عمان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی،ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

لاہور(ویب ڈیسک)عمان کی ہاکی ٹیم لاہور پہنچ گئی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عمان ہاکی ٹیم لاہورائیرپورٹ سے ہوٹل کےلئے روانہ ہو گئی ۔واضح رہے کہ عمان کی ہاکی ٹیم پاکستان کےخلاف 3 میچز کی سیریز کھیلے گی،پاکستان اور عمان کے درمیان میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 57 واں روز، ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں

سری نگر(ویب ڈیسک) آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 57ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 57ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا،سعودی ولی عہد

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ میں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے احکامات جاری نہیں کئے ،جمال خاشقجی کا قتل ایک سفاک جرم اور ایک سنگین غلطی ہے ۔سعودی ولی عہد نے امریکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کا قتل سعودی حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سعودی شہری کا قتل ہے ،سعودی رہنما ہونے کی حیثیت سے صحافی کے قتل کی مکمل ذمے داری لیتا ہوں ،شہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں ہرممکن اقدامات کروں گاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائی جائے ۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزموں کو عہدے کی پرواہ کئے بغیر سزا دیں گے ۔

فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے والے بین الاقوامی سُپر اسٹارز

کراچی: (ویب ڈیسک) مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے مظالم سے پوری دنیاواقف ہے۔ بے گناہ فلسطینی خواتین، بچوں اور شہریوں پر کیے جانے والے مظالم نے دنیا بھر میں اسرائیل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہاں ان بین الاقوامی سپر اسٹارز کے بارے میں تحریر بیان کی جارہی ہے جو مظلوم فلسطینیوں کی آواز بنے۔

کرسٹیانو رونالڈو

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فلسطینیوں کے ہامی رہے ہیں اور کئی موقعوں پر رونالڈو نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ وہ 2013 میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ اپنی شرٹ تبدیل نہیں کرنا چاہتے تھے جب کہ انہوں نے اپنا گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی ریئل میڈرڈ فاؤنڈیشن کو عطیہ کردیا تھا جسے بعد میں نیلام کرکے حاصل کیے جانے والے پیسے ایک فلسطینی اسکول کی عمارت کی تعمیر میں خرچ کرنے کے لیے استعمال ہوئے۔

سلینا گومز

امریکا کی نامور گلوکارہ، اداکارہ اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر سلینا گومز کا شمار انٹرنیشنل سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں۔ جولائی 2018 میں گومز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جو انسانیت سے متعلق تھی اس پوسٹ میں انہوں نے مظلوم فلسطینیوں اور غزہ کے لیے دعا کی درخواست کی تھی۔ اس پوسٹ کی وجہ سے گومز پر بہت زیادہ تنقید کی گئی اور انہیں حماس کا ہامی بھی کہاگیا لیکن سلینا گومز نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ نہیں کی۔

زیان ملک

بین الاقوامی شہرت یافتہ مسلمان گلوکار زیان ملک بھی فلسطینیوں کے بہت بڑے حامی ہیں اور کئی بار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاچکے ہیں۔ انہوں نے 2014 میں فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔

جی جی حدید

جیلینا نورا جی جی حدید امریکا کی مقبول ترین فیشن ماڈل ہیں اور وہ کبھی فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے سے نہیں چوکتیں۔ حالانکہ اس عمل کے لیے انہیں بین الاقوامی طور پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے لیکن وہ کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ 2018 میں جی جی حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف  سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی تھی۔

پین لوپ کروز

بین الاقوامی شہرت یافتہ ہسپانوی اداکارہ و ماڈل پین لوپ کروز کو ایک درخواست پر دستخط کرنے کے لیے بلیک میل کیاگیا تھا۔ یہ درخواست اسرائیلی فوج کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں تھی۔ جس میں جنگ بندی اور یورپین یونین سے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔

ایرک کینٹونا

فرانسیسی اداکار اور سابق فٹبالر ایرک ڈینئل پیری کینٹونا نے دیگر بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں اسرائیل کی ایک جیل میں قید بھوک ہڑتال پر رہنے والے فلسطینی کھلاڑی محمد سرسک کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

کولڈ پلے

کولڈ پلے ایک برطانوی راک بینڈ ہے جس نے 2011 میں اپنے فیس بک پیج پر  ایک میوزک ویڈیو جاری کی تھی جس میں فلسطینیوں کی آزادی کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ یہ میوزک ویڈیو جاری کرنے کے بعد کولڈ پلے سرخیوں کی زینت بن گیاتھا اور محض چند گھنٹوں کے اندر ہی اس ویڈیو پر 5 ہزار سے زائد لائکس آگئے تھے۔ یہ میوزک ویڈیو غاصب اسرائیلی حکام کی نظروں میں آنے کے بعد کولڈ پلے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا یہاں تک کہ فیس بک پر کولڈ پلے مخالف پیج تک بن گیاتھا۔

مورگن فری مین

نامور امریکی اداکار، ہدایت کار مورگن فری مین خود کو ڈونلڈ ٹرمپ کا سب سےبڑا مخالف قرارد یتے ہیں۔ مورگن کا شمار بھی ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جو فلسطینیوں کے ہامی ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیل پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے 7 روز میں 70 ملاقاتیں کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے 7 روز میں 70 ملاقاتیں کرکے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ایک بھی لمحہ ضائع کیے بغیرعمران خان کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑتے نظر آئے۔کشمیرکے سفیرنے سفارتکاری کا حق ادا کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے 7 روزہ دورے کے دوران 70سے زائد نہایت اہم ملاقاتیں کیں، ہر ملاقات کے ایجنڈے میں کشمیر سر فہرست رہا۔وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، ترک صدر طیب اردوان، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد، ایرانی صدر حسن روحانی، روسی وزیر خارجہ اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن سے ملاقاتیں کیں۔اپنے اہم ترین دورے کے دوران عمران خان امریکی کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملے۔ بل گیٹس سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی،معروف امریکی اخبارات کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقاتیں ہوئیں۔اقوام متحدہ میں مختلف موضوعات پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کر کے عمران خان نے پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا۔ افغانستان میں قیام امن سے لے کر دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کےساتھ ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ بھی بہترانداز میں لڑا۔ اپنے 50منٹ کے خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں، منی لانڈرنگ، اسلامو فوبیا اور مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل اور مدلل گفتگو کرکے مخالفین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

خوش آمدید وزیراعظم عمران خان،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)خوش آمدید وزیراعظم عمران خان،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ جونہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو خوش آمدید وزیراعظم ٹو ئٹر پر ٹا پ ٹرینڈ بن گیا۔

