پنجاب حکومت نے لاک ڈاﺅن میں 31 مئی تک توسیع کر دی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں31مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاو¿ن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاو¿ن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے

تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس ، سٹیل ، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔اس سے قبل پنجاب میں لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈاو¿ن ہو گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جن چار دن میں لاک ڈاو¿ن نرم ہو گا ان میں پیر، منگل، بدھ، جمعرات شامل ہیں جبکہ جس دوران صوبے میں مکمل ڈاو¿ن ہو گا ان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروبار بھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کر معیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیز پر عمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔

پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں ہفتے میں 3 دن مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاو¿ن ہوگا۔وفاقی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاو¿ن میں 9 مئی سے مرحلہ وار نرمی کا اعلان کررکھا ہے جبکہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے وفاق سے صوبے کے بڑے شہروں میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔تاہم اب صوبائی حکومت نے ہفتے میں 4 دن کاروبار کھولنے اور 3 دن مکمل لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں چار دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو لاک ڈاو¿ن میں نرمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے تاہم بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر مکمل بند رہیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاو¿ن کیا جا ئے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری ہوگا۔یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا سے اب تک 191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

وزیراعظم کو بلانے تک شوگر کمیشن کی رپورٹ تسلی بخش نہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے روح رواں کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور شوگر کمیشن جب تک وزیراعظم عمران خان کو نہیں بلاتا تب تک اس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاءسے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی نے شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیاءکو خط لکھ کر چینی بحران کی انکوائری میں تفصیلات دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہیں آج بلایا گیا تھا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنی پارٹی کی ہدایات پر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور ہم نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، ہم نے کہا کہ کمیشن بنا ہے تو 100 ارب روپے کا ڈاکہ بے نقاب ہو سکے، ہم شواہد دیں گے تا کہ حقائق سامنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور کابینہ کی وجہ سے چینی کی قیمیں بڑھیں، قیمتیں بڑھنے کی ذمہ دار حکومت ہے اور یہ ثابت ہوتا ہے، وزیراعظم نالائق بھی ہیں اور کرپٹ بھی۔ان کاکہنا ہے کہ آج کمیشن کو زبانی بتایا گیا لیکن ضرورت پڑی تو لکھ کر بھی دے سکتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ای سی سی اورکابینہ کے فیصلوں کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی، 16 مہینے چینی کی برآمد جاری رہی لیکن حکومت نے قیمت بڑھنےکا نوٹس نہیں لیا، ای سی سی اور کابینہ ممبران کو بلا کر پوچھا جائے برآمد کیوں نہ روکی گئی؟ ای سی سی اور کابینہ کو چینی کے معاملے پر جواب دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی کا چیئرمین کرپٹ اور نالائق ہے، کمیشن کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں، چینی سرپلس نہ ہونے کے باوجود برآمد کی اجازت دی گئی اور درآمد پر ایسا ٹیکس لگایا گیا کہ چینی کی درآمد ممکن نہیں رہی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تب وزیراعظم کو نہیں بلایاجاتا چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سامنے نہیں آئے گی، چینی کی درآمد کو بھی روکا گیا، مفادات کا ٹکراو¿ بھی سامنے آیا، عوام پر تو ڈاکہ پڑ چکا ہے لہٰذا وزیراعظم اور چیئرمین ای سی سی کو انکوائری کمیشن میں بلایا جائے۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرپشن کا ریکارڈ کابینہ کے فیصلے اور ای سی سی کے میٹنگ منٹس ہیں، انکوائری کمیشن سے کہا ہے جب بلائیں گے آجائیں گے، ہم نے 20 ارب روپے سے زیادہ کی سبسڈی دی لیکن جب ہم نے سبسڈی دی تو چینی کی قمیت ایک پیسہ نہیں بڑھی۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی قمیت کا بڑھنا بتاتا ہے کہ چینی ملک میں موجود نہیں تھی، چینی کی برآمد کی اجازت کیوں دی گئی؟ پی ٹی آئی کے روح رواں کرپشن میں ملوث رہے ہیں اور کمیشن جب تک وزیراعظم کو نہیں بلاتا تب تک کمیشن کی رپورٹ تسلی بخش نہیں۔
چینی بحران
رواں سال کے آغاز میں پیدا ہونے والے چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔چینی بحران کی ایف آئی اے رپورٹ کا اب فرانزک کیا جا رہا ہے جس کی رپورٹ 25 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کو جمع کرائی جانی تھی لیکن کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی جس پر تین ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔ چینی بحران رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی گئی ہے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچز کی تعداد میں اضافے کا امکان

لاہور (ویب ڈیسک)رواں سال جولائی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے میچز کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز منسوخ ہونے کی صورت میں پاکستان کیخلاف میچز بڑھائے جاسکتے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کی تعداد 4 سے 5 کی جا سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 3 کی بجائے 4 ٹیسٹ میچز کی ہونے کی صورت میں سیریز کا آغاز 24 جولائی سے برمنگھم میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان ویڈیو کانفرنس میٹنگ 15 مئی کو ہوگی۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی دورہ انگلینڈ سے قبل تمام تر احتیاطی تدابیر اور صورتحال کا جائزہ لے گا جبکہ حکومت سے بھی دورے کے حوالے سے گائیڈ لائن لی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ سیریز کے آپشنز کے حوالے سے ابھی کچھ بھی حتمی نہیں ہے، دونوں بورڈز جلد سیریز کے حوالے سے معاملات پر غور کریں گے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور اسے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ دو مقامات پر بند دروازوں میں کرکٹ کروانے کے لیے کوشاں ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ شیڈول ہے جہاں اسے 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہیں۔تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سیریز کے حوالے سے حتمی طور کچھ نہیں کہا جاسکتا۔کورونا وائرس کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز بھی ملتوی کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔

عدنان صدیقی کی سرفراز سے معافی، فہد مصطفیٰ کی دوبارہ بدتمیزی

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار عدنان صدیقی نے سابق قومی کپتان سرفراز احمد کا مذاق اڑانے اور ان کی تضحیک کرنے پر لائیو شو کے دوران معافی مانگ لی تاہم فہد مصطفیٰ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس موضوع کو ہی غیر اہم قرار دے دیا۔دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے گیم شو”جیتو پاکستان لیگ“ کے دوران عدنان صدیقی نے سرفراز احمد کے ہکلاکر بولنے کے انداز کا مذاق اڑایا تھا اور ان کی نقل اتاری تھی۔عدنان صدیقی کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد عدنان صدیقی نے گزشتہ روز لائیو شو کے دوران سابق کپتان سے اپنی حرکت کی معافی مانگی لی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےعدنان صدیقی کہہ رہے ہیں سرفرازمیں آپ کے پرستاروں، آپ کے گھر والوں اور دوستوں سے معذرت چاہتاہوں۔ میں قسم کھا کر کہہ رہاہوں میں نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی جس سے سرفراز کا یا ان کے دوستوں کا دل دکھے۔ اس موقع پر سرفراز نے بھی نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا آپ کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا آپ مجھ سے ناراض تو نہیں ہیں نا جس پر سرفراز نے کہا نہیں میں آپ سے ناراض نہیں ہوں۔تاہم اس دوران شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا آپ ہمارے بڑے ہیں آپ ہمیں لائیو تھپڑ بھی ماردیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گالہذٰا یہ فضول کی باتیں ہیں ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ لوگ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک بار پھر سرفراز احمد کا اسی انداز میں مذاق اڑایا جس طرح عدنان صدیقی نے اڑایا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا میں نفرت اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا، سیکرٹری اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی وباء کے باعث مسلمانوں پر حملوں کے واقعات اور دنیا میں نفرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں نفرتوں کا سونامی، جھوٹے نظریات اور مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، مہاجرین کو وائرس کے پھیلاو¿ کا ذریعہ سمجھا جارہا ہے اور انہیں طبی امداد کی فراہمی بھی روکی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے خلاف توہین آمیز میمز بنائی جارہی ہیں جب کہ صحافیوں، طبی عملے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کو نشانا بنایا جارہا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سب کو نفرت کے وائرس کے خلاف معاشرے میں برداشت کو قوت بخشنا ہوگی، اسی لیے تمام لوگوں درخواست ہے کہ دنیا سے نفرت کو ختم کرنے کے لیے کوششوں کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے تمام سیاسی رہنماو¿ں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کہ تمام افراد سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے اور معاشرتی ہم آہنگی کو قائم کیا جائے۔

اظہر علی کا ‘بلا’ بھارتی میوزیم نے 10 لاکھ روپے میں خرید لیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے عالمی وبا کووڈ-19 کے بحران کے دوران ضرورت مندوں کی امداد کے لیے نیلام کیا گیا بلا بھارت کے ایک میوزیم نے خرید لیا۔اظہر علی نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 2016 میں ایک ٹیسٹ میں 302 رنز بنانے والا بلا اور چمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف زیب تن کی ہوئی جرسی کو آن لائن نیلامی کے لیے پیش کردیا تھا۔جرسی اور بلے کو نیلام کرنے کامقصد حاصل ہونے والی رقم سے جان لیوا بیماری سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کرنا تھا، دونوں بیٹ اور جرسی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط کیے گئے تھے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سوشل میڈیا میں اعلان کیا تھا کہ بیٹ اور جرسی کی ابتدائی قیمت 10 لاکھ ہوگی جبکہ دونوں کو 22 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔اظہر علی نے تصدیق کی کہ پونے میں قائم بلیڈز آف گلوری کرکٹ میوزیم نے 10 لاکھ کی نیلامی جیت کر بلا حاصل کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ جرسی کی نیلامی پر بھی خوب دلچسپی کااظہار کیا گیا اور کیلیفورنیا میں موجود پاکستانی نڑاد کیش ولانی نے نیلامی کے اختتام سے قبل 11 لاکھ روپے کی بولی دی۔نیو جرسی میں ایک اورپاکستانی نڑاد جمال خان نے اس مقصد کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کردیا۔یاد رہے کہ اظہر علی نے سوشل میڈیا میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں موجودہ بحران میں مبتلا افراد کی مدد کے لیے اپنی دو ذاتی چیزوں کو 10،10 لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت پر نیلامی کے لیے پیش کررہا ہوں’۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا تھا کہ ‘نیلامی کا وقت 5 مئی 2020 کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گا’۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کی اس شرٹ پر اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط موجود ہیں۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ دونوں چیزیں میرے دل کے انتہائی قریب ہیں لیکن اگر یہ مشکل وقت میں لوگوں کے کام آسکیں تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔

بھارت سے ادویات درآمد، وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نے جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا جب کہ انھوں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں بھارت سے معمول کی ادویات درآمد کرنے کا معاملہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں مزید 429 ادویات درآمد کرنے کی سمری پیش کرنے پر سامنے آیا جو مسترد کردی گئی تھی۔دریں اثناءوزیر اعظم آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر16وزارتوں کو دوسری بارسرخ پروانہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کئے تاہم 5 پرعمل درآمد نہیں ہوا، جس کیلئے 21 دنوں کی مہلت دے دی گئی۔ وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ ،کابینہ کو رپورٹ دے گا ،عملدرآمد میں کوتاہی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزارتوں کو خالی آسامیوں کے لئے قوائد و ضوابط بنانے کے علاوہ سرکاری ملازمین کی سنیارٹی اورترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

امریکی کمپنی کی کوروناکے علاج کے لیے منظور ہونے والی دوا ‘کی قیمت کیسے طے ہوگی؟ نیا پنڈورا با کس کھل گیا

وا شنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی کمپنی گیلیڈ کو فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے حال ہی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے منظور ہونے والی دوا ‘رمڈیسیویر’ کی قیمت طے کرنے کا ایک نیا چیلنج درپیش ہے۔گیلیڈ نے چند سال قبل 2003 میں ہیپاٹائٹس سی کے علاج کی دوا ‘سووالدی’ بھی تیار کی تھی لیکن اس نے ایک گولی کی قیمت 1000 ڈالر (موجودہ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) رکھی تھی جس کی وجہ سے اسے بدنامی اور شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اگرچہ سووالدی دوا کے نتائج اس وقت ہیپاٹائٹس سی کے دستیاب دیگر علاج کی نسبت کافی بہتر تھے مگر انتہائی زیادہ قیمت کی وجہ سے اس وقت ایک نئی بحث شروع ہوئی تھی اور لوگوں سے مطالبہ کیا تھا کہ دواو¿ں کی مناسب قیمتیں رکھنے کی پالیسی پر عمل ہونا چاہیے۔لیکن اب دنیا بھر میں 40 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 2 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں لینے والے موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بحث کافی حد تک پس پشت چلی گئی ہے کیونکہ یہ بات ضروری سمجھی جا رہی ہے دوا ساز کمپنیاں تحقیق کر کے اس عالمی وبا کی ویکسین تیار کریں۔نیامریکی کمپنی گیلیڈ اب ایک مرتبہ پھر سے سب کی نظروں میں ہے کیونکہ اب تک کے نتائج کے مطابق اس کی اینٹی وائرل دوا ‘رمڈیسیویر’ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔وال اسٹریٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلیڈ اگلے برس تک ‘رمڈیسیویر’ کی فروخت سے 75 کروڑ ڈالر یا اس سے بھی زیادہ کما سکتی ہے جب کہ 2022 میں اس دوا کی فروخت سے ہونے والی آمدن ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہو گی۔فارما سوٹیکل انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گیلیڈ اور دیگر کمپنیوں کو اس وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے صحت کے عالمی بحران کو منافع کے لیے استعمال کرنے سے اجتناب کرنا ہوگا۔

دوسری شا دی با رے جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوگا وہ میڈیا کو ضرور پتا چل جائیگا،گلوکارہ صنم ماروی

 

لاہور: ( ویب ڈیسک) گلوکارہ صنم ماروی دوسری شادی کے بارے میں افواہوں پر برہم ہوگئیں اور سختی سے تردید کر دی۔صنم ماروی نے کہا کہ دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے صرف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے سابق شوہر حامد علی بہلول اور ان کے خاندان کو خبردار کیا کہ ان کی زندگی میں پہلے ہی بہت مسائل ہیں اور انہیں مزید نہ الجھائیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی میری دوسری شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جو کچھ بھی میری زندگی میں ہوگا وہ میڈیا کو ضرور پتا چل جائیگا۔

شیخوپورہ میں افسوناک واقعے نے دور جہالت کی یاد تازہ کر دی،بچوں کی لڑائی پر جھگڑا، ایک گروپ کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے علاقے کھاریانوالہ میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔شیخوپورہ میں افسوناک واقعے نے دور جہالت کی یاد تازہ کر دی۔ چند روز قبل بچوں کی لڑائی پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، ایک گروپ نے اشتعال میں آکر دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کر دی، کئی افراد کی اموات پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے، متاثرہ گروپ کے افراد نے حملہ آروں کے گھروں کو آگ لگا دی جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا پولیس نے پہلے ایکشن لیا ہوتا تو حالات ایسے نہ ہوتے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ کے علاقے میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیا، آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عثمان بزدار نے کہا مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

جون جولائی میں کووڈ 19 انڈیا میں تباہی مچانے والا ہے،بی بی سی کی تہلکہ خیز رپو رٹ

ممبئی (ویب ڈیسک)گذشتہ تین روز سے انڈیا میں روزانہ 3000 سے ز?ادہ کورونا کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔انڈیا میں جمعرات کو آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن یعنی ایمیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گولیریا کے حوالے سے ایک بیان تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور نیوز چینلز پر چل رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’انڈیا میں جون اور جولائی کے مہینے میں کورونا وائرس اپنے عروج پر ہو گا۔‘لیکن یہ پیک یا عروج کیا ہے، اس کا مطلب کوئی نہیں سمجھا رہا۔ جب کورونا وائرس اپنے عروج پر ہوگا تو تب روزانہ کتنے متاثرین سامنے آئیں گے، اس بارے میں بھی کوئی بات نہیں ہورہی ہے۔ہر کوئی اس بیان کو اپنے طریقے سے سمجھ رہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن کو مزید جاری رکھا جائے گا، کوئی کہہ رہا ہے کہ اب دوکانیں پھر سے بند کرنی پڑیں گی، وغیرہ وغیرہ۔

سوشل میڈیا پر ڈریم پیئر مہم ، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور شا ہد آفریدی کی جوڑی مقبول ترین پیئر بن کر ابھری

 

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر جاری ڈریم پیئر مہم میں وزیراعظم پاکستان اور 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کی جوڑی مقبول ترین آل راو¿نڈر پیئر بن کر ابھری ہے۔پی سی بی ڈیٹلر مہم کی آل راو¿نڈر کٹیگری میں کل 8 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین متحرک نظر آئے جنہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان اور شاہد آفریدی کی تصوراتی جوڑی کو خوب سراہا۔اس دوران شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی جوڑی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر رہی جب کہ عمران خان اور عبدالرزاق کی جوڑی تیسرے نمبر پر مقبول قرار پائی۔اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی اس مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