برطانیہ: پہلی بار باحجاب لڑکی نے ’گھڑ دوڑ‘ جیت کر تاریخ رقم کردی

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں پہلی بار ایک 18 سالہ باحجاب مسلم لڑکی نے ’گھڑ دوڑ‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔افریقی نڑاد برطانوی مسلم لڑکی خدیجہ ملاح نے لندن میں ہونے والے معروف گھڑ دوڑ کا مقابلہ جیت کر سب کو حیران کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خدیجہ ملاح نے گھڑ دوڑ میں حصہ لینے سے محض تین ماہ قبل ہی گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کی تھی۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے خدیجہ ملاح کا مقابلہ سابق اولمپیئن چیمپیئن سمیت ماہر گھڑ سوار افراد سے تھا اور وہ مقابلے میں شامل تمام افراد میں سب سے کم عمر تھیں۔خدیجہ ملاح نے یکم اگست کو ہونے والے گھڑ دوڑ مقابلے کو جیت کر جہاں تاریخ رقم کی، وہیں انہوں نے اس سے قبل اسی مقابلے میں حجاب کے ساتھ شرکت کرکے بھی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

وہ جہاں اس مقابلے میں حجاب کے ساتھ شریک ہونے والی پہلی لڑکی ہیں، وہی وہ یہ مقابلہ جیتنے والی بھی پہلی کم عمر مسلم لڑکی ہیں۔خدیجہ ملاح نے اپنی جیت کو دوسری مسلم لڑکیوں کے لیے مثال قرار دیتے ہوئے انہیں تجویز دی ہے کہ وہ بھی اس میدان میں آگے آئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جس وقت خدیجہ ملاح ریس کے ا?خری لمحات میں ریس ختم ہونے والے دائرے میں پہنچیں اور انہیں یقین ہوگیا کہ انہوں نے فتح حاصل کرلی ہے، تب ان کی آنکھوں سے آنسوں جھلک پڑے۔

گھڑ دوڑ جیتنے کے بعد خدیجہ ملاح نے عالمی میڈیا سے بات بھی کی اور اپنی جیت کو مسلم خواتین اور والدین کے نام کیا۔خدیجہ ملاح نے گھڑ دوڑ میں حصہ لینے سے محض تین ماہ قبل اپریل 2019 میں گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کی تھی اور دن رات محنت کے بعد انہوں نے مقامی ریس کلب کی مدد سے گھڑ دوڑ میں حصہ لیا اور مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

کراچی مون سون: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار کون؟

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اور کھمبوں سے کرنٹ لگنے کے سبب کم سے کم 18 افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔پاپوش نگر میں 29 برس کے سعد اپنے تین بھتیجوں کو موٹر سائیکل پر گھوما کر جیسے ہی گھر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔ انھوں نے بچوں کو فٹ پاتھ پر جانے کو کہا اور خود پانی سے بائیک نکالنے لگے۔سعد کے چھوٹے بھائی نجم کے مطابق بچے جیسے ہی آگے بڑھے تو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی ’کے الیکٹرک‘ کے بجلی کے کھمبے سے 12 سالہ محمد حسن کو کرنٹ لگا۔ اس نے چلانا شروع کیا تو ساتھ موجود محمد ثقلین نے اس کا ہاتھ تھام لیا تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آ گیا۔ جبکہ چھوٹی بچی دعا جھٹکے سے دور جا گری۔لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا کہ بچوں کو کرنٹ لگ گیا ہے۔نجم کے مطابق اہل محلہ کا شور سن کر سعد بچوں کی جانب دوڑے اور بچوں کو جھٹکے سے دور کیا لیکن بجلی نے انھیں پکڑ لیا۔ وہ وہیں دم توڑ گئے جبکہ تین میں سے دو بچوں کی حالت کئی گھنٹوں کے بعد ہسپتال میں سنبھلی۔
کھلے تار اور بجلی کے کھمبے
نجم کے مطابق بارشوں سے ایک ہفتہ قبل کے الیکٹرک کا عملہ بجلی کا کھمبا نصب کر رہا تھا جس کے ساتھ ننگی تاریں لگی ہوئی تھیں۔ اہل محلہ نے انھیں منع کیا کہ بارش ہوئی تو کھمبے میں کرنٹ آ جائے گا لیکن عملہ نہیں مانا اور صرف لکڑی کا ایک ٹکڑا لگا کر ان تاروں کو کھمبے سے الگ کر دیا گیا۔نجم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس روز کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی بطور ثبوت موجود ہے جس میں لوگ کے الیکٹرک کے عملے کو مسلسل کہہ رہے ہیں کہ اس میں کرنٹ آجائے گا۔بارشوں اور اس کے بعد کرنٹ لگنے ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے جو گلی محلوں میں کھیل رہے تھے۔ ان میں نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے محمد احمد اور عبیر بھی شامل ہیں۔محمد احمد کی کزن مہوش نے بی بی سی کو بتایا کہ احمد اور عبیر گلی میں سائیکل چلا رہے تھے کہ بجلی کے کھمبے پر ہاتھ لگ گیا اور کرنٹ لگنے سے ان کی ہلاکت ہوئی۔مہوش کا کہنا تھا کہ ’دونوں ایک ڈیڑھ گھنٹے تک وہیں پڑے رہے اس دوران خاندان اور اہل محلہ کے الیکٹرک کو ٹیلیفون کرتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا، بالآخر ایدھی فاو¿نڈیشن کے رضاکاروں نے آ کر وہاں سے ہٹایا۔‘مہوش کے مطابق بجلی کے کھمبے کے قریب تاریں کافی عرصے سے موجود تھیں اور اہل محلہ نے کئی بار شکایت بھی کیں لیکن انھیں ہٹایا نہیں گیا۔
کرنٹ لگنے کا ذمہ دار کون؟
کرنٹ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ہلاکت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کی غفلت کو قرار دیتے ہیں۔سعد کے بھائی نجم کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی آر درج کرانا چاہتے تھے لیکن ایس ایچ او نے کہا کہ پوسٹ مارٹم ہو گا تو جسم کاٹ کر گوشت لیا جائے گا۔ ان کے بقول، ’جن کا بھائی تڑپ تڑپ کر مرا ہو وہ پولیس کو کیسے کہہ دیں کہ مرنے والا موت کے بعد بھی اذیت میں رہے۔‘نجم نے بتایا کہ ’ہمارے گھر کے جو بچے زخمی ہیں ان کی بنیاد پر ایف آر درج کرانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے کہا نہیں پوسٹ مارٹم تو لازمی ہوگا، ہم نے کہا کہ بھائی کو اذیت نہیں دیں گے۔‘دوسری جانب مہوش کا کہنا ہے کہ رشتے دار اور اہل علاقہ محمد احمد اور عبیر کی ہلاکت کی ایف آئی آر درج کروانے تھانے گئے تھے تاہم پولیس حکام نے ایف آئی درج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان پر بہت دباو¿ ہے اور ساتھ میں یہ مشورہ بھی دیا کہ وکیل کی مدد سے عدالت کے حکم پر ایف آئی آر درج کرائیں۔ادھر کراچی کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ یہ تھوڑا تیکنیکی معاملہ ہے۔ ان کے پاس جو بھی شکایت آتی ہے اگر وہ قابل دست اندازی پولیس جرم ہے تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ان کے کہنا تھا کہ اگر کہیں ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا گیا ہے تو ان سے رابطہ کیا جائے۔
کے الیکٹرک کا موقف
کے الیکٹرک کا آپریشن 6500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، جس میں کراچی، دھابیجی اور گھارو کے علاوہ بلوچستان کے علاقے اوتھل، وندر اور بیلہ بھی شامل ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ترجمان کے مطابق کئی مقامات پر سٹریٹ لائٹ کے کھمبے ہیں یا تاروں میں آتش زدگی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، اور ان کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔بارش سے قبل خصوصی پیغامات جاری کیے گئے اور خصوصی ٹیمیں تشکل دی گئیں تھیں اور شہریوں کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ تاروں سے دور رہیں۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک نجی ادارہ ہے جو وفاقی حکومت کے زیر انتظام کام کرتا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن صورتحال ویسی ہی رہتی ہے اور جیسے ہی بارش ہوتی ہے بجلی چلی جاتی ہے۔’بدقسمتی سے صوبائی حکومت کے پاس کوئی ایسا نظام موجود نہیں ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی پر کوئی کارروائی کرسکے۔ یہ وفاقی حکومت کرسکتی ہے تاہم جو انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے ان پر صوبائی حکومت کارروائی کرسکتی اور وہ کریں گی۔‘تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کیا کارروائی ہوگی۔
بارش کے موسم میں احتیاط
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ برقی آلات کو ننگے پاو¿ں یا گیلے ہاتھ سے نہ چھوئیں اور غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول ہرگز نہ کریں۔

فاسٹ بالر محمد عامر کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر قومی کرکٹرز محمد حفیظ ، شعیب ملک اورمحمد عامرکے بعد پیسر جنیدخان کی سنٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا خدشہ پیدا ہو گیا جبکہ ناقص کارکردگی پرفخر زمان ،عماد وسیم اور حسن علی کی کیٹیگری میںتنزلی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ روز قومی پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی اور امکان ہے کہ آج کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں باہمی صلاح و مشورے کے بعد زیر معاہدہ پلیئرز کی تعداد اور درجہ بندیوں کا تعین کرلیا جائے گا،جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائیگا۔ذرائع کا دعوی ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی فہرست میں شعیب ملک،محمد حفیظ اورمحمد عامر کے نام شامل نہیں ہوں گے یا انہیں تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نے محمد عامر پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے جن کی تنزلی یا معاہدے سے محرومی کا خدشہ ہے کیونکہ نئی پالیسی کے تحت تینوں فارمیٹس میں نمائندگی کرنے والے پلیئرز کو سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے اولین ترجیح سمجھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض،عابد علی اور محمد حسنین کو فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔ورلڈ کپ سے محروم فہیم اشرف کے علاوہ آصف علی،اسد شفیق اورشان مسعود کی درجہ بندیوں میں بھی ردوبدل کیا جا سکتا ہے کیونکہ گزشتہ برس 33 پلیئرز کے بجائے اس بار 15 سے 20پلیئرز فہرست میں شامل ہوں

انوشکا شرما فلموں میں کیوں نظر نہیں آ رہیں؛خوشخبری آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما یوں تو ہر وقت اپنے فیشن، کرکٹر شوہر ویرات کوہلی اور اپنے ہاں حمل ٹھہرنے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔تاہم تقریبا گزشتہ 9 ماہ سے انہیں کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا۔معروف اداکارہ کو کسی فلم میں نہ دیکھنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں تھیں کہ وہ حمل سے ہیں، تاہم اداکارہ نے ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔انوشکا شرما نے دسمبر2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد ہی ان حمل کی خبریں آنا شروع ہوئی تھیں، تاہم اداکارہ نے ایسی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔انوشکا شرما کو آخری بار دسمبر 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں دیکھا گیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ ستمبر 2018 میں ورون دھون کے ساتھ فلم ‘سوئی دھاگا‘ میں دکھائی دیں تھیں۔

ان دونوں فلموں سے قبل انوشکا شرما کی فلم ’پری‘ بھی ریلیز ہوئی تھی، تاہم بدقسمتی سے اداکارہ کی تینوں فلمیں باکس ا?فس پر اچھی کمائی کرنے میں ناکام ہوگئی تھیں۔شادی سے قبل اور شادی کے بعد کی اداکارہ کی فلمیں ناکام ہونے کے بعد اب گزشتہ 9 ماہ سے اداکارہ کو کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی نئی فلم کے منصوبے کو سائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔اداکارہ کی جانب سے فلموں میں دکھائی نہ دیے جانے کی وجہ سے لوگوں کی جانب سے مختلف چہ مگوئیاں کیے جانے کے بعد اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کیوں فلموں میں نہیں دکھائی دے رہیں۔

فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انوشکا شرما نے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دراصل وہ آرام کرنا چاہتی ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نےجیسے ہی شادی کی تو انہوں نے ایک کےبعد ایک فلم کی اور انہیں شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ گزارنے کے لیے بھی وقت نہیں ملا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے پہلے سوئی دھاگا اور پھر زیرو میں کام کیا اور انہیں شوہر کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا، جس وجہ سے انہوں نے فلمی مصروفیات سے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا۔انوشکا شرما کے مطابق انہوں نے سوچ سمجھ کر کئی ماہ تک کوئی کام نہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ مزید چند ماہ تک کسی فلمی منصوبے میں دکھائی نہیں دیں گی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوہر ویرات کوہلی سے اچھا وقت گزارنا چاہتی ہیں اور ایک تخلیقی شخص کے لیے لازم ہے کہ وہ شدید کام سے کچھ وقت کے لیے چھٹیاں لے۔

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کو مرد کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ بنوانے کا اختیار

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک شاہی فرمان کے مطابق اب مملکت کی خواتین کو بیرونِ ملک سفر کے لیے کسی محرم یا مرد نگران کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔جمعے کو کیے گئے اس اعلان کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کی کوئی بھی خاتون اپنے مرد نگراں کی اجازت کے بغیر پاسپورٹ کے لیے درخواست جمع کروا سکتی ہے۔اب سعودی عرب کے تمام بالغ شہری پاسپورٹ اور سفر کے لیے درخواست جمع کروا سکتے ہیں اور یوں اس حکم کے بعد خواتین مردوں کے برابر آ گئی ہیں۔جاری کیے گئے دیگر شاہی حکمناموں کے مطابق اب خواتین بچوں کی پیدائش بھی درج کروا سکتی ہیں اور اپنی شادی یا طلاق کا بھی خود اندراج کروا سکتی ہیں۔جاری کردہ حکمناموں کا اطلاق ملازمتی ضوابط پر بھی ہوگا اور اس سے خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ نئے ضابطے کے تحت اب ملک کے تمام شہریوں کو ان کی جنس، عمر یا کسی معذوری سے بالاتر ہو کر ملازمت کے لیے اہل سمجھا جائے گا۔واضح رہے کہ اب تک سعودی عرب میں کسی بھی خاتون کو بیرون ملک سفر کرنے یا پاسپورٹ بنوانے کے لیے کسی نگراں مرد جیسے والد، شوہر یا کسی اور مرد رشتے دار کی اجازت لینے کی ضرورت ہوتی تھی۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے سخت گیر قوانین میں بتدریج نرمی لائے ہیں اور اس کے تحت اب ملک میں خواتین کو گاڑی چلانے کی بھی اجازت ہے۔سنہ 2016 میں انھوں نے ملک کے معاشی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ پیش کیا جس کے تحت سنہ 2030 تک ملک میں ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد 22 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کرنے کا ہدف بھی شامل ہے۔دوسری جانب ان تبدیلیوں کے باوجود ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سعودی خواتین نے ملک سے بھاگ کر مغربی ممالک جیسے کینیڈا میں پناہ لینے کی درخواست کی ہے اور اس کی وجہ سعودی عرب میں صنفی بنیادوں پر تفریق اور دباو¿ کو ٹھہرایا ہے۔رواں برس جنوری میں کینیڈا نے 18 سالہ سعودی خاتون رہاف محمد کو پناہ دی جنھوں نے سعودی عرب سے بھاگ کر آسٹریلیا میں پناہ لینے کی کوشش کی تھی۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ایک ہوٹل میں ان کے اور سعودی حکام کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا جو انھیں واپس ملک لے جانا چاہتے تھے۔رہاف نے اس اثنا میں بین الاقوامی برادری سے مدد مانگی جس کے بعد وہ کینیڈا جانے میں کامیاب ہو گئیں۔انسانی حقوق کے کئی ادارے اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں خواتین کو دوسرے درجے کا شہری تصور کیا جاتا ہے۔

