رونالڈو کے ہاں بیک وقت دو بچوں کی پیدائش متوقع

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

کرسٹیانو رونالڈ اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز نے اپنے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے الٹراساؤنڈ کی تصویر پوسٹ کی اور مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل گرل 3 ماہ سے حاملہ ہیں اور ان کے ہاں اگلے سال بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ فٹبالر پہلے ہی 4 بچوں کے والد ہیں اور ان کے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے تاہم موجودہ گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز سے ایک بیٹی ہے اور اب جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے

شعیب اختر سے بدتمیزی، سرکاری ٹی وی کے اینکر نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا

انکوائری کمیٹی نے سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز  کو فوری طور پر آف ائیر کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر کرکٹ لیجنڈ شعیب اختر کے ساتھ پیش آئے واقعے کے معاملے پر سرکاری ٹی وی کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو  آف ایئر کرنے کی سفارش کی جبکہ انکوائری کمیٹی نے شعیب اختر کو بھی بیان کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کی لیکن ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنی جگہ متبادل اینکر پرسن لانے سے معذرت کرلی اور کہا کہ پروگرام خود نہ کرسکا تو کسی کو بھی نہیں کرنے دوں گا۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

پاک فوج کا سربراہان اجلاس، خطے کی صورتحال پر غور

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہان اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی زیرصدارت مسلح افواج کے سربراہان کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیکیورٹی امور سمیت اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ اجلاس میں خطے بلخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق درپیش چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے مسلح افواج کے پلان پر بھی غور کیا گیا جبکہ تیزی سے بدلتی صورتحال اور پیشرفت کے تناظر میں روایتی پالیسیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

فوجی بغاوت کے بعد نظر بند سوڈان کے معزول وزیراعظم کو رہا کردیا گیا

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد معزول کیے گئے وزیراعظم عبداللہ حمدوک گھر واپس آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبداللہ حمدوک کے دفتر کی جانب سے ان کی گھر واپسی کی تصدیق کی گئی ہے، انہیں ملک میں فوجی بغاوت کے بعد نامعلوم مقام پر نظر بند کیا گیا تھا اور کابینہ کے متعدد اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیاہے کہ عبداللہ حمدوک اور ان کی اہلیہ کی رہائی عالمی سطح پر فوجی بغاوت کی مذمت کے بعد منگل کے روز عمل میں آئی۔

سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد امریکا اور یورپ نے امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی عبداللہ حمدوک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

عبداللہ حمدوک کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ معزول وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو رہائی کے بعد خرطوم میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سخت سکیورٹی میں رکھا گیا ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کابینہ اراکین نامعلوم مقام پر ہی حراست میں ہیں۔

جو پاکستان کی جیت کا جشن منائے گا اس پر بغاوت کا مقدمہ ہوگا، وزیراعلیٰ یو پی

ھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) کے وزیرِاعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں پر بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو جس کسی نے بھی پاکستان کی جیت کا جشن منایا اس کیخلاف بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے گا۔

اس انٹرویو کا لنک بھی ٹوئٹر پر یوگی ادتیہ ناتھ کے آفیشل ہینڈل پر پِن کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں 7 افراد پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیٹس لگانے کے الزامات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راجستھان میں اسکول ٹیچر اور آگرہ میں زیرِ تعلیم تین کشمیری طالب علموں سمیت 6 افراد کوپاکستان کی جیت کے بعد جشن منانے پر گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہی اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔

نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔

پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

ریاست شہریوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچانے سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مشیر قومی سلامتی

وزیر اعظم کے مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے ریاست اپنے شہریوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کان کے مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے ، جس میں ان  کا کہنا ہےکہ وہ تمام افراد اور گروہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستانی ریاست کی رٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں، تو وہ یہ جان لیں کہ قومی سلامتی کے بنیادی اصول کے طور پر، ریاست اپنے تمام شہریوں کو کسی بھی قسم کے تشدد سے بچانے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ڈاکٹر معید یوسف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ  ریاست کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، سرکاری املاک کو تباہ کیا اور بڑے پیمانے پر عوامی خلفشار کا باعث بنتے رہے۔ ان میں سے ہر ایک کے لیے قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور دہشت گردوں کے ساتھ کسی نرمی کے بغیر دہشت گردوں جیسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

 وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم نے مشیر خزانہ شوکت ترین کی جگہ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ 12رکنی ای سی سی میں مواصلات، توانائی، صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز کے وزراء بطور اراکین شامل ہیں۔ وزارت غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، آبی وسائل کے وزراء بھی ای سی سی کے رکن بنائے گئے۔

شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

شعیب اختر اور ڈاکٹر نعمان نیاز کے ایشو پر پی ٹی وی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرنعمان نےبغیرکسی ٹھوس وجہ شعیب اخترسےنامناسب رویہ اختیارکیا۔ کمیٹی نےشعیب اختر،ڈاکٹرنعمان سےان کامؤقف جاننےکےبعدفیصلہ کیا۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے شعیب اختر کو میزبان نعمان نیاز کی جانب سے بدتمیزی کے واقعے کے بعد پیش ہونے کا کہا تھا۔

بی بی سی اردو سے گفتگو میں شعیب اختر نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے، واقعے کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے،شعیب اختر نے مزید کہا کہ کہا جارہاہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے، لیکن یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے دور دور تک تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز آج وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کریں گے،پی ٹی وی کی جانب سے گزشتہ روز واقعے کا نوٹس لیا گیا تھا، شعیب اختر کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی کے بعد چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے سربراہ پاکستان ٹیلی وژن کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور اس میں ڈائریکٹر نیوز، ڈائریکٹر پروگرامز اور چیف ہیومن رسورس آفیسر شامل ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران دو روز قبل پی ٹی وی اسپورٹس پر سابق فاسٹ بالر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تبصرے تلخ کلامی میں بدل گئے تھے،میزبان نے مہمان نوازی کے آداب بھلائے شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کا کہا تھا، جس کے بعد شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران ہی استعفیٰ دے کر چلے گئے تھے۔

حکومت اور کالعدم تنظیم میں ہونے والے مذاکرات پھر بلانتیجہ ختم ہوگئے

حکومت اور مذہبی جماعت میں ہونے  والے مذاکرات پھر بلانتیجہ ختم ہوگئے۔ٹی ایل پی واپس جائے گی تو ہی آپ کی بات سنی جائے گی حکومت کا موقف
ذرائع کے مطابق حکومت نے مذاکرات میں موقف اختیار کیا کہ  مذہبی تنظیم کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات پر اس وقت بات ہو گی جب حکومت کی رٹ کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف لانگ مارچ کے شرکا  کو وزیر آباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرآباد سے آگے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو کسی صورت  نہیں جانے دیاجائے گا ۔متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ  فور سز کو الرٹ رہنے کا حکم  دیا گیا ہے

پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات

محکمہ داخلہ پنجاب نے جمعرات کی صبح بتایا کہ صوبے کی8 اضلاع میں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز کے دستے 60 روز کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، چکوال، گجرات اور فیصل آباد میں دستے تعینات رہیں گے۔ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب میں رینجرز بلانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی پی ایل عسکریت پسند ہو چکی ہے، پنجاب حکوت جہاں چاہیے رینجرز کو استعمال کر سکتی ہے۔ شیخ رشید کاکہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے 6 مرتبہ مذاکرات کیے۔ انہوں نےعید میلاد کے جلوس کو احتجاج میں تبدیل کیا، ہم سے وعدہ کیا تھا کہ راستے کھول دیں گے مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کی باتوں سے لگتا ہے کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

How to pasijans igrice Maximize Your Profits With Casino Bonuses with No Deposit

If you’re planning to visit the USA or other countries around the world, why not consider playing in an online casino that does not require deposit? These USA gambling websites are spider solitaire online well-known for their huge variety of games with generous bonuses, simple banking options, and occasionally promotions that do not require deposit. It isn’t easy to figure out where to begin if you have never been online to gamble. It is essential to know the basics of no deposit casinos prior to you jump in.

