تیز ترین 3 ہزار رنز؛ بابر اعظم پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک) بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے بیٹسمین نے یہ سنگ میل 68 اننگز میں عبور کیا، ہاشم آملہ نے 3000 رنز 57 اننگز میں مکمل کیے تھے۔بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987 میں حاصل کیا تھا۔

بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

مانچسٹر(ویب ڈیسک)بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 34ویں میچ میں بھارت نے 31اوورز کے اکتتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 150نز بنالئے۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کے ایل راہل اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔ بھارتی اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کرسکے ،ٹیم کا مجموعی اسکور 29ہوا تو روہت شرما 18رنز بنا کر کیمار روچ کا شکار بن گئے۔دوسرے اوپنر کے ایل راہول بھی 48 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔آنے والے بلے باز وجے شنکر اور کیدار جادیو بھی زیادہ اسکور نہیں بنا سکے،وجے شنکر 18 اور کیدار جادیو7رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھرشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں چوتھی لگاتار ففٹی بنالی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 اور جیسن ہولڈر نے 1وکٹ حاصل کی ہے۔ایونٹ میں ونڈیز ک±ل 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کر سکی ہے جبکہ بھارت نے 5 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعظم عمران خان سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی وزیر اعظم ہاﺅس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے افغان صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد افغانستان اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جب کہ اشرف غنی نے افغان وفد کی قیادت کی۔
افغان صدر کی وزیرخارجہ سے ملاقات
افغان صدراشرف غنی نے اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل، تجارت میں اضافے، معیشت، سرمایہ کاری کے فروغ، مواصلات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں میں امن واخوت کے لئے افغانستان پاکستان حکمت عملی کوعوام کی بہتری کے لئے بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے افغان صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مابین دیرینہ جغرافیائی اور تاریخی تعلقات ہیں، افغان عوام نے بے پناہ مصائب اورمشکلات کا سامنا کیا ہے، افغانستان میں پائیدارامن، استحکام اور خوشحالی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر ہمیشہ زوردیتا رہا ہے اور افغان”امن عمل” کے لئے کھلے دل اور نیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
افغان صدر کا استقبال
افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، افغان صدر کا استقبال وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کیا، اس موقع پر افغان سفیر عاطف مشال اور دفتر خارجہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔افغان صدراشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ صدر مملکت اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاک افغان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔اس کے علاوہ افغان صدر اسلام آباد میں تھنک ٹینک کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ افغان صدر کے اعزاز میں صدر ڈاکٹر عارف علوی عشائیہ دیں گے۔افغان صدر جمعے کو لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے اور اسی شام لاہور سے واپس افغانستان روانہ ہوں گے۔

کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے پر خبریں ، چینل ۵کا شکریہ:حیدر عباس نقوی

لاہور (جنرل رپورٹر)خبریں اور چینل ۵ کی نشاندہی پر جناح ہسپتال میں زائد المعیاد ادویات کو قبضے میں لینے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور حیدر عباس نقوی نے چینل ۵ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم چینل ۵ اور خبریں کے مشکور ہیں جن کی نشاندہی پر جناح ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک پر چھاپہ مارا گیا اور وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات برآمد ہو ئیں۔ انہوں نے کہا کہ گھنا?نے کام میں جو شخص بھی ملوث ہو گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ایسی کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرنے پر خبریں اور چینل کے مشکور ہیں۔

ادارے نے 7لاکھ ڈائیلاسز چوری واردات بھی ناکام کر دی

لاہور (جنرل رپورٹر)خبریں اور چینل ۵کی نشاندہی سے پہلے بھی متعدد بار جناح ہسپتال سے زائد المعیاد ادویات باہر لے جانے کی کوشش کی جاچکی ہے، چند ماہ قبل سیکورٹی اہلکاروں کی مدد سے ادویات ایکسپائر ڈکلیئر کر کے ہسپتال سے باہر بھیجے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی۔ 7 لاکھ سے زائد ڈائیلیسز کٹس جناح ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے باہر جا رہی تھی جنہیں بعد ازاں پکڑ لیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس چوری کی واردات میں سٹور کیپر زبیر کمبوہ ، ڈائریکٹر فارمیسی عثمان غنی اور سکیورٹی آفیسر ملوث تھے مگر سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عاصم حمید کی جانب سے انکوائری کو دبا دیا گیا جبکہ اس واردات میں ملوث تمام ملازمین آج بھی اسی جگہ پر ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

