تازہ تر ین

پاکستان کو دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلیے منفی آوازوں کو خاموش کرنا ہوگا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2047 تک پاکستان دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا لیکن اس مقصد کے حصول کے لیے منفی آوازوں کو خاموش کرنا ہوگا۔

ٹریبنون کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے قومی ترقی کے ایجنڈے کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی میں منعقدہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کانفرنس میں دوران خطاب کہا کہ ترقی صرف ایس ڈی جی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا کہ پاکستان کا بجٹ ایس ڈی جی ایس سے ہم آہنگ ہو گا۔

احسن نے کہا کہ صنعتی انقلاب میں قدرتی وسائل کا غلط استعمال کیا گیا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔

وزیر نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کا بہت اہم کردار ہے اور وسائل کی تقسیم کا کام پارلیمنٹ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی ایس کے حصول میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے اور میڈیا کو عوام میں ایس ڈی جی ایس کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کرنی چاہیے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv