دوسرا ون ڈے؛ پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلیے 306 رنز کا ہدف

کراچی(ویب ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ فخرزمان اور امام الحق نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا، امام الحق 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور فخرزمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی وہ 54 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔بابراعظم اور حارث سہیل کے درمیان 111 رنز کی شراکت قائم ہوئی، حارث 40 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے تاہم بابراعظم نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے نصف سنچری اور پھر کیریئر کی 11ویں سنچری مکمل کی اور وہ 115 رنزبناکر آﺅٹ ہوئے۔کپتان سرفراز کی اننگز 8 رنز تک محدود رہی، عماد وسیم 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور افتخار احمد نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زماں ، امام الحق ، بابراعظم ،حارث سہیل، افتخار احمد ، شاداب خان ، عماد وسیم ، محمد عامر ، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں جب کہ آصف علی ،عابد علی، محمد رضوان، محمد نواز اور محمد حسنین کو آج کے میچ میں نہیں کھلایا گیا ہے۔خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کا منموہن سنگھ کو کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی حکومت نے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو کرتارپور کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو کرتار پور کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا جائے گا، کرتار پور راہداری اہم منصوبہ ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی ہے، لہذا میں بطور وزیر خارجہ منموہن سنگھ کو دعوت دیتا ہوں، جبکہ جلد انہیں تحریری رسمی دعوت نامہ بھیج دیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور صاحب کھولنے کا فنکشن بہت بڑا ہوگا جس کی بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں، سکھ یاتری آئیں اور باباگورونانک کی 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شریک ہوں۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان زیر تعمیر سرحدی راہداری ہے جو بھارت میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان میں نارووال کے علاقے کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب کی عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد سکھ یاتریوں کے لیے گردوارہ دربار صاحب کی زیارت میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

شعلے میں گبر سنگھ کے ولن ‘کالیا’ کا جاندار کردار ادا کرنے والے اداکار وجو کھوٹے چل بسے

ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ فلم شعلے میں گبر سنگھ کے ولن ‘کالیا’ کا جاندار کردار ادا کرنے والے اداکار وجو کھوٹے چل بسے، انہوں نے اپنی زندگی کے 60 سال فلم انڈسٹری کے نام کئے اور 300 فلموںمیںنمایاںکردار نبھائے.میڈیا رپورٹ کے مطابق وجو کھوٹے طبیعت میں خرابی کے سبب صاحب فراش تھے، چند روز قبل ان کی صحت مزید گر گئی اور گذشتہ شب سونے کے دوران ہی دنیا سے رخصت ہو گئے، ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔وجو کھوٹے کی طرح شعلے کے کئی کردار اب اس دنیا میں نہیں رہے، ٹھاکر یعنی سنجیو کمار، گبر یعنی امجد خان، رحیم چاچا یعنی اے کے ہنگل، ماسی یعنی لیلی مشری بھی ا?نجہانی ہو چکے ہیں۔ وجو کھوٹے نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے، زندگی کے 60 سال فلم انڈسٹری کو دئیے جس کے دوران 300 فلموں میں کام کیا۔ بالی وڈ کا یہ منفرد اداکار 78 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گیا۔

کراچی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے، ہوم گراو¿نڈ پر پہلی ون ڈے سیریز کھیلنے پر پر جوش ہوں۔پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں قققققہونے والا پہلا ون ڈے بارش کی سبب منسوخ کر دیا گیا تھا، یہ کراچی کی تاریخ میں بارش کے سبب منسوخ ہونے والا پہلا ایک روزہ میچ تھا۔

وزیراعظم نے ملائیشیا، ترکی سے مل کر مشترکہ چینل بارے میٹنگ کی تصویرٹویٹر پر شئیر کر دی

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ’ اسلامو فوبیا‘ کے خلاف ملائیشیا اور ترکی کے ساتھ مل کر مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کے لیے ہونے والی میٹنگ کی تصویر جاری کردی۔ٹوئٹر پر جاری تصویر وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔تصویر جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہماری ملاقات جس میں ہم نےایک انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ’ہم بہت جلد برطانوی نشریاتی ادرے بی بی سی کے طرز پر ایک انگریزی چینل کا آغاز کریں گے‘۔

بھارت میں ایک صدی کی سب سے زیادہ بارشیں ،سینکڑوں ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں ماہ ستمبر کے دوران ایک صدی کی سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں اور حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 134 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بھارت میں عام طور پر مون سون سیزن 4 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے جہاں جون سے لیکر ستمبر کے آخر تک اوسطاً 877 ملی لیٹر تک بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں لیکن رواں برس 29 ستمبر تک 956 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جو اوسط بارش سے 9 فیصد زیادہ ہے۔اگر ستمبر کے مہینے بارش کی بات کی جائے تو بھارت کے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 247 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جو کہ اوسط مقدار سے 48 فیصد زیادہ ہے۔

ملک بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

اسلام آباد : (ویب ڈیسک)ملک بھر میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے، جن میں سے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔اس ضمن میں تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق پنجاب میں مریضوں کہ تعداد 3 ہزار 8 سو تک پہنچ گی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں بھی ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صوبہ سندھ میں 3 ہزار، بلوچستان میں 2 ہزار 7 سو سے زائد مریض ڈینگی کا شکار ہیں جبکہ آزاد کشیمر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے خطہ پوٹھوہار کو ڈینگی کے لیے خطرناک ترین قراردیا گیا ہے۔اد رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت نے ملک میں ڈینگی کے خطرناک حد تک  پھیلاؤ کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع وزارت قومی صحت کے مطابق ڈینگی پھیلاؤ کے بارے میں تحقیقات عالمی اداروں سے کرائی جائیں گی جس کے لئے عالمی ادارہ صحت، سی ڈی سی امریکہ اور سری لنکا سے رابطہ کیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ عالمی ماہرین چاروں صوبوں خاص طور پر راولپنڈی، اسلام آباد اور آزادکشمیر کے دورہ کے دوران ڈینگی لاروا اور وائرس پر تحقیق کریں گے۔اس ضمن میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی کی عالمی ماہرین سے تحقیقات کی منظوری دے دی  ہے۔

بھارت میں ’منی ایس یو وی‘ متعارف، قیمت صرف تین لاکھ 69 ہزار روپے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ماروتی سوزوکی انڈیا نے پیر کے روز اپنی نئی گاڑی ’ایس پریسو‘ متعارف کرادی۔ھارتی میڈیا کے مطابق اس ’منی ایس یو وی‘ کے دو ورژن لانچ کیے گئے ہیں جن کی قیمتیں تین لاکھ 69 ہزار اور چار لاکھ 49 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی ہیں۔ماروتی سوزوکی کے مطابق اس گاڑی کو مکمل طور پر بھارت ہی میں تیار کیا گیا ہے اور اس سے قبل یہ گاڑی کولمبو، منیلا، کیپ ٹاؤن اور پانامہ جیسی مارکٹوں میں مقبول رہی ہے۔گاڑی کے دو ورژنز میں سے ایک مینوئل جبکہ دوسرا آٹو میٹک گیئر لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک طرف بھارت میں جدید اور سستی گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان میں ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کچھ روز قبل پاک سوزوکی نے پہلے سے ہی مہنگی ایس یو وی ویٹارا کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھادی۔ کمپنی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اکتوبر 2019 سے ویٹارا 56 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔قیمت بڑھانے کی سوزوکی نے کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ عرصے میں کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سوزوکی ویٹارا کی کچھ عرصہ قبل قیمت 42 لاکھ 95 ہزار تھے جسے گزشتہ ماہ بڑھا کر 49 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا تھا۔