خبریں ، چینل ۵ کی شعبہ صحت میں میگا کرپشن بے نقاب

لاہور (میاں افضل۔مہران اجمل خان ) خبریں اور چینل ۵ نے جناح ہسپتال میں میگا کرپشن اسکینڈل بے نقاب کر دیا ، خبریں ، چینل ۵ کی نشاندہی پرمحکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ،جناح ہسپتال ہیپاٹائٹس کلینک میں چھاپے کے دوران کروڑوں مالیت کی ”کویرا 0.5ملی گرام ، ریبیجن 4سو ملی گرام “ لاکھوں زائد المیعاد گولیاں موقع سے برآمد کر لیں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سابق ایم ایس جناح ہسپتال کی دیدہ دلیری ، ہیپاٹائٹس بی اور سی کی لاکھوں گولیاں زائد المعیاد ہونے کے بعد گندے نالوں میں پھینکنے کا انکشاف ،ہیپاٹائٹس کلینک میں موجود ڈاکٹرز مختلف نجی کمپنیوں سے مک مکا کر کے ان کی ادویات مریضوں کو لکھ کر دیتے رہے ،حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی جانب سے خریدی گئیں ہیپاٹائٹس کی ادویات میڈیسن سٹورز میں پڑی پڑی زائد المعیاد ہوتی رہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن حیدر عباس وٹو نے ادویات قبضہ میں لے کر جناح ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغا ز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خبریں ،چینل ۵ اور محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن لاہور کی ٹیم نے جناح ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک پر مشترکہ چھاپہ مارا جس کے دوران کروڑوں مالیت کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی زائد المعیاد لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لی گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 90لاکھ سے زیادہ ہے اور ہر سال اس کی تعداد میں 8لاکھ مریضوں کا ا ضافہ ہو رہا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات کے لئے کروڑوں کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے مگر مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ جناح ہسپتال ہیپاٹائٹس کلینک میں صوبہ بھر سے مریض علاج معالجہ کی غرض سے آتے ہیں۔ ہسپتا ل کی جانب سے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد سے بڑھ کر جو ادویات خریدیں گئیں وہ میڈیسن سٹورز میں پڑی پڑی زائد المعیاد ہو گئیں۔ محکمہ صحت ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح ہسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے میڈیسن کمپنیوں سے ساز باز کر کے کروڑوں روپے کمیشن حاصل کرنے کےلئے جان بوجھ کر ادویات زیادہ منگوائیں تھیں جبکہ ہیپاٹائٹس کلینک پر موجود ڈاکٹرز کمپنیوں سے کمیشن کا مک مکا کر کے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے مریضوں کو ادویات خریدنے کا کہتے ہیں۔ ہپیاٹائٹس کلینک میں موجود ملازمین سابق ایم ایس کے حکم پر زائد المعیاد ادویات ہر روز کاغذی کھاتوں میں پورا کر کے تھوڑی تھوڑی گندے نالوں میں ضائع کرتے ہیں۔ گزشتہ روز خبریں اور چینل ۵ کی ٹیم کی نشاندہی پر محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپے کے دوران لاکھوں زائد المعیاد گولیاں برآمد کر لیں جن کو کھاتوں میں پورا کر کے ضائع کردیا جانا تھا۔ ہیپاٹا ئٹس کے ہزاروں مریض دوائیوں کو ترس گئے ، جناح ہسپتال انتظامیہ کی بے حسی اور سنگدلی نے مریضوں کی بیماریوں کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ، پنجاب بھر سے جناح ہسپتال ہیپا ٹائٹس کلینک میں علاج کی غرض سے آئے مریضوں نے خبریں اور چینل ۵ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے کسی بھی کلینک پر جائیں وہاں ہیپاٹائٹس کی ادویات نایاب ہو چکی ہیں ، ڈاکٹرز کی جانب سے لکھے گئے نسخے میں دس ادویات میں سے صرف ایک ہی دوائی کلینک سے ملتی ہے جبکہ باقی تمام ادویات باہر سے لینا پڑتی ہیں۔ بہاولنگر سے آئی خاتون نے کہا کہجب بھی وہ اپنے بیٹے کو لے کر جناح ہسپتال کلینک آئیں ہیں انہیں ڈاکٹرز اور ملازمین کی جانب سے یہ ہی کہا جاتا ہے کہ کلینک میں ادویات ختم ہو چکی ہیں۔مریدکے سے آنے والی خاتون نے کہا کہ انہیں جناح ہسپتال ہیپاٹائٹس کلینک سے مفت ادویات کی فراہمی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوا گزشتہ چھ ماہ سے وہ ہیپاٹائٹس سی کی دوائی باہر سے لے رہی ہیں۔