سنی لیونی نے کھلے عام اپنا نمبر مداح کو دے دیا

ممبئی(ویب ڈیسک)کیا آپکو لگتا ہے کہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول اداکارہ سنی لیونی کھلے عام اپنا ٹیلی فون نمبر کسی کو دیں گی؟حقیقت میں تو ایسا نہیں ہوا لیکن فلم ارجن پٹیالہ میں سنی لیونی نے اداکار دلجیت دوسانج کو جو نمبر دیا تھا وہ دراصل دلی کے ایک شخص پ±نیت اگروال کا تھا۔بیچارے پنیت اگروال اس ٹیلی فون نمبر کے سبب راتوں رات مشہور تو ہوئے ہی ساتھ ہی مصیبت کا شکار بھی ہوئے کیونکہ اب انھیں دن بھر میں سینکڑوں ٹیلی فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔پنیت ان کالز سے بیحد پریشان ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ لوگ انھیں فون کر کے سنی لیونی سے بات کرنے کی درخواست کر رہے ہیں اور کچھ منچلے انھیں حراساں بھی کر رہے ہیں۔پنیت کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ لوگ فون پر ان سے بیہودہ باتیں کر رہے ہیں تاہم پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی اس لیے پنیت نے اب عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم ارجن پٹیالہ 26 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔

راولپنڈی؛29 بچیوں سے زیادتی اور اغواءکا ملزم جیل منتقل

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد کم سن بچیوں سے زیادتی اور اغواءکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایس پی راول ٹاو¿ن کے مطابق ملزم کے خلاف اغواءاور زیادتی کے 29 مقدمات درج ہیں، اسے مقدمات کے مدعی اور گواہ جیل میں شناخت کریں گے۔ملزم کے خلاف ضلع میانوالی میں 15، لیہ میں 7، مظفر گڑھ میں 2، راولپنڈی میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ سفاک ملزم کی گرفتاری پر متاثرہ بچیوں کے والدین نے سی پی او فیصل رانا کو ٹیلی فون کرکے قرار واقعی سزا دینے کی درخواست کی۔سی پی او نے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنائیں گے۔ فیصل رانا نے کہا کہ جن متاثرہ بچیوں کے مقدمات درج نہیں ان کے ورثاءکو بلا کرمقدمات درج کئے جائیں گے۔

حاصل بزنجو کا آئی ایس آئی چیف پر الزام سے یو ٹرن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کرنے والے سینیٹر حاصل بزنجو نے یوٹرن لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ ہمیں شروع سے ہی اطلاعات مل رہی تھیں کہ سینیٹ میں پیسہ چل رہا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کی تمام ذمہ داری حکومت پر ہے اور ہارس ٹریڈنگ اس حکومت کا وطیرہ ہے۔جب وفاق اور پنجاب میں حکومت بننا تھی تو جہانگیر ترین کا جہاز بہت تیزی سے گھومتا رہا۔اور اس بار بھی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کی ہے۔حاصل بزنجو نے مزید کہا کہ کل کے دن پاکستان کا آئین بنانے والوں کی روح بھی تڑپی ہو گی۔آئین بنانے والوں نے نجانے کیا سوچا تھا اور آج کیا ہو گیا۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستان کے آئین اور اپر ہاﺅس کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیل کے نتائج خطرناک ہوں گے۔چاپے میں چئیرمین سینیٹ بنا یا نہیں بنا لیکن سینیٹ کے وقار کو کم کرنے سے مستقبل میں خطرناک نتائج ملیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز حزب اختلاف کے مرکزی رہنماءمیر حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن میں شکست کا الزام جنرل فیض حمید پر عائد کردیا تھا۔ حاصل بزنجونے ایک سوال ” خفیہ رائے شماری کے وقت ان کو پھر کون لے گیا؟ کے جواب میں کہا کہ یہ جنرل فیض کے لوگ ہیں، جنرل فیض آئی ایس آئیکے چیف ہیں، جانتے ہیں آپ؟ یہ ان کے لوگ ہیں۔انہوں نے ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں، میں کیوں پریشان ہوں گا؟ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے 64 امیدوار تھے، سب نے دیکھا وہاں64 امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔ میں اخلاقی طور پر جیت گیا ہوں۔ مجھے متفقہ امیدوار بنایا گیا، میں ہارا نہیں جیت گیا ہوں۔ میر حاصل بزنجو کے اس الزام پر پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی شدید رد عمل دیا تھا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کے سربراہ کے حوالے سے ریمارکس افسوس ناک ہیں۔ ذاتی مقاصد کے لیے جمہوری عمل پر اعتراض کرنے سے جمہوریت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الضحیٰ12 اگست بروزپیر کو منائی جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، عید الضحیٰ 12اگست بروزپیر کو منائی جائے گی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند دیکھنے کی 72 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ذی الحج کا چاند دیکھنے سے متعلق ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا۔تاہم پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں چاند دیکھنے کی 72 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔جس کے باعث کل بروز ہفتہ3 اگست کو یکم ذی الحج ہوگی، جبکہ عید الضحیٰ 12 اگست بروزپیر کو منائی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عیدالضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کونسل کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جبکہ مملکت کے شہریوں سے بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند مختلف علاقوں المجمع، سدیر اور تمیر میں دیکھا گیا۔ اب کل سعودی عرب میں ذوالحج کی یکم تاریخ ہوگی۔ جبکہ یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عید الاضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔

سادہ سی حسابی مساوات لیکن انٹرنیٹ صارفین تقسیم ہوگئے۔کیا آپ اسے حل کر سکتے ہیں؟

لاہور(ویب ڈیسک)پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ سادہ سی حسابی مساوات معلوم ہوتی ہے، جسے ہم سکول میں آسانی سے حل کر لیا کرتے تھے لیکن اس حسابی مساوات نے انٹرنیٹ صارفین کو تقسیم کر دیا ہے۔یہ مساوات 8 divided by 2(2+2) کو سوموار کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا۔ اس کے پوسٹ کیے جانے کے بعد ہزاروں صارفین اس کا جواب دے چکے ہیں لیکن وہ کسی ایک جواب پر متفق نہیں۔ٹوئٹر صارفین کے حل کے مطابق اس مساوات کا جواب 16 یا 1 آتا ہے۔ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ اصل میں اس مساوات کا جواب اس کے طریقے پر منحصر ہے۔ اس سوال کے جواب کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کو سکول میں BODMAS طریقہ پڑھایا گیا ہے یا PEMDAS طریقہ سکھایا گیا ہے۔ اگر آپ BODMAS طریقے (Brackets, Orders, Division, Multiplication, Addition, Subtraction) سے اسے حل کریں گے تو آپ کا جواب 16 ہو گا جبکہ PEMDAS طریقے (Parentheses, Exponents, Multiplication, Division, Addition, Subtraction) سے حل کرنے پر اس کا جواب 1 ہوگا۔

شلپا شیٹھی کا 13 سال بعد فلم نگری میں واپسی کا اعلان

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم نگری سے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کااعلان کردیا ہے۔90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اخبار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم انڈسٹری سے 13 سالہ رفاقت اب اختتام پذیر ہونے لگی ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں اور اعلان کر رہی ہوں کہ اب آپ لوگ مجھے آنے والی نئی فلم ’نکما‘ میں دیکھیں گے۔شلپا شیٹھی نے یہ بھی کہا کہ میری اس فلم میں ثابر ہدایتکار کے فرائض انجام دیں گے۔ جب کہ فلم میں دیگر کرداروں کا ابھی حتمی طور پر انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس موقع پر مجھے آپ لوگوں کی دعاو¿ں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’اپنے‘ کی۔

حکومت نے زبردستی ٹھپے نہیں لگوائے،سینیٹرز کو غلامی سے نجات کا موقع ملا؛فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل وہی تعویزتھا جواپوزیشن نے سنجرانی کولانے کیلئے استعمال کیا تھا،کسی نے دیکھا کہ حکومت نے لوگوں کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر ٹھپے لگوائے ہوں؟ سینیٹرز کو آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کا موقع ملا تو انہوں نے وہ غلامی کی زنجیریں توڑیں اور کھل کر اظہار کیا۔انہوں نے ذرائع کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوا، تو کیمرے لگے ہوئے تھے،آپ لوگوں نے کہاں دیکھا کہ حکومت نے کس کو پکڑ پکڑ مہریں لگوائیں؟ لوگوں کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر ٹھپے لگوائے، دیکھیں یہ ضمیر کے اندر جکڑے ہوئے قیدی جن کو ان جماعتوں نے یرغمال بنایا ہوا تھا۔لیکن اب ان سینیٹرز کو آئین کے تحت خفیہ رائے شماری کا موقع ملا تو انہوں نے وہ غلامی کی زنجیریں توڑیں اور خود کو غلامی سے آزاد کروایا اورکھل کر اظہار کیا۔فردوس اعوان نے کہا کہ یہ وہی تعویز ہے جو اپوزیشن سنجرانی کولانے کیلئے استعمال کیا تھا،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستان کے ادارے آئین اور قانون کے طابع ہیں خواہشات یا ارمانوں کے تابع نہیں ہیں، اگر اخلاقیات کی بات کی جائے تو پھر کون سی وہ اخلاقیات تھی ، سنجرانی نے ظل سبحانی کی شان میں کون سی گستاخی کی تھی، کہ ان کو جیل میں ہی حکم جاری کرنا پڑا کہ سنجرانی کو ہٹا دیا جائے۔ظل سبحانی کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب نیا پاکستان ہے، اب ادارے ان کے تابع نہیں ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے ایک سوال پر کہا کہ اس تعویز کا نام ضمیر ہے، ضمیر ہر انسان کو حق دیتا ہے ،یہ تعویز باہر سے نہیں آیا انسان کے اندر سے تعویز نے عملداری کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیزوں کی اکثریت امپورٹ ہوتی ہے۔ایران کی ترسیل کم ہوئی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کل تندوروں پرروٹی اور نان مہنگا کرنے کا نوٹس لیا اور اس کو سستا کرنے کیلئے گیس پر سبسڈی دی۔ جس سے اب تندوروں پر روٹی کی قیمت کم ہوگی۔ کیونکہ آٹے اور گیس کی قیمت بالکل نہیں بڑھائی گئی اس لیے جو بھی قیمت بڑھائے گا وہ قانون کی شکنجے میں آئے گا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی پی ایس ایل 5 کھیلنے سے معذرت

لاہور(ویب ڈیسک) حبیب بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے کیوں کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل 5 کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے تک پاکستان میں رہنا ان کے لئے ممکن نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پی ایس ایل فرنچائزز نے اگلے ایونٹ کے تمام میچزپاکستان میں ہی کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،کئی غیرملکی کرکٹرز زیادہ دنوں کے لیے یہاں آنے سے انکار کر چکے ہیں، اسی لیے لیگ کے آدھے میچز یو اے ای منتقل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔اس حوالے سے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں نے تمام فرنچائزز سے بات کرنے کے بعد ہی وزیر اعظم عمران خان سے پوری لیگ پاکستان میں کرانے کی اجازت لی تھی،اب تک کسی نے مجھ سے اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، پیرکولاہور میں ہماری ایک میٹنگ ہو رہی ہے وہاں اس حوالے سے بھی بات کریں گے، ابھی ہمارا میچز کی منتقلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے فیس ادا کیے بغیر پی ایس ایل فور میں شرکت کے سوال پر احسان مانی نے کہا کہ فرنچائز سے معاہدہ ہر لحاظ سے دیکھ بھال کرکیا گیا، کسی سے کوئی خصوصی سلوک نہیں ہورہا، ملتان شرائط پر عمل کر رہا ہے، انھوں نے اس حوالے سے مزید تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ کنٹریکٹ کی شرائط و دیگر باتیں منظر عام پر نہیں لائی جا سکتیں۔