ایل او سی پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کا ثبوت ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کا اظہار وہ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے کررہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی بڑھتی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں اس کی ناکامی پر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بھارت عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مو¿ثر جواب دے رہی ہے اور کنٹرول لائن کے ساتھ مقیم شہری آبادی کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائے گی۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں ماہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

خبریں ، چینل۵ کی خبر پر سینیٹ کا بڑا ری ایکشن

اسلام آباد( محمد عاصم جیلانی )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل نے ماضی میں ہونے والے کھیوڑہ کے قیمتی نمک کی فروخت کے معاہدوں کا ریکارڈ مانگنے کا فیصلہ کر لیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے آئندہ اجلاس میں لیز ایگرےمنٹ کا ریکارڈ طلب کیا جائےگا اور ان معاہدوں میں کسی بھی قسم کے قانونی سقم یا ہیر پھیر کے انکشاف پر ان معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیکر نئے معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔ منگل کو ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے دس اگست کو متوقع اجلاس میں کھیوڑہ نمک کی فروخت کے معاہدوں بابت متعلقہ وزارت اور ذیلی اداروں سے ریکارڈ طلب کیا جائےگا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کتنے لوگوں کو نمک فروخت کےلئے لیز ایگریمنٹ کیا گیا اور ان معاہدوں کو پرکھا جائےگا کہ آیا یہ سیاسی بنیادوں پر معاہدے کیے گئے اور ان معاہدوں کےلئے کیا طریقہ کار اپنایا گیا تھا اور ان معاہدوں سے حکومت کو فائدہ پہنچ رہا ہے یا متعلقہ ادارے خسارے کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق اگر ان معاہدوں میں کسی بھی قسم کا کوئی قانونی سقم پایا گیا تو یہ معاہدے کینسل بھی کیے جا سکتے ہیں اور ان کا از سر نوجائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔”خبریں“ کے رابطہ کرنے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل کے چیئرمین مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ دس اگست کو کمیٹی کے اجلاس میں نمک کے فروخت کے معاہدوں بارے حکام سے ریکارڈ طلب کرکے جانچ پڑتال کریں گے کہ یہ معاہدے آیا مقدار کے حساب سے کیے گئے ہیں یا لم سم کیے گئے ہیں اور ان معاہدوں کےلئے کیا ریٹ مقرر کیا گیا تھا اور کتنے افراد کے ساتھ یہ معاہدے کیے گئے ہیں ، متعلقہ حکام سے جواب ملنے کے بعد صورتحال اشکار ہو سکے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائےگا کہ آیا یہ معاہدے قانون کے مطابق ہوئے ہیں اور اس میں حکومت کو کوئی فائدہ ہو رہا ہے یا نہیں ، کسی بھی قسم کی پیچیدگی کی صورت میں ان معاہدوں کا از سر نو جائزہ لیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میعاری اور بہترین نمک برآمد کرنے کےلئے فیکٹریاں اور ریفائنری لگانے کی ضرورت ہے او ر دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان نمک کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے جغرافیائی انڈکیشن لا بنا کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ بھارت کو ساڑھے سات روپے فی کلو کے حساب سے نمک فروخت کیا جا رہا ہے گزشتہ سال بھارت کو 2لاکھ 16ہزار ٹن نمک فروخت کیا گیا تھا اور اس سال بھارت میں درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ کم ہوئی اور صرف 96ہزار ٹن نمک ایکسپورٹ کیا گیا پاکستانی نمک دنیا بھر میں مشہور ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بہتر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے معیاری اور بہترین میڈن ان پاکستان نمک فروخت کرنے میں ناکام ہیں ہمیں وائٹ ، کرسٹل اور گلابی نمک کے کوڈ بنانے چاہئے اور انہی کوڈ کے تحت مختلف قیمتوں کا تعین کرکے ایکسپورٹ کرنا چاہئے۔لاہور(نمائندہ خبریں)خبریں چینل ۵ کی خبر پر ایکشن کھیوڑہ اور دیگر نمک کی کانوں سے نکلنا والا قیمتی گلابی نمک جو کے دشمن ملک بھارت ہمارے ملک سے خرید کر دوسرے ممالک کو مہنگے داموں فروخت کرتا ہے خبریں میڈیا گروپ نے اس سنگین مسلہ کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جسکے بعد حکومت سمیت پی ایم ڈی سی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور نمک کی سپلائی بند کر دی خبریں کی قمیتی گلابی نمک بچاو¿ مہم کو خوب سراہتے ہوئے حکومت پاکستا ن سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیوڑہ سمیت سالٹ رینج میں موجود نمک کی کانوں سے نکلنے والے تین اقسام کے نمک کی تحقیقات کروائی جائیں کہ یہ نمک کتنا نکلتا ہے اور کہاں کہاں کس ریٹ پر اور کس قانون کے تحت جاتا ہے کیا نمک کی سپلائی پر حکومت پاکستا ن کو قانون کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی ہوتی ہے اگر پرائیوٹ سیکٹر یا لوکل ڈیلر یہ نمک خرید کر آگے دوسرے شہروں اور ممالک میں سپلائی کرتے ہیں تو ان کا ریکارڈ چیک کروایا جائے اور باقاعدہ آڈٹ کروایا جائے تاکہ لاکھوں ٹن نمک کے زرمبادلہ کا اندازا لگایا جا سکے اور مبینہ طور پر کرپشن کرنے والے عناصر نمایاں طور پر سامنے آئیں اور جتنا ہوسکے ملک کو نمک سے زرمبادلہ میں فائدہ ہواور PMDC مکڑاچھ کی سالٹ مائینوں سے سخت ذہریلا پانی لگاتار 24 گھنٹے نکالا جا رہا ھے۔ مائینوں کے اندر سے ڈیزل انجن لگا کر ذہریلا پانی نکالا جا رہا ھے جو کے غیرقانونی ھے۔ جس سے علاقہ کے گاو¿ں گولپور، بھیلوال، ڈھوک جندر، ڈھری کلار، سروبہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم کی زمین تباہ ھو رہی ہیں اور نمک کی سپلائی سے متلق جو جو بدعنوانیاں محکمہ میں ہو رہی ہیں انکی تحقیقات کروائی جائیں لوکل اور مقامی ڈیلروں کی کمپنیوں کی تحقیقات کروائی جائیں کہ یہ رجسٹرڈ ہیں بھی یا نہیں اور یہ کہاں کہاں اور کیسے نمک کی فروخت کر رہے ہیں اسکے علاوہ کھیوڑہ سالٹ مائن کھیوڑہ کے جو ٹھیکے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پرائیوٹ لوگوں کو دیئے گئے ہیں جو ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں ان کی تحقیقات کروائیں تو بہت سے انکشافات اور کرپٹ عناصر سامنے آئیں گے جس سے حکومت کو ریونیوں کی مد میں زبردست منافع ہوگیا عوامی سماجی حلقوں نےوزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ھے کہ پی ایم ڈی سی میں مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کروائیں۔