اپوزیشن فوری حکومت مخالف تحریک پر بھی تقسیم

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا ، جے یو آئی، اے این پی، پختونخوا میپ استعفوں کی حامی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان تجویز کنندگان نے موقف اختیار کیا کہ استعفیٰ دینے سے حکومت شدید ترین دباو¿ میں آ جائےگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں کی فوری حامی نہیں۔ دونوں جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کو مظلوم نہیں بننے دینا چاہیے۔اپوزیشن جماعتوں نے موقف اختیار کیاکہ استعفے ایک آپشن ضرور ہیں لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، ہمیں پہلے مرحلے پر ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لئے کوئی میدان کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ا پوزیشن نے تجویز دی کہ ایوان کے اندر رہتے ہوئے موثر اپوزیشن سے حکومت پر مسلسل دباو¿ برقرار رکھا جائے۔ اپوزیشن نے کہاکہ احتجاج اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جو حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسے قبول کریں گے۔ذرائع کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز دےدی، چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز اسفند یار ولی نے دی

لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا کمسن ملازمہ کیساتھ گھناﺅنا کھیل

فیصل آباد (چینل ۵ نیوز) نون لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ طاہر جمیل نے ملازمہ بہنوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا تفصیل کے مطابق 15سال (ص) اور دس سالہ (ا) شوکت آباد کے رہائشی ریاض کی بیٹیاں ہیں۔ دونوں بہنیں سات ماہ سے فوارہ چوک میں طاہر جمیل کے گھر ملازمہ ہیں۔ 15سالہ ملازمہ نے الزام لگایا ہے کہ طاہر جمیل نے اپنے گھر میں مجھے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تیسری بار زیادتی کی کوشش پر میں نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ زیادتی میں مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا سر کے بال کاٹ دیئے۔ ایم پی اے طاہر جمیل کی بیوی بھی ہمیں تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔ چچی پروین کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ پولیس نے میڈیکل چیک بھی نہ کرایا۔ دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا۔ پروین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم پی اے کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں انصاف دیا جائے۔

سی پی این ای کی ویج بورڈ کا نفاذ یقینی بنانے کی اپیل ، ضیا شاہد کی زیرصدارت اجلاس میں عارف نظامی،امتنان شاہد،جبار خٹک،اعجاز الحق،کاظم خان،سفیر حسین شاہ کی شرکت

لاہور (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی ویج بورڈ کمیٹی نے اخباری صنعت سے وابستہ ورکرز کے معاشی مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اخباری مالکان سے ویج بورڈ کے نفاذ کو یقینی بنانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اخباری اداروں کو ان کے واجبات کی براہ راست ادائیگی کیا کریں جبکہ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو صرف ان کا کمیشن دیا جائے۔ یہ اپیل اور مطالبے گزشتہ روز سی پی این ای ویج بورڈ کمیٹی کے ایک ہنگامی اجلاس میں کئے گئے جس کی صدارت ویج بورڈ کمیٹی کے چیئرمین اور سی پی این ای کے سابق صدر ضیا شاہد نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے دیگر اراکین پاکستان ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر عارف نظامی، ایڈیٹر خبریں گروپ امتنان شاہد‘ ڈیلی ٹائمز کے کاظم خان‘ روزنامہ عوامی آواز کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر جبار خٹک، ایکسپریس گروپ کے چیف ایگزیکٹو اعجازالحق اور روزنامہ لیگل ویوز کے چیف ایڈیٹرز اور سی پی این ای کے اعزازی لیگل ایڈوائزر سفیر حسین شاہ نے شرکت کی۔ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اخباری کارکنوں کی ویج بورڈ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلے پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ سی پی این ای حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ویج بورڈ پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے اخباری مالکان کو زور دے گی۔ سی پی این ای نے اخباری مالکان کے مسائل کو حل کرنے پر بھی زور دیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ادارے شائع شدہ اشتہارات کی ادائیگی اخبارات کو براہ راست کیا کریں۔سی پی این ای کی ویج بورڈ کمیٹی نے ایڈورٹائزنگ کی صنعت سے وابستہ تمام مالکان اور ورکرز کے حقوق کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اشتہارات کی مد میں اشتہاراتی ایجنسیوں کے واجب الادا 15فیصد کمیشن کی ادائیگی بلا تاخیر ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو براہ راست جبکہ باقی 85 فیصد اخبارات کو براہ راست کئے جائیں۔ کمیٹی نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ ویج بورڈ کا نفاذ اخبارات کی براہ راست ادائیگی سے منسلک کرنے کے قانون کا حصہ بنایا جائے۔ سی پی این ای ویج بورڈ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سی پی این ای کی جانب سے فوری طور پر یہ تجاویز اور مطالبے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین 8ویں ویج بورڈ جسٹس (ر) حسنات احمد خان کو ارسال کی جائیں تاکہ ملکی سطح کے اس اہم موضوع پر ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ سازی ہو سکے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے سی پی این ای کی ویج بورڈ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ٹیکس چوروں سے سختی سے نمٹنا ہو گا، معاشی حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہونگے: اعجاز حفیظ ، ڈالرز کی قیمت میں اضافہ سے معاشی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے: امجد اقبال ، اے پی سی نے اپنے مقاصد کیلئے ساری اپوزیشن ایک جگہ اکٹھی کرلی:عبدالباسط ، اپوزیشن اپنے لیڈروں کی گرفتاریوں اور مزید گرفتاریوں کے ڈر سے اکٹھی ہوئی:اشرف عاصمی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا ہے کہ اے پی سی بھان متی کا کنبہ تھا جس نے قوم کے ایک نہیں کئی ٹرکوں کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔ ملک میں نظریاتی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ اے پی سی کی ناکامی پر خوشی نہیں کیونکہ اپوزیشن کمزور ہو تو حکومت آمریت کی جانب جاتی ہے۔ ٹیکس چوروں سے سختی سے نمٹنا ہو گا‘ معاشی حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہونگے‘ ملک میں مختلف مافیاز کی گرفت ابھی مضبوط ہے‘ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی اول ذمہ دار موجودہ اپوزیشن کے سابق ادوار ہیں۔ افغان صدر کے دورے کو مثبت لینا چاہئے۔ سینئر تجزیہ کار اشرف عاصمی نے کہاکہ اپوزیشن عوام کے درد میں نہیں بلکہ اپنے لیڈروں کی گرفتاری اور مزید گرفتاریوں کے ڈر سے اکٹھی ہوئی۔ اپوزیشن ڈھیل اور ڈیل چاہتی ہے۔ وزیراعظم کی ڈرانے والی باتیں کرنے کے بجائے عوام دوست رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ پیسہ ان سے نکلوایا جائے جنہوں نے لوٹ مار کی ہے‘ گیس کی قیمتوں میں پھر اضافہ عام آدمی پر ظلم کے مترادف ہے۔ افغانستان امریکہ اور بھارت اس وقت پاکستان کیخلاف یکجان ہیں تاہم افغان صدر کے دورے سے بہتری کی توقع رکھنی چاہئے۔ سینئر تجزیہ کار عبدالباسط نے کہاکہ اے پی سی صرف ن لیگ کی بڑی کامیابی ہے کہ اس نے اپنے مقاصد کیلئے ساری اپوزیشن کو ایک جگہ اکٹھا کر لیا‘ حکومت کیلئے بجٹ پاس کرانا مسئلہ نہیں ہوتا اور اب بھی نہیں ہو گا۔ اپوزیشن نے 25جولائی کی تاریخ اسلئے دی کہ بجٹ کے بعد مہنگائی پر سوال ردعمل سامنے آ جائے۔ حکومت ایسی پالیسیوں پر گامزن ہے کہ آئی ایم ایف سے مزید قرضے نہ لینے پڑیں۔ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جس سے معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ افغان صدر کے پاکستان کے دورے سے مثبت تبدیلی کی امید کی جا سکتی ہے۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہاکہ اے پی سی سے کچھ نہیں نکل سکا ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ سے معاشی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ نوبت آ گئی ہے کہ لوگ اپنے اثاثے بیچ کر ڈالر خرید رہے ہیں۔ حکومت کو منی چینجرز پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ افغان صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں ان کے دورے میں افغان امن ‘ طالبان‘ باہمی رابطوں اور تجارت پر بات چیت ہو گی۔ پاکستان کے تمام ہمسا?ں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح میں بابر اعظم کی سنچری کا اہم کردار : اکبر زیدی ، بے جا تنقید سے کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر پڑتا ہے، کوئی ٹیم جان بوجھ کر نہیں ہارتی: محمد امین کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹ ٹیم منیجر اظہر زیدی نے کہا ہے کہ میں اب بھی کہتاہوں پاکستان کرکٹ ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے زیادہ تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ ہماری ٹیم ہے ملک کے لئے ورلڈ کپ میچز کھیلنے گئی ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت بڑی اہم کامیابی ہے جبکہ بابر اعظم کی سنچری کا جیت میں اہم کردار ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اصل میں جذباتی قوم ہیں کھیل کو کھیل کی حد تک لینا چاہئے ہمیں اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا میچ کے دوران تمام کھلاڑیوں پر بڑا دبا? ہوتا ہے۔خاص طور پر کپتان کا تو مضبوط اعصاب کاا ہونا بہت ہی ضروری ہے۔میرے خیال میں اپنے کپتانی کے دور میںعمران خان مضبوط اعصاب کے مالک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کرتا تو اسے ریسٹ دیں۔مکی آرتھر کو خودکشی جیسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔سپورٹس ایکسپرٹ محمد امین نے کہا کہ پاکستانی با?لنگ بہتر ہے کسی بھی میچ کا ابتدائی مرحلہ بہت اہم ہوتا ہے۔میں یہی کہوں گا پاکستانی ٹیم کے لئے ہم سب کو دعائیں کرنی چاہئیں۔کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران اعتماد نہیں کھونا چاہئے بلکہ کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج میں اعتماد جھلکنا چاہئے تبھی مخالف ٹیم دبا? میں آئے گی۔ہار کی صورت میں ٹیم پر ہر شخص بری طرح تنقید کرنا شروع کر دیتا ہے حالانکہ ایسا کرنے سے ٹیم پر برا اثر پڑتا ہے لہذا ایسا نہیں ہونا چاہئے کوئی بھی ٹیم جان بوجھ کر تو نہیں ہارتی۔

