اردن کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں :آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد نے خطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ اردن کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں

ان ہاﺅس تبدیلی کی تجویز ٹی وی پر سنی،بلاول کے پاس نمبر ہیں تو شو کریں:مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عظمت سعید سے براڈ شیٹ کی انکوائری سے الگ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ عظمت سعید براڈ شیٹ معاہدے کا حصہ تھے، عظمت سعید نے ذاتی طور پر اثر انداز ہوکر  پاناما جے آئی ٹی بنائی، واٹس ایپ کال کی، ن لیگ کے ارکان کو بلاکر دھمکیاں دیں۔

لاہور میں کھوکھر برادران سے اظہار یک جہتی کے بعد مریم نواز نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمیشن سے الگ نہ ہوئے تو حقائق سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی سے انہیں شہید بننےکا موقع نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ بلاول کی ان ہاؤس تبدیلی کی تجویز ٹی وی پر سنی۔ بلاول بھٹو کے پاس نمبر ہیں تو شو کریں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  بلاول پی ڈی ایم اجلا س میں تجویز رکھیں گے تو بات ہوگی۔

بھارتی کسانوں کی تحریک بغاوت میں بدل جائے گی امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کا دعویٰ

نئی دہلی: امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسانوں کی حالیہ تحریک بغاوت کی شکل اختیار کر کے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسانوں نے احتجاجی ریلی کے بعد دہلی کے لال قلعے پر دھاوا بول دیا تھا، مظاہرین نے قلعے پر سکھ مذہب اور کسان تحریک کے جھنڈے لہرائے، ان واقعات نے پوری دنیا کو مودی سرکار کی تباہ کن پالیسیوں کی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

امریکی ادارے نے کہا ہے کہ 2019 میں دوسری بار برسر اقتدار آنے کے بعد نریندر مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں داخلی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی جانب سے پہلے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کا یک طرفہ اقدام اور پھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر مسائل سے دو چار کیا، مودی سرکار نے شہریت کا متنازع قانون بنا کر بھی مسلمانوں کو نشانہ بنایا، اس قانون کے خلاف بھی بھارت میں احتجاجی لہر پیدا ہوئی اور دہلی کے شاہین باغ میں طویل عرصے تک مسلمان مرد و خواتین کا دھرنا جاری رہا۔

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کرونا وائرس کے معاشی و سماجی اثرات کا مقابلہ کرنے میں بھی ناکام رہی اور متنازع زرعی قوانین کی منظوری کے بعد مودی حکومت نے بھارت میں بڑھتی ہوئی بے چینی کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، کسانوں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے 2 مہینوں سے زائد عرصے سے وفاقی دارالحکومت کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ احتجاج ایک بغاوت کی صورت میں پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، اس حوالے سے زرعی ماہر اور سماجی کارکن دیویندر شرما نے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان صرف اصلاحات کے لیے احتجاج نہیں کر رہے بلکہ یہ تحریک بھارت کے پورے معاشی ڈھانچے کو تبدیل کر دے گی۔

انھوں نے کہا بھارت میں معاشی عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے اور کسان غریب سے غریب تر ہو رہا ہے، بھارت کے پالیسی سازوں نے کبھی اس پر توجہ ہی نہیں دی اور اوپر سے نیچے تک نظام کا خون چوس رہے ہیں، یہ کسان تو صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں، مودی حکومت نے پہلے کسانوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی اور پھر اس احتجاجی تحریک کو تتر بتر کرنے کے لیے مختلف ہتھ کنڈے استعمال کیے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج نے بھارت کے قومی دن کی تقریب کو، جس میں وہ اپنی دفاعی قوت کی بھرپور نمائش کرتا ہے، پس منظر میں دھکیل دیا، اور 26 جنوری 1950 کو بھارتی آئین منظور ہونے کی یاد منانے کے لیے منعقد ہونے والی فوجی پریڈ پر کسانوں کا احتجاج غالب آ گیا۔