لاہور ئیوںکے لئے نئے دنگل کک باکسنگ کے ٹورنا منٹ کا آغاز

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب انٹر ڈویڑن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔نشتر پارک سپورٹس جمنیریم میں پنجاب انٹر ڈویڑن پاور لفٹنگ اور کک باکسنگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز کھلاڑیوں کے مارچ پاسٹ سے ہوا۔ کھلاڑیوں نے ملی نغموں پر پرفارم کر کے خوب داد وصول کی۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایونٹ میں دونوں کھیلوں کی نو، نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب ان کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ اب حکومت ہر کھیل کی معاونت کرے گی۔یہ میلہ دو روز تک جاری رہے گا مگر سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ اب اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بہتر مواقع دئیے جائیں گے۔

پاکستان سمگلنگ میں ٹاپ پر ، بھارت ، بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے

ملتان (رپورٹ: عبدالستارقمر) پاکستان میں 9 ارب دس کروڑ ڈالر (1446 ارب 90 کروڑ روپے) مالیت کی صرف گیارہ اشیائ کی سمگلنگ ہوئی جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل‘ پٹرول‘ وہیکلز‘ ٹائرز‘ چائے کی پتی‘ آٹو پارٹس‘ موبائل فون‘ گارمنٹس‘ سگریٹس‘ پلاسٹک گڈز‘ ایل سی ڈیز‘ سٹیل شیٹ شامل ہیں۔ صرف ان چند اشیائ کی سمگلنگ سے حکومت کو ریونیو کی مد میں 426 ارب 12 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ممبر کسٹمز ایف بی آر نثار محمد خان نے بتایا کہ اگر سمگل ہونے والی اشیائ کا دائرہ وسیع کردیا جائے تو اس کا حجم چار پانچ گنا بڑھ سکتا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے تسلیم کیا کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی سمگلنگ ہائی پروفائیل سرکاری افسروں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔ سمندری حدود میں سمگلنگ کی روک تھام کی ذمہ داری کوسٹ گارڈز کو دی ہوئی ہے مگر وہ ہمیشہ اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سرحدی علاقوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کو کسٹمز کے اختیارات بھی حاصل ہیں اور اس کے با وجود کروڑوں روپے مالیت کی روزانہ سمگلنگ ہورہی ہے۔ ایف بی آر کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے دبات پر جو نئے ٹیکس عائد کیے ہیں‘ موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا ہے ان سے حاصل ہونے والے ریونیو دگنا ریونیو صرف گیارہ اشیائ کی سمگلنگ کو روک کر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن سمگلنگ کی روک تھام میں ارکان پارلیمنٹ‘ سرحدی وزیر کے اعلیٰ افسران رکاوٹ ہیں۔ ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 3.9 فیصد سے بڑھ کر 15 فیصد ہوسکتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں سمگلنگ کی شرح بھارت اور بنگلہ دیش سے زائد ہے۔ اس کی وجہ ایف بی آر کے افسران کا ملوث ہونا ہے۔

نئی فلم ‘ججمینٹل ہے کیا’ تنازع کا شکار کیوں ہوئی

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کسی نہ کسی تنازع کے باعث خبروں میں رہتی ہیں تاہم اب ان کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ‘ججمینٹل ہے کیا’ کے بارے میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاتون آرٹسٹ فلورا بورسی نے کنگنا رناوت کی مذکورہ فلم کے ایک پوسٹر کو اپنی پینٹنگ کی نقل قرار دے دیا، فلورا کا تعلق ہنگری سے ہے۔ فلورا کا کہنا تھا کہ فلم ججمینٹل ہے کیا کا پوسٹر ہوبہو نقل کیا گیا ہے، جس کی اجازت بھی نہیں لی گئی اور اس سلسلے میں ان سے رابطہ تک نہیں کیا گیا۔اس فلم کے ہدایت کار پراکاش کویلا مودی ہیں جبکہ پروڈکشن کا کام ایکتا کپور کی کمپنی بالاجی فلمز کی جانب سے کیا گیا ہے۔ غیرملکی آرٹسٹ کی جانب سے لگائے الزامات پر نہ تو کنگنا نے کوئی ردعمل دیا ہے اور نہ ہی ڈ?ائریکٹر یا پروڈکشن کمپنی کی جانب سے جواب دیا گیا ہے۔

