چمن دھماکے میں جے یو آئی رہنما مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق

چمن:(ویب ڈیسک)چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکا  ہو گیا۔  دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔مولانا محمد حنیف کو  زخمی حالت میں کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مولانا محمد حنیف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے۔ ولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ ہ واقعہ ملک میں امن کے خلاف گہری سازش ہے: مولانا فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما مولانا محمد حنیف کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، مولانا محمد حنیف کی شہادت کادلی دکھ ہوا ہے، وہ مخلص رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کے خلاف گہری سازش ہے۔

عمران خان وطن واپسی کیلیے روانہ، تحریک انصاف کا بھرپور استقبال کا اعلان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے جب کہ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے اسلام ا?باد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نیویارک ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے انہیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ کے ذریعے سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچیں گے اور براستہ ا?ج دوپہر سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے۔دریں اثنا تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے اسلام ا?باد ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے جس کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، چیف ا?رگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے تنظیمی عہدے داروں کو ہدایت جاری کردی ہیں۔سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، ملک کے مختلف حصوں سے قافلے استقبالیہ میں شرکت کے لیے بروقت روانہ ہوں، کارکنان کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اکٹھے ہوں گے اور نہایت منظم مگر بھرپور جوش و جذبے سے اپنے عظیم قائد کو خوش آمدید کہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی، تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوان شہید

 

سری نگر:(ویب ڈیسک) بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گاندربل کے علاقے نرانگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔رپورٹ کے مطابق علاقے میں بھارتی قابض فوجیوں کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 5 اگست سے مکمل لاک ڈاو¿ن کر رکھا ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے مقبوضہ وادی میں بچوں کے دودھ، ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے جبکہ موبائل فون، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔

کوئٹہ میں بم دھماکہ،بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چمن میں تاج روڈ پر ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جے یو آئی (ف) کے رہنما سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ بھی لگ گئی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو مولانا محمد حنیف کے دفتر کے باہر کھڑی تھی، مولانا محمد حنیف کے دفتر سے باہر نکلتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

”اللہ عمران سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے“ شاہد آفریدی

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا، اللہ تعالیٰ عمران خان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلام، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا، عمران خان نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کرکے سب کے دل جیت لئے ہیں، اللہ تعالی ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، ہم سب ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ شائقین کرکٹ کو اپنے سٹارز کھلاڑیوں کو اپنے گراو¿نڈز پر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جو زبردست چیز ہے، یقین ہے کہ اگلے میچوں میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بڑے عرصے بعد اتنی بارش کراچی میں دیکھی ہے۔

وزیراعظم کی شاندار تقریرکے بعد طیب اردگان نے انکا بوسہ لے لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

 

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اسلام فوبیا، منی لانڈرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کی جبکہ ان کی تقریر کے دوران شرکاءنے پانچ مرتبہ تالیاں بھی بجائیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی تقریر کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ترک صدر رجب طیب اردگان وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ان کے پاس جا کر مبارکباد پیش کی اور ان کی گال پر بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔

فضل الرحمن فیصلے پر نظر ثانی کریں، فیس سیونگ کیلئے تیار ہیں:شیخ رشید کی بڑی پیشکش

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کے مسائل حل کرے گا کراچی سمیت ملک بھر کے ریلوے کےمسائل حل ہوں گے۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپورانداز میں ترجمانی کی، جس طرح ناموس رسالت اور کشمیریوں کا کیس لڑا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے کشمیر موقف کی تائید کی، وزیراعظم عمران خان نے مودی کو اچھے طریقے سے متنبہ کیا، امریکہ سپر پاور ہے اور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتا ہے، بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے اور امریکا کو چین کے خلاف مودی کی ضرورت ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ایم ایل ون پر کوئی پابندی عائد نہیں لگائی، اپوزیشن کی زبان پر صرف ایم ایل ون بند ہونے کی باتیں ہیں ، وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے، آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے، کوئی پلان اور کوئی منصوبہ نہیں چودہ سال سے انتظار کیاہے ایم ایل ون ہی واحد حل ہے معشیت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ایم ایل ون ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ تمام پرانی اور نئے ریلوے سٹیشن پر فوڈ سٹریٹ کھولی جائیں گی جو بین الاقوامی سطح کی ہوں گی، فریٹ ٹرین کا کرایہ 20 فیصد کر دیا ہے ایک لاکھ 60 ہزار روپے کنٹینر کی فیس کر دی ہے، لوگوں نے مہنگی اور خراب انجن خریدے ایک روپے کی درآمدات نہیں کی ریلوے کا 80 لاکھ مسافر بڑھ گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ پر کہہ دیا± تھا کہ تاریخ آگے ہوگی، (ن) لیگ نے نومبر کی گی پیپلزپارٹی نے دسمبر دیدی ہے جب کہ فضل الرحمن اپنے فیصلے ہر نظر ثانی کرے فیس سیونگ دینے کیلئے تیار ہیں۔