نیٹ فلکس فلم کے ’گستاخانہ’ مواد کے 452 لنکس بلاک کردیے، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے نیٹ فلکس کی فلم کے گستاخانہ مواد کے 778 لنکس میں سے 452 کو بلاک کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فلم کے گستاخانہ مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر پی ٹی اے کے وکیل نے عدالتی ہدایت کی روشنی میں جج کے سامنے رپورٹ پیش کی اور واضح کیا کہ اتھارٹی نے 778 ایسے لنکس کا پتا لگایا جہاں گستاخانہ مواد قابل رسائی تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے پر 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 452 لنکس تک رسائی کو بلاک کردیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق اس فلم کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا اور اگر اسے کسی اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا تو ان سے بھی اسے ہٹانے کو کہا جائے گا۔

علاوہ ازیں عدالت نے رپورٹ کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی وہ پی ٹی اے سے ایک اور رپورٹ طلب کرے اور معاملے کو زیر التوا رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی اے نے عدالت میں یہ بتایا تھا کہ ناپسندیدہ مواد بلاک کرنے کے تناظر میں معروف سوشل میڈیا ویب سائٹس کو پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کا کہا تھا۔

اس میں کہا گیا کہ ’گستاخانہ‘ فلم اپ لوڈ کرنے پر نیٹ فلکس کو مستقل طور پر بند کرنا چاہیے جبکہ گوگل، یوٹیوب اور فیس بک کو پاکستان میں 6 ماہ کے اندر فرنچائزز کھولنے کی ہدایت کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملے کو ان ویب سائٹس کے ساتھ بھی اٹھانا چاہیے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک مرتبہ یہ دفاتر پاکستان کی حدود میں کھل گئے تو پاکستان ریگولیشنز نافذ کرسکتا ہے، جس پر عدالت نے پی ٹی اے کو کہا کہ وہ ایک اور رپورٹ جمع کروائے جس کے بعد سماعت کو 15 دن کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

سعودی عرب: اقامے کے سہ ماہی اجرا و تجدید کی منظوری

سعودی عرب: اقامے کے سہ ماہی اجرا و تجدید کی منظوری

سعودی عرب میں اقامے کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی گئی۔

سعودی کابینہ نے بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ان اقدامات کی منظوری دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منظوری ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہے۔

گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین ج

یوٹیوب نے غیر معینہ مدت تک ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بند کردیا

دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب چینل کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا۔

ٰیوٹیوب نے ابتدائی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹیوب چینل رواں ماہ 13 جنوری کو معطل کیا تھا، اس وقت وہ امریکی صدر تھے۔

یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کو اس وقت بند کیا جب یوٹیوب پر تنقید کی گئی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اشتعال دلانے والے مواد کے خلاف کارروائی میں سستی سے کام لے رہا ہے۔

یوٹیوب سمیت دیگر سوشل ویب سائٹس پر عوام کی جانب سے اس وقت دباؤ بڑھا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے رواں ماہ 6 جنوری کو امریکی ایوان کے علاقے کیپیٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی ایوان، سینیٹ، سرکاری دفاتر اور سپریم کورٹ کے علاقے کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے ایوان نمائندگان کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی تھی اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر اس وقت حملہ کیا تھا جب کہ ان کی صدارت کی مدت ختم ہونے میں محض 14 دن رہ گئے تھے۔

کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد ٹوئٹر نے بھی ہمیشہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور ان کی عہدہ صدارت کی مدت 20 جنوری کو مکمل ہوئی تھی۔

عہدہ صدارت مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد اب یوٹیوب نے ان کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق یوٹیوب کے ترجمان نے تصدیق کی کہ 26 جنوری سے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔

ابتدائی طور پر ان کا چینل 13 جنوری کو بند کیا گیا تھا اور اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو چینل سے پرتشدد اور غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز ہٹانے کے نوٹس دیے گئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹیوب چینل پر امریکی انتخابات سے متعلق غط معلومات کی ویڈیوز سمیت تشدد پر ابھارنے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی تھیں۔

یوٹیوب پر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ تھی تاہم اب ان کے چینل کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا۔

ساتھ ہی یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل Rudy Giuliani کی ایک ویڈیو پر بھی متعدد پابندیاں عائد کردیں۔

یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی امریکی صدارتی انتخابات اور صدر جوبائیڈن سے متعلق کیے گئے غلط دعووں کی ویڈیو کو مونیٹائزیشن سے ہٹا دیا گیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذکورہ ویڈیو سے پیسے نہیں کما سکیں گے۔

تاہم یوٹیوب نے واضح کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مذکورہ ویڈیو کو مونیٹائزیشن میں شامل کرنے کے لیے ایک ماہ بعد اپیل کر سکیں گے۔

کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ  کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، فواد عالم نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے، آل راؤنڈر فہیم اشرف 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اظہر علی نے 51 رنز کی ذمہ دار اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا، کیشو مہارا، نگیدی اور نورٹ جی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فواد عالم ہوم گراؤنڈ پر اپناپہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہےہیں، جہاں انہوں نے پروٹیز کے خلاف اپنے کیریئر میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں سینچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کی 220 رنز کی برتری کا خاتمہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 220 رنزبنائے تھے۔

جنوبی افریقہ کے بولرز دو سیشن کے درمیان صرف دو وکٹ حاصل کرپائے،مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی 51 رنز بناکر کیشو مہاراج کا شکار بنے جبکہ محمد رضوان کو لنگی نگادی نے چلتا کیا۔

کھیل کے دوسرے روز آخری سیشن میں فواد عالم نے ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار سینچری بنانے کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچایا، وہی آل راؤنڈ فہیم اشرف نے فواد عالم کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2 دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینرک نورٹ جی اور لنگی نگاڈی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

فواد عالم اور اظہر علی پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 94 رنز کا اضافہ کیا، دونوں بلے بازوں نے کھیل کے پہلے سیشن میں بہترین حکمت عملی کے تحت جنوبی افریقی بولرز کو کوئی وکٹ نہ لینے دی، پاکستان نے آج کھیل کے پہلے سیشن میں 71 رنز بنائے تھے۔

گذشتہ روز جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو 33 رنز پر قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے، پاکستان کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے اوپنر عمران بٹ 9 رنز بنا کر فاسٹ بولر ربادا کا شکار بنے جبکہ عابد علی کو بھی 4 رنز پر ربادا نے بولڈ کیا، کپتان بابر اعظم 7 رنز بنا کر مہارا راج کو وکٹ دے بیٹھے، نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر سب سے زیادہ رنز بناکر نمایاں رہے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، جارج لنڈے 35 فاف ڈوپلیسی 23،ربادا 21، ایڈن میکرم 13، ریسی وینڈرڈوسن 17، کپتان کوئنٹن ڈی کوک 15، تمبا باؤما 17، کیوش مہاراج صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر جوڑی نے جنوبی افریقہ کی پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاسر شاہ نے 3 جبکہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں کراچی میں آخری بار 2007 میں مدمقابل آئی تھیں جس میں مہمان ٹیم 160 رنز سے سرخرو ہوئی تھی جب کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا تھا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

‘پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی، انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا’

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم عملی طور پر ختم ہو چکی، انہوں نے جلسوں پر پورا زور لگا کر دیکھ لیا، عوام ان کے ساتھ نہیں، یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے، براڈشیٹ کے علاوہ سرے محل اور حدیبیہ پیپرملز کیس کی بھی مکمل تحقیقات ہونگی۔

ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کئے۔ نجیب ہارون نے کہا کہ 2023 تک کچھ نہیں ہوگا، کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں۔ نجیب ہارون نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں بالکل ٹھیک بتا رہا ہوں۔

وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ کے فنڈز دیئے جائیں گے، پہلی بار کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

پارٹی رکن نور عالم خان نے وزرا کے احتساب کا مطالبہ کیا اور کہا وزرا کا احتساب ہونا چاہیئے، میں بھی احتساب کے عمل سے گزر چکا، وزیراعظم کے مشیر، وزیر سبز باغ دکھا رہے ہیں، وزیراعظم صاحب ٹیکنوکریٹ چلے جائیں گے، ہم ذلیل ہوجائیں گے، میری باتیں بری لگیں گی، پارٹی سے مخلص ہوں اس لیے صاف باتیں کر رہا ہوں۔

