نیو یا رک (ویب ڈیسک)گزرتے سالوں کے ساتھ بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر آلودگی، نیند کی کمی اور طرز زندگی کی چند دیگر عادات ہوتی ہیں۔آج کل خواتین میں ‘PCOS’ نامی بیماری بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، اس بیماری کے باعث خواتین کے ہاں بچے کی پیدائش میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا خاتون بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز اور ذہنی تنا? ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔تاہم طبی سائنس کا کہنا تھا کہ غذائی عادات بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور انڈا ان میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔انڈے کے علاوہ مچھلی، انار اور اخروٹ بھی ایسی غذاو¿ں میں شامل ہیں جو بانجھ پن کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔
Monthly Archives: August 2019
اگر آپ نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ رو نما ئی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)اگر آپ نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے ان کی رونمائی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس (یہ ممکنہ نام ہیں) یعنی 3 نئے آئی فونز توقعات کے مطابق 10 ستمبر کو ایپل پارک کے اسٹیو جابز تھیٹر میں متعارف کرائے جائیں گے۔اس حوالے سے ایپل کی جانب سے دعوت نامے میڈیا اداروں کو بھیجے گئے ہیں جن پر لکھا ہے ‘ بائی اننویشن اونلی (By innovation only)’۔دعوت نامے میں ایپل کا لوگو مختلف رنگوں جیسے سبز، نیلا، پیلا، سرخ اور جامنی ہے جو کہ گزشتہ سال کے آئی فون ایکس آر کے اپ ڈیٹ ماڈل آئی فون 11 میں ممکنہ طور پر متعارف کرائے جانے والے نئے رنگ ہوسکتے ہیں۔ایپل کی جانب سے عام طور پر آئی فونز منگل یا بدھ کے دن متعارف کرائے جاتے ہیں اور 10 ستمبر کو بھی منگل ہے، یعنی اس روایت کو برقرار رکھا گیا ہے، مگر اس کے پیچھے کیا وجہ چھپی ہے، وہ کسی کو معلوم نہیں۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ نئے آئی فونز کے نام آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس ہوسکتے ہیں۔ان میں سے آئی فون 11 گزشتہ سال کے آئی فون ایکس آر کی جگہ لے گا اور اس میں 6.1 انچ ایل سی ڈی اسکرین دی جائے گی اور سب سے بڑی تبدیلی بیک پر ایک کی بجائے 2 کیمروں کی موجودگی ہوگی، جن میں سے ایک ٹیلی فوٹو لینس ہوگا جبکہ چند نئے رنگ بھی پیش کیے جائیں گے۔آئی فون 11 پرو 5.8 انچ جبکہ آئی فون 11 پرو میکس .5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ان میں پہلی بار یہ کمپنی بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دے گی۔ان فونز میں پہلے سے زیادہ طاقتور اے 13 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ تیز فیس آئی ڈی، ریورس وائرلیس چارجنگ اور زیادہ بہتر واٹر ریزیزٹنس خصوصیات دی جائیں گی۔ان فونز کے ساتھ نئی ایپل واچ بھی متعارف کرائی جائے گی جسے ممکنہ طور پر ایپل واچ 5 کا نام دیا جاسکتا ہے۔اسی طرح ایک نیا 10.2 انچ کا آئی پیڈ اور 16 انچ میک بک پرو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے
لاہور (ویب ڈیسک) نوجوان کرکٹر شاہین شاہ آفریدی جان لیوا مرض کا شکار ہوگئے، فاسٹ باولر ڈینگی کا شکار ہوگئے، بیماری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کو جوائن نہیں کر پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باو¿لر شاہین آفریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی طبیعت کافی ناساز ہے۔دینگی بخار کی تشخیص ہونے کے بعد فاسٹ باو¿لر شاہین آفریدی گزشتہ روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔شاہین ا?فریدی ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کو ہسپتال میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو ڈینگی بخار کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کتنے وقت لگے گا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز نہ کھیل پائیں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز تھے۔ شاہین شاہ آفریدی نے کم ہی وقت میں دنیا بھر کے بلے بازوں پر اپنی دھاک بٹھائی ہے۔
پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ متحد؛ملک بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک پوری قوم ”کشمیر آور “ منائے گی۔”کشمیر آور“ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کیساتھ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاﺅس کے لان میں طلبا اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ملک بھر میں آج دن 12 بجے سائرن بجائے جائیں گے، سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے ا?غاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مو¿خر کر دیا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق ملک بھر کے تمام اضلاع میں مخصوص مقامات پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کے لیے جگہ کے تعین کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
جرائم کی دنیا پر راج کرنے والا ‘جوکر’
امریکا:(ویب ڈیسک)ہولی وڈ کی جرائم پر مبنی فلم ’جوکر‘ کا آخری ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا جو فلم بینوں کا دل جیتنے میں کامیاب دیکھائی دیتا ہے۔دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور کرائم فلم ’جوکر‘ رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش ا?نے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔اس فلم کو بریڈلی کوپر اور ٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کررہے ہیں۔فلم میں ہولی وڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔55 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
‘مایوس ہوں کہ ساڑھے چار سال تک اس انڈسٹری سے وفادار رہی’
کراچی:(ویب ڈیسک)یہ بات تو کسی سے نہیں چھپی کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری میں ماڈلز کو بڑی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔طویل دورانیے کا کام، بغیر کسی کنٹریکٹ کے، دیر سے معاوضہ ملنا اور بڑے برینڈز کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ یہ سب وہ مسائل ہیں جو فیشن انڈسٹری کے ماڈلز کو آئےدن پیش آتے ہیں۔ایسے ہی ایک مسائل کا سامنا نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کو کرنا پڑا جنہوں نے یہ واقع اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر شیئر کیا۔پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صحیفہ نے لکھا کہ ‘مایوس ہوں کہ ساڑھے چار سال تک اس انڈسٹری سے وفادار رہی’۔ماڈل نے اپنی پوسٹ میں برینڈ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ ایک بڑے برینڈ کے لیے 2 ستمبر کو ایک شوٹ کرنے جارہی تھی، اس دوران انہیں ایک اور نامور برینڈ نے پروجیکٹ کے لیے سائن کرنے کی آفر دی تاہم پہلے برینڈ کو حامی دینے کے باعث انہوں نے دوسرے کو انکار کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعدازاں جس برینڈ کے ساتھ انہوں نے پروجیکٹ سائن کیا تھا، ایک ہفتے بعد ہی ان کی کال آئی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ شوٹ جس کا صحیفہ حصہ بننے جارہی تھی وہ منسوخ ہوچکا ہے۔اس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے صحیفہ نے مزید لکھا کہ ‘ہماری انڈسٹری میں ہمیں آئے دن اس قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن جب ایک بڑا اور نامور برینڈ ہی پروفیشنل ہونے کا ثبوت نہ دے تو یقیناً ابھی بہتری کی جانب جانے کے لیے ماڈلز اور اداکاروں کا سفر بہت طویل ہے’۔ماڈل نے مزید کہا کہ ‘میں کسی برینڈ کا نام نہیں لوں گی، لیکن انہیں اتنا ضرور یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کام ہماری کامئی کا ذریعہ ہے اور وہ یہی سوچ کر کچھ احساس کریں’۔یاد رہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے مزید کامیابی کی جانب گامزن ہورہی ہے، اس کے باوجود اس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کو متعدد پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔ماضی میں انعم ملک، فروا کاظمی اور زارا پیرزادہ نامی ماڈلز بھی فیشن انڈسٹری میں ماڈلز کے ساتھ کیے جانے والے برے سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکی ہیں۔