ہنگو کے علاقہ ز رگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

ہنگو (ویب ڈیسک) زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زرگری میں مسافر کوچ پر فائرنگ مخالف گروپ کے افراد کی جانب سے کی گئی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو ایک قدم بڑھا تو سکتے ہیں، صدر عارف علوی

کراچی: : (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھاسکتے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ ہتھیار اٹھانے سے روکنے کےلیے بنا تھا، عمران خان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بے انتہا خوبصورت تقریر کی، انہوں نے اپنے دورہ امریکا میں ریاست مدینہ کی نشانیوں پر کھل کربات کی۔ پورا یقین ہےکہ ملک میں تبدیلی آتی جارہی ہے۔ ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھاسکتے ہیں۔صدرمملکت نے کہا کہ ہماری معیشت کنزیومر ازم کا شکار ہے، ملٹی نیشنل کمپنیز کی طاقت نے جمہوریت کو یرغمال بنالیاہے، معیشت کو بہتر کرلیں تو پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔

’منگنی پر یقین نہیں رکھتی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی‘

کراچی: (ویب ڈیسک)سجل علی اور صبور علی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جبکہ بہنیں ہونی کی وجہ سے اکثر و بیشتر دونوں کے کام کا موازنہ ایک دوسرے سے بھی کیا جاتا ہے۔خاص طور پر صبور علی سے ہمیشہ سجل کے حوالے سے متعدد سوال پوچھے جاتے اور ان کی اداکاری کو سجل کے کام سے بھی ملایا جاتا، جس کی وجہ یہ ہے کہ صبور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ اس وقت بنی جب سجل پہلے سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بن چکی تھیں۔اس موازنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران صبور علی سے سوال پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں تعجب ہوتا ہے جب لوگ یہ پوچھتے یا سوچتے ہیں کہ سجل کے حوالے سے سوالات انہیں ناراض کردیں گے۔فوشیا میگزین کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو کے دوران صبور علی کا کہنا تھا کہ ’لوگ پوچھتے ہیں کہ جب لوگ سجل کی بہن کے طور پر متعارف کراتے ہیں تو مجھے برا نہیں لگتا؟ تو میں بس یہی سوچتی ہوں کہ سجل پاکستان کے لیے ایک بڑا نام ہے، ہمیں فخر ہے اس پر، اس نے بےحد اچھا کام کیا ہے‘۔یاد رہے کہ سجل علی نے رواں سال جون میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے احد رضا میر کے ساتھ منگنی کرلی ہے اور منگنی کی ایک تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔جبکہ احد رضا میر نے بھی وہی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔تاہم ان دونوں اداکاروں نے اس تصویر کے علاوہ اپنی منگنی کے حوالے سے اور کوئی تفصیل مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی۔انٹرویو کے دوران صبور علی سے جب ان دونوں کی منگنی کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے کھل کر ساری کہانی بیان کی۔اس موقع پر صبور سے سوال کیا کہ کیا سجل نے خود انہیں اپنے اور احد کے بارے میں بتایا یا انہیں خود ان کے تعلق کا پتا چلا تو اداکارہ نے بتایا کہ ’سجل کو محسوس ہوتا تھا کہ وہ احد پر یقین کر سکتی ہیں، لیکن شاید وہ اس وقت تیار نہیں تھی، میں نے سجل کو اس رشتے پر قائل کیا، سچ بات یہ ہے کہ ان دونوں نے کوئی ڈیٹ وغیرہ نہیں کی، شروعات سے ہی خاندان ملے اور بس رشتہ طے ہوگیا‘۔اداکارہ کے مطابق ’احد بھائی نے سب سے پہلے سجل سے بات کی تھی جس پر اس نے کہا کہ میرے والد سے بات کریں جس کے بعد احد اور ان کے والدین نے ہمارے والد سے بات کی اور سب طے ہوگیا‘۔صبور کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پہلے احد بھائی کو صرف احد بلاتی تھی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ جس دن آپ کا رشتہ آفیشل ہوجائے گا میں اس دن سے ان کو احد بھائی بلاؤں گی’۔اپنی شادی کے سوال پر صبور کا کہنا تھا کہ وہ مردوں میں سب سے پہلے ان کے بات کرنے کا انداز غور کرتی ہیں، جس کے بعد وہ اپنے ہاتھ پیر دیکھتی ہیں کیوں کہ ان کے لیے لڑکوں کے ہاتھ اور پیر صاف ہونے چاہیے۔منگنی کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں منگنی نہیں کروں گی، کروں گی تو سیدھا شادی کروں گی، میں منگنی پر یقین نہیں رکھتی‘۔اس پر پوچھا گیا کہ کیا وہ سجل اور احد کی منگنی کی طرف اشارہ کررہی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایسا کچھ نہیں، سجل اور احد کی صورتحال ایسی تھی کہ انہیں منگنی کرنی پڑی‘۔صبور علی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی جلد ہونے والی ہے۔صوبر علی اس وقت ’نقب زن‘ نامی ڈرامے میں کام کررہی ہیں جو ہم ٹی وی پر نشر ہورہا ہے۔اس ڈرامے میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔

وزیراعظم کی تقریرشیرکی دہاڑسے کم نہیں تھی پاکستانیوں کا سرفخرسے بلندہوگیا، فنکاربرادری

کراچی: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کی گونج صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے تک سنائی دی۔ وزیراعظم کی دبنگ تقریر گزشتہ روزپاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہی۔ وزیراعظم کی تقریر کو جہاں پوری قوم نے سراہا وہیں فنکار برادری نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔پیرس فیشن ویک میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر میں نے وزیراعظم کی تقریر دیکھ لی۔ عمران خان آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کردئیے۔ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔ اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔اداکار شان شاہد اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کرنے اور بہترین تقریر کرنے پر جذباتی ہوگئے، اور کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر خوشی کےمارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے تالیاں بجاکر عمران خان کو سراہا اور  کہا انہیں آج بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔  آپ نے اقوام متحدہ میں اس مٹی کا سچا بیٹا بن کر تقریر کی جو ناصرف ایک سچا لیڈر ہوتا ہے بلکہ اپنی عوام کی خوشحالی اورامن کا بھوکا ہوتا ہے۔ آپ نے کسی شیر کی طرح اقوام متحدہ میں تقریر کی ایسا شیر جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑتا ہے۔ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔اداکارہ مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری آپریشن کو ختم کرنا ہوگا۔گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کو ووٹ دیا، مجھے فخر ہے کہ آپ میرے قائد ہیں، مجھے فخر ہے کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، مجھے فخر ہے کہ ہمارے پاس آپ ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، واہ کیا تقریر تھی، کیا وژن تھا۔اداکار ہارون شاہد نے لکھا وزیراعظم کی تقریر سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ ہم کس طرح وزیراعظم کی اس تقریر کا حق اداکرسکتے ہیں جو انہوں اقوام متحدہ میں ہماری نمائندگی کرتے ہوئے کی۔ سلام ہے عمران خان آپ پر۔گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا عمران خان نے مودی کے جھوٹوں کو کلین بولڈ کرکے تنقید نگاروں کے منہ پر چھکا دے مارا۔ ان کی تقریر کا آخری جملہ شیرکی دہاڑ تھا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو سامنے والے کو ایسا حریف ملے گا جو آپ کی بنیادیں ہلا دے گا۔

پیرس لورئیل برائیڈیل ویک میں ماڈلز و اداکارائیں تماشا بن گئیں

لاہور::(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل برانڈ پیرس لورئیل برائیڈل ویک میں جہاں معروف فیشن ڈائزائنرز کے تیار کردہ دلفریب عروسی ملبوسات کو سراہا جارہا ہے وہیں ریمپ پر واک  کرتی ماڈلز اور اداکارائیں اپنے غیر پیشہ ورانہ انداز کے لیے سوشل میڈیا پر تماشا بنی ہوئی ہیں۔برائیڈل ویک میں ریمپ پر واک کرتی ایک ماڈل کا چلنے کا انداز ایسا تھا جیسے اسے زبردستی بھاری لباس پہناکر ریمپ پر دھکا دے دیا گیا ہو اور دھمکاتے ہوئے واک کرنے کا کہا گیا ہو۔پاکستان ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان ڈیزائنر احمد سلطان کا لباس زیب تن کرکے شو اسٹاپر کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ بلاشبہ سارہ خان کا لباس برائیڈل ویک کے چند بہترین لباسوں میں سے ایک تھا لیکن سارہ خان اس لباس کے ساتھ انصاف نہیں کرپائیں۔اتنا بھاری لباس زیب تن کرکے سارہ خان ریمپ پر واک کرتی ہوئی کافی کنفیوژ اورعدم اعتماد کا شکارنظرآئیں، ایسا محسوس ہورہاتھا کہ سارہ اس لباس کو سنبھال نہیں پارہی ہیں۔ ایک شو اسٹاپر ڈیزائنر کا چہرہ ہوتا ہے لہذا اسے پُر اعتماد نظر آنا چاہیئے لیکن سارہ خان اس میں بری طرح ناکام نظر آئیں۔اداکارہ ماورہ حسین بھی پیرس لورئیل برائیڈیل ویک کے دوران طیب معظم اسٹوڈیو کی شو اسٹاپر کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ تاہم ماورہ ریمپ پر واک کرنے کے دوران دیگر ماڈلز کے برعکس بلاوجہ ہنستی رہیں۔ اس کے علاوہ ایک موقع پر وہ اپنے لباس کو سنبھالتی ہوئی بھی نظر آئیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ماورہ کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےاسے غیر پروفیشنل قرار دیا اور کہا کہ شو اسٹاپر کے لیے ہمیشہ کسی پروفیشنل ماڈل کے بجائے کسی اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کیاجاتاہے جو انتہائی غیر پروفیشنل انداز میں ہاتھ ہلا ہلاکر اور ہنستے ہوئے ریمپ پر واک کرتے ہیں۔ ان کی نسبت اگر  پروفیشنل ماڈلز کو شو اسٹاپر بنایاجائے تو وہ ان سے بہتر انداز میں ریمپ پر واک کریں گی۔

اس کے علاوہ ایک ماڈل کے لباس پر بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کیا ہمارے معاشرے میں اس طرح کے لباس کی اجازت ہونی چاہئے۔

لاہور سمیت ملک کے بیشترحصوں میں با رش سے جل تھل ،ٹریفک متا ثر

اسلام آباد, لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے بیشترحصوں میں با رش سے جل تھل ہو گیا،سڑکوں پر کئی فٹ پا نی کھڑا رہنے سے ٹریفک بلا ک ہو گئی ۔تفصیلات کے مطا بق ڈیوس رو ڈ ،گڑھی شاہو،ریلوے سٹیشن،مزنگ سمیت دیگر علاقوں میں مو سلا دھار بارش ہوئی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔بالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع، (راولپنڈی ، جہلم ،چکوال، ناروال، سیالکوٹ،گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور) اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع (مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر ، سوات ،پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان) اور زیریں سندھ کے اضلاع (میرپورخاص،ٹھٹھہ ، بدین ) میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کیچ،ابیٹ آباد،گوجرانوالہ، سکھر، شہید بینظیر آباد ، حیدر آباد، کراچی کے اضلاع  اور کشمیرمیں چندمقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش :خیبرپختونخوا:کاکول 17، بلوچستان: تربت 12،سند ھ: کراچی (گلشن حدید 06،ناظم آباد 03)، شہید بینظیر آباد 09، حیدرآباد 04،سکرنڈ 02،   کشمیر:کوٹلی  04  ،گڑھی دوپٹہ 01،گلگت بلتستان :بگروٹ 04،پنجاب:سیالکوٹ  میں 01  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت:نوکنڈی،تربت 40، میرپورخاص، سکھرمیں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