تازہ تر ین

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزہ مشن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور وفد کی سربراہی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کررہے ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 2 فروری تک تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے جس کے بعد 3 فروری سے 9 فروری تک پالیسی مذاکرات ہوں گے۔
31 جنوری سے 9 فروری تک جاری رہنے والے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں طے ہوگا کہ کتنے نئے ٹیکس لگائے جائیں اور کتنے نان ٹیکس اقدامات کیے جائیں۔
تکنیکی مذاکرات میں پاکستان اصلاحات کے بارے وفد کو بریف کرے گا اور آئی ایم ایف مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔
پالیسی سطح کے مذاکرات میں پاکستان معیشت کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیےاپنا نقطہ نظر پیش کرے گا اور رعایتیں مانگے گا۔
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے متعدد اقدامات کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے ہر حال میں آئی ایم ایف پروگرام بحال کروانا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv