تازہ تر ین

سلمان خان نے مجھے منگنی پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا، عبدو روزک

گذشتہ دنوں منگنی کرنے والے تاجکستانی گلوکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسز عبدو روزک نے اپنی منگیتر کے بارے میں بتایا کہ انہیں شادی کی خبر پر کیسا محسوس ہوا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ، 2024 میرے لئے ایک مبارک سال رہا ہے۔ مجھے اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور میں جلد ہی شادی کر لوں گا۔

بگ باس سے مشہور معروف پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو بھی دلہن مل گئی

اس گفتگو میں عبدو نےاپنی زندگی کی محبت اور اپنی شادی کے خوابوں سے لے کر ٹرولز سے نمٹنے تک ہر چیز کے بارے میں کھل کر بات کی۔

عبدو نے انکشاف کیا کہ اس کی منگیتر عامرہ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اماراتی ہے۔

وہ شارجہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں اور بہت اچھی انسان ہیں۔

عبدو کا کہنا ہے کہ، عامرہ بہت مہربان، سمجھدار اور قابل احترام ہے۔ ہم دبئی کے ایک اطالوی ریستوران میں ملے تھے۔ جب ہم نے ایک دوسرے سے بات کی، تو مجھے لگا کہ اس میں وہ تمام خوبیاں ہیں جو میں ایک بیوی میں چاہتا ہوں۔

کچھ مہینوں کے بعد، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بتایا کہ میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں. اور وہ راضی ہو گئی۔

عبدو کا کہنا ہے کہ عامرہ کو میری ہر وقت اس کی تعریف کرنا پسند ہے اور وہ کہتی ہے، جب میں اسے ہنساتا ہوں تو وہ اسے پسند کرتی ہے۔

شادی میں بلائے جانے والے مہمانوں کا ذکر کرتے ہوئے تاجکستانی گلوکار نے کہا کہ، ہم اپنے پیاروں کے ساتھ شادی منانا چاہتے ہیں، اس لیے میں انڈیا سے اپنے تمام دوستوں کو ضرور مدعو کروں گا۔

عبدو کے مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان بھی شامل ہیں، جن سے وہ بگ باس 16 میں حصہ لینے کے دوران قریب آئے تھے۔

میری منگنی سب کے لئے حیران کن تھی۔ میں نے 27 اپریل کو منگنی سے پہلے کسی کو نہ بتانے کا فیصلہ کیاتھا اور میں شکر گزار ہوں کہ میری فیملی اور ٹیم نے اس کو نجی رکھنے میں میری مدد کی۔ لیکن جیسے ہی سلمان بھائی نے یہ خبر سنی، انہوں نے مجھے مبارکباد دینے کے لیے فون کیا۔ انہاں نے مجھے اپنی نیک تمنائیں دی اور یہ میرے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔

میں اپنی شادی میں اپنے بڑے بھائی جان کی موجودگی کا منتظر ہوں۔ بگ باس کے میرے دوست جیسے شیو ٹھاکرے بھی حیران تھے لیکن میرے لئے خوش تھے۔

تاہم، ایک مشہور شخصیت ہونے کے اپنے نقصانات ہیں، کچھ لوگوں نے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد عبدو کو ٹرول کیا، اور دوسروں نے سوال اٹھایا کہ اس نے اپنی منگیتر کا چہرہ کیوں نہیں دکھایا، یہاں تک کہ اسے پی آراسسٹنٹ قرار دیا۔

عبدو کا کہنا ہے کہ انہیں ’افسوس‘ ہوتا ہے کہ، لوگ سوچیں گے کہ انہوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔ کیا لوگ سوچتے ہیں کہ میں شادی نہیں کر سکتا؟ مجھے صحت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں کماتا ہوں اور اپنی فیملی کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔

میں بھی خوش رہنے کا مستحق ہوں۔ میں نے بہت سے منفی تبصروں کو آن لائن میرا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے، اس سے مجھے دکھ ہوتا ہے، کیونکہ میں نے کبھی کسی کو نقصان پہنچانے کی خواہش نہیں کی ہے۔

عبدو نےیہ بھی شیئر کیا کہ، ان کے کلچر میں لوگوں کے لئے سوشل میڈیا پر خواتین کی تصاویر کو آزادانہ طور پر شیئر کرنا عام نہیں ہے۔ میرا تعلق قدامت پسند کلچر سے ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوگوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ میں نے کبھی بھی اپنی ماں یا بہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیں۔ وہ پرائیویٹ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

بہرحال، عبدو کو کسی بھی منفی سوچ نے پیچھے نہیں کیا ہے، کیونکہ وہ کام کرنے میں بہت مصروف ہے اور محبت میں ڈوبا ہوا ہے۔

میرے پاس بہت سارے منصوبے ہیں، لیکن میری بنیادی توجہ شادی پر ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ اب تک کا سب سے اچھا دن ہو۔

میں اس سال آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ اور بھارت کا بھی سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں ۔میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ مہربان اور احترام کرے۔ امن اور محبت پھیلانا سیکھیں، اور مہربان اور مددگار بنیں۔ منفی سوچ لوگوں کو ذہنی طور پر متاثر کرتی ہے۔

بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ منگنی کر چکے ہیں اور اب ان کے ”خطروں کے کھلاڑی“ کے اگلے سیزن میں حصہ لینے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv