قوم نے جس طرح کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا، اس پر فخرہے:وزیراعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کی جانب سے مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم نے ا?ج جس طرح کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، اس پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو باور کرایا کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم نے دنیا کو بھارت میں آر ایس ایس کے نازی نظریے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے لکھا کہ آر ایس ایس کے نظریے سے ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ فاشسٹ مودی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا ایجنڈا ہے۔خیال رہے کہ ا?ج پوری پاکستانی قوم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن بھرپور طریقے سے منایا اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے مظلوم بھائیوں کیساتھ ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری 4 ہفتے سے کرفیو کے باعث بند ہیں۔ کشمیریوں کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں۔ بھارتی حکومت انسانوں پر ظلم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا آر ایس ایس میں مسلمانوں کیخلاف نفرت ہے۔ یہ تنظیم جرمن نازی پارٹی سے متاثر ہو کر بنائی گئی۔ آر ایس ایس کا نظریہ ہے کہ مسلمانوں کو برابری کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ آر ایس ایس کے نظریے نے بھارت پر قبضہ کرلیا، ہر فورم پر کشمیرکی جنگ لڑوں گا۔

مقبوضہ کشمیر: لاک ڈاؤن کا 27 واں روز، کشمیری میڈیا کی لاپتہ شہریوں پر رپورٹ جاری

سری نگر:(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو اور لاک ڈاو¿ن 27 ویں روز میں داخل ہوگیا۔مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ جاری ہونے کی وجہ سے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جب کہ جگہ جگہ بھارتی فورسز تعینات ہیں۔وادی میں کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیائ، دواو¿ں کی قلت ہے جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مودی حکومت نے حریت اور سیاسی رہنماو¿ں کو گھروں یا جیلوں میں بدستور بند کررکھا ہے۔
8 ہزار سے زائد کمشیری لاپتا
دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس نے بھارتی فورسز کی حراست سے لاپتا کشمیریوں پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 29 برسوں کے دوران 8 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی حراست کے دوران لاپتا ہوئے۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گمشدہ افراد کے اہل خانہ کو اپنے پیاروں سے متعلق کوئی معلومات نہیں دی گئیں جب کہ مقبوضہ وادی میں ہزاروں گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں، گمنام قبریں بھارتی فورسزکی حراست سے لاپتا ہونے والوں کی ہیں۔
کشمیر کی موجودہ صورتحال کا پس منظر
بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے اب یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے ہیں۔
ا?رٹیکل 370 کیا ہے؟
بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔
کشمیر میں اب کیا ہورہا ہے؟
بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی بھر میں کرفیو نافذ ہے، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، کئی بڑے اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاو¿نی میں تبدیل کررکھا ہے، 7 اگست کو کشمیری شہریوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا لیکن قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔کشمیر میں حریت قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنما محموبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھی نظر بند ہیں۔

گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا،اسی میں چھید کیا:رمیز راجہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹررمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بیان پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ فلاور نے جس تھالی میں کھایا اسی میں چھید کیا، برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی، خود انہیں گھومتے پھرتے دیکھا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو بیان میں رمیز راجہ نے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطرفی کے بعد گرانٹ فلاور کو یہ نہیں کہنا چاہئے تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ وہ6 سال تک قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے،اس کے باوجود انہوں نے جس تھالی میں کھایا،اسی میں چھید کیا۔انہوں نے کہا کہ گرانٹ فلاور نے پاکستان میں 3مرتبہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کرایا، مختلف مقامات پر بل بورڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ ان کی تصاویر لگی تھیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ گرانٹ فلاور پاکستان میں اتنے ہی محفوظ تھے جتنا زمبابوے، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ میں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گرانٹ فلاو ر کو اپنی آنکھوں سے لبرٹی مارکیٹ اور ریسٹورنٹس میں دیکھا جبکہ وہ بلا خوف و خطر سڑکوں پر جاگنگ کرتے بھی نظر آئے لہٰذا ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں اس طرح کے بیانات دینا نہیں چاہئے تھے۔

جاوید میانداد نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف تلوار اٹھالی

کراچی: (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد مودی سرکار کے خلاف تلوار لے کر میدان میں آگئے۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی میں شریک جاوید میاں داد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں آج مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔جاوید میاں داد نے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بلے کے ساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، کرکٹ کے بلے سے چھکا مارا، اب تلوار چلے گی، بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے۔ جاوید میاں داد نے کہا کہ کشمیری بھائی فکر نہ کریں ، ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہے گا۔دوسری طرف نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کشمیر آور منایا گیا اور قذافی سٹیڈیم میں بھی تقریب ہوئی، سٹیڈیم سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی، جس میں احسان مانی، عدنان ارشد اولکھ سمیت آفیشلز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

بالی وڈ کی ایک اور بڑی اداکارہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر برس پڑیں

بھارت(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی ایک اور اداکارہ تریشا کرشنن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے مکمل لاک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، جان بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے، غاصب حکومت نے ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی بندکررکھا ہے۔مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاو¿ن کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور اس پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فلم نگری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی حکومت کے ظلم پر بول اٹھیں ہیں۔بھارتی اداکارہ ارمیلا نے بھی ساس سسر سے رابطہ نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور اب تامل فلم انڈسٹری اور بالی وڈ کی اداکارہ تریشا کرشنن نے وادی میں لاک ڈاو¿ن کی صورتحال کو ا?ڑے ہاتھوں لیا ہے۔اداکارہ تریشا اقوام متحدہ کے ادارے ذیلی ادارے یونیسیف (اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ) کی سیلیبریٹی ایڈوکیٹ ہیں، ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر پریشان ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول بند کرنا بھی بچوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک قسم ہے، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی بچوں کے خلاف تشدد کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میں تریشا کا کہنا تھا کہ بچوں کو بہتر تعلیم دے کر بہت سے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے ہی اسکول، کالجز اور انسٹیٹیوٹ بند پڑے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے وادی میں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم والدین نے کشیدہ صورتحال کے باعث بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

جے یو آئی کا 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (ف) کا 19 ستمبر کو مظفر آباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کا فیصلہ اندھیرے میں نہ کیا جائے۔امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں جے یو آئی آزاد کشمیر کے علمائے کرام کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف 19 ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت احتجاج کر رہی ہے، جبکہ مودی پوری دنیا کو ہم نوا بنا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جے یو آئی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کشمیریوں کی جدوجہد کا فیصلہ اندھیرے میں نہ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خبر میڈیا سے ملتی ہے جبکہ وہ اس معاملہ میں فریق ہے۔ کشمیریوں کو اپنی آزادی کی جنگ خود لڑنا پڑے گی۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی تبدیلی سے موجودہ حکومت باخبر تھی۔ ٹرمپ جس ثالثی کی بات کر رہا تھا، وہ مقبوضہ کشمیر کی نہیں آزاد کشمیر کی بات ہے۔

پاکستان کی زبردست سفارتکاری، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

اسلام آباد: (ویب ڈسک) مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا، امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی میں تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا، امریکی کانگریس کی ایشیا سب کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جلد سماعت کریگی۔امریکی رکن کانگرس براڈ شرمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نڑاد کشمیریوں سے لاک ڈاو¿ن سے متعلق حالات سنے، امریکن کشمیری اپنے پیاروں کے بارے میں سخت فکرمند ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق سے متعلق مزید جاننے کا منتظر ہوں۔

خورشید شاہ ا ور ان کے بچوں کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

سکھر(ویب ڈیسک) نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گرد گھیرا تنگ کر لیا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنر دادو کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں خورشید شاہ، انکی دونوں بیویوں ، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر دادو سے خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کی پانچ روز کے اندر جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

سکیورٹی مسائل سرمایہ کاری میں رکاوٹ، پاکستان کی “بی مائنس” ریٹنگ برقرار

کراچی: (ویب ڈیسک) معاشی ترقی کے لئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنا ہوگا، سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے مسائل سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں، عالمی ریٹنگ کے ادارے ایس این پی نے پاکستان کی ریٹنگ “بی مائنس” برقرار رکھی۔ایس این پی نے پاکستان کی معیشیت پر رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ اور غیرملکی ادائیگیاں معیشت کے لئے پریشان کن ہیں جبکہ سیکیورٹی اور انفراسٹرکچر کے مسائل سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہیں، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی مدد سے ادائیگیوں میں مدد ملے گی، پاکستان کو مستقل اصلاحات کی ضرورت ہے، آمدنی بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دینا ہو گی، معاشی اصلاحات سے قرضوں کی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہو گا۔عالمی ریٹنگ کے ادارے کے مطابق رواں مالی سال معاشی ترقی کی بارہ سال کی کم ترین سطح 2 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے، بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 2 فیصد، مہنگائی کی شرح 8 فیصد، تجارتی خسارہ جی ڈی پی کا 9 فیصد اور جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایس این پی نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ سال 2020 کے بعد معیشت مستحکم ہونا شروع ہو جائے گی۔

آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا

بھارت(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے پورٹ سٹی وشاکاپٹنم میں نیشنل اسپورٹس ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں جابجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ایسا ہی ایک پوسٹر بیچ روڈ سبمیرین میوزیم پر بھی لگایا گیا ہے جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم تصویر کے نیچے نام ثانیہ مرزا کا نہیں بلکہ پی ٹی اوشا کا لکھا گیا ہے۔پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں۔ شہری انتظامیہ کی اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔جی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ میں اتنے برسوں سے انہیں ثانیہ مرزا سمجھتا رہا ہوں۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟خیال رہے کہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے قومی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز اور نقد انعام کا اعلان کررکھا ہے۔

