کورونالے ڈوبا8بھارتی اداکار جاوید حیدرسڑک پر سبزیاں بیچنے پر مجبور

جاوید1998میں فلم ’غلام‘ میں عامر خان کےدوست کا کردار نبھاچکے ہیں
ڈولی بندرا نے ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی جس میں اداکار سڑک پر سبزی بیچ رہے ہیں
ویڈیو میں وہ گانے ’دنیا میں رہنا ہے تو کام کرو جی‘ پر پرفارم بھی کررہے ہیں

کہیں آندھی ،کہیں گہرے بادل،کہیں رم جھم،پری مون سون کا ہر رنگ نرالا

پنجاب اور خیبرپختوانخواہ کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش
لاہور اور فیصل آباد میں بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے
کراچی کے مختلف مقامات پر بوندا باندی،موسم سہانا ہوگیا

عمران خان آیا ہی نوٹس لینے کیلئے ہے،نوٹس لینا کیوں بند کردیں؟قریشی

تم ملک لوٹو،منی لانڈرنگ کرو،ہم نوٹس کیوں نہ لیں،وزیر خارجہ
عمران خان استعفیٰ نہیں دینگے،پاکستانی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے،شاہ محمود
تم شور مچاو،دھمکیاں دے دو،سڑکوں پر آجاو،ہم نظریے کا سودا نہیں کرینگے،قریشی

ہماری قوم صرف اور صرف ڈنڈے سے چلتی ہے، منیب بٹ

ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے کہا کہ جمہوریت ہماری قوم کیلئے نہیں ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ یہ قوم صرف اور صرف ڈنڈے سے چلتی ہے اور ڈنڈے کے علاوہ اسے کوئی سیدھا نہیں کرسکتا۔

اداکار نے بتایا کہ یہاں جس مافیا پر ہاتھ ڈالو اس کی ایسوسی ایشن نکل آتی ہے۔

دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے یہ بھی کہا کہ شوگر ایسوسی ایشن سے لیکر مکینک ایسوسی ایشن تک جس کی چوری پکڑو وہ ہائی کورٹ سے آرڈر لے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میں ذخیری اندوی کا مادہ سرایت کرچکا ہے، یہاں لوگوں پر تھوڑی سی سختی کرو تو اپوزیشن کے سوالات شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ کیوں کردیا اور کیا کردیا۔

اداکار نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن والوں کے ساتھ سڑکوں پر اس ملک کو مشرف جیسا ڈکٹیٹر ہی چلا سکتا ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ جو ناجائز کرے، اسے مارو، پیٹو، جیل میں ڈالو اور سیدھا کرو سب کو۔

واضح رہے اختتام میں اداکار منیب بٹ نے صاف الفاظوں میں اس بات کی وضاحت کی کہ یہ پوسٹ ان کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے جس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

سعودی شہزادہ انتقال کرگیا

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادے کا انتقال ہوگیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی نے رائل کورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز شہزادہ بند بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن فیصل آل سعود کا انتقال ہوگیا۔

مرحوم شہزادے کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال ایک پراسرار بیماری کی وجہ سے ہوا ہے، انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ شہزادے کو کیا بیماری لاحق تھی۔

شہزادہ بندر بن سعد کی وفات کے حوالے سے سعودی شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزنے4دہشتگردوں کو8منٹ میں ہلاک کیا،ڈی جی رینجرز

ویب ڈیسک : ڈی جی رینجرز عمر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 8 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کیا۔ تمام دہشت گردوں کو داخلی دروازے پر ہی مار گرایا گیا۔ کارروائی میں سب انسپکٹر نے جام شہادت نوش کیا۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی عمارت سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کا کہنا تھا کہ واقعہ 10 بج کر 2 منٹ پر شروع ہوا اور واقعہ کا اختتام 10 بج کر 10 منٹ پر ختم ہوا، اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز، سیکیورٹی فورسز اور پرائیوئیٹ سیکیورٹی نے ان 4 دہشت گردوں کو 8 منٹ میں مار گرایا اور ان کے اہداف ان کو حاصل نہ کرنے دیا۔ انہوں نے بیریئر کے قریب گاڑی روکی اور فائرنگ کی۔ سیکیورٹی ایل کاروں نے دہشت گردوں کو روکا، اسی دوران حملے میں سب انسپکر شہید ہوئے۔

ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ یہ 4 دہشت گرد اس مائنڈ سیٹ سے آئے تھے کہ نہ صرف لوگوں کو ماریں گے اور یرغمال بنائے گئے بلکہ یہ لوگ مکمل طور پر اسلحہ سے لیس تھے، کھانے پینے کا سامان اور حساس کاغذات بھی ساتھ تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے، دہشت گردوں کا مقصد پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا اور کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے تھے۔ حملے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول کے مطابق چلتا رہا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں مصروف رہے۔ دہشت گرد اپنے ارادے میں کامیاب نہ ہوسکے، سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو 8 منٹ میں مار گرایا۔ 25 منٹ میں عمارت کو کلیئر کر دیا گیا۔

اس موقع پر مشترکا پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے بتایا کہ یہ حملہ کسی دشمن ملک کی ایجنسی کی مدد کے بغیر نہیں ہوسکتا، حملے میں غیر ملکی ایجنسی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دہشت گرد اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، تمام دہشت گرد داخلہ دروازے پر ہی مارے گئے۔

