سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نواز موجود ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا گیا ہے کہ نوازشریف اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر لندن کی سڑکوں پر لگے کسی کیمرے نے محفوظ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔یہ تصویر اس وقت لی گئی ہے جب کیمرے کی جانب نوازشریف کی شکل نہیں تھی، اس لئے اس تصویر میں ان کی شکل واضح دکھائی نہیں دے رہی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تصویر پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو رہی تھی۔

اس تصویر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں محمد نوازشریف کو سڑک پر موجود کسی چھوٹے ہوٹل پر بیٹھے دیکھا گیا ہے۔

تصویر میں ان کے ساتھ اہلخانہ موجود تھے۔ کچھ دن قبل وائرل ہونے والی تصویر سے پہلے نوازشریف کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہو چکی ہے جس میں نوازشریف کو شہباز شریف،اسحاق ڈار اور دونوں صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کے ہمراہ لندن کے ایک مقامی ہوٹل میں دیکھا گیا تھا۔ یہ تصویر وائرل ہوتے ہی حکومت کی جانب سے بھی فوری ایکشن لیا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی فوری نوٹس لے لیا تھا۔اس تصویر کو تذکرہ وفاقی کابینہ کے اجلاس تک پہنچ گیا تھا جہاں نوازشریف کی اس تصویر کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ جنوری میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر کے تذکرے پر کہا تھا کہ سب فراڈیے ہیں، وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے نوازشریف کی تصویر دیکھی ہے، سب فراڈیے ہیں۔ تاہم ایسی کوئی بھی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد حکومتی ارکان کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے لیکن نوازشریف کی جانب سے آج تک کسی تنقید کا جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی ابھی تک وطن واپسی کے حوالے سے کسی قسم کا عندیہ دیا گیا ہے۔

پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

 

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر طیاہ مارا گیا، یہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا جبکہ رواں سال کے دوران آٹھواں بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے تباہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں مار گرایا گیا۔ بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔ یہ رواں سال مار گرایا جانے والا 8 واں کواڈ کاپٹر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج نے لائن ا?ف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے دو بھارتی کواڈ کاپٹر (ڈرون) کو مار گرایا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہکے مطابق ایک جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ رکھ چکری سیکٹر میں گرایا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا۔

لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’

لاہور (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہواجس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ‘ہر پل جیو’ اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے پہلے ورچوئل فیشن شو کو عید الفطر کے 3 روز متعدد ٹی وی چینلز پر نشر کیا جانا تھا لیکن پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی ا?ئی اے) کے طیارے حادثے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس میں فیشن ماڈل زارا عابد بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔ورچوئل فیشن شو کے پہلے دن یعنی آج ڈیزائنر عامر عدنان، ہما عدنان، کھادی ،ماہین کریم ،ندا ازور اور شمیل انصاری اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ بھارت میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب سمیت میٹ گالا 2020 اور متعدد عالمی فیشن کے میلے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

 

لاہور (ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، ان کا کووِڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے، توفیق عمر کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔? بائیں ہاتھ کے سابق ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر کا عید سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد توفیق عمر نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا۔توفیق عمر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ توفیق عمر نے کہا کہ 15 روز کی آئسولیشن کے بعد انہوں نے کووڈ 19 ٹیسٹ کرایا ہے جو کہ منفی آیا ہے اور وہ اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔توفیق عمر نے بتایاکہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ضرور آیا تھا لیکن علامات زیادہ شدید نہیں تھیں، اس کے باوجود میں نے بہت احتیاط کی، یہی وجہ ہے کہ میں کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوگیا۔

آئی ایم ایف کا پاکستان سے تنخواہیں، غیر ترقیاتی و دفاعی اخراجات منجمد کرنے کا مطالبہ

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے تمام غیر ترقیاتی اخراجات منجمد کرنے سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے 1150 ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ جی20 ممالک تنخواہوں میں کٹوتی کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اسی وقت بحال ہوگی جب حکومت آئی ایم ایف کے میکرواکنامک فریم ورک کے مطابق آئندہ بجٹ پیش کرے گی۔