First of all, if, in your life, you’ve played at a casino before, you’ll understand that many of them offer a “no deposit” feature. That is you don’t have to make any deposits to play. Instead, you’re provided with an account that you can use to deposit money. You usually get an entry code that you need to input into your account to gain access to the casino. At the end of your playing session, you typically get a cash withdrawal for whatever amount you chose to pay during your playing time which can range from zero to a certain amount.

The most common method by which players cash out at casinos that do not require deposits is to earn “rewarded points” for every played hand they have. In most cases, this means that every time you bet and win you’ll receive a certain percentage point for your efforts. For instance, if you receive a certain amount of bonus points, you can redeem them for free entry into a drawing for the chance to win a prize. High-stakes players often get bonus play money. It is vital, however, to study the rules thoroughly to ensure that you do not infringe any casino’s rules.

In recent years it has become easier to play online games using no deposit bonuses. Mobile casinos now have a new software that lets players to bet and win even when they aren’t connected to the Internet. Because no deposit bonuses are based off of performance and new bonuses are added constantly. A mobile casino is the ideal way to get started with playing without having to make a deposit. This lets players learn the basics, as well as win some money while learning.

Casinos with no deposit provide some of the most appealing bonuses. These bonuses are not like those at traditional casinos, however you can accumulate unlimited amounts of cash. Some casinos have a bonus program that lets you earn an amount of money each time you play. These credits can be used to buy tickets or cash, and they can also be used for online gambling.

Because no deposit bonus casinos allow players to withdraw their winnings by using virtual money instead of credit or cash It is essential to be aware of how to claim your winnings promptly. This is where the claim process comes into. There are times when playing in a casino with no deposit and you are not able to cash out winnings. When this occurs it is essential to notify the casino immediately, as lines of credit are generally not available for winnings.

In addition to giving no deposit bonus spins, casinos can also provide free tournament games. They can be played during specified times. Online gambling is easy with free tournament entry. In addition to tournament entries, some casinos offer free slot games. These free slots may not offer jackpots however they can be used to increase your chances of winning at other slots. The no deposit bonus you get can also assist you in managing your money.

There are many ways to use the no deposit bonus in your advantage, as you see. There are numerous ways to maximize your profit, including tournament entry fees and slot games for free. While you aren’t able to cash out any of your winnings, you aren’t legally bound to gamble at this casino. Instead, consider it an alternative type of poker site. You must open an account and deposit money to fund your bets and withdrawals.

آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی: چیئرمین اوگرا

اسلام آباد: چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا ہے کہ آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر اظہار تشویش کیا۔

کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اوگرا کو قرار دے دیا۔ کمیٹی چیئرمین اور دیگر ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کم قیمت پر منگوا کر مہنگی فروخت ہو رہی ہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے تو اس کی قیمت کیوں بڑھائی گئی، ملک میں بائیس دن کی پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے تو مہینے میں دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیوں بڑھیں، پوری قوم رل گئی، ملک میں احتجاج ہو رہا ہے۔ حکومت اور عوام رل گے اور کمپنیاں کھلے عام لوٹ رہی ہیں، جب قیمت گرتی ہے تو کمپنیاں پیٹرول بحران کھڑا کر دیتی ہیں، اوگرا مافیاز کا سہولت کار بنا بیٹھا ہے۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت پاکستان کے پاس تیل کا کوئی ذخیرہ نہیں، یہ او ایم سیز کا ہے، مارچ تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا کمی کا امکان نہیں، آئندہ 5 ماہ تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، مارچ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی، بندرگاہ پر ڈیزل 109 روپے فی لیٹر پڑتا ہے، فی لیٹر ڈیزل پر دیگر اخراجات اور ٹیکسز 25 روپے ہیں۔

قائمہ کمیٹی نے چیرمین اوگرا کی بریفنگ مسترد کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں کمپنیوں کا مارجن اور پیٹرول ڈیزل پر فی لیٹر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ جب کھپت زیادہ ہے تو پیٹرولیم مصنوعات پر مارجن کم کریں، پیسوں کو کوئی نہیں پوچھتا مارجن روپوں میں لیا جاتا ہے۔