پریس کانفرنس سے گفتگو میں غلام کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہ ہوسکے، ڈیڑھ سال سے شہر قائد میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اسٹاک ایکس چینج میں معمول کے مطابق کام جاری ہے، اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی تفصیلی تحقیقات کریں گے، اسٹاک ایکس چینج میں ایک ہزار سے زائد عملہ ہے، اس حملے اور چینی قونصلیٹ پر حملے میں مماثلت ہے، ہمیں اپنے سیکیورٹی اداروں پر فخر ہونا چاہیئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کردیے

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے رونی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج کی جانب سے آپریشن تاحال جاری ہے جس کے باعث ضلع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے جب کہ علاقے داخلی اور خارجی راستے بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

خیال رہے کہ 26 جون کو بھی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج  نے ضلع پلوامہ اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  : ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگ لی۔

یران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر علی القاسیمہر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر 30 سے زائد افراد کے خلاف تین جنوری کے حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان افراد پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور دہشت گردی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ایران نے ٹرمپ اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

انٹرپول نے خبر سے متعلق ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوج کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ساتھیوں کے ہمراہ مارے گئے تھے۔

شائقین کے بغیر کرکٹ بور ہوجائے گی: سعید اجمل

ویب ڈیسک : سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ شائقین کے بغیر کرکٹ بور ہوجائے گی لہٰذا شائقین کو اسٹیڈی میں آنے کی اجازت دینی چاہیے۔

نمائندہ جیونیوز سے بات کرتے ہوئو سعید اجمل نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں واپس آرہے ہیں جو اچھی بات ہے، اس حوالے سے کرکٹ منتظمین اور آئی سی سی نے بھی یہی سوچا ہو گا کہ موجودہ حالات میں اتنی دیر رکا نہیں جا سکتا اور کرکٹ کی بھی سرگرمیاں شروع ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کے بغیر کرکٹ کا مزہ خراب ہو جائے گا اور  یہ اب ایسے ہی ہو گا کہ جیسے کہ ڈیف کرکٹ ہو، کرکٹ شروع ہونا اچھی بات ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کراؤڈ کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ  ڈومیسٹک میں جب کراؤڈ نہیں آتا تو بڑے بڑے اسٹارز کو پوچھیں کہ اس وقت کیا بیت رہی ہوتی ہے اور اب انٹر نیشنل میچز میں بھی کراؤڈ نہیں ہو گا تو بوریت بڑھ جائے گی، کھلاڑیوں کو مزہ نہیں آئے گا، اگر اسٹیڈیم کے ایک حصے میں 10 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تو وہاں ایک ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دیں لیکن کراؤڈ ہونا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ بہت ینگ ہے، پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ بھی کم ہے جب کہ اس کے مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے اس لیے ہماری ٹیم کو مشکل پیش آ سکتی ہے، سیریز میں اگر پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ٹیم کو ٹف ٹائم بھی دے دے تو یہ بڑی بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو محنت کرنا ہو گی، سیریز جیتنا بہت مشکل لگتا ہے لیکن ایک میچ جیتنا بھی بڑی کامیابی ہے، میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

سابق اسپنر نے کہا کہ تجربہ کار یونس خان کا مینجمنٹ میں آنا خوش آئند ہے، انہیں بیٹنگ کوچ مقرر کرکے پی سی بی نے بہترین فیصلہ کیا ہے، اس سے نوجوان بلے بازوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جب کہ اس کے علاوہ مینجمنٹ میں دیگر افراد بھی تجربہ کار ہیں ان سے بھی ٹیم کے کھلاڑی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ ‏سعید اجمل نے 25 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ انہوں نے 2014 میں سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کھیلا اور 2015 میں بنگلا دیش میں وہ آخری مرتبہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں ایکشن میں دکھائی دیے۔

پی ایس ایکس حملہ، آرمی چیف بھی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک : راولپنڈی / کراچی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایس ایکس حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج حملے میں اپنی جانیں قربان کرکے بڑی دہشتگردانہ کارروائی روکنے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ، انہوں نے پاک رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے کم سے کم ممکن وقت میں دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے کو سراہا ۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہماری پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم ان تمام کوششوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جو ہمارے اس امن کو تباہ کرنے کیلئے کی جائیں گی جو ہم نے شہدا کی قربانیوں سے حاصل کیا ہے۔

مراد سعید کا بلاول کو مناظرے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مناظرے اور الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران بلاول نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اس کے بعد وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ بھٹو کے اصل وارث زرداری نہیں فاطمہ بھٹو ہے، فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں تو آنکھیں کھل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے، یہ امریکا سے ڈرون حملے کرواتے اور یہاں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس اسمارٹ لاک ڈاؤن کا وژن دیا، آج غیرملکی بھی اعتراف کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا پی پی چیئرمین کو چیلنج دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری مناظرہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں، جہاں چاہیں جس وقت چاہیں بحث کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں، بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ کو مسسترد کردیا تھا جس کے باوجود قومی اسمبلی سے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا گیا ہے

بجٹ 21-2020 ، قومی اسمبلی میں کثرت ِ رائے سے منظور

ویب ڈیسک  : قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ منظور کرلیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔

بجٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی تمام تحاریک کو مسترد کردیا گیا ہے۔

بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی کے بعد بجٹ کی منظوری سینیٹ سے بھی لی جائے گی جس کے بعد صدر مملکت اس پر دستخط کریں گے۔

واضح  رہے کہ  حکومت نے 12 جون کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ پیش کیا تھا جس کا حجم 71 کھرب 37 ارب روپے ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