ماہرہ خان بھی قو می ائیر لا ئن پر خفا،کھری کھری سنا دیں

 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے بھائی کمیل پولانی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے اداروں کی کارکردگی کی نااہلی کے بارے بتایا۔کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زین پولانی کے دو بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین ہو گئی ہے جب کہ ان کے ایک بچے کی لاش حکام کی نااہلی کے باعث 11 دن قبل کسی اور خاندان کے سپرد کر دی گئی تھی جسے اس خاندان نے دفنا بھی دیا۔کمیل پولانی نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان، پی ا?ئی اے اور سندھ حکومت کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے پر سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوسری طرف کمیل پولانی کے ٹوئٹ پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ پی آئی اے کی بد انتظامی نا قابل معافی ہے، یہ لواحقین کے خاندان کے لیے کبھی نہ ختم ہونے والا بھیانک خواب ہے۔

بھارت کا آ دم خور قبیلہ جو لاشیں کھاتا ، کھوپڑیوں میں پا نی پیتا ہے

 

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو سادھوﺅں کا ایک ایسا قبیلہ یا فرقہ بھی ہے جس کی مذہبی روایات کے متعلق سن کر ہر کسی کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق سادھو?ں کا یہ گروہ ’اگھوری‘ کہلاتا ہے جو مرے ہوئے انسانوں کا گوشت کھاتا ہے، ان کی کھوپڑیوں میں پانی پیتا ہے اور شمشان گھاٹوں میں جنسی فعل کرتا ہے۔اگھوری سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’کوئی ایسی شے جس سے خوف محسوس نہ ہوتا ہو‘ ہے، لیکن اگھوری سادھوﺅں کی ان خوفناک مذہبی رسومات اور حرکتوں کی بناءپر عام لوگ ان سے کراہت بھی محسوس کرتے ہیں اور خوف بھی کھاتے ہیں۔ تاہم ان کے پیروکاروں اور عقیدت مندوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ گروہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں دریائے گنگا کے کنارے شمشان گھاٹوں کے پاس ہی رہتا ہے۔ وارانسی کو ہندومذہب میں سب سے مقدس مقام کی حیثیت حاصل ہے اور اس کی شمشان گھاٹوں پر دن رات ارتھیاں جلائے جانے کا کام جاری رہتا ہے اور ان کی راکھ دریائے گنگا میں بہائی جاتی ہے۔پولینڈ کے 38سالہ فوٹوگرافر جین سکویرا نے ان سادھوﺅں کی کچھ تصاویر بنا کر دنیا کو دکھائی ہیں۔ ان میںسے ایک تصویر میں ایک سادھو اصل انسانی کھوپڑی سے پانی پی رہا ہوتا ہے۔ ایک تصویر میں ایک سادھو اپنی کٹیا میں بیٹھا ہوتا ہے اور اس کے اردگرد درجن سے زائد انسانی کھوپڑیاں سجا کر رکھی ہوتی ہیں۔ جین سکویرا کا کہنا ہے کہ ”یہ سادھو ہندو دیوتا شیوا کو مانتے ہیں۔ ان کا گروہ بہت چھوٹا ہے جس کے مذہبی عقائد باقی ہندوئں سے یکسر مختلف ہیں۔“

اے بلڈ گروپ والے افراد میں کورونا وائرس کی سنگین ترین قسم کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے،سائنس دان