ملائیشیا نے پی آئی اے کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا

ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ، ملائیشیا نے طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ۔  دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  طیارے واپس لانے کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے ۔پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناہے کہ  طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع  ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کی جانب سے 7ملین ڈالر کمپنی کو ادا کردئیے گئے تھے جس کے بعد   برطانوی اور ملائیشین عدالتوں سے کیس ختم ہوگئے۔

پی آئی اے اور کمپنی کے مابین معاملات عدالت کے باہر حل کرنے پر رضامندی کے بعد ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ  برطانوی عدالت میں  کمپنی نے نوملین ڈالر کی ادائیگی کا کیس دائر کیا تھا جبکہ   ملائیشین عدالت میں 14 ملین ڈالر کا کیس دائر کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری

تل ابيب: اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اپپوو نے خبردار کیا ہے کہ  امریکی میں نئی حکومت آنے کے بعد سے ایران کے خلاف حملوں کے نئے منصوبے بنائے ہیں جس کے لیے سیاسی قیادت کی منظوری کا انتظار ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اییوو نے تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز سے خطاب میں ایران پر حملے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے جوہری معاہدے کو بحال کیا تو ایران پر حملوں میں اضافہ کردیں گے۔

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں کسی بھی طرح امریکی کی واپسی ایک بڑی غلطی ہوگی۔اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ایران پر حملوں کے موجود منصوبوں کے علاوہ متعدد دیگر آپریشنل منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اب بس حملوں کی حکومت سے منظوری کا انتطار ہے۔

اسرائیلی چیف آف اسٹاف کا ایران پر حملے سے متعلق بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی سابق پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیا گیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ: فواد عالم کی سنچری، پاکستان نے برتری حاصل کر لی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کی عمدہ سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

دن کے آغاز میں فواد عالم اور اظہر علی دونوں نے محتاط انداز اپنایا اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔

پہلے سیشن کے دوران جنوبی افریقہ کو ایک وکٹ لینے کا بھی موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

91 کے مجموعی اسکور پر کیشپ مہاراج کی باؤلنگ پر گیند فواد عالم کے بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی سلپ میں گئی لیکن ڈین ایلگر کیچ لینے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے مہمان ٹیم کو کوئی موقع نہ دیا اور پہلے سیشن میں کوئی بھی وکٹ نہ گرنے دی۔

کھانے کے وقفے کے بعد اظہر علی نے انی نصف سنچری مکمل کی لیکن کیشپ مہاراج کی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

اظہر نے آؤٹ سے قبل فواد کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔

دوسرے اینڈ پر فواد عالم ڈٹے رہے اور انہوں نے بھی ففٹی مکمل کرنے کے بعد محمد رضوان کے ہمراہ 55 رنز جوڑے، رضوان 33 رنز بنانے کے بعد لنگی نگیدی کا شکار بنے۔

فواد عالم اور فہیم اشرف نے ٹیم کو خسارے نکالتے ہوئے برتری دلا دی اور فواد نے مہاراج کو چھکا لگا کر اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔

فواد عالم 100 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ فہیم اشرف 31 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔

پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا کر 26 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے جبکہ جیارج لنڈے نے 35 اور فاف ڈیو پلیسی نے 23 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے جبکہ پہلا میچ کھیلنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر 33رنز پر چار وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

آؤت ہونے والے بلے بازوں میں پہلا میچ کھیلنے والے عمران بٹ، عابد علی، کپتان بابر اعظم اور نائٹ واچ مین شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 14سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس میں وہ دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (کپتان)، ڈین ایلگر، ایڈن مرکرم، فاف ڈیو پلیسی، راسی وین ڈر ڈوسن، ٹیمبا باووما، جیورج لنڈے، کیشپ مہاراج، کگیسو ربادا، اینرچ نورجے اور لنگی نگیدی

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری،بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان

بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 20 ویں نمبر کے بیٹسمین بن گئے، آل راؤنڈر میں شکیب الحسن بدستور پہلے، عماد وسیم پانچویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، بنگلادیش کے مہدی حسن نو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر کے بولر بن گئے، محمد عامر کو 2 درجے تنزلی کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