زرداری، نوازشریف جیل چلے گئے، چڑیانے پر نہیں مارا:اعجاز الحق ، افغان صدر کاآنا اہم، دونوں ملکوں میں امن ضروری:جنرل (ر) امجد شعیب ، عوام کو اے پی سی سے کوئی غرض نہیں، یہ ٹولہ پہلے حکومت کرچکا: چوہدری خادم کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ضیا ئ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف جیل چلے گئے کسی چڑیا نے پر نہیں مارا اب عوام کو سب پتہ چل چکا ہے قدرتی طور پر سیاسی جماعتوں سے لوگ مایوس ہو چکے۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اڑان اونچی ہو رہی ہے عوام کو کسی سے امید نہیں۔حکومت کوچاہئے عوام کو ریلیف دے تاکہ عوام کی کچھ مایوسی تو دور ہو سکے۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ افغان صدر کا آنا اہم ہو گا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان امن ضروری ہے۔پاکستان کو بھی چاہئے افغان عوام کو بارآور کرائے کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں تاہم پاکستان نے کبھی افغانستان کی تذلیل نہیں کی۔ہمیں اپنا دفاع خود ہی کرنا پڑے گا۔پہلے بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ خود ہی لڑی کسی ہمسائے سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔انہوں نے کہا اپوزیشن مفادات کی پجاری ہے۔ تجزیہ کار چوہدری خادم علی نے کہا ہے کہ عوام کو اے پی سی سے کوئی غرض نہیں یہ ٹولہ پہلے ہی حکومت کر چکا معیشت ان لوگوں کی وجہ سے تباہ ہوئی اے پی سی کے اجلاس کا مقصد احتساب سے بچنے کی کوشش ہے لیکن ریاست پاکستان فیصلہ کر چکی اب کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑنا۔انٹرنیشنل مافیا بھی ہمارے ملک کو ناکام ثابت کرنا چاہتا ہے ڈالر کی قیمت بڑھنا اسی کا شاخسانہ ہے۔

اپوزیشن کا حکومت کیخلاف فوری تحریک چلانے کافیصلہ ٹائیں ٹائیں فش : معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ جہاں تک تحریک چلانے کا تعلق ہے بہت بلند بانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ شروع ہی سے پتہ چل گیا تھا کہ دل آپس میں ملے ہوئے نہیں ہیں اور اپوزیشن کی صفوں میں مضبوط ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ چنانچہ جن 3 تھیوریوں پر بنیاد رکھی گئی وہ یہ تھی کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک جان ہو کر ایک بھرپور تحریک چلائیں گی اس ضمن میں آپ اس بات کو دیکھ لیں کہ پہلے بلاول بھٹو وہ مریم نواز سے جاتی امرائ میں جا کر ملے پھر واپس آ کر مولانا فضل الرحمن سے ملے پھر واپس جا کر شہباز شریف سے ملے اب شہباز شریف کی جماعت کے صدر ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے اور مریم نواز کس لیڈر کی صاحبزادی ہیں جن کو حقیقی قائد کہتے ہیں لہٰذا اس کے بعد اس سے بھی بڑا ایک دھماکہ انگیز خبر آئی کہ وہ یہ کہ انہوں نے کہا کہ ہم جو شہباز شریف نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت پر دستخط کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کو مریم نواز نے بڑی سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ تو اس سے یہ لوتتا تھا کہ کوئی معاملات صحیح نہیں جا رہے۔ دوسرا آج آصف زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کی ایک بڑی چالامی والی بات ہے کہ اسمبلی کے جو ارکان پیپلزپارٹی کے بیٹھے ہوئے ہیں یہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے ارکان ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی صدارت جو ہے وہ ااصف علی زرداری کے پاس ہے انہوں نے عوام کو مطمئن کرنے کے لئے بلاول بھٹو کو پاکستان پیپلزپارٹی کا چیئرپرسن بنایا ہوا ہے لیکن جن کے نمائندے اسمبلیوں میں ہیں اس کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں۔ چنانچہ یہ سارے نمائندے آصف زرداری کے ہیں جن کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعے رہائی مل گئی ہے اب وہ جب تک اسمبلیوں کے اجلاس چلتے ہیں بڑے مزے سے آزاد رہیں گے اور اپنا کام کرتے رہیں گے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جس انتہائی فضا میں یہ نعرے لگائے گئے تھے ہم یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے اس فضا کو بکھیر دیا بلاول بھٹو کی اسی ایک تقریر نے کہ ہم پارلیمنٹ کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے اور پارلیمنٹ کے اندر کی جدوجہد کو کامیاب کریں گے۔ضیا شاہد نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کی آصف زرداری کے ساتھ ملاقات ہوئی اور اس میں طے پایا کہ آپس کے شکوے شکایت دور کرنے کی کوشش ہوئی اب کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف شاید تحریک عدم اعتماد پیش ہو جائے لیکن یہ ضروری نہیں ہے۔ لیکن آج کا سب سے بڑا سیاسی سکینڈل ایوننگرز نے یہ دیا ہے کہ ڈیل ہو گئی اور طیارہ تیار کھڑا ہے نوازشریف کو قطر لے جانے کے لئے میں یہ سمجھتا ہو ںکہ یہ ایک غلط خبر ہے اس لئے کہ دیکھئے کہ وہ نوازشریف ایک سیاسی قیدی ہیں اور حال ہی میں ایک عدالت سے ان کی اپیل مسترد ہو چکی ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہیں اب ار دوبارہ ان کا کیس کھلتا ہے تو اس کے لئے وقت درکار ہے اس کے لئے کوئی فیصلہ چاہے وہ کس طرح کہ انہیں اچانک طیارے میں بٹھا کر کوئی کوا ہے کہ چونچ میں کاغذ کا ٹکرا ہے کہ وہ لے کر قطر کے لئے ا±ڑ جائے گا۔ یہ ایک بچگانہ بات ہے یہ ان لوگوں کی افواہیں ہیں جبکہ ایک طرف عمران خان کہہ رہے ہیں کہ خود اپنے منہ سے یہ اعلان کر رہے ہیں کچھ عرب شہزادوں کو کہا گیا کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کرتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی نے این آر او کے بارے میں نہیں کہا۔ اصل صورت حال یہی ہے کہ ڈالر جو ہے آج پھر بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا ہے، گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور بے تحاشا مہنگائی ہو رہی ہے۔ جو ملک کے اصل مسائل ہیں اس کی طرف جانا چاہئے اب آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر ہو گئے اب وہ اسمبلی میں آ جائیں گے سعد رفیق بھی تقریر کر سکیں گے حمزہ شہباز بھی تقریر کر سکیں گے شہباز شریف بھی تقریر کر سکیں گے اس لئے تو ستے ہی خیریں ہیں اب کوئی پرابلم ہے نہیں کسی چیز کی اے پی سی۔ اے پی سی کا طوطی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔ اس کا تو اب دور دراز تک کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس کا سلیب بڑا ہے اس کا استعمال بھی تو بڑا ہے اس کو بل بھی تو زیادہ دینا پڑیں گے اور جو چیزیں وہ گیس خرچ کر کے بنا رہا ہے اس پر لاگت میں بھی تو اضافہ ہو گی مہنگائی تب بھی بڑھے گی۔ جس ریٹ پر گیس خرید کر وہ چیزیں بنائے گا اس میں وہ اپنی جیب سے تو پیسے ادا نہیں کرے گا۔ وہ تو صارف سے لے گا۔ اس وقت اس ملک کی سب سے بڑی ترجیح یہ ہونی چاہئے کہ خدارا ماہرین معیشت یہ سارے مل کر بیٹھیں اور اس صورتحال پر قابو پائیں اور کوئی ایمرجنسی پلان بنائیں کہ ان کو کس طرح سے روکا جا سکتا ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ سارے کام چھوڑ کر ایک ٹاسک فورس یا جوائنٹ کمیشن ایمرجنسی اقدامات ہونے چاہئیں کہ اس صورتحال پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔ حکومت کو بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنا چاہئیں ٹاسک فورس یا جوائنٹ کمیشن بنانا چاہئے جس میں ایمرجنسی طور پر فیصلے کئے جائیں کہ موجودہ صورتحال سے کس طرح نمٹنا چاہئے۔اپوزیشن جماعتیں جان بوجھ کر پی ٹی ایم ارکان کو ہیرو اور فریڈم فائٹر بنانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ آئی ایس پی اار کہہ چکا ہے کہ ان لوگوں کے بیرون ملک دشمن ایجنسیوں سے رابطے ہیں اور ان سے فنڈز لیتے رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کو تو مطالبہ کرنا چاہئے کہ ان ارکان کے خلاف تمام شواہد سامنے لائے جائیں اور ان کے جرم ثابت کئے جائیں، اس پر خاموش ہیں اور گول مول بات کر کے پروڈکشن اارڈر مانگتے ہیں تا کہ یہ لوگ اسمبلی میں بھی کھڑے ہو کر پاک فوج کے خلاف باتیں کریں اور اہم ملکی ادارے کو نشانہ بنائیں۔ اپوزیشن جن کو ہیرو بنانے کی کوشش کر رہی ہے لندن میں تو ان کا حشر ساری دنیا نے دیکھ لیا جب وہاں عام پاکستانیو ںنے ان کے پوسٹر پھارے اور احتجاج کا ڈرامہ نہ ہونے دیا سیاسی رہنما?ں کو یہ بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہئے آپس میں اختلافات ہوں بھی تو ملک اور اس کے ادارے تو سب کے ہیں۔ ہر شخص کی وفاداری اپنے ملک سے فوج سے اور تمام اداروں سے ہونی چاہئے۔