دنیا کی سیاہ ترین کار متعارف کرانے کی تیاری
جرمن (ویب ڈیسک)گاڑیاں بنانے والی جرمن کمپنی بی ایم ڈبلیو نے دنیا کی سیاہ ترین کار متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بی ایم ڈبلیو کا اسپیشل ایکس 6 ایڈیشن دنیا کی سیاہ ترین کار ہوگی جس کی فنشنگ وینٹا بلیک مادے سے کی جائے گی۔دنیا کی اس سیاہ ترین گاڑی کو فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرایا جائے گا جو ایکس 6 ماڈل کی تیسری جنریشن ہے۔خیال رہے کہ وینٹابلیک مادہ 2014 میں
برطانیہ میں سرے نینوسسٹمز کی جانب سے تیار کیا گیا تھا جو 99.96 فیصد تک روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی کی وجہ سے یہ اب تک دنیا کا سیاہ ترین مادہ ہے۔تاہم بی ایم ڈبلیو ایکس 6 کو وینٹا بلیک نہیں بلکہ اسی سے ملتے جلتے وینٹابلیک وی بی 2 سے رنگا جائے گا۔ اس مادے کو بھی سیاہ ترین تصور کیا جاتا ہے لیکن یہ وینٹا بلیک کے مقابلے میں ذرا زیادہ روشنی کو منعکس کرتا ہے۔ اس خاصیت کی وجہ سے وی بی 2 گاڑی پر
رنگنے کیلئے زیادہ موزوں ہے۔ایکس 6 کو ڈیزائن کرنے والے حسین العطار کا کہنا ہے کہ وینٹا بلیک وی بی 2 نے ڈیزائنرز کیلئے نئے راہیں کھول دی ہیں۔نینوسسٹمز کے مالک اور وینٹابلیک کے موجد بین جینسن کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں متعدد گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تاہم انہوں نے بی ایم ڈبلیو ایکس 6 کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ وینٹا بلیک ایکس 6 کے سائز اور ڈیزائن کی وجہ سے اس پر بہترین طریقے سے کام کرتا ہے تاہم وینٹا بلیک وی بی 2 کار پینٹ تیار کرنا جو کہ پائیدار بھی ہو انتہائی مشکل کام تھا۔انہوں نے بتایا کہ اب وینٹا بلیک وی بی 2 خودکار گاڑیوں کے سینسر آلات میں استعمال کیا جارہا ہے تاکہ انہیں سورج کی روشنی سے ہونے والے نقصان سے بچایا جاسکے۔بی ایم ڈبلیو ایکس 6 کو 12 سے 22 ستمبر تک ہونے والے فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ نومبر میں صارفین اسے شو رومز سے خرید سکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ کیا ہے۔ابوظہبی کے ولی عہد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گفتگو ہوئی ہے۔ولی عہد نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور تازہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں یو اے ای کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور حالیہ غیر قانونی اقدام کے پیش نظر یو اے ای کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو اعزاز سے نوازنے پر شدید تنقید کی گئی تھی۔
اے ٹی ایم مشین کو توڑکر کارڈنکالنے والا چور پولیس کو منہ چڑھاکر فرار
فیصل آباد(ویب ڈیسک)چور اس قدر خوش اور شرارتی موڈ میں تھا کہ اس نے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ کر منہ چڑھایا ، اے ٹی ایم مشین توڑنے میں تھوڑی مشکل پیش آئی تو مشین کو بھی منہ چڑھایا،،، چور نے اے ٹی ایم مشین توڑی اور اس کے اندر سے شہری سمیع اللہ کا کارڈ نکال کر چلتا بنا، سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ چور نے دوسرے اے ٹی ایم سے جا کر اس کے اکاﺅنٹ سے چونسٹھ ہزار روپے نکلوا لیے ، سمیع اللہ درخواست لے کر پولیس کے پاس گیا تو پولیس نے یہ کہہ کر کارروائی کرنے سے انکار کر دیا کہ یہ سائیبر کرائم کا کیس ہے، سائبر کرائم کے عملہ نے بھی اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی۔
وینس فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز
وینس(ویب ڈیسک)و یسے تو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز ’کانز‘ کو حاصل ہے لیکن ’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والا یہ فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ یہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔28 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ رہے ہیں۔ہر
سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔
ملک میں زیرگردش کرنسی میں 542 ارب روپے اضافہ
کراچی (ویب ڈیسک)ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک زیرگردش کرنسی نوٹوں میں 542 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی سے سترہ اگست تک مالیاتی شعبے کا حساب کتاب جاری کیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی تک ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 542 ارب روپے بڑھا ہے جس سے ملک میں کرنسی ان سرکیولیشن کا مجموعی حجم تقریبا 5500 ارب روپے ہوگیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس 17 اگست تک 756ارب روپے کم ہوئے ہیں اور بینکوں کے ڈیمانڈ ڈپازٹس 792 ارب کم جب کہ ٹائم ڈپازٹس گیارہ ارب روپے بڑھے ہیں۔مالی سال کے ڈیڑھ مہینے میں حکومت نے اسٹیٹ بینک سے 393 ارب روپے قرض لے کر شیڈول بینکوں کو555 ارب قرضوں کی مد میں واپس ادا کئے ہیں جب کہ نجی شعبے نے اس دوران بینکوں کو 82 ارب کے قرض واپس لوٹائے ہیں۔
امریکی افسران کے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت کیلئے پالیسی سخت
امریکہ (ویب ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی شہریت کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں اور سرکاری افسران کے دوران ڈیوٹی پیدا ہونے والے بچوں کے لیے شہریت کا حصول مشکل بنادیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی اس نئی پالیسی کا اطلاق رواں برس 29 اکتوبر سے ہوگا۔مذکورہ پالیسی کی تبدیلی کے بعد ایسے امریکی سرکاری افسران اور فوجی جن کے بچے دوران ڈیوٹی بیرون ملک پیدا ہوئے ہیں انہیں شہریت حاصل کرنے کے لیے ایک علیحدہ طریقہ کار سے گزر کر درخواست دینا ہوگی۔موجودہ صورتحال میں ایسے امریکی افسران کے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہری ہی تصور کیا جاتا تھا اور وہ بغیر کسی کاغذی کارروائی کے شہریت کے اہل ہوتے تھے۔تاہم 11 صفحات پر مشتمل نئی پالیسی الرٹ کے مطابق امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز (یو ایس سی آئی ایس) ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مروجہ قوانین کو متضاد اور وفاقی امیگریشن قانون اور محکمہ خارجہ کے طریقہ کار کے دیگر حصوں سے متصادم پایا۔اس کے برعکس نئی عبوری پالیسی کا تکینکی نکتہ اب تک غیر واضح ہے۔ملٹری اسسٹنٹ پروگرام برائے امریکی امیگریشن لائرز ایسوسی ایشن مارٹن لیسٹر نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ابھی مسائل کے حل کی تلاش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کی تبدیلی کی گنجائش کافی حد تک محدود دکھائی دیتی ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ یہ پالیسی بہت قلیل تعداد کے لیے ہے۔یو ایس سی آئی ایس کے قائم مقام ڈائریکٹر کین کیوچنیلی کا کہنا تھا کہ نیا اصول، پیدائشی طور پر حاصل شہریت کے حق پر اثر انداز نہیں ہوتا، تاہم تمام امریکیوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے چاہے وہ امریکا میں ہوں یا اس کے باہر، وہ امریکی ہی کہلائیں گے اور امریکی شہریت کے اہل ہوں گے۔
پاک فوج نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرادیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کرادیا جہاں انہیں تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں کے ایک گروپ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیرملکی میڈیا نمائندوں کو ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے برعکس بھارتی مظالم چھپانے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل لاک ڈاﺅن اور کرفیو ہے۔