برلن/اوسلو(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مخصوص خون کا گروپ بھی اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شدت میں نمایاں اضافے کا باعث بنتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی اور ناروے کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی بلکہ آن لائن جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک مخصوص بلڈ گروپ والے افراد اس بیماری کے حوالے سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج ویب سائٹ پر شائع ہوئے، جہاں اکثر سائنسدان تحقیق کے نتائج کسی جریدے میں شائع ہونے کے عمل کے دوران شائع کردیتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اے بلڈ گروپ والے افراد میں کورونا وائرس کی سنگین ترین قسم کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوسکتا ہے۔تحقیق میں انسانی جینوم میں ایسے 2 مقامات دریافت کیے گئے جو کووڈ 19 کے شکار افراد میں نظام تنفس ناکام کرنے کا خطرہ بڑھاتے ہیں، ان میں سے ایک مقام اس جین میں تھا جو خون کے گروپ کا تعین کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق اے بلڈ گروپ کے حامل افراد میں کووڈ 19 ہونے کی صورت میں آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔تاہم تحقیق میں شامل جرمنی کی کایل یونیورسٹی کے مالیکیولر میڈیسین کے پروفیسر ا?ندرے فرینک نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ بلڈ گروپ کسی فرد کے زیادہ بیمار ہونے کا تعین کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم اب تک یہ فرق نہیں کرسکے تھے کہ بلڈ گروپ یا بلڈ گروپ سے منسلک کچھ جینیاتی عناصر بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، اپنے کام کے دوران ہم نے بلڈ گروپس کا تجزیہ کرنے کے بعد تخمینہ لگایا کہ او گروپ والے افراد کو 50 فیصد زیادہ تحفظ اور اے گروپ والوں کے لیے 50 فیصد زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔محققین نے اٹلی اور اسپین کے ہسپتالوں میں زیرعلاج کووڈ 19 کے 1610 مریضوں کے خون کے نمونے جمع کیے گئے جن کو آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی تھی، خون کے نمونوں میں سے ڈی این اے کو اکٹھا کرکے ایک تیکنیک جینوٹائپنگ کے ذریعے اسکین کیا گیا۔بعد ازاں ان کا موازنہ ایسے 2205 افراد سے کیا گیا جو کووڈ 19 کے شکار نہیں ہوئے تھے۔محققین نے کووڈ 19 کے مریضوں کے ڈی این اے کا بھی تجزیہ کیا تاکہ تعین کیا جاسکے کہ ان میں کسی قسم کا جینیاتی کوڈ مشترکہ تو نہیں۔اس سے قبل چین اور امریکا میں ہونے والی الگ الگ تحقیقی رپورٹس میں بھی بتایا گیا تھا کہ اے بلڈ گروپ والے افراد میں اس بیماری کی شدت سنگین ہونے کا خطرہ او گروپ کے مالک لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔2002 سے 2003 کے دوران پھیلنے والی سارس (وہ کورونا وائرس جسے کووڈ 19 کے بہت قریب سمجھا جاتا ہی) کے دوران بھی محققین نے دریافت کیا تھا کہ اے بلڈ گروپ والے افراد میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔مگر محققین اس حوالے سے تاحال پریقین نہیں کہ یہ تعلق کیوں موجود ہے۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان

 

لاہور(ویب ڈیسک ) آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں معمولی اضافہ ممکن ہے، آئندہ مالی سال میں ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے، جس کے باعث حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا، تین بجٹ اجلاسوں میں تنخواہیں دس فیصد، پانچ فیصد اور بالکل نہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 21-2020ئ کے دوران ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے۔جس کے باعث اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ہی ممکن ہے۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا۔ جبکہ آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح بجٹ کے حوالے سے تین اجلاس ہوچکے ہیں، جس میں ایک اجلاس میں سرکاری مالزمین کی تنخواہیں دس فیصد بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی، ایک اجلاس میں پانچ فیصد اور ایک میں کورونا کے باعث معاشی مشکلات کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بالکل اضافہ نہ کرنے کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔

جدہ میں دو ہفتوں کیلئے دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہونے لگی، سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے دوبارہ جزوی کرفیو لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے بعد سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے ایک بار پھر جزوی کرفیو لگا دیا ہے، جدہ میں لگنے والا کرفیو کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔ دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ہفتہ والے دن سے ہو گا، کرفیو کے دوران جدہ کی تمام مساجد بھی بند ہوں گی۔ جبکہ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی مکمل بند ہوں گے۔عرب نیوز کے مطابق 15 روزہ کرفیو کے دوران ریسٹورنٹس، کیفے، پینے کی اشیائ سمیت دیگر دکانیں بھی بند رہیں گی جبکہ پانچ سے زیادہ لوگوں کو اکٹھا کھڑا ہونے سے منع کر دیا گیا تاہم فلائٹس اور ریلوے کی سہولیات کو بند نہیں کیا جائے گا۔

ویمنز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، بسمعہ معروف کپتان برقرار

 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ئ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں سپنر انعم امین اور عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔

پا کستان ایک او ر لا ک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہو سکتا :وز یر اعظم عمرا ن خا ن

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاو¿ن برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے رضاکاروں سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ہم 10 لاکھ کورونا ٹائیگرز رجسٹرڈ کر چکے ہیں جو اس وبا بارے لوگوں میں شعور پیدا کرینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس رکنے والا نہیں، اس نے پھیلنا ہی ہے۔ عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو بڑا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ ہو سکتا ہے آئندہ دنوں میں کورونا کے ہاٹ سپاٹس کو بند کرنا پڑے۔ اگر ابھی بھی لوگ ایس او پیز پر عمل کریں تو ہم مشکل وقت سے نہیں گزریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غریب ملکوں میں عائد کیے گئے لاک ڈاو¿ن نے تباہی مچا دی ہے تو دوسری جانب امیر ترین ملکوں میں کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے امیر ترین ملک میں بھی کھانے کی شدید کمی دیکھنے میں آئی۔ وہاں کی عوام کو لائنوں میں لگ کر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں سخت لاک ڈاو¿ن کیا گیا جس سے غربت بڑھی۔ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے وہاں لوگ سڑکوں پر مرے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں پتا تھا کہ لاک ڈاو¿ن ہونے سے غربت میں اضافہ ہوگا۔ یہ پابندی لوگوں پر مشکل ہے، اس کی وجہ سے عوام پر زیادہ بوجھ پڑا۔ اب دنیا سمارٹ لاک ڈاو¿ن کی طرف جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے رمضان المبارک میں ایس او پیز کے تحت مساجد کھلی رکھیں، کورونا وائرس مساجد سے نہیں پھیلا۔ اللہ کا کرم ہے کہ آج 3 مہینے میں ساڑھے 17 سو اموات ہوئیں۔وزیراعظم نے ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ریونیو میں 800 ارب روپے کم ہو گئے ہیں۔ پہلے سال جو ٹیکس جمع کیا، اس کا آدھا قرضوں کے سود کی ادائیگی میں دیا۔ اگر ریلیف پیکج کا اعلان نہ کرتے تو ملک کے حالات خراب ہو جاتے ۔انہوں نے بتایا کہ جو قرضے پچھلی حکومت نے لیے، اس پر 5 ہزار ارب سود ادا کر چکے ہیں، ابھی آگے آگے مزید چیلنجز آنے ہیں۔ ملک لاک ڈاو¿ن برداشت نہیں کر سکتا۔ بجٹ میں ہمیں بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بند علاقوں میں کھانا پہنچانے کیلئے ٹائیگر فورس کی ضرورت پڑے گی۔ یہ فورس ٹڈی دل کی زد میں آنے والے علاقوں میں بھی مدد کرے گی۔

پاکستان اور تر کی دو ملک مگر ایک قو م ہیں:تر ک ادا کا رہ عزگی اسمائ

انقرہ (ویب ڈیسک)تر ک ادا کارہ عزگی اسماءکاکہنا ہے کہ پا کستان اور تر کی دو ملک مگر ایک قو م ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری روایا ت اور کلچر ایک دوسر ے کے ساتھ بہت ملتا جلتا ہے اس وجہ سے یہ دو ملک ضرو ر ہیں مگر قو م ایک ہی ہیں۔یا د رہے کہ دو سرے فنکا روں کی طرح ارطغر ل کی یہ ادا کا رہ بھی پا کستان سے بے حد محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