تازہ تر ین

عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی والدین کی مرضی سے مشروط

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور اداکارہ میرب علی کی شادی کو والدین کی مرضی سے مشروط کر دیا۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے دنیا نیوز کے مقبول ترین پروگرام “مذاق رات” میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر سمیت دیگر مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

شو کے دوران ایک خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر سے پوچھا کہ وہ اور میرب علی شادی کب کررہے ہیں؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ ابھی ہماری شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ہم دونوں کی رضا مندی ہمارے والدین کے ساتھ ہے۔

عاصم اظہر نے اپنی مداح سے مزید کہا کہ آپ دعا کریں کہ ہمارے والدین جلد ہمارے لیے اچھی خبر سب کو دیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وکالت کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں۔

دوسری جانب معروف گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا ڈیبیو البم ریلیز کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان گہرے تعلقات قائم تھے لیکن بعد میں اس جوڑی کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv