کیسا ڈرامہ بنایا گیا۔ ایک نیوٹرل جرمن نے کتاب لکھی ہے جس میں تمام ثبوت بھی ساتھ بھی اٹیچ کر دیئے ہیں اور بتا دیا کہ یہ حملہ کیسے اور کہاں پلان کیا گیا اس نے ثابت کر دیا کہ بھارت کا اپنا کیا ہوا کام تھا۔ ہمارے وہ انٹلیکچوئل جو دشمن کی بات پر یقین کرتے ہیں اور غیر جانبدارانہ بات پر یقین نہیں کرتے۔ اپنے لوگوں پر یقین نہیں کرتے ان پر مجھے بڑی حیرت ہوتی ہے میرا خیال ہے یہ باتیں جتنی مرضی کر لیں جو دنیا کہہ رہی ہے جو نیوٹرل لوگ کچھ ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔ جو امریکہ کہے گا وہ تو واضح ہے وہ تو ہمیشہ مخالفت کرے گا بھارت کی حکومت ہمیشہ مخالفت کرے گی۔ہندوستان کے اپنے لوگ باتیں کر رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں واضح ہیں یہ تو ویسے ہی ایک واویلا میرے خیال میں اس پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اس وقت ملک کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی صاحب ہیں۔ ان دونوں اصحاب کا نقطہ نظر بڑا دلچسپ ہے عجیب گورکھ دھندا ہے کہ نوازشریف صاحب کو دونوں رہنماﺅں کو بھی قرار دیتے ہیں لیکن شہباز شریف صاحب وقتاً فوقتاً فوج کے خلاف دشنام طرازی کی مذمت بھی کر دیتے ہیں عدلیہ کی حمایت بھی کر دیتے ہیں حتیٰ کہ انہوں نے نیب کے بارے میں بھی کہا کہ بڑا اچھا کام کر رہی ہے دوسری طرف شاہد خاقان عباسی قومی سلامتی کمیٹی کی صدارت کر رہے ہوتے ہیں بطور وزیراعظم جس میں جنرل اسد درانی کے خلاف کارروائی ہوتی ہے اور نام ای سی ایل میں جاتا ہے جس پر انکوائری کا حکم ہوتا ہے۔ دوسری طرف ان کے قائد مسلسل بھارت کی لائن لے رہے ہیں۔ ججوں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں فوج کو صلواتیں سنا رہے ہوتے ہیں ان کی بیٹی تو خلائی مخلوق ہماری پارٹی میں سے لوگ توڑ کر فلاں پارٹی میں جمع کروا رہی ہے۔ پاکستان کے عوام کو اس گورکھ دھندے میں پتہ ہی نہیں چل رہا کون کیا کہہ رہا ہے کیا اب پنجاب میں فضا بدل گئی ہے اب واقعی پنجاب میں کبھی پرو انڈیا فیلنگ نہیں مقبول ہوئی۔ اب ایک پرو انڈین ایک لائن لینے والا نقطہ نظر رکھنے والا لیڈر محمد نوازشریف وہ بڑے جلسے بھی کر رہا ہے کہ ووٹر ہمارے ساتھ ہے۔ اس لئے جن پانچ ججوں نے مجھے سزا دی تھی ان کو کٹہرے میں بھی لائیں گے۔ اس صورت حال میں آرمی ایک ادارہ ہے جواب نہیں دے سکتی پاکستان کی سکیورٹی کے سلسلے میں کیا پاکستان کی آرمی چپ کر کے بیٹھی رہے گی۔
جنرل (ر) نعیم لودھی نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ مجھے سیاست کو زیادہ نہیں جانتا لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ ن لیگ بڑی قومی جماعت ہے اور مجھے یوں لگ رہا ہے کہ اس کے اندر زیادہ ذہین لوگ زیادہ محب وطن لوگ ہیں وہ اچھی طرح سمجھ رہے ہیں کہ یہ بیانیہ کتنا خطرناک ہے یہ تو یوں ہے کہ آپ اگلے انتخابات میں اس ایجنڈے پر جا رہے ہوںکہ اگر آپ فوج کے خلاف ہیں تو مجھے ووٹ دیں فوج کے خلاف نہیں ہیں تو کسی اور کو ووٹ دیں۔ میرا خیال ہے ن لیگ کا بہت بڑا حصہ ان سے اپنے آپ کو الگ کر لے گا یا ان کو الگ کر دے گا۔ اور جب ن لیگ انتخابات میں جائے گی تو یہ بیانیہ مٹ چکا ہو گا یا بہت دھیما پڑ چکا ہو گا۔ یہ ایک لائن ڈرا کر دی گئی ہے کہ میں جوڈیشری اور فوج کو سیدھا کر دوں گا۔ لوگوں کے ووٹ کی توقیر بھی ہونی چاہئے اور قانون کو بھی اپنا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔
ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ضیا شاہد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے پانی کا ایشو اٹھایا، خوفناک صورتحال سے قوم کو بھی آگاہ کیا اور حکمرانوں کو بھی شرم دلوائی مگر بدقسمتی سے قوم بے چاری بے بس و تقسیم ہے، علاقہ پرستی میں ڈاکوﺅں کی غلام بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آیا تو صوبوں نے بدمعاشی کر لی، سارا تخت لاہور، کراچی، پشاور و کوئٹہ میں چلا گیا، ہمارا حصہ پنجاب میں ہے۔ جنوبی پنجاب میں نہروں میں پانی کی بندش کے باعث آم و گنا کی فصلیں تباہ ہو گئیں، پینے کے لئے پانی نہیں ہے۔ پانی کی کمی نہیں ہے۔ سندھ کا پانی 60 ہزار کیوسک جا رہا ہے۔ 2016ءمیں 21 ہزار کیوسک پانی سمندر میں ضائع ہوا ہے، کالا باغ ڈیم بنتا تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔ ڈیم کسی نے نہیں بنائے اس پر سیاست چل رہی ہے۔ آج دھرنا دیئے بیٹھے ہیں کیونکہ لوگ پریشان ہیں، کسانوں کی آنکھوں میں کون ہے ان کے جانور مر گئے، پانی نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 گھنٹے پہلے ان کو نوٹس دیا، چیف سیکرٹری سمیت تمام افسران خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ مجبور ہو کر دھرنا دیا میرے لوگ مر رہے ہیں، اپنا حق لے کر رہوں گا۔ چینل ۵ کے توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ جنوبی پنجاب میں بچے مر رہے ہیں۔ افسوسناک صورتحال ہے ہمیں پانی دلوار کر انصاف دیں۔ جنوبی پنجاب کے وزراءتخت لاہور کے چپڑاسی ہیں۔ ان میں اخلاقی جرا¿ت نہیں، بزدل، نالائق و کرپٹ ہیں۔ اسمبلی میں بات ہوتی تو نون لیگ نے کالا باغ ڈیم کی بات کی تھی اب چپ ہیں تو کہتے ہیں کہ زرداری ناراض ہوتا ہے۔ اچکزئی، بانی متحدہ و نواز شریف کا ایجنڈا ملک دشمن ہے۔ غداروں نے پانی، دریا دشمنوں کو فروخت کر دیئے جو ہمارے جوانوں و بچوں کو شہید کر رہے ہیں۔ یہ ان سے دوستیاں بڑھا رہے ہیں۔ جنرل (ر) اسد درانی نواز شریف اتنے بڑے ذمہ دار جرم کرتے ہیں ان کے لئے کوئی قانون ہے؟ ان کو پکڑو اور پھانسی چڑھا دو۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اسمبلیوں میں 90 فیصد پاکستان دشمن بیٹھے ہیں، کوئی جمہوریت نہیں، ملک مالی دہشتگردوں کے قبضے میں ہے اور یہ پاکستان دشمن ہیں۔ ان کے لئے قوم کو جگا رہے ہیں۔ میں نے پہلے دن کالاباغ ڈیم کی قرارداد دی تھی، زرداری نے مجھے شوکاز دیدیا۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ 8 اضلاع اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہیں۔ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سنجیدہ مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں رول کی خلاف ورزی کی۔ رول و ایکٹ میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آبادی کے تناسب سے جو رول میں ذکر کیا تھا اسے نظر انداز کر دیا۔ جب یہ سپریم کورٹ تک بات گئی تو قومی اسمبلی میں ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی کہ حلقہ بندیاں غلط ہو گئی ہیں۔ دانیال عزیز حلقہ بندیوں میں ماہر ہیں، انہوں نے چیلنج کیا کہ الیکشن کمیشن نے رول کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان کی باتوں کو نظر انداز کیا، اجلاس میں بھی نہیں گئے اور کہا کہ آپ ہمارے اختیارات کو چیلنج کر رہے ہیں۔ اس بنیاد پر حلقہ بندیاں ہو گئیں اور پھر چیلنج ہو گئیں۔ حلقہ بندیوں کے بنیادی سٹرکچر پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 مارچ 1968ءمیں اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر نے حلقہ بندیوں کے بارے میں جو اصول وضع کئے تھے وہ میں نے چیف الیکشن کمیشن کو بھجوائے۔ اب یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہو چکا ہے اگر الیکشن کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکا تو معاملہ سپریم کورٹ میں چلا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو عام انتخابات 3,2 مہینوں کے لئے موخر ہو سکتے ہیں۔ ریذیڈنٹ ایڈیٹر خبریں ملتان میاں غفار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پانی کی کمی کی وجہ سے 7 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت نہیں ہو سکی۔ اس وقت ہیڈ بلوکی، ہیڈ اسلام و ہیڈ سلیمانکی بالکل زیرو ہیں۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی بہت کم چھوڑا جا رہا ہے جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں نہریں بند ہیں۔ جو نہریں 15 اپریل کو کھل جانی چاہئے تھیں وہ تاحال نہیں کھل سکیں۔

عوام کو پل پل کی خبر ، جھوٹ بول کر سیاسی فائدہ نہیں لیا جا سکتا : میاں حبیب ، نواز شریف الزمات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے : میاں سیف الرحمان ، نوجوان عمران خان کو پسند کرتے ہیں : اعجاز حفیظ ، مریم بے نظیر بننا چاہتی ہیں ، اب ایسا ممکن نہیں : مریم ارشد ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں اظہار خیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار مریم ارشد نے کہا ہے کہ مریم نواز پر یہ بھوت سوار ہے کہ وہ خود کو بینظیر کے مد مقابل لاکر کھڑا کرسکیں حالانکہ اب ناممکن ہے ، چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے اس قابل نہیں سیاست میں آسکیں جس کے بعد نوازشریف کی نظریں مریم پر ٹھہریں ، وہ چاہتی ہیں انکے والد اڈیالہ جیل جائیں تاکہ وہ ابھر کے سامنے آئیں اور خود کو مظلوم ثابت کریں اور سیاسی فائدہ حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ نواجوانوں کے حساب سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، کالم نگار میاں سیف الرحمن نے کہا کہ نوازشریف اب تک خود پر الزامات کو غلط ثابت نہیں کرسکے جب عدالتی معاملات ہوں تو سیاست بازی کے ذریعے اس سے جان چھڑانا ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو اب بھی کچھ لوگ محاذ کا نام دے رہے ہیں ، میرے خیال میں اہم ایشوز پر تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے، نگران وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹ سے کام لینا ہوتا ہے ، کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ معلوم نہیں مریم کیوں مظلوم بننا چاہ رہی ہیں، شاید وہ جذباتی طور پر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں، لیکن اب عوام باشعور ہوگئے ہیں اور انکے سیاسی ہتھکنڈوں میں نہیں آنے والے ، سیاستدان نگران وزیراعظم پر فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان کو نوجوان پسند کرتے ہیں ، نئی حکومت کو سڑکوں کے بجائے عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا کیونکہ انسان پہلی ترجیح ہوتا ہے ، کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اب کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا سکے گا ، اب حالات ماضی جیسے نہیں رہے ، میڈیا آزاد ہے اور عوام کو پل پل باخبر رکھ رہاہے ، اب الیکشن ہونے میں زیادہ وقت نہیں ، ساری صورتحال سامنے آجائیگی ، ملکی سیاسی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہوش کیساتھ مستقبل کا فیصلہ کیا جائے ، الیکشن میں عوام بہتر قیادت منتخب کرنے میں اپنا شعور بروئے کار لائیں۔

