عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد: عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو سابق وزیر داخلہ و رہنما پی پی رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔

عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت تک رحمان ملک کے خلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی کو رحمان ملک کی طرف سے دائر 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے میں 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا گیا۔

معاملے کا پسِ منظر

سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

حکومت پاکستان کو چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض موصول

کراچی: حکومت پاکستان کو  چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین سے موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی تصدیق کی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چینی بینک سےوصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نےقرض لی ہے۔مرکزی بینک  کا کہنا تھا کہ ہم  23 جون سے 3 ارب ڈالرکی ترسیلات وصول کر چکے ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کواشتہاری قراردینےکافیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کی کوئی دلیل اور درخواست کام نہ آسکی اور حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

منگل کو توشہ خانہ ریفرنس میں بڑی پیشرفت ہوئی۔ احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہار جاری کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئےقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیئےگئے۔دوران سماعت نیب نے نواز شریف کو برطانیہ میں سمن بھجوانے کی رپورٹ پیش کردی۔ جج اصغرعلی نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے،وارنٹس بھی تعمیل کے بغیر واپس آگئے،نوازشریف کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت نےوکیل صفائی فاروق نائیک کی سخت مخالفت کے باوجود قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری بڑے آدمی ہیں،وارنٹس کا میڈیا پربہت غلط تاثر جائے گا،بیان حلفی دیتا ہوں وہ آجائیں گے۔جج اصغرعلی نے استدعا مسترد کردی اور کہا کہ عدالت نے جو حکم دے دیا وہ واپس نہیں لے سکتے،ابھی تو قابل ضمانت وارنٹس ہیں،آئندہ سماعت پر پیشی نہ ہوئی توناقابل ضمانت وارنٹس جاری ہوںگے۔کیس کی مزید سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف زرداری اور 2 سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر تحائف میں ملنے والی گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے اور احتساب عدالت نے 15 مئی کو ابتدائی سماعت پر ملزمان کے سمن جاری کیے تھے۔گزشتہ سماعت کی طرح آج بھی  نواز شریف، آصف زرادی اور یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوئے۔دوران سماعت  آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر کی استثنیٰ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میں سینئر وکیل ہوں اور عدالت میں بیان دے رہا ہوں کہ آصف زرداری آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔اس پر عدالت نے کہا کہ کرمنل کیس ہے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑے گا اس لیے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ کورونا کے دن ہیں، آصف زرداری کی عمر بھی زیادہ ہے  ان کے آنے سے لوگ اکٹھے ہوں گے پھر رش ہوگا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آصف زرداری کوکورونا تو نہیں ہے؟  جس پر وکیل نے جواب دیا کے ان کی جانب سے میں یہاں موجود ہوں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ  میں لمبی تاریخ دے دیتا ہوں تاکہ پھر آصف زرداری عدالت میں پیش ہوجائیں۔دوران سماعت  پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اس کیس میں تین ملزمان ہیں، عدالت نے نواز شریف کے نام کےوارنٹ جاری کیے ہیں وہ برطانیہ میں موجود ہیں انہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹ بھیجیں۔اس پر معزز جج نے کہا کہ پھر نواز شریف کی عدم پیشی پر اشتہار جاری کر رہے ہیں اور  آصف زرداری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیتے ہیں۔جج اصغر علی نے ریمارکس دیے کہ نواز شریف دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے، اس لیے  ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔بعدازاں احتساب عدالت  نے نواز شریف کے بذریعہ اشتہار طلبی کے احکامات جاری کردیے جب کہ  آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کرونا وائرس کے باعث کرکٹ سیریز ملتوی

کرونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ سیریز زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ہونا تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

ٹڈیاں پکڑو اور پیسے لو، محکمہ زراعت سندھ کا تھر کی عوام کیلئے پیکج

محکمہ زراعت سندھ نے تھر پار کی عوام کے لیے ٹڈی پیکج کا اعلان کردیا۔

 ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے مٹھی میں اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل ادریس رند نے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے تھرپارکر میں 10 اور عمرکوٹ میں 2 مقامات پر خریداری مرکز کھولے جائیں گے جہاں 15 روپے کلو کے حساب سے زندہ یا مردہ ٹڈیاں خریدی جائیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل ادریس رند کا کہنا تھا کہ  ٹڈیوں کی خریداری یکم جولائی سے شروع ہوگی اور اس منصوبے میں 10 سماجی تنظیموں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

