لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان بھارتی فلم انڈسٹری کی شہرہ آفاق فلم ’’ پاکیزہ ‘‘ کے پاکستانی ریمیک میں ’’ مینا کماری ‘‘ کا کردار ادا کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان 1972 کی بلاک بسٹر فلم پاکیزہ کے پاکستانی ریمیک میں مینا کماری کا کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم کو حامد حسین اور ان کا متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) میں قائم پروڈکشن ہاؤس پروڈیوس کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پروڈکشن ٹیم کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ماہرہ خان ایک بھارتی اداکارہ اور ٹریجڈی کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ کا کردار ادا کریں گی ان کے علاوہ بھی کئی اہم نام پراجیکٹ کے لیے زیر غور ہیں۔
خیال رہے کہ پاکیزہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فلموں میں ایک فلم ہے جس کی تیاری میں 14 سال لگے، اسے 70 کی دہائی میں بننے والی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا اور اسے 4 فروری 1972 کو ریلیز کیا گیا تھا۔
Monthly Archives: January 2023
شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک، دیہاتی زخمی
شیخوپورہ : (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک دیہاتی زخمی ہو گیا۔
شیخوپورہ پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں گالو دھیاں میں 4 ڈاکو پولٹری فارم پر ڈکیتی کررہے تھے کہ دیہاتیوں نے گھیراؤ کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کیلئے نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک دیہاتی زخمی ہو گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ : اساتذہ کا بدھ کو ہڑتال کا اعلان، دیگر محکموں کے ورکرز کی بھی حمایت
لندن : (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایجوکیشن سیکرٹری اور ٹیچرز یونینز کےمذاکرات ناکام ہونے کے بعد ارکان نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔
رپورٹس کے مطابق تنخواہوں اور دیگر مراعات کیلئے ہڑتال سے 23 ہزار سے زائد سکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر ہوگا، ٹیچرز کی ہڑتال کیساتھ دیگر محکموں سے وابستہ 50 لاکھ ورکرز بھی ہڑتال پر ہونگے۔
ٹرین ڈرائیورز، سرکاری ملازمین، یونیورسٹی لیکچرارز اور بس ڈرائیورز کیساتھ 7 ٹریڈ یونینز سے منسلک سکیورٹی گارڈز بھی ہڑتال کرینگے۔
دوسری جانب فائر فائٹرز نے بھی تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دے دیا۔
یوکرین جنگ : پولینڈ کا اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان
وارسا : (ویب ڈیسک) پولینڈ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کا دفاعی بجٹ اس کی جی ڈی پی کے صرف 2.5 فیصد سے بھی کم ہے لیکن پولش وزیراعظم موراویکی کا کہنا ہے کہ وہ اس سال اسے بڑھا کر 4 فیصد کرنا چاہتے ہیں۔
موراویکی نے کہا کہ یوکرین جنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس سال ایک بے مثال کوشش کرتے ہوئے پولش فوج کے لئے بجٹ میں 4 فیصد تک اضافہ کریں گے۔
پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے 2023 کے بجٹ کی منظوری دی تھی جس میں فوج کے لیے 97.4 بلین زلوٹی ($22.5 بلین) یا جی ڈی پی کا تین فیصد شامل تھا تاہم اس پر صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال فروری میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد دیگر یورپی ممالک نے بھی اپنے دفاعی بجٹ میں اضافے کا اعلان کیا جبکہ پولینڈ نے حالیہ مہینوں میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے جدید ہتھیاروں کے حوالے سے معاہدے بھی کئے ہیں۔
سابق برازیلی صدر جیر بولسونارو کی امریکی سیاحتی ویزے کی درخواست
نیویارک : (ویب ڈیسک) برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو نے امریکا میں اپنا قیام بڑھانے کیلئے سیاحتی ویزے کیلئے درخواست دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیر بولسونارو کے وکیل نے بتایا کہ برازیل کے سابق صدر نے چھ ماہ کے امریکی سیاحتی ویزا کے لیے درخواست دی ہے، وہ 30 دسمبر سے فلوریڈا میں مقیم ہیں اور امریکہ میں مزید قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔
دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک اراکین نے بولسونارو کے امریکہ میں قیام کا مسئلہ اٹھایا ہے، جنوری کے شروع میں بھیجے گئے ایک خط میں درجنوں اراکین نے صدر جو بائیڈن سے کہا کہ وہ کسی بھی سفارتی ویزا کو ’’ منسوخ ‘‘ کر دیں جو بولسونارو کے پاس ہو سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ امریکہ کو کسی ایسے آمر کو پناہ فراہم نہیں کرنی چاہیے جس نے جمہوری اداروں کے خلاف اس طرح کے تشدد کو ہوا دی ہو۔
واضح رہے کہ 8 جنوری کو سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے 2022 کے عام انتخابات میں شکست کے بعد برازیلیا میں وفاقی عمارتوں پر حملہ کیا تھا جس کا الزام ان پر لگا تاہم انہوں نے اس سے انکار کیا۔
تاندہ ڈیم واقعہ، ڈوب کر مرنے والے بچوں کی تعداد 42 ہوگئی
کوہاٹ: (ویب ڈیسک) تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والے 42 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تیسرے روز تاندہ ڈیم سے مزید 11 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی۔
مہتمم مدرسہ عربیہ میر باش خیل شاہد نور نے نجی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہ کشتی میں خود 57 بچوں کو سوار کرایا تھا، جب کہ اب لاپتا ہونے والے مزید بچوں کی تلاش جاری ہے۔شاہد نور نے بتایا کہ میرا ایک بیٹا اور سگے بھتیجوں سمیت گھر کے نو بچے شہید ہوئے۔
کراچی والوں کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کر نے کا اعلان کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کے لیے درخواست پر سماعت کی جس دوران اتھارٹی کو بریفنگ دی گئی کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی، کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کرا چی کے صارفین کو 12ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔
سی ایف او کے الیکٹرک نے کہا کہ ادارہ سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہا ہے۔
سماعت کے بعد چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سے کے الیکٹرک صارفین کو تقریبا 11 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا کےمطابق کے الیکٹرک صارفین کو دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیاگیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وفد کی سربراہی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کررہے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے جس کے بعد 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔
31 جنوری سے 9 فروری تک جاری رہنے والے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں طے ہوگا کہ کتنے نئے ٹیکس لگائے جائیں اور کتنے نان ٹیکس اقدامات کیے جائیں۔
تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو بریف کرے گا اور آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔
پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیےاپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے متعدد اقدامات کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے ہر حال میں آئی ایم ایف پروگرام بحال کروانا ہے۔
عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونیکا فیصلہ، خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہوں گے جس کے لیے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی پرائیوٹ سکیورٹی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے نجی کمپنی سے خدمات لی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے 2 خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کرلیے گئے ہیں۔
چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے کا فیصلہ سنادیا۔
الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے کمیشن نے ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹاکر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا۔
شیخ رشید احمد کا پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پشاور پولیس لائن میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں شہید خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انکو صبر جمیل عطا کرے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائے اور ملکی وغیر ملکی سازشوں سے محفوظ رکھے۔
احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
سیشن کورٹ میں جج راجہ جواد عباس حسن نے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت بابراعوان نے کہا کہ طبی بنیادوں اور سکیورٹی مسائل کے باعث عمران خان پیش نہیں ہو سکتے جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت پر حتمی دلائل بھی طلب کر لئے۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو نیا خط
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