لاہور(خبریں دیجیٹل)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آنے والے 45 دن پاکستان کی معاشی سلامتی اورسیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گا 13 جماعتیں نہیں پاکستان کے 25 کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقاء اور اُس کے ضامن ہیں دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ہفتے بڑھائیں ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے 13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ایک جاپان ہی رہ گیا تھا وہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا اور سیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے اُن کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے پاکستان کا حقیقی مالک اُ سکی عوام ہے یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کرا وا لیے ہیں عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے 415 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیے گئے ہیں آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا ہے 12 جولائی کو تحریری اعلان آئے گا 12 جولائی سےعوام کے لیےبجلی گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے تنخوادار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے ابھی تک پی پی پی کی طرف سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے ابھی دال میں کچھ کالا ہے ہارس ٹریڈنگ کرکے خریدو فروخت کی منڈی لگا کے چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لیے تیار ہوجائیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سیفر واپس بلا لینا چاہیے
Monthly Archives: July 2023
سمینہ بیگ، نائلہ کیانی سمیت 10 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلی
10 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکی کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرلی۔
تفیصلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری، سمینہ بیگ اور نائلہ کیانی سمیت 10 کے قریب کوہ پیماؤں نے دنیا کی نویں بلند اور خطرناک ترین چوٹی ننگا پربت سر کیا، پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ثمینہ بیگ نے نانگاپربت چوٹی اتوار کی صبح 11 بجکر 8 منٹ پر سر کر کے سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
کوہ پیما ثمینہ بیگ اس سے قبل کےٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر چکی ہیں جبکہ انہیں 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کا اعزاز حاصل ہے۔
اسلاموفوبیا کے انفرادی عمل کو سختی سے مسترد کرتے ہیں, سویڈن
اسٹاک ہوم: سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو کسی کا انفرادی عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
سویڈن میں عید کے روز ایک انتہا پسند دائیں بازو کی تنظیم کے رہنما کی قرآنِ پاک کو نذر آتش کرنے کے ناپاک جسارت پر مسلم دنیا میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور عالمی قوتیں نے بھی اس عمل کی مذمت کی ہے جس کے بعد سویڈن کا مؤقف بھی سامنے آگیا
پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ سویڈن حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی کسی بھی عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔
کولمبیا فضائیہ کے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افراد ہلاک
بوگوتا : کولمبیا فضائیہ کے دو طیارے دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا فضائیہ کے دو طیاروں کے تصادم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے۔
طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک دھماکا ہوا۔ طیاروں میں آگ بھڑک اُٹھی اور ملبہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔
طیاروں کے تصادم کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک کے زخمی ہونے کی بھی غیر مصدقہ اطلاع ہے۔
تاحال کولمبیا کی فضائی کی جانب سے حادثے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری
مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیںصدر مملکت علوی مناسک حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
بعد ازاں صدر پاکستان جنت البقیع گئے، ظہر کی نماز ادا کی، عارف علوی نے ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے، مسجد نبوی ﷺ میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے صدر مملکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔
اس سے قبل روضہ رسول ﷺ پہنچنے پر مسجد نبویؐ امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے: رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے۔
نارنگ منڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ چار سالوں میں ہماری نوجوان نسلوں کے ذہنوں کو واش کیا، گالم گلوچ کو فروغ دیا، 9 مئی کو ہمارے شہداء کی بے حرمتی کی گئی، شہیدوں کے مجسموں کو توڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے کر دیا ہے کافی ہے، ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی لاکھ کوششوں کے باوجود شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ادوار میں موٹروے، ایئرپورٹس بنائے، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے، پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے چار سالہ دور میں ملک میں غیر شرعی روایات کو فروغ دیا، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سے شروع
اسلام آباد: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج ( 2 جولائی) سے شروع ہوگی، جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔
ترجمان مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج مشن کی ٹیم نے بہت قلیل وقت میں بہتر انتظامات کئے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج مشن بعد از حج بھی حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر سے بہتر کرے، مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کی ہر طرح سے خدمت کی جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ حج مشن اگلے حج کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دے تاکہ اگلے سال عازمین کو بہتر رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
بلوچستان، ایف سی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرینڈ حملہ، 3 پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر صوبائی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا جس میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں، قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
چینی کاؤنٹی کا پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون کا فیصلہ
اسلام آباد:چینی کاؤنٹی نے پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
شمال مغربی چین کے صوبہ شانشی میں زراعت پر مبنی کاؤنٹی میاں کاؤنٹی کے حکام پاکستان کیساتھ زرعی مصنوعات کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ سی ای این کو معلوم ہوا کہ یہ تبادلہ دونوں فریقوں کی مقامی خصوصیات پر مبنی ہو گا، جیسے چینی ادویات اور کالی چائے اور پاکستانی آم اور چاول ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق زرعی مصنوعات کی بارٹر ٹریڈ کے علاوہ زیادہ پیداوار والی فصلوں کی اقسام کا تبادلہ بھی تعاون میں شامل کیا جائیگا۔ تعاون کی سہولت فراہم کرنے والے نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کے پوسٹ ڈاک ریسرچ فیلو، عبدالغفار شر نے سی ای این کو بتایایہ تعاون پاکستان کے جنوبی علاقوں خصوصاً سندھ سے شروع ہونے کی توقع ہے۔
سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار
لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے۔
دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے
حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔
سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی
سری نگر(خبریں ڈیجیٹل ) مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں بھارتی فوج کیمپ میں گولی کی آواز سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر ایک کانسٹیبل کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور قریب ہی اس کی سرکاری رائفل بھی تھی۔
کانسٹیبل کو ساتھی اہلکار ملٹری اسپتال لے کر گئے جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج کانسٹیبل نے دم توڑ دیا۔
نیم فوجی دستے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سر میں انتہائی قر سے گولی ماری گئی تھی۔ شواہد سے لگتا ہے کہ کانسٹیبل نے نامعلوم وجوہات کے باعث خودکشی کی ہے۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی کے واقعات عام ہیں۔
وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے
لاہور(ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا اور منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا کردی۔
کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گٸے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے سمیت منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
معروف فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا
لاہور(خبریں دیجیٹل )معروف سوشل میڈیا سائٹ پر 8 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والا مقبول فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر ‘Joesthetics’ کے نام سے انسٹاگرام پر مشہور تھا، وہ لوگوں کو فٹنس کے طریقے کار اور جم میں ورزش کے حوالے سے گائیڈ کرتا تھا۔
سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے، جو لنڈنر کی موت کی تصدیق اسکی دوست نے کی جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔
لنڈنر کی دوست کے مطابق 3 روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، انکی موت کی وجہ (خون کی شریان میں سوزش) بنی، اسے انیوریزم نام کی بیماری ہوگئی تھی۔