صرف چار گھنٹے کی نیند اور صحتمند زندگی کی وجہ جینیاتی قرار

کیلیفورنیا: ایک صحتمند مردوعورت کے لیے روزانہ 8 گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے جبکہ بعض افراد صرف چار گھنٹے ہی سوتے ہیں اور بھرپور صحتمند زندگی گزارتےہیں۔ ماہرین نے اب اس فرق کی وجہ بعض جینیاتی تبدیلیوں کو قرار دیا ہے۔بعض لیڈر مثلاً برطانوی وزیرِ اعظم ، مارگریٹ تھیچر کی چار گھنٹے کی نیند بہت مشہور تھی۔ اس کی وجہ یونیورسٹی ا?ف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے پروفیسر ینگ ہوئی فو اور ان کےساتھیوں نے دریافت کرلی ہے۔ انہوں نے ایک ایسے خاندان پر تحقیق کی جس کے 12 افراد روزانہ صرف ساڑھے چار گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ ان تمام افراد کے جین اے ڈی ا?ر بی ون میں تبدیلیاں نوٹ کی گءہیں۔اس کےبعد ماہرین نے چوہوں کو لیا اور ان کے اسی جین میں ویسی ہی تبدیلیاں کی گئیں اور دھیرے دھیرے ان کی نیند کم ہونا شروع ہوئی۔ اندازے کے مطابق تمام چوہوں کی نیند میں 55 منٹ کمی واقع ہوئی۔ چوہوں کےدماغ کے ایک حصے ڈورسل پونس میں نیند سرگرمی نوٹ کی گئی جو نیند کو کنٹرول کرتا ہے۔عام اور صحتمند چوہوں کے ڈورسل پون کے خلیات میں اے ڈی ا?ر بی ون نیند کے پورے عمل میں غیرسرگرم رہا ہے لیکن جیسے ہی چوہے جاگتے ہیں جینیاتی سرگرمی شروع ہوجاتی ہے۔ جبکہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں کے اعصابی خلیات مزید سرگرم تھے۔سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اے ڈی ا?ر بی ون دماغی خلیات کو جگائے رکھتا ہے اور طویل عرصے تک جگائے رکھنے یا پھر نیند کی تکمیل کی وجہ بھی بنتا ہے۔ اس سے قبل سائنسدانوں کی یہی ٹیم دریافت کرچکی ہے کہ ایک اور جین ڈی ای سی ٹو بھی نیند کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اتنی کم نیند لینے والے افراد پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں پڑتے اور وہ مکمل طور پر صحتمند زندگی گزارتےہیں۔ ایسے لوگ اپنے اضافی وقت کو کسی اچھے کام میں لگا کر کامیابیاں بھی سمیٹتے ہیں۔ لیکن اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ ا?خر اتنی کم ا?بادی میں یہ جینیاتی تبدیلیاں کیونکر واقع ہوتی ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جس طرح جینیاتی امراض پیدا ہوتے ہیں اسی طرح لوگوں میں مثبت جینیاتی تبدیلیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

140 کلوکے کورنویل ’بھاری بھرکم‘ ٹیسٹ کرکٹربن گئے

کنگسٹن / جمیکا: ویسٹ انڈیز کے ’ ماو¿نٹین مین ‘ راہکیم کورنویل نے ٹیسٹ ڈیبیو پر منفرد ریکارڈ بنادیا۔6 فٹ5 انچ کی قامت اور 140 کلو وزن کے حامل 26 سالہ نوجوان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ’ بھاری بھرکم ‘ پلیئر بن گئے، بولنگ ا?ل راو¿نڈر نے سابق ا?سٹریلوی کپتان واروک ا?رمسٹرانگ کا ریکارڈ توڑدیا جو اس سے قبل 133سے139 کے جی وزن کے حامل تھے، فٹنس کی کمی پر شائی ہوپ کے ساتھ میگوئل کمنز کو بھی ڈراپ کردیاگیا۔جھامر ہیملٹن کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار صلاحیتوں کے اظہار کا موقع میسر ا?گیا۔ میچ میں بھارت نے لنچ تک72 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں، میانک اگروال 41 اور ویرات کوہلی 5 پر ناٹ ا?و¿ٹ تھے، لوکیش راہول 13 رنز بنا کر ہولڈر کا شکار بنے،6 رنز اسکور کرنے والے پجارا کی وکٹ کورنویل نے حاصل کی،میزبان الیون نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اپر کوہستان میں گاڑی دریا میں گر گئی ، 24 افراد جاں بحق

اپر کوہستان (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں گاڑی کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق حادثہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا۔چیف وارڈن سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پ±ل ٹوٹنے سے گہرے برساتی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آج کندیا پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کیلئے ہیلی پیڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