بھٹواقوام متحدہ میں 30منٹ بولے ،عمران خان51منٹ ،پاکستان کا ریکارڈتوڑ دیا

لاہور (ضیا شاہد سے) اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر سب سے طویل تھی۔ اس کا وقت پچاس منٹ اور چالیس سیکنڈ بنتا ہے جبکہ نریندر مودی نے سترہ منٹ پچپن سیکنڈ تقریر کی۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے کل بارہ منٹ تقریر کی جبکہ ملائیشیا کے مہاتیر محمد نے 28 منٹ 38 سیکنڈ تقریر کی۔ ترکی کے صدر طیب اردوان نے 36 منٹ تقریر کی، روسی وزیرخارجہ نے 19 منٹ 22 سیکنڈ تقریر کی جبکہ چین کے سٹیٹ کونسلر نے 14 منٹ تقریر کی۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کل 12 منٹ تقریر کی جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے 25 منٹ تقریر کی۔ ٹرمپ نے کل38 منٹ تقریر کی جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم نے 38 منٹ 14 سیکنڈ تقریر کی۔کانگو کے صدر نے 16 منٹ 30 سیکنڈ تقریر کی۔ آذربائیجان والے 16 منٹ بولے۔ عمان کے وزیرخارجہ نے 14 منٹ تقریر کی۔ بحرین والے20 منٹ بولے۔ جنوبی افریقہ کے وزیرخارجہ 22 منٹ 16 سیکنڈ تقریر کرتے رہے۔ سویڈن نے 18 منٹ 19 سیکنڈ بات کی۔ شام کے وزیرخارجہ نے 30 منٹ گفتگو کی۔ نیپال کے وزیرخارجہ نے 20 منٹ بات کی جبکہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم 22 منٹ 20 سیکنڈ تک بولتی رہیں۔ بالعموم جنرل اسمبلی میں ہر مقرر کو تقریر کے لئے پندرہ منٹ دیئے جاتے ہیں دو منٹ اضافی دے کر کل سترہ منٹ میں تقریر ختم کرنی ہوتی ہے۔ میز پر کل 3 بتیاں جلتی ہیں۔ گرین یعنی سبز روشنی، ہلکی سبز روشنی اور سرخ روشنی خطرے کی علامت ہوتی ہے جس پر تقریر بند کر دی جاتی ہے۔ عمران خان کی تقریر پر بھی پندرہ منٹ کے بعد سرخ بتی ٹمٹماتی رہی لیکن عمران خان نے مطلق توجہ نہ دی اور اپنی تقریر جاری رکھی۔ تاہم وہ چونکہ حکومت کے سربراہ تھے، اس لئے ایسے موقع پر بولنے دیا جاتا ہے اس سے پہلے بھی لمبی تقریروں کی متالیں ملتی ہیں۔ سب سے پہلے برازیل کو تقریر کا موقع ملتا ہے کیونکہ حروف تہجی کے لحاظ سے باری ملتی ہے۔ تاہم اگر اقوام متحدہ کا صدر دفتر چونکہ نیویارک امریکہ میں ہے اس لئے برازیل کے بعد دوسرے مقرر ہمیشہ امریکہ کے میزبان ملک ہوتے ہیں انہیں بھی وقت کی چھوٹ دی جاتی ہے۔ فیڈرل کاسترو نے ایک بار 2 گھنٹے تقریر کی تھی۔ یاسر عرفات نے اپنی زندگی میں 59 منٹ لمبی تقریر کی تھی۔ انگریزی، فرانسیسی، عربی، چینی، ہسپانوی اور روسی زبان میں تقریر کی اجازت ہوتی ہے تاہم اگر مہمان مقرر ان زبانوں کے علاوہ اپنی زبان میں تقریر کرنا چاہے تو تقریر سے پہلے اُسے اپنی زبان کا مترجم دینا پڑتا ہے تا کہ وہ ساتھ ساتھ ترجمہ کرتا جائے۔ تقریب کے شرکاءریاست کے سربراہ، حکومت کے سربراہ اور وزیرخارجہ کے علاوہ مختلف ملکوں کے سفیر یا اقوام متحدہ کے مندوب تقریر کر سکتے ہیں تاہم اگر کوئی مقرر یہ چاہے کہ کسی دوسرے نے اُس کا یا اس کے ملک کا نام لے کر تنقید کی ہے تو اُسے اس خواہش کا حق حاصل ہے کہ وہ یا اُس کا نمائندہ جواب دینا چاہتا ہے جس طرح مودی اور وہ بھی اپنا مترجم ساتھ لائے تھے۔ عمران خان کی تقریر پر بھارت نے جواب کا حق مانگا تھا لیکن جب وقت ملا تو بھارت نے اپنے مشن کے سب سے جونیئر افسر کو جواب کے لئے بھیجا۔ اسی طرح اگر کوئی جواب الجواب دینا چاہے تو اُسے بھی حق حاصل ہے جس طرح پاکستان نے نریندر مودی کے جواب کا جواب دیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ نریندر مودی نے 6 منظور شدہ زبانوں کے علاوہ ہندی زبان میں تقریر کی تھی لہٰذا اُسے اپنی زبان کا مترجم خود لانا پڑا۔ ہر مہمان کے پاس 6 مختلف زبانوں کے ترجمے سننے کے انتظام ہوتے ہیں جو شخص چاہے اپنی پسندیدہ زبان میں تقریر کا ترجمہ سن سکتا ہے۔ قبل ازیں یوگنڈا کے صدر عیدی امین نے بھی اپنی ساحلی زبان میں تقریر کی تھی اور وہ بھی اپنا مترجم ساتھ لائے تھے۔ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کے دور میں وزیرخارجہ تھے جب 15 دسمبر 1971ءکو انہوں نے سقوط ڈھاکہ سے ایک دن پہلے 3 منٹ کی تقریر کی اور نوٹس پھاڑ کر باہر نکل آئے وزیرخارجہ کے طور پر انہوں نے اقوام متحدہ میں متعدد تقاریر کیں تاہم ان کا طویل ترین خطاب 30 منٹ کا تھا وہ لکھی تقریر پڑھتے تھے۔ تاہم جگہ جگہ فی البدیہہ بولنا شروع کر دیتے تھے۔اس طرح اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل میں سب سے زیادہ طویل تقریر کا ریکارڈ عمران خان نے توڑا۔

پائلٹ کا فیصلہ درست تھاکہ، جہاز کو سمندر پر اڑانے کی بجائے نیویارک ایئرپورٹ لے جایاجائے :سہیل بلوچ

لاہور (حامد جلال سے) پائلٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ سعودی پائلٹ کا یہ فیصلہ سو فیصد صحیح تھا کہ جہاز کو سمندر پر اڑانے کی نسبت اسے واپس ایئرپورٹ پر اتار لیا جائے کیونکہ اس کا الیکٹرک سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے آئی آر ایس یعنی انٹرنل ریفرنس سسٹم جواب دے چکا تھا اور یہ سسٹم تمام جہازوں میں موجود ہوتا ہے اور اس کے خراب ہونے کی وجہ سے سیٹلائٹ سسٹم سے رابطہ خم ہو جاتا ہے۔ اور اطلاع تک سمندر شروع ہونے والا تھا جس پر چار سے پانچ گھنٹے تک فلائی کرنا تھا۔ اور سمندر کے اوپر اس سسٹم کے بغیر پرواز انتہائی خطرناک ہو سکتی تھی۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ کوئی ایمرجنسی نہیں تھی ورنہ طیارہ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو میں اتارا جا سکتا تھا مگر پائلٹ نے واپس نیویارک آنا مناسب سمجھا۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ پرواز وی آئی پی تھی اور نیویارک ہی سے چلی تھی اس لئے پائلٹ کے رابطے پر نیویارک ایئرپورٹ نے تمام انتظامات کر رکھے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سہیل بلوچ نے کہا کہ وی آئی پی طیارے کے ساتھ کوئی عام طیارہ نہیں قریب آ سکتا تھا لہٰذا نیویارک ہی واپسی مناسب تھی۔ تاہم اگر ایمرجنسی ہوتی اور فوراً اتارنے کی ضرورت ہوتی تو طیارہ ٹورنٹو اتارا جا سکتا تھا۔ پائلٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر نے کہا کہ نیویارک کی فضا میں آدھ گھنٹے تک فضا میں پرواز کا مقصد یہ تھا کہ وی آئی پی پرواز کے لئے گراﺅنڈ پر تمام انتظامات مکمل کر لئے جاتے تا کہ طیارہ کو مناسب جگہ مل سکے۔ سہیل بلوچ نے کہا کہ نیویارک لے جانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہاں بڑا ایئرپورٹ تھا اور وہاں متعلقہ سازوسامان اور پرزے موجود تھے جبکہ ٹورنٹو میں یہ نظام موجود نہیں ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ وی آئی پی طیارہ بحفاظت تمام واپس نیویارک اتر سکا اور کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

وزیر اعظم کے ائیرپورٹ پر استقبال کے دوران پروٹوکول افسر کی جیب کٹ گئی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی امریکا سے واپسی کے موقع پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کے دوران جیب تراش نے پروٹوکول افسر کی جیب پر ہاتھ صاف کردیے۔عمران خان امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کا استقبال کرنے والوں میں وفاقی کابینہ کے ارکان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرز، دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ایسے موقع پر جب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جارہا تھا تو ایک جیب تراش نے ہاتھ دکھاتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی ا?ئی ڈی)کے پروٹوکول ا?فیسر مقبول احمد کی جیب کاٹ لی۔ نامعلوم شخص نے مقبول احمدکی جیب سے 40 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکال لیے۔پی ا?ئی ڈی افسر نے تھانہ ائیرپورٹ چوکی میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے تاہم اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کی سہہ پہر وزیراعظم عمران خان نیو یارک سے براستہ جدہ وطن واپسی پہنچے تھے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کے لیے آنے والے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے دعائیں تاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کا کیس مشکل وقت میں اقوام متحدہ میں لڑ سکیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہو نا ہو لیکن پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔

بپھرا ہوا موسم سنبھل گیا، سیاہ بادل چھٹنے لگے، کرکٹ کا میلہ آج سجے گا

کراچی:(ویب ڈیسک) کراچی کا بپھرا ہوا موسم سنبھل گیا، سیاہ بادل چھٹنے لگے جب کہ کرکٹ کا میلہ ا?ج سجے گا۔کراچی میں ا?خری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا، اس وقت یہاں ایکشن میں نظر ا?نے والی مہمان ٹیم سری لنکا بعد میں لاہور میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی اور پاکستان کے میدان ویران ہوگئے۔مئی 2015 میں زمبابوین ٹیم کی لاہور ا?مد کے بعد سے ملک میں بتدریج انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر جاری ہے،پی ایس ایل میچز، ورلڈ الیون، سری لنکن ٹیم کی واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبانی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیسے قدم اٹھائے جا چکے، اب10 سال بعد کراچی میں قدم رکھنے والی سری لنکن ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز سے تاریخ رقم ہونا تھی لیکن خلاف معمول ہونے والی بارشوں نے شائقین، پی سی بی اور کرکٹرز سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔میدان کی حالت کھیلنے کے قابل نہ ہونے کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے اتفاق رائے سے اتوار کو ہونے والا میچ پیر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی تو ہوٹل تک محدود رہے لیکن موسم نے انگڑائی لی اور مطلع صاف رہا، مسلسل دھوپ نکلی رہی جس سے میدان کو خشک کرنے میں خاصی مدد ملی، اس صورتحال پر پی سی بی حکام نے بھی سکھ کا سانس لیا، جمعے کو بارش کے بعد نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں موجود پانی کے تالاب نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی میڈیا کی نظروں میں بھی ا?ئے، غیر ملکی ویب سائیٹس پر درجنوں تصاویر پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنتی رہیں۔نکاسی ا?ب کی ناکافی سہولیات اور میدان کو کور کرنے کا کوئی انتظام نہ ہونے پر خاصی تنقید بھی ہوئی، پی سی بی نے اس کا حل یہ نکالا کہ ہفتے کو میڈیا کے نمائندوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔پیشگوئی کے مطابق اتوار اور پیر کو مطلع جزوی طور پر ابر ا?لود رہے گا لیکن بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا،امید ہے کہ شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کی خواہش پوری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، سری لنکن ٹیم اتوار کی دوپہر 2 سے 5 جبکہ پاکستانی اسکواڈ شام 6 سے رات 9 تک پریکٹس کرے گا،اس دوران پریس کانفرنسز بھی طے ہیں۔دوسری جانب سری لنکن میڈیا کے مطابق بورڈ عہدیداروں کی کراچی ا?مد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،بورڈ کے صدر شمی سلوا ہفتے کو پاکستان کیلیے عازم سفر ہوئے تھے،سیکریٹری موہن ڈی سلوا کی روانگی اتوار کو شیڈول تھی، وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو اگر اتوار کو روانہ نہ ہوئے تو پیر کو اڑان بھریں گے،ذرائع کے مطابق ان کا قیام کراچی میں سری لنکن ٹیم کے ہوٹل میں ہی ہوگا۔یاد رہے کہ ا?ئی لینڈز کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے،مہمان عہدیداروں کے اطمینان پر دسمبر میں دونوں ملکوں کی ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کا امکان بھی روشن ہوجائے گا۔

