تازہ تر ین

پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عید الضحیٰ12 اگست بروزپیر کو منائی جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، عید الضحیٰ 12اگست بروزپیر کو منائی جائے گی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند دیکھنے کی 72 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ذی الحج کا چاند دیکھنے سے متعلق ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا۔تاہم پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں چاند دیکھنے کی 72 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔جس کے باعث کل بروز ہفتہ3 اگست کو یکم ذی الحج ہوگی، جبکہ عید الضحیٰ 12 اگست بروزپیر کو منائی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی اسلامی کیلنڈر کے تحت 12 اگست کو عیدالضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، خلیجی ملک میں یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عیدالضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے سپریم کونسل کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جبکہ مملکت کے شہریوں سے بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند مختلف علاقوں المجمع، سدیر اور تمیر میں دیکھا گیا۔ اب کل سعودی عرب میں ذوالحج کی یکم تاریخ ہوگی۔ جبکہ یوم العرفة 10 اگست کو ہوگا اور عید الاضحیٰ 11 اگست کو منائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv