کاروباری ہفتے کا آخری روز، روپے کے مقابلے ڈالر مزید کم ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید کم ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سات پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 282.55 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 283 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، جو 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار576 ہوگیا ہے۔

فوجی اکیڈمی پر ڈرون حملہ، 100 سے زائد جاں بحق

بیروت: شام کی ایک فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے روانہ ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران یہ ڈرون حملہ سب سے خطرناک ہے جس میں شامی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

شامی وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا اور اس میں فوجی اور سویلین کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن گئی۔

واضح رہے کہ فوجی اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کسی گروپ کا نام لیا گیا ہے۔

بیروت: شام کی ایک فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے روانہ ہوئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران یہ ڈرون حملہ سب سے خطرناک ہے جس میں شامی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

شامی وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا اور اس میں فوجی اور سویلین کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن گئی۔

واضح رہے کہ فوجی اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حکومت کی جانب سے کسی گروپ کا نام لیا گیا ہے۔

امریکا کا بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان

امریکی سفیرنے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ۔

پولیٹیکو کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے تعلقات کشیدہ ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ منقطع کرنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کینیڈامیں ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام سنگین ہے، بھارت کوتحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا۔

ایرک گارسیٹی نے بھارت میں اپنی ٹیم کو بتایا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل پر بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کچھ عرصے کے لیے خراب ہوسکتے ہیں۔

سفیر گارسیٹی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ اپنے رابطے کم کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کا آغاز 19ستمبر کو اس وقت ہوا جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے جون 2020 میں برٹش کولمبیا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجارکے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا۔

تاہم بھارت میں امریکی سفارت خانے نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تعطل کے درمیان امریکا اور بھارت کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ایرک گارسیٹی بھارت کے ساتھ امریکا کی شراکت داری آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 28 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔

واضح رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18 جون کو وینکوور کے مضافاتی علاقے سرے میں ایک گردوارے کے باہر گولی مار کرہلاک کر دیا گیا تھا۔ نجار نے آزاد خالصتان ریاست کے حامی تھے اور بھارت نے انہیں جولائی 2020 میں ’دہشت گرد‘ قرار دیا تھا۔

جسٹن ٹروڈو کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے سفیروں کو ملک بدرکردیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ نجار کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کردی

مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کو غیر آئینی و  غیر قانونی قرار دے دیا اور بلدیاتی کونسلرز کو جاری تمام نوٹسز منسوخ کر دیے۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آ زاد کشمیر کی سیاسی جماعتیں قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں ہیں لہذا انہیں یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو نوٹس جاری کریں۔ اپنے فیصلے میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سیاسی جماعتوں نے رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آئندہ غیرقانونی رجسٹریشن نہ کی جائے کیونکہ آزاد کشمیر کے قانون میں عبوری رجسٹریشن کا کوئی تصور موجود نہیں، الیکشن کمیشن آئین کے بغیر کسی سیاسی جماعت کو رجسٹریشن نہیں دے سکتا تھا۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو عبوری رجسٹریشن دی تھی، ہائی کورٹ میں مختلف رٹیں دائر کی گئی تھی جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاسی جماعتیں کونسلرز کو نوٹسز جاری نہیں کرسکتیں۔

مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے بعد چیئرمین ضلع کونسل اور دیگر کے الیکشن میں جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر بہت سے کونسلر کو نوٹس جاری کیے تھے جس پر متاثرہ کونسلر نے آزاد کشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مفاہمتی پالیسی کا حامی گروپ نواز شریف کی وطن واپسی مؤخر کرانے کے لیے سرگرم ،ذرائع

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر موجود مفاہمتی پالیسی کا حامی گروپ نواز شریف کی وطن واپسی مؤخر کرانے کے لیے سرگرم ہوگیا اور اس نے نواز شریف کی واپسی کو فی الحال ملتوی کرنے کی تجویز دے دی۔

 مفاہمتی گروپ نے اپنی تجویز نواز شریف تک پہنچا بھی دی ہے تاہم نواز شریف نے تجویز پر فوری طور پر ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کا موقف ہے کہ فی الحال مہنگائی، بے روزگاری اور بے تحاشا یوٹیلیٹی بلز سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوامی رائے بھانپ چکے ہیں اس لیے موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا، عام انتخابات کے قریب یا باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں تو زیادہ بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی بھی لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں یہی موقف دہرا چکے ہیں تاہم نواز شریف واپسی کا ذہن بنا کے اور پارٹی کو استقبال کی تیاری کا کہہ چکے ہیں۔

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورانتظامیہ سے لبرٹی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگی ہے۔

تحریک انصاف نے لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔

تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں انتظامیہ سے اجازت طلب کرتے ہوئے بتایا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے درخواست دی گئی ہے۔