بھارتی فوج کی دہشت گردی،7 کشمیری شہید

سری نگر:(ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ ا?پریشن کے دوران فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے دو مختلف اضلاع میں 7 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی پر پابندیوں اور جبر کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں، مودی سرکار کے ریاستی درندے نہتے کشمیریوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں۔ ا?ج ضلع گندربال اور ضلع رمبان مجموعی طور پر 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے مسافر بس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ضلع گندربال میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے نام نہاد سرچ ا?پریشن کیا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین کی پامالی کی اور 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔دوسری جانب ضلع رمبان میں بھی حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما کو اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بناکر سرچ ا?پریشن کیا گیا جہاں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے ساتواں شہری دوران حراست شہید کیا جب کہ سرچ ا?پریشن میں ایک بھارتی فوج کے اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش میں کمی اور جان بچانے والی ادویہ کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ذرائع ا?مدورفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔دریں اثنا عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو انتہائی درست اور جرات مندانہ طریقے سے اجاگر کرنے پر کشمیری نوجوان جوش و جذبے سے سرشار ہوکر گھروں سے باہر نکل ا?ئے اور ریلیاں نکالیں۔کشمیری باشندوں نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر موثر انداز میں پیش کیے جانے پر جشن منایا اور بعض جگہ بھارت کی بدنامی اور کشمیر کو اجاگر کیے جانے پر رقص بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں جب کہ بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روز، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بدستور بند

سری نگر(ویب ڈیسک ) آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 56ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 56ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

امریکہ بھارت کیخلاف کبھی بھی سخت رد عمل نہیں دے گا: شمشاد اختر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہامریکہ بھارت کیخلاف کبھی بھی سخت رد عمل نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر ا?مادہ ہے لیکن بھارت کو مجبور کرنے پر تیار نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کے پاس افغانستان کا کارڈ ہے اور اب افغان امن عمل میں مسئلہ کشمیربھی زیر بحث ا?ئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے خطے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کو استعمال کرے۔ وہ نجی ٹیوی چینل سے گفتگو کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیرمضبوط ہوگا، جب تک ہم خودانحصارنہیں ہوجاتے مسئلہ کشمی حل نہیں ہو سکتا. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کو تنقید کا موقع نہیں دیا اور جو کشمیریوں کی ذمہ داری لی تھی وہ پوری طرح نبھائی ہے۔انہوں نے کہا جنگ کا خطرہ اور آنے والے دنوں میں کشمیر کے حالات ہی دنیا کو عملی اقدام اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ اسی پروگرام کے دوران تجزیہ کاررضارومی نے کہا کہ جب تک امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس کی طرف سے دباو¿ نہیں ا?ئے گا بھارت کوئی خاص عملی اقدام نہیں اٹھائے گی، بھارتی سپریم کورٹ سے مسئلہ کشمیر پر زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہیں۔پاکستان کو چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے مسئلہ کشمیر حل کرانا ہے تو پہلے اپنے گھر کو مضبوط کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ عمران خان نے دورہ امریکہ کو ٹیسٹ میچ کی طرح کھیلا اور اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وزارت خارجہ، ا?ئی ایس پی ا?ر اور دیگر اداروں کو مزید متحرک ہونا پڑے گا۔ مشرف زیدی نے کہا کہ مودی کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے لیکن فیصلہ مستقبل کے حالات ہی کریں گے۔