لالیاں کا زمیندار وحشی ہو گیا ، ساتھیوں سمیت محنت کش خاتون پر بدترین تشدد ، سر مونڈھ دیا ، مظلومہ نے ” خبریں ہیلپ لائن “ کی مدد طلب کر لی

لالیاں(نمائندہ خبریں)مقدمہ قتل میں گرفتار کروانے کے شک پر جیل سے رہا زمیندار مجرم نے ساتھیوں سے مل کر محنت کش عورت کے بال مونڈ دیے۔ دو ساتھی گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لالیاں کے گاﺅں سردارے والا علاقہ تھانہ محمد والا کے رہائشی زمیندار اکرم بھٹی نے رضیہ بی بی زوجہ صابر مراثی کو اپنے گھر بلوا کر تشددکا نشانہ بنا ڈالا اور اپنے ساتھیوں عظمت اور احسان سے مل کر متاثرہ خاتون کے سر پر کیمیکل لگا کر اس کے سر کے بال بھی مونڈ ڈالے۔وجہ عناد یہ بیان کی جاتی ہے کہ ملزم اکرام بھٹی 20 سال قبل ایک مقدمہ قتل میںم فرور تھا اور دو سال قبل مخبر ی پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور ملزم کو شک تھا کہ یہ مخبری صابر نے کی تھی جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے صابر کی اہلیہ کو دھوکہ سے بلوا کر ساتھیوں سمیت ظلم کا نشانہ بنایا۔پولیس تھانہ محمد والا نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم کے ساتھیوں عظمت اور احسان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اکرم بھٹی کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیںاور مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

زکوٰة ادا کرنیوالا اللہ کے محبوب بندوں میں شمار ہوتا ہے : علامہ ضیا ءاللہ بخاری ، نظام صحیح معنوں میں لاگو کر دیا جائے تو کوئی غریب نہیں رہیگا : علامہ مفتی ظہور اللہ چشتی ، چینل ۵ کی خصوصی ٹرانشمیشن ” مرحبا رمضان “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں جن میں ایک اہم رکن زکوة بھی ہے جو زکوة کی ادائیگی کرتا ہے وہ اللہ کے محبوب بندوں میں شمار ہوتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام مرحبا رمضان میں زکوة کے احکامات پر روشنی ڈالی گئی۔علامہ ضیاءاللہ بخاری نے بتایا کہ نبی کریم نے فرمایا بندہ جب اللہ کی راہ میں ایک کھجور دیتا ہے تو اللہ اپنا دایاں ہاتھ بڑھا کر قبول فرماتاہے پھر اس کی نشوونما کرتا ہے ۔ جب بندہ اللہ کے حضور پیش ہو گا تو وہ کجھور کا دانہ جب نیکیوں کے پلڑے میں رکھا جائے گا تو پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہو گا۔اگرجذبہ اچھا ہو تو اس سے بھی زیادہ صلہ ملے گا۔زکوة کے بارے میں حکم ہے کہ اللہ نے مال کی جو حد مقررکی ہے وہ ایک سال تک مسلمان کے پاس رہے اس کی ملکیت ہو تو اس پر زکوة فرض ہے۔مثلا اگر اللہ نے ایک لاکھ روپے دیے ہیں تو سال بعد 2500روپے زکوة دینی ہو گی یعنی ڈھائی فیصد۔زکوة وہ صدقہ ہے جس کا اللہ نے حکم دیا یعنی یہ فرض ہے اس سے مال پاک ہوتا ہے۔قرآن پاک میں اللہ نے اسی سے زیادہ مقامات پر حکم دیا ہے کہ نماز قائم کرو اور زکوة دو۔حضرت ابو بکر رضی اللہ نے زکوة نہ ادا کرنے والوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا تھا۔زرعی زمین پر زکوة فرض نہیں ہوتی البتہ اس سے جو اناج اگتا ہے اس پر زکوة بنتی ہے اورہر فصل پر بنتی ہے سال کا انتظار نہ کیا جائے۔اگرکسی کے پاس زیر استعمال گارڑی ہے تو اس پر زکوة نہیں بنتی البتہ گاڑیوںکے کاروبار کی صورت میں زکوة نکالی جائے گی۔اسی طرح جس مکان میں آپ رہ رہے ہیں اس پر زکوة نہیں لیکن اگر کوئی مکان کرائے پر دے رکھا ہے تو مکان کی مالیت پر تو زکوة نہیں ہو گی لیکن جو کرایہ لے رہے ہیں اور وہ خرچ نہیں ہوتا سال بھر جمع رہتاہے تو اس پر بھی ہر لاکھ پر ڈھائی ہزار زکوة دینا فرض ہے۔