دبئی سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بولرز میں ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، بنگلا دیش کے مہدی حسن 9 درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، محمد عامر کی 2 درجے تنزلی ہوئی جس سے قومی بولر کو نویں نمبر پر جانا پڑا۔

کشمیر پر قبضہ اور اب اپنی کالونی بنانے والا بھارت کس منہ سے یوم جمہوریت منارہا ہے

لاہور(خبریں، چینل۵ ویب ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ضیاءشاہد کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ میری پیدائش جنت نظیر وادی راولاکوٹ میں ہوئی۔ سرکاری درس گاہوں سے تعلیم حاصل کی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کا شہری ہونے پر فخر ہے۔ ہمارے قبیلہ نے چارسدہ سے ہجرت کر کے آزادکشمیر میں سکونت اختیار کی صدیوں سے وہیں آباد ہیں۔ چارسدہ سے پہلے ہمارا قبلیہ غزنی سے آیا تھا۔ گریجوایشن کے دوران انگریزی ادب، معاشیات اور پولیٹیکل سائنس پسندیدہ مضامین تھے۔ ایم اے انگلش کیا جس سے مغرب کی تاریخ بارے آگاہی حاصل ہوئی۔ ریڈیو پر کئی پروگرام کیے۔ اہم شخصیات کے انٹرویو بھی کیے۔ پی ٹی وی میں کام کیا۔ بطور اینکر پرسن بھی کیا۔ اسی دوران سی ایس ایس امتحان پاس کیا اور فارن آفس میں تعینات رہا۔ بیجنگ، ہالینڈ، نیویارک میں فرائض سرانجام دیے۔ فارن آفس جوائن نہ کرتا تو ادیب ہوتا اردو ادب کے پرانے نئے ترقی پسند لکھاریوں کو بہت پڑھا۔ شاعری اور افسانہ نگاری کی۔ فکائیہ کالم نگاری بھی کرتا رہا۔ انشائیہ لکھنا پسند تھا۔ کامیاب سفارتکاری کیلئے عالمی قوانین سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ ادب کی دنیا میں کچھ نہ کر پانے کی ہمیشہ محرومی محسوس کی۔ بھارت 26جنوری کو جو یوم جمہوریت منا رہا ہے کشمیریوں کی لاشیوں پر منارہا ہے۔ بھارت کی ہر سیاسی جماعت اقتدار میں آکر کشمیریوں پر ظلم و ستم کیا۔ اب تک 5 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا چکا ہے۔ کشمیریوں نے آزادی کی تحریک اپنے خون سے سینچی ہے۔ کشمیر زبردستی قبضہ کرے اور اسے اپنی کالونی بنانے والا بھارت کس منہ سے یوم جمہوریت منا رہا ہے۔ سات دہائیوں سے کشمیر محصور ہے آج وہا کشمیریوں کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے ذرائع مواصلات کاٹ دئیے گئے ہیں۔ ذرٹیکل 370 ایک خالی خول کی طرح تھا۔ بھارت نے آئینی طور پر اہل کشمیر کو دھوکا دیا تھا جس کا مقصدر بھارت نوازکشمیریوں کو بھارت کے ساتھ ملانا تھا۔ آرٹیکل 370 کے تحت جمو کشمیر اسمبلی کو کچھ نام نہاد اختارات دیے گئے تھے تاہم 50 کی دہائی سے آج تک وہ آرٹیکل 370 کو تقریباً ختم کرچکے تھے۔ ان تمام حرکتوں کے باوجود کشمیر ایک متنازعہ علاقہ تھا۔ اب 5اگست 2019 کو بھارت نے وہ پردہ بھی چاک کردیا کیونکہ اسے اب مزید دھوکا دینے کی ضرورت نہ تھی اور براہ راست قبضہ کر لیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کو 3حصوں میں تقسیم کر دیا اور ایک نان کشمیر منوج سنہا کو لیفٹیننٹ گورنر بنا دیا۔ اب یہی شخص 1 کروڑ چالیس لاکھ کشمیریوں کی قسمت کے تمام فیصلے کرتا ہے تمام حقوق چھین لئے گئے۔ کشمیر کی زمین نوکریاں تعلیم وظائف سمیت تمام حقوق ریاست کے تحت لے گئے اور نان کشمیریوں کے لیے تمام دروازے کھول دیے گئے۔