’دل دا نئیں ماڑا تیرا سدھو موسے والا‘ بابر کے پنجابی جملے وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کپتان کی سب کی پسندیدہ شارٹ کور ڈرائیو کے بعد بابر اعظم کے دلچسپ پنجابی جملے بھی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بھارتی سکھ شہری کے ساتھ مشہور ڈائیلاگز بولتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کو سکھ شہری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ سکھ شہری کے ساتھ ڈائیلاگ مکمل کرتے نظر آتے ہیں۔

سکھ شہری کہتا ہے ’گندی اولاد‘ جس پر بابر اعظم ڈائیلاگ مکمل کرتے ہوئے کہتے ہیں ’نہ مزہ نہ سواد‘، اسی طرح ’ایڈووکیٹ ڈھلوں نے کالا کوٹ ایوں نئیں پایا رفو کروا کے پا یا اے‘، ’ ساڈے کول ایناں پیسہ اے کل میں بینک گیا پیسے جمع کران بینک ای بھل گیا، اس کے علاوہ ’دل دا نئیں ماڑا تیرا سدھو موسے والا‘ وغیرہ جیسے ڈائیلاگ بولتے ہیں۔

ورلڈکپ کے احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

پی این این :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
یہ دعوے بھارتی میڈیا کی طرف سے کئے جارہے ہیں ،کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے کو ہے، دُنیا کی 10 بہترین ٹیمیں بھارت کے 10  شہروں میں مقابلہ کریں گی۔ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ پچھلے میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کے درمیان کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تاہم ورلڈکپ شروع ہونے سے قبل بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ ورلڈکپ کے احمد آباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہونے والے میچز میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی بڑھا دی گئی  ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد اسٹیڈیم اور اطراف میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں میچ کے دوران موبائل فون کے علاوہ کوئی چیز اندر لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بھارت کی ذمے داری ہے، دفترخارجہ

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرریا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میزبان ملک کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں  بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے۔ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں  ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی  ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں  دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔  انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون کرے گی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور جی سی سی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل  ہوئے ہیں۔ فریقین کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے جینوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ مل کر نفرت، منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ستمبر کے مہینے میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا  ہے۔ یہ مظالم جینوا کنونشن، اقوام  متحدہ  کے طے کردہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ورلڈکپ؛ احمد آباد میں ہونیوالے میچز کے دوران دہشتگردی کا خطرہ

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران احمدآباد میں ہونے والے میچز کے دوران دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا۔

بھارتی کی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے احمدآباد میں ہونے والے میچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں، جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ورلڈکپ کا آغاز آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔اسٹیڈیم اور اس کے آس پاس کے حفاظتی اقدامات کو بڑھاتے ہوئے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جو شائقین کرکٹ سمیت ٹیموں کی سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔

اسی طرح میچز کے دوران اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچوں کے دوران سخت سیکیورٹی پروٹوکول لاگو کیا جائے گا، تماشائیوں کو اسٹیڈیم کے اندر صرف موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام اشیاء کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

واضح رہے کہ احمد آباد میں ورلڈکپ کے افتتاحی اور پاک بھارت میچ سمیت کل 5 میچز شیڈول ہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

بھارت: ورلڈ کپ 2023ء کا آج سے آغاز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ افتتاحی میچ کھیلیں گے

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز آج سے بھارت میں ہو گا، ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے دس ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارت کے شہر احمد آباد کے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، 45 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 44 میں بلیک کیپس نے میدان مارا، چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے، ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز جونی بیرسٹو کیوی باؤلرز کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، ان کے علاوہ مڈل آرڈر میں انگلینڈ کا انحصار جو روٹ اور آل راؤنڈر بین سٹوکس پر ہو گا، کپتان جوز بٹلر بھی بلیک کیپس کے باؤلرز کیلئے قہر بن سکتے ہیں۔

فاسٹ باؤلنگ میں کرس ووکس، مارک ووڈ انگلینڈ کے اہم اہتھیار ہوں گے، معین علی اور عادل رشید سپن کا جادو دکھائیں گے، انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کا انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے، کین ولیمسن اور ڈیرل مچل کیوی ٹیم کے بیٹنگ میں اہم ثابت ہوں گے، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ انگلش بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں گے۔

میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس میں شرکت کی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیپٹنز ڈے کے موقع پر حیدر آباد سے احمد آباد خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے، پریس کانفرنس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک ساتھ انٹری دی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہے، ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہیں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھا پر فارم کریں، ہماری اسٹرنتھ باؤلنگ ہے۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج حیدر آباد دکن کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، ٹیم کی ٹریننگ تین گھنٹے جاری رہے گی، شاہین ورلڈ کپ میں کل نیدر لینڈز کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔

عدالت نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔

عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کردیے ہیں

ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز میچ میں جیت کے ساتھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کین ولیمسن صحتیاب ہورہے ہیں، اگلے میچز میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی کیویز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

نیوزی لیںڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید اور مارک ووڈ