جس کے پاس چالیس بکریاں ہوں اور سال ہو جائے تو اس کو ایک بکری زکوة دینا ہو گی۔تیس بھینسیں یا گائیں ہو تو زکوة فرض ہوتی ہے۔سات تولے سونا جو سال بھر پڑا رہے زکوة فرض ہے۔ صرف مرد پر نہیں بلکہ عورتوں پربھی زکوة فرض ہے۔علامہ مفتی ظہور اللہ چشتی نے بتایا کہ صاحب ثروت لوگوں کے دل میں شیطان یہ بات ڈال دیتا ہے کہ زکوةدینے سے دولت میں کمی آئے گی حالانکہ اللہ کریم فرماتے ہیں زکوة دینے سے رزق کم نہیں ہوتا بلکہ کئی سو گنا بڑھ جاتا ہے اور مال پاک ہوتا ہے۔ہمیں اپنے نفس کے خلاف جنگ کرنی چاہئے اور زکوة دینی چاہئے۔غربا، مساکین، بیوائیں اس کی مستحق ہیں ہر وہ شخص جس کے اخراجات زیادہ اوروسائل کم ہیںاور اس کے پاس جمع پونجی نہیں ان کو زکوة دی جا سکتی ہے۔سب سے پہلے قریبی رشتے داروں کا حق ہے زکوةدینے کے بعد احسان نہیں جتانا۔پاکستان میں زکوة کا نظام بناتو ہے لیکن زکوة کے پیسوں کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔اللہ تعالی نے جو زکوة کا نظام بنایا ہے اگر آج وہ پاکستان میں صحیح معنوں میں لاگو کر دیا جائے تو دو چار سال بعد کوئی غریب یا ضرورت مند نہیں رہے گا بلکہ زکوة لینے والا نہیں ملے گا۔ہم افطار پارٹیاں تو کرتے ہیں لیکن کسی غریب کو اس افطار پارٹی کے قریب نہیں آنے دیا جاتا ہم لوگوں نے تماشا لگا رکھا ہے۔

حکومتی نمائندے امدادی سکیموں پر عملدرآمد کریں تو غرباءلائن میں نہ لگیں : توفل اویس شاہد ، عدنان شاہد فاﺅندیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز غریب و مستحق خواتین اور ”خبریں“ میں کام کرنے والے مستحق ورکرز میں رمضان شریف کے حوالے سے راشن کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر عدنان شاہد مرحوم کے بیٹے نوفل اویس شاہد نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا اور کہا کہ اگر حکومتیں اور حکومتی نمائندے زکوٰة سمیت غرباءکیلئے شروع کی گئی سکیموں پر بہتر طریقے سے عملدرآمد کریں تو لوگ اس طرح جگہ جگہ لائنوں میں لگے نظر نہ آئیں یہ ایک المیہ ہے کہ زکوٰة اور دیگر امداد حق دار تک نہیں پہنچ رہی ہے عدنان شاہد فاﺅنڈیشن کا مقصد ہی حق دار تک اس کا حق پہنچانا ہے اور انشاءاللہ یہ مشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر مستحق افراد نے چیف ایڈیٹر روز نامہ خبریں جناب ضیا شاہد کی صحت یابی جبکہ مرحوم عدنان شاہد کیلئے مغفرت جبکہ نوفل اویس شاہد کےلئے زندگی میں کامیابیوں کے حصول کیلئے دعا کی اور ”خبریں“ کے کارکنوں کی صحت و برکت کیلئے بھی دعائیہ کلمات ادا کیے۔
راشن تقسیم

لیڈزٹیسٹ میں بھی ٹیم اچھا کھیلے گی : طاہر شاہ ، عباس جلد اچھی پرفارمنس سے ٹاپ باﺅلر بنے گا : منور حسن ، چینل ۵ کے مقبول پروگرام ” گگلی “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ لیڈزمیں بھی قومی ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔ لارڈزٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے اس طرح باﺅلنگ کی انگلینڈ فرنٹ فٹ پر آہی نہیں سکا۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم شاداب سے ڈری ہوئی تھی۔ تیسری اننگز میںگیند نیچے کی جانب جارہا تھا جس کیلئے فرنٹ فٹ پر رہنا پڑتا ہے ورنہ ایل بی ڈبلیو کا خطرہ ہوتا ہے۔ سپورٹس جرنلسٹ منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی باﺅلنگ کے نتیجے میں انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں پاکستان ٹیم زیادہ تجربہ کار نہ تھی لیکن انگلینڈ کے پاکستان کے سامنے ٹھہر نہیں سکے انہوں نے کہا کہ محمد عباس کی آصف کی طرف کے باﺅلر ہیں۔