ماں کب بنو گی ، انوشکا نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (نیٹ نیوز) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حاملہ ہونے کی افواہوں سے متعلق ایک بار پھر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک اداکارہ شادی کرتی ہے تو اس کے بعد اگلا سوال اس کے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ‘زیرو’ گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوئی تھی۔زیرو فلم میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اور شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، البتہ فلم بری طرح باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھی۔فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے نہ صرف حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق جواب دیا بلکہ ان کی تردید بھی کی۔انوشکا شرما نے کہا کہ اگر ایک اداکارہ شادی کرتی ہے تو اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا وہ حاملہ ہے؟ جب وہ ڈیٹ کررہی تو پوچھا جاتا ہے کہ شادی کرنے والے ہیں کہ نہیں ؟ یہ انتہائی غیر مہذب ہے۔اداکارہ نے کہا کہ آپ کو لوگوں کو ان کی زندگی جینے کی اجازت دینی چاہیے، مناسب وقت سے پہلے بولنے کی کیا ضرورت ہے؟ ایسا ماحول بنادیا جاتا ہے جہاں غیر ضروری وضاحتیں دینی پڑتی ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وضاحت دینا مجھے ناپسند ہے، کیا مجھے وضاحت دینے کی ضرورت ہے ؟ لیکن پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اداکارہ شادی کرتی ہے تو سب کے بارے میں کچھ نہ کچھ کہا جاتا ہے، کسی نے ڈھیلا ڈھالا لباس پہنا ہوا ہے کیونکہ وہ ٹرینڈی ہےمگر کہا جاتا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہے۔انوشکا شرما نہ کہا کہ آپ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے ، صرف نظر انداز کرسکتے ہیں۔گزشتہ برس فلم زیرو کی تشہیر کے دوران انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھارتی میڈیا میں وائرل تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔اس حوالے سے اطلاعات تھیں کہ وہ حمل سے ہیں، تاہم وہ اپنی آنے والی فلم کی ریلیز کی وجہ سے امید سے ہونے کا اعتراف نہیں کر رہیں۔بعدازاں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نہ جانے لوگوں کے پاس ایسی خبریں کہاں سے آجاتی ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ امید سے ہونا، کوئی عام بات نہیں، جسے چھپایا جاسکے۔اداکارہ نے وضاحت کی تھی کہ کوئی بھی شخص اپنی شادی کو تو چھپا سکتا ہے، تاہم وہ حمل کو نہیں چھپا سکتا۔انوشکا شرما نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انہیں اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ لوگ کسی بھی خاتون کو شادی سے قبل حاملہ اور امید سے ہونے سے پہلے ہی اسے ماں بنا دیتے ہیں۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔انوشکا اور ویرات کی شادی سے قبل اٹلی میں ان کی منگنی اور مہندی کی رسومات ہوئیں، جس کے بعد بھارت واپس آکر ان دونوں نے دہلی اور ممبئی میں شادی کے استقبالیہ منعقد کیے تھے۔

پودوں کے امراض کی فوری شناخت کرنے والا اسمارٹ فون آلہ

نارتھ کیرولائنا: (ویب ڈیسک)اسمارٹ فون اب کئی امراض کی شناخت کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اسمارٹ فون سے جڑ کر کام کرنے والا ایک آلہ بنایا گیا ہے جو ہاتھوں ہاتھ پودے کے امراض کی شناخت میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ پودے کے پتوں پر ننھے سوراخ ہوتے ہیں جہاں سے وہ کاربن ڈائی ا?کسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں۔ ضیائی تالیف کے ذریعے یہ عمل انجام پاتا ہے۔ صرف یہی نہیں پودے طیران پذیرنامیاتی مرکبات یا وولیٹائل آرگینک کمپاو¿نڈز ( وی او سی) بھی خارج کرتے رہتے ہیں۔ ان کیمیکلز میں پودے کی صحت اور بیماری کا راز بھی پوشیدہ ہوتا ہے۔اگر پتے سے خارج ہونے والے کیمیائی مرکبات کو پڑھ لیا جائے تو اس طرح پودے کی صحت کا حال بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پودے سے خارج ہونے والی گیسیں ان کی صحت کا پتا دیتی ہیں۔ ان کی شدت معلوم کرکے کسان حضرات صرف چند منٹوں میں پودے کی بیماری کو جانچ سکتے ہیں۔ یہ آلہ کیمرہ لینس کے اوپر نصب ہوجاتا ہے۔جانچ کے لیے پودے کے پتے کو ایک ٹیسٹ ٹیوب میں 15 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے اور پتہ مکمل طور پر سیل بند ہوتا ہے۔ اس طرح پتے سے خارج گیس کو پمپ کے ذریعے ایک چھوٹی شیشی تک بھیجا جاتا ہے جہاں سینسر اور ریڈر لگا ہوتا ہے۔ یہ سینسر اس پتے کی گیس میں موجود وی او سی کی شناخت کرتا ہے اور اس کے پیچھے ایک وسیع ڈیٹا بیس موجود ہوتا ہے جو فوری طور پر مرض کی شناخت کرتا ہے۔فی الحال اس میں ایک رنگ بدلنے والی پٹی لگی ہے جو رنگ کی تبدیلی سے پودے کی بیماری سے ا?گاہ کرتی ہے۔ اگلے مرحلے میں ایک ایپ یہ سارا کام کرے گی جس کی بدولت فوری طور پر پودے یا درخت کی بیماری کا اندازہ کرنا ممکن ہوگا۔اس کے علاوہ اسمارٹ فون کا کیمرہ پودے کی رنگت اور پتوں کے داغ کا جائزہ لے کر بھی مرض کی پیشگوئی کرسکے گا۔ ابتدائی تجربات میں اس ا?لے نے دس مختلف بیماریوں کا کامیابی سے پتا لگایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمارٹ فون نے پانچ منٹ میں یہ کام کردکھایا جبکہ روایتی طریقے سے اس کی شناخت میں دو دن لگے تھے۔

