وزیراعظم کے دورہ امریکا کا امکان، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان ہے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ا?ئندہ ماہ دورہ امریکا کا امکان ہے اور وہ اگلے ماہ 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جب کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بیک ڈور رابطے جاری ہیں، دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

شکر ہے، افواہیں دم توڑگئیں

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ، ہدایت کارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں دم توڑ گئیں، اسپتال نے رو بہ صحت ہونے کی تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقعی نجی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کی طبیعت قدر بہتر ہے،وارڈ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت میں اسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ابتدائی طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیااور ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی عمرزیاد ہ ہے جس کے سبب ان کو ریکوری میں وقت لگ رہا ہے، اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا جارہا ہے۔دوسری جانب اداکارہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ گذشتہ کئی روز سے علیل ہیں اورڈاکٹروں کی جانب سے ملاقات پر پابندی ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ ہیں وہ ابتدا سے ہی تی وی اسکرین پر چھائی رہی ہیں۔نامور اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

واٹس ایپ میں زبردست فیچر شامل کرنے کا فیصلہ

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرنے پر سوچ بچار شروع کردی جس کے تحت صارفین اپنا اسٹیٹس براہ راست دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے صارفین کو ابھی یہ سہولت میسر نہیں کہ وہ اپنا اسٹیٹس کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہوجائے گا۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایسا فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے اسٹیٹس براہ راست فیس بک، انسٹاگرام، گوگل ، ٹویٹر پر شیئر

کرسکیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے فیچرآزمائشی طور پر بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا اور کامیابی کے بعد عام صارفین بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔اطلاعات کے مطابق کوئی بھی صارف جیسے ہی واٹس ایپ کو ئی اسٹیٹس لکھے گا تو ا±س کے سامنے شیئرنگ کا آپشن آجائے گا، تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ پہلے مرحلے میں شیئر نہیں کی جاسکیں گی۔آزمائشی مرحلے میں واٹس ایپ بیٹا ورڑن استعمال کرنے والے صارفین جب اسٹیٹس رکھیں گے تو ا±ن کے سامنے یہ پیغام آجائے گا کہ وہ اسٹوری یا اسٹیٹس کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر شیئر کرنا چاہتے ہیں، صارف جن کا انتخاب کرے گا ا±ن پر خود بہ خود یہ شیئر ہوجائے گا۔اس حوالے سے مزید وضاحت سامنے آئی ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ،آئی او ایس ڈیٹا بیس کے اے پی آئی ایس APIs کی مدد سے چلے گا جس کا کام صرف ڈیٹا کی منتقلی ہے۔

دوسری منزل سے گرنے والی بچی کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

استنبول(ویب ڈیسک) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں عمارت کی دوسری منزلہ سے گرنے والی بچی کو پکڑنے والا لڑکا ہیرو بن گیا۔ترک دارالحکومت میں عمارت کی دوسری منزل کی کھڑکی سے گرنے والی 2 سالہ بچی دوہا محمد کو 17 سالہ لڑکے فیزی زباط نے بڑی مہارت سے تھام لیا اور وہ زمین پر گرنے سے بچ گئی۔دوہا محمد کی مہارت کے باعث بچی شدید زخمی ہونے یا موت کے منہ میں جانے سے محفوظ رہی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو گئی جس نے ایک ہی گھنٹے میں لڑکے کو ہیرو بنا دیا۔فیزی زباط استنبول کے ضلع فاتح میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس کی نظر ایک اپارٹمنٹ کی کھلی کھڑکی پر پڑی جہاں دو سالہ شامی بچی دوہا کھیل کود میں مصروف تھی۔ نوجوان خطرہ بھانپتے ہوئے عمارت کے نیچے آکر کھڑا ہو گیا اور جیسے ہی بچی کھڑی سے نیچے گری تو نوجوان نے بڑی مہارت سے اسے کیچ کر کے زمین پر گرنے سے بچا لیا۔بچی کی جان بچانے والے الجزائر کے 17 سالہ نوجوان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں سڑک پر چہل قدم کر رہا تھا کہ میں نے چھوٹی بچی کو کھڑکی کے پاس کھیلتے دیکھا۔ خدا کا شکر ہے کہ میں نے بچی کو زمین پر گرنے سے بچالیا اور وہ کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہی۔بچی دوہا کے والد نے نوجوان کو 2 سو روپے ترکش کرنسی انعام کے طور پر دی جبکہ بچی کے والدین نے اپنی بیٹی کے بچ جانے کی خوشی میں اگلے دن مذہبی تقریب انعقاد کرنے کا اعلان کیا۔

معدے کی جلن دورکرنے میں دودھ مفید قرار

پینسلوانیہ(ویب ڈیسک) سینےاور معدے کی جلن کم کرنے کے لیے ایک گھریلو ٹوٹکا دودھ بھی ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مرغن اور مصالحے دار غذاو¿ں کی سوزش کم کرتا ہے۔ لیکن اب ماہرین نے اس کے سائنسی ثبوت پیش کردیئے ہیں۔چکنائی والا یا چکنائی کے بغیر دودھ دونوں ہی مرچ مصالحوں کی شدت کم کرتے ہیں۔ اگرچہ میٹھے مشروب بھی اس جلن کو کم کرسکتے ہیں لیکن سافٹ ڈرنکس اس میں کوئی کردار ادا نہیں کرتیں۔پینسلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی نے اس ضمن میں ایک چھوٹا سا مطالعہ کیا ہے جس میں 72 افراد پر سات مختلف اقسام کے مشروبات آزمائے گئے تھے۔ اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکنائی کے ساتھ اور چکنائی کے بغیر دودھ منہ اور معدے جلن دور کرنے میں سب سے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔مرچوں میں جلن پیدا کرنے والا ایک مرکب عام پایا جاتا ہے جسے کیپسیسن کہا جاتا ہے۔ یہ منہ اور معدے میں جلن پیدا کرتا ہے۔ دودھ میں موجود خاص پروٹین اس کی شدت اور جلن کو ماند کرتے ہیں۔لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ اس جلن کو بیئر اور شراب نوشی سے کم نہیں کیا جاسکتا اور اس سے جلن مزید بڑھ جاتی ہے۔ دوسری جانب سافٹ ڈرنک اور سوڈا بھی اس ضمن میں مفید نہیں ہوتے۔ماہرین نے رضاکاروں کو پہلے کیپسیسن والا ایک مشروب دیا اور اس کے بعد شدت کم کرنے کے لیے پانی، کولا، چیری کے ذائقے والا کول ایڈ، کاربونیٹ پانی، بغیر الکحل والی بیئر، چکنائی والا اور اس کے بغیر دودھ پینے کو دیا۔مرچ مصالحوں والی غذائیں کھانے کے بعد دودھ پینے سے منہ، سینے اور معدے کی جلن کم ہوجاتی ہے اور یہ عمل سالماتی سطح پر ہوتا ہے۔ تقریباً تمام اقسام کی مرچوں میں کیپسیسن پایا جاتا ہے اور دودھ اس کی شدت کم کرتا ہے۔

پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پیر کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر یکم جولائی کو تمام بینک اور تمام مالیاتی ادارے بینک ہالیڈے کی وجہ سے بند رہیں گے جس کے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

لاہور(صدف نعیم سے)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی میں ان کے چیمبر میں صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم کی سربراہی میں اقلیتی اراکین اسمبلی کی ملاقات – ملاقات کرنے والوں میں مہند ر پال سنگھ، پیٹرگل اور ہارون عمران گل شامل تھے-پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین کے تحت برابر کے حقوق حاصل ہیںاقلیتوں کے مذہبی مقامات کی ہر ممکن دیکھ بھا ل کی جائے گی اقلیتوں کے حقوق کا پورا تحفظ کریں گے اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں گے پنجاب حکومت نے ہونہار اقلیتی طلبہ و طالبات کے لئے کروڑوں روپے کے وظائف فراہم کئے ہیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے سیکرٹری اقلیتی امور و انسانی حقوق او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

کالی آندھی ریت کی دیوار ثابت،بھارت نے ویسٹ انڈیز کو125رنزسے شکست دے دی

مانچسٹر(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈٰیز کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 125 رنز سے شکست دے دی۔مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 269 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی بولرز نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، کالی ا?ندھی کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر ایمبریس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران نے 28، ہتھمیر نے 18،گرس گیل نے 6 اور ہوپ نے 5 رنز بنائے۔اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا تاہم روہت 18 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہول کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔لوکیش راہول 2 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 48 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد وجے شنکر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی 14 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے، کیدار جادیو 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اس دوران ویرات کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 72 رنز پر جیسن ہولڈر کا شکار بنے۔سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سست روی سے اپنی اننگز جاری رکھی جس کے بدولت آخر میں ہارڈک پانڈیا نے جارحانہ اننگز کھیلی، پانڈیا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایم ایس دھونی 56 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 جب کہ شیلڈن کوٹریل اور جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

صرف نصف گرام وزنی چار پروں والا روبوٹ اڑن کیڑا

ہارورڈ ویب ڈیسک) امریکی تجربہ گاہوں سے یہ دلچسپ خبر موصول ہوئی ہے جس میں ماہرین نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا ترین اڑن روبوٹ بنایا ہے جو کسی تار کے بغیرخودمختار انداز میں پرواز کرتا ہے۔اسے ہارورڈ یونیورسٹی میں واقع مائیکرو روبوٹکس تجربہ گاہ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر روبوٹ کا وزن صرف 259 ملی گرام ہے جو ایک گرام کے بھی تیسرے حصے کے برابر ہے۔ایک مکھی کو دیکھ کر عین اسی طرح روبوٹ کو ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں دو عدد جدید ترین پیزو ایکچوایٹرز نصب کئے گئے ہیں۔ اپنی تمام تر باریکی کےباوجود یہ سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرکے پرواز کرتا ہے۔اسے روبو بی ایکس ونگ کا نام دیا گیا ہے اور ایک سیکنڈ میں 170 مرتبہ اپنے پر پھڑپھڑاتا ہے۔ اس کے پیروں کا گھیر صرف 3.5 سینٹی میٹر اور روبوٹ کیڑے کی اونچائی 6.5 سینٹی میٹر ہے۔ بازوو¿ں کو کنٹرول کرنے کے لیے ان میں دو عدد ایسی پلیٹیں لگائی گئی ہیں جو پٹھے کا کام کرتی ہیں۔ جب ان پٹھوں میں بجلی دوڑتی ہے تو پلیٹٰیں سکڑتی اور پھیلتی ہیں۔روبوٹ مکھی کے اوپر 6 عدد چھوٹے شمسی سیل لگے ہیں جن میں سے ہر ایک وزن 10 ملی گرام ہے۔ سولر سیل پروں کے اوپر لگے ہیں لیکن وہ روبوٹ کی پرواز میں کوئی خلل نہیں ڈالتے۔ اب جیسے ہی روبوٹ پر روشنی پڑتی ہے اس کے پر پھڑپھڑانے لگتے ہیں اور یوں روبوٹ مکھی اڑنے لگتی ہے۔ تاہم اسے تجربہ گاہ میں ایل ای ڈی اور ہیلوجن کے ذریعے ہی اڑایا گیا ہے۔

ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 164.50 روپے تک پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے نتیجے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تقریبا 2.34 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ملک میں مسلسل روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ مہنگا ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر 164 روپے 50 پیسے ہوگئی۔انٹربینک میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تگڑا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 164 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ایک دم 6 روپے 10 پیسہ کا اضافہ ہوا تھا اور دن بھر اتار چڑھاﺅ کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 163 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ دو روز کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ نہ ہونے برابر ہے اور انٹربینک میں اس کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ انٹربینک ریٹ بڑھنے کےاثرات اوپن مارکیٹ پربھی مرتب ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ اب تک ڈالر 14 روپے 24 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس سے ملکی و بیرونی قرضوں میں 1490 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 اے پی سی کانفرنس چوں چوں کا مربہ نکلی:چیئرمین برابر پرٹی پاکستان جواد احمد

لاہور(صدف نعیم سے)چیئرمین برابر پرٹی پاکستان جواد احمدنے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے 10ماہ کے دور حکومت میں ڈالر کی قیمت میں 39.82روپے اضافہ ہوا،جون کے 26دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر تقریباً 14 روپے 58 پیسے تک بڑھ چکا ہے،بیرونی قرضوں میں تقریباً 14سو ارب اضافہ ہواجبکہ روپے کی بے پناہ بے قدری نے تاریخ ساز مہنگائی کو جنم دے دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کانفرنس چوں چوں کا مربہ نکلی اس میں عوامی مفاد نہیں صرف اپنا مفاد مدنظر رکھا گیا،مولانافضل الرحمان کا فارموالا کسی کو پسند نہیں آیا، پیپلزپارٹی کبھی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گیٰ اور ن لیگ چاہتی ہے کہ انکی لیڈر شپ کو ریلیف ملے ان باتوں کا اظہا ر انھوں نے صوبائی بجٹ کی منظوری اور اے پی سی کے اعلامیہ پر اپنے ردعمل میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایوان میں موجود ہوکر خاموش رہنا دراصل عوام کے ووٹوں سے غداری ہے کیونکہ بجٹ بحثوں کے دوران اپوزیشن نے ایوان کو سر پر اٹھا رکھا تھا کہ بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گئے کیونکہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے اور اب اس کی منطوری کے وقت خاموش رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیل اور ڈھیل دے دی گئی ہے،ایک طرف تو اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ ہم اس بجٹ کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے مگر دوسری جانب ایوان میں بجٹ کو پاس کروانے میں اپنا کردار بخوبی ادا کرتی نظر آتی ہیں جس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں عوام کے جزبات کا کس قدر خیال رکھتی ہیں اس لئے برابری پارٹی اپنا موقف دہراتی رہتی ہے کہ عوام کو صحت،تعلیم،روزگار اورگھر دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر گزشتہ 30سالوں سے دوران جتنی حکومتیں بھی بنیں انھوں نے عوامی مفاد اور سہولیات کا احترام نہیں کیا بلکہ ان کے ووٹوں سے جیت کر اسمبلیوں میں پہنچے تو ضرور مگر غریب عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھول گئے اور ان کو لگاتار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سہارے زندہ رہنے کے لئے چھوڑ دیا۔

انسان بیزار بگلوں نے دو افراد کو چھ روز تک گھر میں قید رکھا

لنکا شائر(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک بزرگ جوڑے نے دعویٰ کیا ہے کہ غضبناک سمندری بگلوں نے مسلسل چھ روز تک ان کا جینا حرام کردیا یہاں تک کہ وہ اپنے گھر سے بھی نہیں نکل سکے۔لنکاشائر میں سمندر کنارے رہنے والے دو میاں بیوی کے گھر کی چھت پر بگلوں کا گھونسلہ تھا اور جب جب وہ گھر سے باہر نکلنے کے کوشش کرتے چیختے چلاتے ہوئے بگلے ان پر جھپٹ پڑتے تھے۔روئے اور برینڈا پیکارڈ کی کہانی اگرچہ بہت عجیب لگتی ہے لیکن برطانیہ میں سمندری بگلے بے حد انسان بیزار واقع ہوئے ہیں۔ اس واقعے میں لمبی چونچ والے بگلے یا ہیرنگ گلز کے چھت پر بنائے ہوئے گھونسلے سے ایک بچہ پھسل کر مرکزی دروازے کے چھجے پر جاگرا تھا۔ اس پر دونوں بگلے گھروالوں سے نالاں تھے۔جب جب روئے نے مرکزی دروازہ کھولنے کی کوشش کی دونوں بگلے ان کی طرف لپکتے اور انہیں دوبارہ گھر میں گھسنے پر مجبور کردیتے۔ یہ سلسلہ مسلسل چھ روز تک جاری رہا۔ ایک مرتبہ 71 سالہ روئے نے زبردستی باہر جانے کی کوشش کی تو بگلوں نے ان پر حملہ کردیا اور پیچھے ہٹتے ہوئے دیوار پر ان کا سر لگا جس سے وہ زخمی ہوگئے اور پڑوسی انہیں مشکل سے ہسپتال لے جاسکے۔متعلقہ اداروں نے جوڑے کے لیے گھر کے باہر ایک چھتری نما بیٹھک بھی بنائی ہے لیکن اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔’یہ بہت خوفناک عمل تھا۔ میری بیوی بیمار تھی اور جب بھی میں باہر جاتا سامنے دو پرندے موجود ہوتے تھے اور بیوی کے لیے مجھے ہی باہر جانا پڑتا تھا لیکن میں باہر جانے سے قاصر تھا۔ خوش قسمتی سے گار گیراج گھر سے متصل تھا اور میں خریداری کے لیے تیزی سے کار میں بیٹھتا اور اسے گیراج کے دروازے کے پاس ہی پارک کرتا جبکہ گاڑی کا دروازہ بھی کھلا رکھتا تھا،‘ روئے نے بتایا۔ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی بگلے کے بچے بڑے ہوکر یہاں سے پرواز کریں گے ان کی مصیبت بھی ختم ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ بگلے کی یہ قسم نایاب ہے اور برطانوی قوانین کے تحت انہیں نقصان پہنچانا سختی سے ممنوع ہے۔

سلمان خان نے بھی باپ بننے کا فیصلہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ میں دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کو لے کر بہت بحث ہوئی اور تقریباً ہر انٹریو میں خود ادکار سے بھی اس بارے میں متعدد سوالات ہوئے لیکن وہ ہر بار شادی کے سوال کو ٹال دیتے لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 52 سالہ اداکار جو ان دنوں فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد وہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، سلمان نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کے لیے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔خیال رہے بھارت میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش پر کوئی پابندی نہیں ہے اور بالی ووڈ میں بھی متعدد اسٹارز سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں جن میں نامور ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بنے جب کہ دیگر اداکاروں میں شاہ رخ خان، عامر خان، سنی لیونی سمیت دیگر شامل ہیں۔