شیر افضل مروت، علی خان عمران خان کا ماسک پہن کرقومی اسمبلی پہنچے

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر اسمبلی پہنچے۔

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی محمد خان اور شیر افضل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد اراکین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر کی نشست پر کھڑے ہو کر عمران خان کے حق میں نعرے بازی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ویڈیولنک پر حاضری کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے، استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

مولانا فضل الرحمان نے ’آزادی مارچ‘ کا اعلان کردیا

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ، ’آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔‘

پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں پھر سے آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے کرنے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے تبصرہ کیا کہ ’یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔‘

ماضی میں اتحادی حکومت کا حصہ رہنے والے فضل الرحمان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف برداری کے لیے پہنچے تھے۔

انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات بھی کی۔

بلوچستان اسمبلی: عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

عبد الخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

کامیابی کا حتمی اعلان سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر حلف بعد میں اٹھائیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کیا تھا۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مولانا فضل الرحمٰن

 اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے۔ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔

صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا۔

عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ویڈیولنک پر حاضری کا حکم

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے، استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اُٹھا لیا، سُنی اتحاد کونسل کے آزاد ارکان کی شدید نعرے بازی

نومنتخب ارکان قوم اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر احتجاج کا اعلان کرنے والی سنی اتحاد کونسل کے آزاد اراکین ایوان میں شور شرابا کرتے رہے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوا۔ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی۔

اسپیکر کی جانب سے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخظ کرنے بلایا گیا تواحتجاجی ارکان نے ’لوٹا لوٹا‘ کے نعرے لگائے۔

مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد وزیراعظم شہباز، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایوان میں موجود تھے۔ نوازشریف نے آصف زرداری سے ان کی نشست پرجاکرہاتھ ملایا۔

سربراہ جمیعت علمائےاسلام فضل الرحمان بھی ایوان میں موجود ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب ،بیرسٹرگوہر،علی محمد خان نے بھی حلف اٹھایا۔

اس سے قبل نگران وفاقی وزیربرائے پارلیمانی اُمورمرتضیٰ سولنگی نے وفاقی وزارتِ قانون کے مشورے پر افتتاحی اجلاس بلانے کی سمری پردستخط کیے تھے۔

اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی جانب سےحلف لیے جانے کے بعد اراکین نے باری باری اسپیکر کے پاس جاکر ”رول آف سائن“ پر دستخط کیے۔

موجودہ قومی اسمبلی 336ارکان پرمشتمل ہے جن میں سے 267 جنرل نشستوں پر جبکہ دیگر مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی، ریڈ زون میں داخلے کے لیے سرینا چوک، نادرا چوک اور ڈی چوک والے راستے بند ہیں جبکہ ریڈزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

ریڈزون جانے والے راستوں پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے، گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کے بعد ریڈزون میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

مہمانوں کیلئے اپروزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ

افتتاحی اجلاس کے دوران قومی اسمبلی احاطے کے دروازے پر سارجنٹ، ایف سی، رینجرز اور اسپیشل برانچ کے اہلکارتعینات ہیں، اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سخت پابندی عائد ہے جبکہ اجلاس میں مہمانوں کے لیے جاری کردہ اپروزیٹر گیلری کے کارڈ منسوخ کردیے گئے۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے مہمانوں کے کارڈ سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر منسوخ کیے گئے، نومنتخب ممبران کو قومی اسمبلی ہال میں داخلے کے لیے قومی اسمبلی کا کارڈ لازمی قرار دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں سفارتکاروں کو بھی مدعوں کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل

ادھر اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ ہائی سکیورٹی زون میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی صرف ان افراد کو اجازت ہوگی جن کے پاس دعوت نامے ہوں گے۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کیلئے 2 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امیر بالاج کیس کی تفتیش کے لیے 2 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان اور ڈاکٹر مستنصر عطا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اب تک امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت 4 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

عہدے فائنل ہو گئے لیکن ہم نے اختیار مانگا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدے فائنل ہو گئے ہیں لیکن ہم نے مانگے نہیں، اختیار مانگا ہے، ہماری زیادہ سیٹیں بنتی تھی، دھاندلی کے خلاف ہر فورم کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان میں منتخب ایوان سجا ہوا ہے، 76 سال سے پرمننٹ طبقہ حکومت کر رہا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کا مقصد ہے کہ وہ حکومت بھی کر سکتے ہیں، ہم پاکستان کے 23 کڑوڑ عوام کی ذمہ داری لے کر آئے ہیں، ہم ایک نسخہ کیمیائی لے کر آئے ہیں، ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مینڈیٹ 10 سال پہلے اس سے زیادہ تھا، کسی کے کہنے سے ہمارا مییڈیٹ جعلی نہیں ہو جاتا، ہم حقیقی اور اصلی مینڈیٹ کے ساتھ وآپس آئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عہدے فائنل ہو گئے ہیں لیکن ہم نے مانگے نہیں، اختیار مانگا ہے، ہماری زیادہ سیٹیں بنتی تھی،دھاندلی کے خلاف ہر فورم کر جائیں گے۔

 

 

اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل

 راولپنڈی: ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی اعجاز ربانی کو قتل کر دیا گیا۔

جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا صبح 4بجکر 55منٹ پر ہوا۔

پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقتول قیدی اعجاز ربانی کے خلاف تھانہ سہالا اسلام آباد میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جبکہ زخمی قیدی اماد علی تھانہ شالیمار میں درج قتل کیس میں اسیر ہے۔

پاکستان مخالف فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ایراسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آنے والے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔
انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
ایراسمس نے 18 ویمن ٹی20 میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔
جنوبی افریقی امپائر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آئی سی سی کو بتایا دیا تھا، بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔
ایراسمس جنوبی افریقا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2022 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر انہیں کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، اسپیکر کیلیے رائے شماری آج ہوگی

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لیے رائے شماری ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے اسپیکر کے نام کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں! تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اَپ، تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

6 سینئر سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئیں،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضی کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان باوجوہ پی سی بی امور چلائیں گے جبکہ چئیرمین تمام افسران کی بورڈ میں خدمات کا تعین کریں گے۔

ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی، سہیل اشرف کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہیں جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ ختم کردیا جائے گا۔ اس وقت یہ عہدہ سلمان نصیر کے پاس ہے۔