پنجاب میں صنف نازک سخت خطرے میں ، زیادتی کے ہزاروں کے واقعات

لاہور (شعیب بھٹی) سنگین سزائیں اور معاشرتی پھٹکار بھی جنسی درندوں کو نہیں رو ک سکی ہے۔ پنجاب بھر میں ہر ایک گھنٹے میں ایک خاتون کو زیا دتی کا نشانہ بنانے کی کو شش، ہر دو گھنٹے بعد ایک خاتون کے ساتھ زیادتی جبکہ ہر دوسرے روز کسی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا جانے لگا ہے۔ پو لیس حکام کا دعو ی ٰ ہے کہ مذکورہ مقدمات کے تقر یباً50فیصد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 30فیصد مقد ما ت کے ملزما ن کو پولیس ٹریس نہ کر سکی ہے جبکہ 20 فیصد مقدمات کینسل ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 6ما ہ کے دوران خواتین کے ساتھ اجتما عی زیا دتی کے 100 ، زیا دتی کے 2000جبکہ زیا دتی کی کوشش کے 4ہزا ر واقعا ت رو نما ہو ئے ہیں۔پو لیس کی جا نب تیار کی جانیوالی اس دستاویز کے مطابق پنجاب میںہر دوسرے روز کسی خاتون کو اجتما عی زیا دتی کا نشانہ بنا یا جا تا ہے ، روزانہ22 کے قر یب عورتیں جنسی حملوں کا شکار ہوتی ہیں جبکہ 11 خواتین کو پنجا ب بھر میں ایک روز میںزیا دتی کا نشانہ بنا یا جا تا ہے۔ پولیس کی جا نب سے بنا ئی گئی ر پو رٹ میں بنا یا گیا ہے کہ اجتما عی زیادتی کا نشانہ بنے والی20مقد ما ت تا حال ٹر یس نہ ہو سکے ہیں جبکہ 50مقد ما ت کے ملزمان کو گرفتا ر کر کے چا لان عدا لت بھیج دئےے ہیں جبکہ 15مقد ما ت کیسنل ہو چکے ہیں ، اسی طر ح زیادتی کو شش کر نے والے ملزما ن 50 کے قریب ملزما ن کو پو لیس تاحال ٹر یس نہ کر سکی ہے جبکہ 2ہزا ر کے قریب مقد ما ت کے ملزما ن کو گرفتا ر کر کے چا لا ن عدا لت بھیج دےئے ہیں، جبکہ 180کے قریب مقد ما ت کینسل ہو چکے ہیں۔ اسی طر ح زیا دتی کا نشانہ بنے والی خواتین کے 3سو کے قریب مقد ما ت ٹر یس نہ ہو سکے ہیں جبکہ 1ہزار مقد ما ت کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور چا لا ن عدالت بھیج دیا گیا ہے جبکہ 2سے زائد مقدمات کیسنل ہو چکے ہیں۔

بابر اعظم کپتان یانائب کپتان؟بڑی خبر آگئی۔

لاہور(ویب ڈیسک ) ٹی 20کرکٹ میں قومی ٹیم کے نمبر ون ہونے کا اجر ہیڈکوچ مکی آرتھر کوملنے کا امکان ہے اور ان کے پی سی بی کیساتھ ہیڈکوچ کے معاہدے میں ورلڈکپ ٹی 20تک توسیع کا فیصلہ کرلیاگیاہے جبکہ سرفرازاحمد کو ون ڈے اور ٹی 20میں کپتان برقراررکھا جائے گا ،ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کے حوالے کی جائے گی اور بابر اعظم کو تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان بنایا جائے گا۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کپتان کیلئے ابتدائی مشاورت کے بعد سرفراز احمد کی جگہ اظہر علی کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی جائے گی اور ان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ سرفرازا حمد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان مقرر کیا جائے گا تاکہ انہیں تجربہ حاصل ہو اوروقت پڑنے پر قومی ٹیم کی قیادت سنبھال سکیں۔ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ٹی 20میں نمبر ون ٹیم ہونے کی وجہ سے معاہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