امریکی ریاست مسی سپی نے اپنا نیا پرچم متعارف کرا دیا

امریکی ریاست (ویب ڈیسک)مسی سپی نے اپنا پرچم متعارف کرا دیا
ریاستی اسمبلی نے اپنے پرچم سے کنفیڈریٹ کی علامت ہٹانے کا بل منظور کر لیا
قانون اسمبلی سے23کے مقابلے میں 91سینٹ میں 14کے مقابلے میں37ووٹوں سے منظور
مسی سپی کے قانون سازوں نے ملک بھر میں جاری نسلی امتیاز کے مظاہروں کے دوران ہفتوں سے پرچم میں تبدیلی کا مسئلہ اٹھایا ہے
1894مین بنائے گئے پرچم مین کنفیڈریٹ کے جنگ کے نشان سفید، سرخ۔ نیلے رنگ کی دھاریاں ختم کر دی جائیں گی

پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

ترجمان (ویب ڈیسک)پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے کرايے ميں ساڑھے چار ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہوگیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے خصوصی پروازوں پر زائد کرایوں کے معاملے کے حوالے سے وضاحت پیش کی تھی۔

لاہور میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی

لاہور کے علاقے قینچی میں گرڈ اسٹیشن کے اندر زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قینچی کے علاقے میں قائم گرڈ اسٹیشن کے اندر ملازمین کے لیے رہائشی عمارت تعمیر کی جارہی تھی کہ  اچانک چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر 8 مزدور زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور  5 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد  دے کر فارغ کردیا جب کہ 3 زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سٹاک مارکیٹ پر حملہ 6شہید 10زخمی

کراچی ایکسچینج کھلتے ہی4دہشتگرد احاطےمیں داخلاندھا دھند فائرنگ دستی بم پھینکے فورسز کی بر وقتچاروں دہشتگرد ہلاک 8منٹ میں آپریشن کلیئرنس مکمل
سٹاک مارکیٹ پر حملہ 6شہید 10زخمیکراچی: ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ 4 دہشت گرد مارے گئے، بی بی سی کا کہنا ہے کہ بی ایل نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز دہشت گردوں نے دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، جسے اسٹاک ایکسچینج میں تعینات پولیس اہل کاروں اور سیکورٹی گارڈز نے ناکام کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا، واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور 5 سیکورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ 3 اہل کار زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں چار دہشت گرد مارے گئے ہیں، حملہ آوروں ن10 بج کر 5 منٹ پر پانچ سے 7 منٹ تک فائرنگ کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جب کہ زخمیوں کو سِول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، ڈاکٹر خادم قریشی کا کہنا تھا اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ٹک ٹاک ویڈیوز نے مصری رقاصہ کو 5 سال کے لیے جیل پہنچا دیا

قاہرہ(ویب ڈیسک ) مصر میں ایک بیلی ڈانسر کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس رقاصہ کا نام سما المصری ہے جس کے خلاف خاندانی روایات و اقدار پامال کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت میں42سالہ سما المصری نے موقف اختیار کیا کہ اس کی ویڈیوز چوری ہو گئی تھیں اور کسی اور نے اس کے نام سے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ بنا کر پوسٹ کیں۔

رپورٹ کے مطابق سما المصری کو رواں سال اپریل میں گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اب اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے پانچ سال کے لیے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ایم پی جان طلعت نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سما المصری جیسے انفلوئنسرز ملک کی فیملی روایات اور اقدار کو تباہ کر رہے ہیں جس کی ملک کے قانون میں قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایسی اخلاق باختگی آزادی کے زمرے میں نہیں آتی۔ آزادی اور اخلاق باختگی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ سما المصری جیسی دیگر خواتین سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو ملک میں بے حیائی اور جسم فروشی کو ہوا دے رہی ہیں۔“